Main pages

Surah The Smoke [Ad-Dukhan] in Urdu

Surah The Smoke [Ad-Dukhan] Ayah 59 Location Maccah Number 44

حمٓ ﴿١﴾

حمۤ

طاہر القادری

حا، میم (حقیقی معنی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں)،

وَٱلْكِتَٰبِ ٱلْمُبِينِ ﴿٢﴾

روشن کتاب کی قسم ہے

ابوالاعلی مودودی

قسم ہے اِس کتاب مبین کی

احمد رضا خان

قسم اس روشن کتاب کی

جالندہری

اس کتاب روشن کی قسم

طاہر القادری

اس روشن کتاب کی قسم،

علامہ جوادی

روشن کتاب کی قسم

محمد جوناگڑھی

قسم ہے اس وضاحت والی کتاب کی

محمد حسین نجفی

قَسم ہے اس کتابِ مبین کی۔

إِنَّآ أَنزَلْنَٰهُ فِى لَيْلَةٍۢ مُّبَٰرَكَةٍ ۚ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ ﴿٣﴾

ہم نے اسے مبارک رات میں نازل کیا ہے بے شک ہمیں ڈرانا مقصود تھا

ابوالاعلی مودودی

کہ ہم نے اِسے ایک بڑی خیر و برکت والی رات میں نازل کیا ہے، کیونکہ ہم لوگوں کو متنبہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے

احمد رضا خان

بیشک ہم نے اسے برکت والی رات میں اتارا بیشک ہم ڈر سنانے والے ہیں

جالندہری

کہ ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل فرمایا ہم تو رستہ دکھانے والے ہیں

طاہر القادری

بیشک ہم نے اسے ایک بابرکت رات میں اتارا ہے بیشک ہم ڈر سنانے والے ہیں،

علامہ جوادی

ہم نے اس قرآن کو ایک مبارک رات میں نازل کیا ہے ہم بیشک عذاب سے ڈرانے والے تھے

محمد جوناگڑھی

یقیناً ہم نے اسے بابرکت رات میں اتارا ہے بیشک ہم ڈرانے والے ہیں

محمد حسین نجفی

ہم نے اس (کتاب) کو ایک بابرکت رات (شبِ قدر) میں نازل کیا ہے بےشک ہم (عذاب سے) ڈرانے والے رہے ہیں۔

فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ ﴿٤﴾

سارے کام جو حکمت پر مبنی ہیں اسی رات تصفیہ پاتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

یہ وہ رات تھی جس میں ہر معاملہ کا حکیمانہ فیصلہ

احمد رضا خان

اس میں بانٹ دیا جاتا ہے ہر حکمت والا کام

جالندہری

اسی رات میں تمام حکمت کے کام فیصل کئے جاتے ہیں

طاہر القادری

اس (رات) میں ہر حکمت والے کام کا (جدا جدا) فیصلہ کر دیا جاتا ہے،

علامہ جوادی

اس رات میں تمام حکمت و مصلحت کے امور کا فیصلہ کیا جاتا ہے

محمد جوناگڑھی

اسی رات میں ہر ایک مضبوط کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے

محمد حسین نجفی

اس(رات) میں ہر حکمت والے معاملہ کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

أَمْرًۭا مِّنْ عِندِنَآ ۚ إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ ﴿٥﴾

ہمارے خاص حکم سے کیوں کہ ہمیں رسول بھیجنا منظور تھا

ابوالاعلی مودودی

ہمارے حکم سے صادر کیا جاتا ہے ہم ایک رسول بھیجنے والے تھے

احمد رضا خان

ہمارے پاس کے حکم سے، بیشک ہم بھیجنے والے ہیں

جالندہری

(یعنی) ہمارے ہاں سے حکم ہو کر۔ بےشک ہم ہی (پیغمبر کو) بھیجتے ہیں

طاہر القادری

ہماری بارگاہ کے حکم سے، بیشک ہم ہی بھیجنے والے ہیں،

علامہ جوادی

یہ ہماری طرف کا حکم ہوتا ہے اور ہم ہی رسولوں کے بھیجنے والے ہیں

محمد جوناگڑھی

ہمارے پاس سے حکم ہوکر، ہم ہی ہیں رسول بناکر بھیجنے والے

محمد حسین نجفی

ہمارے(خاص) حکم سے بےشک ہم ہی (ہر کتاب اور رسول(ع) کے) بھیجنے والے ہیں۔

رَحْمَةًۭ مِّن رَّبِّكَ ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ ﴿٦﴾

