Main pages

Surah The Chargers [Al-Adiyat] in Urdu

Surah The Chargers [Al-Adiyat] Ayah 11 Location Maccah Number 100

وَٱلْعَٰدِيَٰتِ ضَبْحًۭا ﴿١﴾

ان گھوڑوں کی قسم جو ہانپتے ہوئے دوڑتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

قسم ہے اُن (گھوڑوں) کی جو پھنکارے مارتے ہوئے دوڑتے ہیں

احمد رضا خان

قسم ان کی جو دوڑتے ہیں سینے سے آواز نکلتی ہوئی

جالندہری

ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں

طاہر القادری

(میدانِ جہاد میں) تیز دوڑنے والے گھوڑوں کی قَسم جو ہانپتے ہیں،

علامہ جوادی

فراٹے بھرتے ہوئے تیز رفتار گھوڑوں کی قسم

محمد جوناگڑھی

ہانپتے ہوئے دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم!

محمد حسین نجفی

قَسم ہے ان گھوڑوں کی جو پھنکارے مارتے ہوئے دوڑتے ہیں۔

فَٱلْمُورِيَٰتِ قَدْحًۭا ﴿٢﴾

پھر (پتھر پر) ٹاپ مار کر آگ جھاڑتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

پھر (اپنی ٹاپوں سے) چنگاریاں جھاڑتے ہیں

احمد رضا خان

پھر پتھروں سے آگ نکالتے ہیں سم مارکر

جالندہری

پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں

طاہر القادری

پھر جو پتھروں پر سُم مار کر چنگاریاں نکالتے ہیں،

علامہ جوادی

جوٹا پ مار کر چنگاریاں اُڑانے والے ہیں

محمد جوناگڑھی

پھر ٹاپ مار کر آگ جھاڑنے والوں کی قسم!

