عربيEnglish

The Noble Qur'an Encyclopedia

Towards providing reliable exegeses and translations of the meanings of the Noble Qur'an in the world languages

The Sun [Ash-Shams] - Urdu translation - Muhammad Junagarhi

Surah The Sun [Ash-Shams] Ayah 15 Location Maccah Number 91

قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی.[1]

قسم ہے چاند کی جب اس کے پیچھے آئے.[1]

قسم ہے دن کی جب سورج کو نمایاں کرے.[1]

قسم ہے رات کی جب اسے ڈھانﭗ لے.[1]

قسم ہے آسمان کی اور اس کے بنانے کی.[1]

قسم ہے زمین کی اور اسے ہموار کرنے کی.[1]

قسم ہے نفس کی اور اسے درست بنانے کی.[1]

پھر سمجھ دی اس کو بدکاری کی اور بچ کر چلنے کی.[1]

جس نے اسے پاک کیا وه کامیاب ہوا.[1]

اور جس نے اسے خاک میں ملا دیا وه ناکام ہوا.[1]

(قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے باعث جھٹلایا.[1]

جب ان میں کا بڑا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا.[1]

انہیں اللہ کے رسول نے فرما دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی اونٹنی اور اس کے پینے کی باری کی (حفاظت کرو).[1]

ان لوگوں نے اپنے پیغمبر کو جھوٹا سمجھ کر اس اونٹنی کی کوچیں کاٹ دیں[1] ، پس ان کے رب نے ان کے گناہوں کے باعث ان پر ہلاکت ڈالی[2] اور پھر ہلاکت کو عام کر دیا اور اس بستی کو برابر کردیا.[3]

وه نہیں ڈرتا اس کے تباه کن انجام سے.[1]