آپ کے پروردگار کی رحمت ہے بے شک وہی سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے

ابوالاعلی مودودی

تیرے رب کی رحمت کے طور پر یقیناً وہی سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے

احمد رضا خان

تمہارے رب کی طرف سے رحمت، بیشک وہی سنتا جانتا ہے،

جالندہری

(یہ) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے۔ وہ تو سننے والا جاننے والا ہے

طاہر القادری

(یہ) آپ کے رب کی جانب سے رحمت ہے، بیشک وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے،

علامہ جوادی

یہ آپ کے پروردگار کی رحمت ہے اور یقینا وہ بہت سننے والا اور جاننے والا ہے

محمد جوناگڑھی

آپ کے رب کی مہربانی سے۔ وه ہی ہے سننے واﻻ جاننے واﻻ

محمد حسین نجفی

خاص تمہارے پروردگار کی رحمت سے یقیناً وہ بڑا سننے والا (اور) بڑا جاننے والا ہے۔

رَبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ ﴿٧﴾

آسمانوں اور زمین کا رب ہے اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اگر تم یقین کر نے والے ہو

ابوالاعلی مودودی

آسمانوں اور زمین کا رب اور ہر اُس چیز کا رب جو آسمان و زمین کے درمیان ہے اگر تم لوگ واقعی یقین رکھنے والے ہو

احمد رضا خان

وہ جو رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، اگر تمہیں یقین ہو

جالندہری

آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم لوگ یقین کرنے والے ہو

طاہر القادری

آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ اِن کے درمیان ہے (اُس کا) پروردگار ہے، بشرطیکہ تم یقین رکھنے والے ہو،

علامہ جوادی

وہ آسمان و زمین اور اس کے مابین کا پروردگار ہے اگر تم یقین کرنے والے ہو

محمد جوناگڑھی

جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے۔ اگر تم یقین کرنے والے ہو

محمد حسین نجفی

جو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا پروردگار ہے اگر تم یقین کرنے والے ہو۔

لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ يُحْىِۦ وَيُمِيتُ ۖ رَبُّكُمْ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٨﴾

اس کے سوا اورکوئی معبود نہیں زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے تمہارا بھی رب ہے او رتمہارے پہلے باپ دادا کا بھی

ابوالاعلی مودودی

کوئی معبود اُس کے سوا نہیں ہے وہی زندگی عطا کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے تمہارا رب اور تمہارے اُن اسلاف کا رب جو پہلے گزر چکے ہیں

احمد رضا خان

اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں وہ جِلائے اور مارے، تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادا کا رب،

جالندہری

اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (وہی) جِلاتا ہے اور (وہی) مارتا ہے۔ وہی تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا پروردگار ہے

طاہر القادری

اُس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی زندگی دیتا اور موت دیتا ہے (وہ) تمہارا (بھی) رب ہے اور تمہارے اگلے آباء و اجداد کا (بھی) رب ہے،

علامہ جوادی

اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے . وہی حیات عطا کرنے والا ہے اور وہی موت دینے والا ہے - وہی تمہارا بھی پروردگار ہے اور تمہارے گزشتہ بزرگوں کا بھی پروردگار ہے

محمد جوناگڑھی

کوئی معبود نہیں اس کے سوا وہی جلاتا ہے اور مارتا ہے، وہی تمہارا رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا

محمد حسین نجفی

اس کے سوا کوئی الٰہ (خدا) نہیں ہے وہی زندہ کرتا ہے اور وہی مارتا ہے تمہارا بھی پروردگار ہے اور تمہارے اگلے باپ داداؤں کا بھی پروردگار ہے۔

