Setting
Surah The Flame [Al-Masadd] in Urdu
تَبَّتْ يَدَآ أَبِى لَهَبٍۢ وَتَبَّ ﴿١﴾
ابو لہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اوروہ ہلاک ہو گیا
ٹوٹ گئے ابولہب کے ہاتھ اور نامراد ہو گیا وہ
تباہ ہوجائیں ابولہب کے دونوں ہاتھ اور وہ تباہ ہوہی گیا
ابولہب کے ہاتھ ٹوٹیں اور وہ ہلاک ہو
ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ جائیں اور وہ تباہ ہو جائے (اس نے ہمارے حبیب پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی ہے)،
ابو لہب کے ہاتھ ٹوٹ جائیں اور وہ ہلاک ہوجائے
ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وه (خود) ہلاک ہو گیا
ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ جائیں اور وہ ہلاک و برباد ہوا۔
مَآ أَغْنَىٰ عَنْهُ مَالُهُۥ وَمَا كَسَبَ ﴿٢﴾
اس کا مال اورجو کچھ اس نے کمایا اس کے کام نہ آیا
اُس کا مال اور جو کچھ اس نے کمایا وہ اُس کے کسی کام نہ آیا
اسے کچھ کام نہ آیا اس کا مال اور نہ جو کمایا
نہ تو اس کا مال ہی اس کے کچھ کام آیا اور نہ وہ جو اس نے کمایا
اسے اس کے (موروثی) مال نے کچھ فائدہ نہ پہنچایا اور نہ ہی اس کی کمائی نے،
نہ اس کا مال ہی اس کے کام آیا اور نہ اس کا کمایا ہوا سامان ہی
نہ تو اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی
اس کامال اور جو کچھ اس نے کمایا وہ اس کے کچھ کام نہ آیا۔
سَيَصْلَىٰ نَارًۭا ذَاتَ لَهَبٍۢ ﴿٣﴾
وہ بھڑکتی ہوئی آگ میں پڑے گا
ضرور وہ شعلہ زن آگ میں ڈالا جائے گا
اب دھنستا ہے لپٹ مارتی آگ میں وہ،
وہ جلد بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہو گا
عنقریب وہ شعلوں والی آگ میں جا پڑے گا،
وہ عنقریب بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہو گا
وه عنقریب بھڑکنے والی آگ میں جائے گا
وہ عنقریب شعلہ زن آگ میں ڈالا جائے گا۔
وَٱمْرَأَتُهُۥ حَمَّالَةَ ٱلْحَطَبِ ﴿٤﴾
اور اس کی عورت بھی جو ایندھن اٹھائے پھرتی تھی
اور (اُس کے ساتھ) اُس کی جورو بھی، لگائی بجھائی کرنے والی
اور اس کی جُورو لکڑیوں کا گٹھا سر پر اٹھاتی،
اور اس کی جورو بھی جو ایندھن سر پر اٹھائے پھرتی ہے
اور اس کی (خبیث) عورت (بھی) جو (کانٹے دار) لکڑیوں کا بوجھ (سر پر) اٹھائے پھرتی ہے، (اور ہمارے حبیب کے تلووں کو زخمی کرنے کے لئے رات کو ان کی راہوں میں بچھا دیتی ہے)،
اور اس کی بیوی جو لکڑی ڈھونے والی ہے
اور اس کی بیوی بھی (جائے گی،) جو لکڑیاں ڈھونے والی ہے
اور (اس کے ساتھ) اس کی بیوی بھی جو ایندھن اٹھانے والی ہے۔
فِى جِيدِهَا حَبْلٌۭ مِّن مَّسَدٍۭ ﴿٥﴾
اس کی گردن میں موُنج کی رسیّ ہے
اُس کی گردن میں مونجھ کی رسی ہوگی
اس کے گلے میں کھجور کی چھال کا رسّا،
اس کے گلے میں مونج کی رسّی ہو گی
اس کی گردن میں کھجور کی چھال کا (وہی) رسّہ ہوگا (جس سے کانٹوں کا گٹھا باندھتی ہے)،
اس کی گردن میں بٹی ہوئی رسی بندھی ہوئی ہے
اس کی گردن میں پوست کھجور کی بٹی ہوئی رسی ہوگی
اور اس کی گردن میں مُونج کی بٹی ہوئی رسی ہے۔