Main pages

Surah Quraish [Quraish] in Urdu

Surah Quraish [Quraish] Ayah 4 Location Maccah Number 106

لِإِيلَٰفِ قُرَيْشٍ ﴿١﴾

اس لیے کہ قریش کو مانوس کر دیا

ابوالاعلی مودودی

چونکہ قریش مانوس ہوئے

احمد رضا خان

اس لیے کہ قریش کو میل دلایا

جالندہری

قریش کے مانوس کرنے کے سبب

طاہر القادری

قریش کو رغبت دلانے کے سبب سے،

علامہ جوادی

قریش کے انس و الفت کی خاطر

محمد جوناگڑھی

قریش کے مانوس کرنے کے لئے

محمد حسین نجفی

چونکہ (اللہ نے) قریش کو مانوس کر دیا۔

إِۦلَٰفِهِمْ رِحْلَةَ ٱلشِّتَآءِ وَٱلصَّيْفِ ﴿٢﴾

ان کو جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے باعث

ابوالاعلی مودودی

(یعنی) جاڑے اور گرمی کے سفروں سے مانوس

احمد رضا خان

ان کے جاڑے اور گرمی دونوں کے کوچ میں میل دلایا (رغبت دلائی)

جالندہری

(یعنی) ان کو جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے سبب

طاہر القادری

انہیں سردیوں اور گرمیوں کے (تجارتی) سفر سے مانوس کر دیا،

علامہ جوادی

جو انہیں سردی اور گرمی کے سفرسے ہے ابرہہ کو ہلاک کردیا ہے

محمد جوناگڑھی

(یعنی) انہیں جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے لئے۔ (اس کے شکریہ میں)

محمد حسین نجفی

یعنی جاڑے اور گرمی کے تجارتی سفر سے مانوس کر دیا ہے۔

فَلْيَعْبُدُوا۟ رَبَّ هَٰذَا ٱلْبَيْتِ ﴿٣﴾

ان کو اس گھرکے مالک کی عبادت کرنی چاہیئے

ابوالاعلی مودودی

لہٰذا اُن کو چاہیے کہ اِس گھر کے رب کی عبادت کریں

احمد رضا خان

تو انہیں چاہیے اس گھر کے رب کی بندگی کریں،

جالندہری

لوگوں کو چاہیئے کہ (اس نعمت کے شکر میں) اس گھر کے مالک کی عبادت کریں

طاہر القادری

پس انہیں چاہئے کہ اس گھر (خانہ کعبہ) کے رب کی عبادت کریں (تاکہ اس کی شکر گزاری ہو)،

علامہ جوادی

لہذا انہیں چاہئے کہ اس گھر کے مالک کی عبادت کریں

محمد جوناگڑھی

پس انہیں چاہئے کہ اسی گھر کے رب کی عبادت کرتے رہیں

محمد حسین نجفی

تو ان کو چاہیے کہ اس گھر (خانۂ کعبہ) کے پروردگار کی عبادت کریں۔

ٱلَّذِىٓ أَطْعَمَهُم مِّن جُوعٍۢ وَءَامَنَهُم مِّنْ خَوْفٍۭ ﴿٤﴾

جس نے ان کو بھوک میں کھلایا اور ان کو خوف سے امن دیا

ابوالاعلی مودودی

جس نے اُنہیں بھوک سے بچا کر کھانے کو دیا اور خوف سے بچا کر امن عطا کیا

احمد رضا خان

جس نے انہیں بھوک میں کھانا دیا، اور انہیں ایک بڑے خوف سے امان بخشا

جالندہری

جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن بخشا

طاہر القادری

جس نے انہیں بھوک (یعنی فقر و فاقہ کے حالات) میں کھانا دیا (یعنی رِزق فراہم کیا) اور (دشمنوں کے) خوف سے امن بخشا (یعنی محفوظ و مامون زندگی سے نوازا)،

علامہ جوادی

جس نے انہیں بھوک میں سیر کیا ہے اور خوف سے محفوظ بنایا ہے

محمد جوناگڑھی

جس نے انہیں بھوک میں کھانا دیا اور ڈر (اور خوف) میں امن (وامان) دیا

محمد حسین نجفی

جس نے ان کو بھوک میں کھانے کو دیا اور خوف میں امن عطا کیا۔