بَلْ هُمْ فِى شَكٍّۢ يَلْعَبُونَ ﴿٩﴾

بلکہ وہ تو شک میں کھیل رہے ہیں

ابوالاعلی مودودی

(مگر فی الواقع اِن لوگوں کو یقین نہیں ہے) بلکہ یہ اپنے شک میں پڑے کھیل رہے ہیں

احمد رضا خان

بلکہ وہ شک میں پڑے کھیل رہے ہیں

جالندہری

لیکن یہ لوگ شک میں کھیل رہے ہیں

طاہر القادری

بلکہ وہ شک میں پڑے کھیل رہے ہیں،

علامہ جوادی

لیکن یہ لوگ شک کے عالم میں کھیل تماشہ کررہے ہیں

محمد جوناگڑھی

بلکہ وه شک میں پڑے کھیل رہے ہیں

محمد حسین نجفی

مگر وہ لوگ تو شک میں پڑے ہوئے کھیل رہے ہیں۔

فَٱرْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِى ٱلسَّمَآءُ بِدُخَانٍۢ مُّبِينٍۢ ﴿١٠﴾

سو اس دن کا انتظار کیجیئے کہ آسمان دھواں ظاہر لائے

ابوالاعلی مودودی

اچھا انتظار کرو اُس دن کا جب آسمان صریح دھواں لیے ہوئے آئے گا

احمد رضا خان

تو تم اس دن کے منتظر رہو جب آسمان ایک ظاہر دھواں لائے گا،

جالندہری

تو اس دن کا انتظار کرو کہ آسمان سے صریح دھواں نکلے گا

طاہر القادری

سو آپ اُس دن کا انتظار کریں جب آسمان واضح دھواں ظاہر کر دے گا،

علامہ جوادی

لہٰذا آپ اس دن کا انتظار کیجئے جب آسمان واضح قسم کا دھواں لے کر آجائے گا

محمد جوناگڑھی

آپ اس دن کے منتظر رہیں جب کہ آسمان ﻇاہر دھواں ﻻئے گا

محمد حسین نجفی

آپ اس دن کا انتظار کریں جب آسمان ایک کھلے ہوئے دھویں کے ساتھ آئے گا۔

يَغْشَى ٱلنَّاسَ ۖ هَٰذَا عَذَابٌ أَلِيمٌۭ ﴿١١﴾

جو لوگوں کو ڈھانپ لے یہی دردناک عذاب ہے

ابوالاعلی مودودی

اور وہ لوگوں پر چھا جائے گا، یہ ہے درد ناک سزا

احمد رضا خان

کہ لوگوں کو ڈھانپ لے گا یہ ہے دردناک عذاب،

جالندہری

جو لوگوں پر چھا جائے گا۔ یہ درد دینے والا عذاب ہے

طاہر القادری

جو لوگوں کو ڈھانپ لے گا (یعنی ہر طرف محیط ہو جائے گا)، یہ دردناک عذاب ہے،

علامہ جوادی

جو تمام لوگوں کو ڈھانک لے گا کہ یہی دردناک عذاب ہے

محمد جوناگڑھی

جو لوگوں کو گھیر لے گا، یہ دردناک عذاب ہے

محمد حسین نجفی

جو لوگوں پر چھا جائے گا یہ ایک دردناک عذاب ہوگا۔

رَّبَّنَا ٱكْشِفْ عَنَّا ٱلْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ ﴿١٢﴾

اے ہمارے رب ہم سے یہ عذاب دور کر دے بے شک ہم ایمان لانے والے ہیں

ابوالاعلی مودودی

(اب کہتے ہیں کہ) \" پروردگار، ہم پر سے یہ عذاب ٹال دے، ہم ایمان لاتے ہیں\"

احمد رضا خان

اس دن کہیں گے، اے ہمارے رب! ہم پر سے عذاب کھول دے ہم ایمان لاتے ہیں

جالندہری

اے پروردگار ہم سے اس عذاب کو دور کر ہم ایمان لاتے ہیں

طاہر القادری

(اس وقت کہیں گے:) اے ہمارے رب! تو ہم سے (اس) عذاب کو دور کر دے، بیشک ہم ایمان لاتے ہیں،