محمد حسین نجفی

پھر اپنی ٹاپوں کی ٹھوکر سے (پتھر سے) چنگاریاں نکا لتے ہیں۔

فَٱلْمُغِيرَٰتِ صُبْحًۭا ﴿٣﴾

پھر صبح کے وقت دھاوا کرتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

پھر صبح سویرے چھاپہ مارتے ہیں

احمد رضا خان

پھر صبح ہوتے تاراج کرتے ہیں

جالندہری

پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں

طاہر القادری

پھر جو صبح ہوتے ہی (دشمن پر) اچانک حملہ کر ڈالتے ہیں،

علامہ جوادی

پھر صبحدم حملہ کرنے والے ہیں

محمد جوناگڑھی

پھر صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی قسم

محمد حسین نجفی

پھر صبح کے وقت (اچانک) چھاپہ مارتے ہیں۔

فَأَثَرْنَ بِهِۦ نَقْعًۭا ﴿٤﴾

پھر اس وقت غبار اُڑاتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

پھر اس موقع پر گرد و غبار اڑاتے ہیں

احمد رضا خان

پھر اس وقت غبار اڑاتے ہیں،

جالندہری

پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں

طاہر القادری

پھر وہ اس (حملے والی) جگہ سے گرد و غبار اڑاتے ہیں،

علامہ جوادی

پھر غبار جنگ اڑانے والے نہیں

محمد جوناگڑھی

پس اس وقت گرد وغبار اڑاتے ہیں

محمد حسین نجفی

تو اس طرح گَرد و غبار اڑاتے ہیں۔

فَوَسَطْنَ بِهِۦ جَمْعًا ﴿٥﴾

پھر اس وقت دشمنوں کی جماعت میں جا گھستے ہیں

ابوالاعلی مودودی

پھر اِسی حالت میں کسی مجمع کے اندر جا گھستے ہیں

احمد رضا خان

پھر دشمن کے بیچ لشکر میں جاتے ہیں،

جالندہری

پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں

طاہر القادری

پھر وہ اسی وقت (دشمن کے) لشکر میں گھس جاتے ہیں،

علامہ جوادی

اور دشمن کی جمعیت میں در آنے والے ہیں

محمد جوناگڑھی

پھر اسی کے ساتھ فوجیوں کے درمیان گھس جاتے ہیں

محمد حسین نجفی

پھر اسی حالت میں (دشمن کی) جماعت (لشکر) میں گھس جاتے ہیں۔

إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٌۭ ﴿٦﴾

بے شک انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے

ابوالاعلی مودودی

حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے

احمد رضا خان

بیشک آدمی اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے

جالندہری

کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے

طاہر القادری

بیشک انسان اپنے رب کا بڑا ہی ناشکرا ہے،

علامہ جوادی

بے شک انسان اپنے پروردگار کے لئے بڑا ناشکرا ہے

محمد جوناگڑھی

یقیناً انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے

محمد حسین نجفی

بےشک انسان اپنے پروردگار کا بڑا ناشکرا ہے۔

وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌۭ ﴿٧﴾

اوربے شک وہ اس بات پر خود شاہد ہے

ابوالاعلی مودودی

اور وہ خود اِس پر گواہ ہے

احمد رضا خان

اور بیشک وہ اس پر خود گواہ ہے،

جالندہری

اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے

طاہر القادری

اور یقیناً وہ اس (ناشکری) پر خود گواہ ہے،

علامہ جوادی

اور وہ خود بھی اس بات کا گواہ ہے

محمد جوناگڑھی

اور یقیناً وه خود بھی اس پر گواه ہے

محمد حسین نجفی

اور وہ خود اس پر گواہ ہے۔

وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلْخَيْرِ لَشَدِيدٌ ﴿٨﴾

اوربے شک وہ مال کی محبت میں بڑا سخت ہے

ابوالاعلی مودودی

اور وہ مال و دولت کی محبت میں بری طرح مبتلا ہے

احمد رضا خان

اور بیشک وہ مال کی چاہت میں ضرور کرّا (تیز) ہے

جالندہری

وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے

طاہر القادری

اور بیشک وہ مال کی محبت میں بہت سخت ہے،

علامہ جوادی

اور وہ مال کی محبت میں بہت سخت ہے

محمد جوناگڑھی

یہ مال کی محنت میں بھی بڑا سخت ہے

محمد حسین نجفی

اور وہ مال و دولت کی محبت میں بڑا سخت (گرفتار) ہے۔

۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِى ٱلْقُبُورِ ﴿٩﴾

پس کیا وہ نہیں جانتا جب اکھاڑا جائے گا جو کچھ قبروں میں ہے

ابوالاعلی مودودی

تو کیا وہ اُس حقیقت کو نہیں جانتا جب قبروں میں جو کچھ (مدفون) ہے اُسے نکال لیا جائے گا

احمد رضا خان

تو کیا نہیں جانتا جب اٹھائے جائیں گے جو قبروں میں ہیں،

جالندہری

کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو (مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے

طاہر القادری

تو کیا اسے معلوم نہیں جب وہ (مُردے) اٹھائے جائیں گے جو قبروں میں ہیں،

علامہ جوادی

کیا اسے نہیں معلوم ہے کہ جب مفِدوں کو قبروں سے نکالا جائے گا

محمد جوناگڑھی

کیا اسے وه وقت معلوم نہیں جب قبروں میں جو (کچھ) ہے نکال لیا جائے گا

محمد حسین نجفی

کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا جب قبروں سے نکال لیا جائے گا جو کچھ ان میں (دفن) ہے۔

وَحُصِّلَ مَا فِى ٱلصُّدُورِ ﴿١٠﴾

اورجو دلوں میں ہے وہ ظاہر کیا جائے گا

ابوالاعلی مودودی

اور سینوں میں جو کچھ (مخفی) ہے اُسے برآمد کر کے اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی؟

احمد رضا خان

اور کھول دی جائے گی جو سینوں میں ہے،

جالندہری

اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے

طاہر القادری

اور (راز) ظاہر کر دیئے جائیں گے جو سینوں میں ہیں،

علامہ جوادی

اور دل کے رازوں کو ظاہر کردیا جائے گا

محمد جوناگڑھی

اور سینوں کی پوشیده باتیں ﻇاہر کر دی جائیں گی

محمد حسین نجفی

اور جو کچھ سینوں میں (چھپا ہوا) ہے وہ ظاہر کر دیا جائے گا۔

إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍۢ لَّخَبِيرٌۢ ﴿١١﴾

بے شک ان کا رب ان سے اس دن خوب خبردار ہو گا

ابوالاعلی مودودی

یقیناً اُن کا رب اُس روز اُن سے خوب باخبر ہوگا

احمد رضا خان

بیشک ان کے رب کو اس دن ان کی سب خبر ہے

جالندہری

بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا

طاہر القادری

بیشک ان کا رب اس دن ان (کے اعمال) سے خوب خبردار ہوگا،

علامہ جوادی

تو ان کا پروردگار اس دن کے حالات سے خوب باخبر ہوگا

محمد جوناگڑھی

بیشک ان کا رب اس دن ان کے حال سے پورا باخبر ہوگا

محمد حسین نجفی

اس دن ان کا پروردگار ان کے حالات سے بڑا باخبر ہوگا۔