Main pages

Surah Alms Giving [Al-Maun] in Urdu

Surah Alms Giving [Al-Maun] Ayah 7 Location Maccah Number 107

أَرَءَيْتَ ٱلَّذِى يُكَذِّبُ بِٱلدِّينِ ﴿١﴾

کیا آپ نے اس کو دیکھا جو روزِ جرا کو جھٹلاتا ہے

ابوالاعلی مودودی

تم نے دیکھا اُس شخص کو جو آخرت کی جزا و سزا کو جھٹلاتا ہے؟

احمد رضا خان

بھلا دیکھو تو جو دین کو جھٹلاتا ہے

جالندہری

بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روزِ) جزا کو جھٹلاتا ہے؟

طاہر القادری

کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جو دین کو جھٹلاتا ہے،

علامہ جوادی

کیا تم نے اس شخص کو دیکھا ہے جوقیامت کو جھٹلاتا ہے

محمد جوناگڑھی

کیا تو نے (اسے بھی) دیکھا جو (روز) جزا کو جھٹلاتا ہے؟

محمد حسین نجفی

کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا ہے جو جزا و سزا (کے دن) کو جھٹلاتا ہے۔

فَذَٰلِكَ ٱلَّذِى يَدُعُّ ٱلْيَتِيمَ ﴿٢﴾

پس وہ وہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے

ابوالاعلی مودودی

وہی تو ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے

احمد رضا خان

پھر وہ وہ ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے

جالندہری

یہ وہی (بدبخت) ہے، جو یتیم کو دھکے دیتا ہے

طاہر القادری

تو یہ وہ شخص ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے (یعنی یتیموں کی حاجات کو ردّ کرتا اور انہیں حق سے محروم رکھتا ہے)،

علامہ جوادی

یہ وہی ہے جو یتیم کو دھکےّ دیتا ہے

محمد جوناگڑھی

یہی وه ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے

محمد حسین نجفی

پس یہی وہ ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے۔

وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ ﴿٣﴾

اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا

ابوالاعلی مودودی

اور مسکین کو کھانا دینے پر نہیں اکساتا

احمد رضا خان

اور مسکین کو کھانا دینے کی رغبت نہیں دیتا

جالندہری

اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے (لوگوں کو) ترغیب نہیں دیتا

طاہر القادری

اور محتاج کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا (یعنی معاشرے سے غریبوں اور محتاجوں کے معاشی اِستحصال کے خاتمے کی کوشش نہیں کرتا)،

علامہ جوادی

اور کسی کو مسکین کے کھانے کے لئے تیار نہیں کرتا ہے

محمد جوناگڑھی

اور مسکین کو کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا

محمد حسین نجفی

اور کسی مسکین کو کھانا کھلانے پر (لوگوں) کو آمادہ نہیں کرتا۔

فَوَيْلٌۭ لِّلْمُصَلِّينَ ﴿٤﴾

پس ان نمازیوں کے لیے ہلاکت ہے

ابوالاعلی مودودی

پھر تباہی ہے اُن نماز پڑھنے والوں کے لیے

احمد رضا خان

تو ان نمازیوں کی خرابی ہے،

جالندہری

تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے

طاہر القادری

پس افسوس (اور خرابی) ہے ان نمازیوں کے لئے،

علامہ جوادی

تو تباہی ہے ان نمازیوں کے لئے

محمد جوناگڑھی

ان نمازیوں کے لئے افسوس (اور ویل نامی جہنم کی جگہ) ہے

محمد حسین نجفی

تباہی ہے ان نمازیوں کیلئے۔

ٱلَّذِينَ هُمْ عَن صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ ﴿٥﴾

جو اپنی نماز سے غافل ہیں

ابوالاعلی مودودی

جو اپنی نماز سے غفلت برتتے ہیں

احمد رضا خان

جو اپنی نماز سے بھولے بیٹھے ہیں

جالندہری

جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں

طاہر القادری

جو اپنی نماز (کی روح) سے بے خبر ہیں (یعنی انہیں محض حقوق اﷲ یاد ہیں حقوق العباد بھلا بیٹھے ہیں)،

علامہ جوادی

جو اپنی نمازوں سے غافل رہتے ہیں

محمد جوناگڑھی

جو اپنی نماز سے غافل ہیں

محمد حسین نجفی

جو اپنی نماز (کی ادائیگی) میں غفلت برتتے ہیں۔

ٱلَّذِينَ هُمْ يُرَآءُونَ ﴿٦﴾

جو دکھلاوا کرتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

جو ریا کاری کرتے ہیں

احمد رضا خان

وہ جو دکھاوا کرتے ہیں

جالندہری

جو ریا کاری کرتے ہیں

طاہر القادری

وہ لوگ (عبادت میں) دکھلاوا کرتے ہیں (کیونکہ وہ خالق کی رسمی بندگی بجا لاتے ہیں اور پسی ہوئی مخلوق سے بے پرواہی برت رہے ہیں)،

علامہ جوادی

دکھانے کے لئے عمل کرتے ہیں

محمد جوناگڑھی

جو ریاکاری کرتے ہیں

محمد حسین نجفی

جو ریاکاری کرتے ہیں۔

وَيَمْنَعُونَ ٱلْمَاعُونَ ﴿٧﴾

اور برتنے کی چیز تک روکتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

اور معمولی ضرورت کی چیزیں (لوگوں کو) دینے سے گریز کرتے ہیں

احمد رضا خان

اور بر تنے کی چیز مانگے نہیں دیتے

جالندہری

اور برتنے کی چیزیں عاریتہً نہیں دیتے

طاہر القادری

اور وہ برتنے کی معمولی سی چیز بھی مانگے نہیں دیتے،

علامہ جوادی

اور معمولی ظروف بھی عاریت پر دینے سے انکار کردتے ہیں

محمد جوناگڑھی

اور برتنے کی چیز روکتے ہیں

محمد حسین نجفی

اور معمولی روزمرہ ضرورت کی چیزیں بھی (لوگوں کو) نہیں دیتے۔