علامہ جوادی

تب سب کہیں گے کہ پروردگار اس عذاب کو ہم سے دور کردے ہم ایمان لے آنے والے ہیں

محمد جوناگڑھی

کہیں گے کہ اے ہمارے رب! یہ آفت ہم سے دور کر ہم ایمان قبول کرتے ہیں

محمد حسین نجفی

(اس وقت کفار بھی کہیں گے) اے ہمارے پروردگار! ہم سے یہ عذاب دور فرما۔ ہم ایمان لاتے ہیں۔

أَنَّىٰ لَهُمُ ٱلذِّكْرَىٰ وَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُولٌۭ مُّبِينٌۭ ﴿١٣﴾

وہ کہاں سمجھتے ہیں حالانکہ ان کے پاس کھول کر سنانے والا رسول بھی آ چکا ہے

ابوالاعلی مودودی

اِن کی غفلت کہاں دور ہوتی ہے؟ اِن کا حال تو یہ ہے کہ اِن کے پاس رسول مبین آ گیا

احمد رضا خان

کہاں سے ہو انہیں نصیحت ماننا حالانکہ ان کے پاس صاف بیان فرمانے والا رسول تشریف لاچکا

جالندہری

(اس وقت) ان کو نصیحت کہاں مفید ہوگی جب کہ ان کے پاس پیغمبر آچکے جو کھول کھول کر بیان کر دیتے ہیں

طاہر القادری

اب اُن کا نصیحت ماننا کہاں (مفید) ہو سکتا ہے حالانکہ ان کے پاس واضح بیان فرمانے والے رسول آچکے،

علامہ جوادی

بھلا ان کی قسمت میں نصیحت کہاں جب کہ ان کے پاس واضح پیغام والا رسول بھی آچکا ہے

محمد جوناگڑھی

ان کے لیے نصیحت کہاں ہے؟ کھول کھول کر بیان کرنے والے پیغمبران کے پاس آچکے

محمد حسین نجفی

اب ان کو کہاں سے نصیحت حاصل ہوگی؟ جبکہ ان کے پاس کھول کر بیان کرنے والا رسول(ع) آچکا۔

ثُمَّ تَوَلَّوْا۟ عَنْهُ وَقَالُوا۟ مُعَلَّمٌۭ مَّجْنُونٌ ﴿١٤﴾

پھر اس سے بھی پھر گئے اور کہا کہ سکھایا ہوا دیوانہ ہے

ابوالاعلی مودودی

پھر بھی یہ اُس کی طرف ملتفت نہ ہوئے اور کہا کہ \"یہ تو سکھایا پڑھایا باولا ہے\"

احمد رضا خان

اس سے روگرداں ہوئے اور بولے سکھایا ہوا دیوانہ ہے

جالندہری

پھر انہوں نے ان سے منہ پھیر لیا اور کہنے لگے (یہ تو) پڑھایا ہوا (اور) دیوانہ ہے

طاہر القادری

پھر انہوں نے اس سے منہ پھیر لیا اور (گستاخی کرتے ہوئے) کہنے لگے: (وہ) سکھایا ہوا دیوانہ ہے،

علامہ جوادی

اور انہوں نے اس سے منہ پھیرلیا اور کہا کہ یہ سکھایا پڑھایا ہوا دیوانہ ہے

محمد جوناگڑھی

پھر بھی انہوں نے ان سے منھ پھیرا اور کہہ دیا کہ سکھایا پڑھایا ہوا باؤﻻ ہے

محمد حسین نجفی

پھر انہوں نے اس سے منہ موڑا اور کہا کہ یہ تو سکھایا ہوا ایک دیوانہ ہے۔

إِنَّا كَاشِفُوا۟ ٱلْعَذَابِ قَلِيلًا ۚ إِنَّكُمْ عَآئِدُونَ ﴿١٥﴾

ہم اس عذاب کو تھوڑی دیر کے لیےہٹا دیں گے تم پھر وہی کرنے والے ہو

ابوالاعلی مودودی

ہم ذرا عذاب ہٹائے دیتے ہیں، تم لوگ پھر وہی کچھ کرو گے جو پہلے کر رہے تھے

احمد رضا خان

ہم کچھ دنوں کو عذاب کھولے دیتے ہیں تم پھر وہی کرو گے

جالندہری

ہم تو تھوڑے دنوں عذاب ٹال دیتے ہیں (مگر) تم پھر کفر کرنے لگتے ہو

طاہر القادری

بیشک ہم تھوڑا سا عذاب دور کئے دیتے ہیں تم یقیناً (وہی کفر) دہرانے لگو گے،

علامہ جوادی

خیر ہم تھوڑی دیر کے لئے عذاب کو ہٹالیتے ہیں لیکن تم پھر وہی کرنے والے ہو جو کررہے ہو

محمد جوناگڑھی

ہم عذاب کو تھوڑا دور کردیں گے تو تم پھر اپنی اسی حالت پر آجاؤ گے

محمد حسین نجفی

بےشک (اگر) ہم کچھ وقت کیلئے یہ عذاب ہٹا بھی دیں تو تم لوگ لوٹ کر وہی کچھ کرو گے جو پہلے کرتے تھے۔

يَوْمَ نَبْطِشُ ٱلْبَطْشَةَ ٱلْكُبْرَىٰٓ إِنَّا مُنتَقِمُونَ ﴿١٦﴾

جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے بے شک ہم بدلہ لینے والے ہیں

ابوالاعلی مودودی

جس روز ہم بڑی ضرب لگائیں گے وہ دن ہوگا جب ہم تم سے انتقام لیں گے

احمد رضا خان

جس دن ہم سب سے بڑی پکڑ پکڑیں گے بیشک ہم بدلہ لینے والے ہیں،

جالندہری

جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے تو بےشک انتقام لے کر چھوڑیں گے

طاہر القادری

جس دن ہم بڑی سخت گرفت کریں گے تو (اس دن) ہم یقیناً انتقام لے ہی لیں گے،

علامہ جوادی

ایک دن آئے گا جب ہم سخت قسم کی گرفت کریں گے کہ ہم یقینا بدلہ لینے والے بھی ہیں

محمد جوناگڑھی

جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے، بالیقین ہم بدلہ لینے والے ہیں

محمد حسین نجفی

جس دن ہم سخت پکڑ پکڑیں گے اس دن ہم پورا بدلہ لیں گے۔

۞ وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَآءَهُمْ رَسُولٌۭ كَرِيمٌ ﴿١٧﴾

اور ان سے پہلے ہم فرعون کی قوم کو آزما چکے ہیں اور ان کے پاس ایک عزت والا رسول بھی آیا تھا

ابوالاعلی مودودی

ہم اِن سے پہلے فرعون کی قوم کو اِسی آزمائش میں ڈال چکے ہیں اُن کے پاس ایک نہایت شریف رسول آیا

احمد رضا خان

اور بیشک ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو جانچا اور ان کے پاس ایک معزز رسول تشریف لایا

جالندہری

اور ان سے پہلے ہم نے قوم فرعون کی آزمائش کی اور ان کے پاس ایک عالی قدر پیغمبر آئے

طاہر القادری

اور در حقیقت ہم نے اِن سے پہلے قومِ فرعون کی (بھی) آزمائش کی تھی اور اُن کے پاس بزرگی والے رسول (موسٰی علیہ السلام) آئے تھے،

علامہ جوادی

اور ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو آزمایا جب ان کے پاس ایک محترم پیغمبر آیا

محمد جوناگڑھی

یقیناً ان سے پہلے ہم قوم فرعون کو (بھی) آزما چکے ہیں جن کے پاس (اللہ) کا باعزت رسول آیا

محمد حسین نجفی

ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو آزمایا تھا اور ان کے پاس ایک معزز رسول(ع)ایا تھا۔

أَنْ أَدُّوٓا۟ إِلَىَّ عِبَادَ ٱللَّهِ ۖ إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ ﴿١٨﴾

کہ الله کے بندوں کو میرے حوالہ کر دو بے شک میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

ابوالاعلی مودودی

اور اس نے کہا \"اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کرو، میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

احمد رضا خان

کہ اللہ کے بندوں کو مجھے سپرد کردو بیشک میں تمہارے لیے امانت والا رسول ہوں،

جالندہری

(جنہوں نے) یہ (کہا) کہ خدا کے بندوں (یعنی بنی اسرائیل) کو میرے حوالے کردو میں تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں

طاہر القادری

(انہوں نے کہا تھا) کہ تم بندگانِ خدا (یعنی بنی اسرائیل) کو میرے حوالے کر دو، بیشک میں تمہاری قیادت و رہبری کے لئے امانت دار رسول ہوں،

علامہ جوادی

کہ اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کردو میں تمہارے لئے ایک امانت دار پیغمبر ہوں

محمد جوناگڑھی

کہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کو میرے حوالے کر دو، یقین مانو کہ میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں

محمد حسین نجفی

(اوران سے کہاتھا کہ) اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کرو میں ایک امانت دار رسول(ع) ہوں۔

وَأَن لَّا تَعْلُوا۟ عَلَى ٱللَّهِ ۖ إِنِّىٓ ءَاتِيكُم بِسُلْطَٰنٍۢ مُّبِينٍۢ ﴿١٩﴾

اور یہ کہ الله کے خلاف سرکشی نہ کرو میں تمہارے پاس کھلی دلیل لایا ہوں

ابوالاعلی مودودی

اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو میں تمہارے سامنے (اپنی ماموریت کی) صریح سند پیش کرتا ہوں

احمد رضا خان

اور اللہ کے مقابل سرکشی نہ کرو، میں تمہارے پاس ایک روشن سند لاتا ہوں

جالندہری

اور خدا کے سامنے سرکشی نہ کرو۔ میں تمہارے پاس کھلی دلیل لے کر آیا ہوں

طاہر القادری

اور یہ کہ اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو، میں تمہارے پاس روشن دلیل لے کر آیا ہوں،

علامہ جوادی

اور خدا کے سامنے اونچے نہ بنو میں تمہارے پاس بہت واضح دلیل لے کر آیا ہوں

محمد جوناگڑھی

اور تم اللہ تعالیٰ کے سامنے سرکشی نہ کرو، میں تمہارے پاس کھلی دلیل ﻻنے واﻻ ہوں

محمد حسین نجفی

اور یہ کہ تم اللہ کے مقابلہ میں سرکشی نہ کرو میں تمہارے پاس واضح دلیل (سند) پیش کرتا ہوں۔

وَإِنِّى عُذْتُ بِرَبِّى وَرَبِّكُمْ أَن تَرْجُمُونِ ﴿٢٠﴾

اور بے شک میں نے اپنے اور تمہارے رب کی پناہ لی ہے اس واسطے کہ تم مجھے سنگسار کرو

ابوالاعلی مودودی

اور میں اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لے چکا ہوں اِس سے کہ تم مجھ پر حملہ آور ہو

احمد رضا خان

اور میں پناہ لیتا ہوں اپنے رب اور تمہارے رب کی اس سے کہ تم مجھے سنگسار کرو

جالندہری

اور اس (بات) سے کہ تم مجھے سنگسار کرو اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں

طاہر القادری

اور بیشک میں نے اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لے لی ہے اس سے کہ تم مجھے سنگ سار کرو،

علامہ جوادی

اور میں اپنے اور تمہارے رب کی پناہ چاہتا ہوں کہ تم مجھے سنگسار کردو

محمد جوناگڑھی

اور میں اپنے اور تمہارے رب کی پناه میں آتا ہوں اس سے کہ تم مجھے سنگسار کردو

محمد حسین نجفی

اور میں نے اپنے اور تمہارے پروردگار سے پناہ مانگ لی ہے کہ تم مجھے سنگسار کرو۔

وَإِن لَّمْ تُؤْمِنُوا۟ لِى فَٱعْتَزِلُونِ ﴿٢١﴾

اور اگرتم میری بات پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہو جاؤ

ابوالاعلی مودودی

اگر تم میری بات نہیں مانتے تو مجھ پر ہاتھ ڈالنے سے باز رہو\"

احمد رضا خان

اور اگر میرا یقین نہ لاؤ تو مجھ سے کنارے ہوجاؤ

جالندہری

اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہو جاؤ

طاہر القادری

اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے کنارہ کش ہو جاؤ،

علامہ جوادی

اور اگر تم ایمان نہیں لاتے ہو تو مجھ سے الگ ہوجاؤ

محمد جوناگڑھی

اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں ﻻتے تو مجھ سے الگ ہی رہو

محمد حسین نجفی

اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو پھر مجھ سے الگ ہی رہو۔

فَدَعَا رَبَّهُۥٓ أَنَّ هَٰٓؤُلَآءِ قَوْمٌۭ مُّجْرِمُونَ ﴿٢٢﴾

پس اس نے اپنے رب کو پکارا کہ یہ تو مجرم لوگ ہیں

ابوالاعلی مودودی

آخرکار اُس نے اپنے رب کو پکارا کہ یہ لوگ مجرم ہیں

احمد رضا خان

تو اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ مجرم لوگ ہیں،

جالندہری

تب موسیٰ نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ یہ نافرمان لوگ ہیں

طاہر القادری

پھر انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ بیشک یہ لوگ مجرم قوم ہیں،

علامہ جوادی

پھر انہوں نے اپنے رب سے رَعا کی کہ یہ قوم بڑی مجرم قوم ہے

محمد جوناگڑھی

پھر انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ سب گنہگار لوگ ہیں

محمد حسین نجفی

پس اس (رسول) نے اپنے پروردگار سے دعا مانگی کہ یہ بڑے مجرم لوگ ہیں۔

فَأَسْرِ بِعِبَادِى لَيْلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ ﴿٢٣﴾

حکم ہوا پس میرے بندوں کو رات کے وقت لے چل کیوں کہ تمہارا پیچھا کیا جائے گا

ابوالاعلی مودودی

(جواب دیا گیا) اچھا تو راتوں رات میرے بندوں کو لے کر چل پڑ تم لوگوں کا پیچھا کیا جائے گا

احمد رضا خان

ہم نے حکم فرمایا کہ میرے بندوں کو راتوں رات لے نکل ضرور تمہارا پیچھا کیا جائے گا

جالندہری

(خدا نے فرمایا کہ) میرے بندوں کو راتوں رات لے کر چلے جاؤ اور (فرعونی) ضرور تمہارا تعاقب کریں گے

طاہر القادری

(ارشاد ہوا:) پھر تم میرے بندوں کو راتوں رات لے کر چلے جاؤ بیشک تمہارا تعاقب کیا جائے گا،

علامہ جوادی

تو ہم نے کہا کہ ہمارے بندوں کو لے کر راتوں رات چلے جاؤ کہ تمہارا پیچھا کیا جانے والا ہے

محمد جوناگڑھی

(ہم نے کہہ دیا) کہ راتوں رات تو میرے بندوں کو لے کر نکل، یقیناً تمہارا پیچھا کیا جائے گا

محمد حسین نجفی

(ارشاد ہوا) تم میرے بندوں کو ہمراہلے کر راتوں رات نکل جاؤ کیونکہ تمہاراتعاقب کیا جائے گا۔

وَٱتْرُكِ ٱلْبَحْرَ رَهْوًا ۖ إِنَّهُمْ جُندٌۭ مُّغْرَقُونَ ﴿٢٤﴾

اور سمندر کو ٹھہرا ہوا چھوڑ دے بے شک وہ لشکر ڈوبنے والے ہیں

ابوالاعلی مودودی

سمندر کو اُس کے حال پر کھلا چھوڑ دے یہ سارا لشکر غرق ہونے والا ہے

احمد رضا خان

اور دریا کو یونہی جگہ جگہ سے چھوڑ دے بیشک وہ لشکر ڈبو دیا جائے گا

جالندہری

اور دریا سے (کہ) خشک (ہو رہا ہوگا) پار ہو جاؤ (تمہارے بعد) ان کا تمام لشکر ڈبو دیا جائے گا

طاہر القادری

اور (خود گزر جانے کے بعد) دریا کو ساکن اور کھلا چھوڑ دینا، بیشک وہ ایسا لشکر ہے جسے ڈبو دیا جائے گا،

علامہ جوادی

اور دریا کو اپنے حال پر ساکن چھوڑ کر نکل جاؤ کہ یہ لشکر غرق کیا جانے والا ہے

محمد جوناگڑھی

تو دریا کو ساکن چھوڑ کر چلا جا، بلاشبہ یہ لشکر غرق کردیا جائے گا

محمد حسین نجفی

اور تم سمندر کو اس کے حال (سکون) پہ چھوڑ دو۔ بیشک وہ (دشمن) ایسا لشکر ہے جو غرق ہو نے والا ہے۔

كَمْ تَرَكُوا۟ مِن جَنَّٰتٍۢ وَعُيُونٍۢ ﴿٢٥﴾

کتنے انہوں نے باغات اور چشمے چھوڑے ہیں

ابوالاعلی مودودی

\" کتنے ہی باغ اور چشمے

احمد رضا خان

کتنے چھوڑ گئے باغ اور چشمے،

جالندہری

وہ لوگ بہت سے باغ اور چشمے چھوڑ گئے

طاہر القادری

وہ کتنے ہی باغات اور چشمے چھوڑ گئے،

علامہ جوادی

یہ لوگ کتنے ہی باغات اور چشمے چھوڑ گئے

محمد جوناگڑھی

وه بہت سے باغات اور چشمے چھوڑ گئے

محمد حسین نجفی

وہ کتنے باغ اور چشمے چھوڑ گئے۔

وَزُرُوعٍۢ وَمَقَامٍۢ كَرِيمٍۢ ﴿٢٦﴾

اور کھیتیاں اور مقام عمدہ

ابوالاعلی مودودی

اور کھیت اور شاندار محل تھے جو وہ چھوڑ گئے

احمد رضا خان

او رکھیت اور عمدہ مکانات

جالندہری

اور کھیتیاں اور نفیس مکان

طاہر القادری

اور زراعتیں اور عالی شان عمارتیں،

علامہ جوادی

اور کتنی ہی کھیتیاں اور عمدہ مکانات چھوڑ گئے

محمد جوناگڑھی

اور کھیتیاں اور راحت بخش ٹھکانے

محمد حسین نجفی

اور کھیتیاں اور عمدہ مقامات۔

وَنَعْمَةٍۢ كَانُوا۟ فِيهَا فَٰكِهِينَ ﴿٢٧﴾

اورنعمت کے سازو سامان جس میں وہ مزے کیا کرتے تھے

ابوالاعلی مودودی

کتنے ہی عیش کے سر و سامان، جن میں وہ مزے کر رہے تھے اُن کے پیچھے دھرے رہ گئے

احمد رضا خان

اور نعمتیں جن میں فارغ البال تھے

جالندہری

اور آرام کی چیزیں جن میں عیش کیا کرتے تھے

طاہر القادری

اور نعمتیں (اور راحتیں) جن میں وہ عیش کیا کرتے تھے،

علامہ جوادی

اور وہ نعمتیں جن میں مزے اُڑا رہے تھےیہی انجام ہوتا ہے اور ہم نے سب کا وارث دوسری قوم کو بنادیا

محمد جوناگڑھی

اور وه آرام کی چیزیں جن میں عیش کررہے تھے

محمد حسین نجفی

اور آرام و راحت کا ساز و سامان جس میں وہ خوش و خرم رہتے تھے۔

كَذَٰلِكَ ۖ وَأَوْرَثْنَٰهَا قَوْمًا ءَاخَرِينَ ﴿٢٨﴾

اسی طرح ہوا اورہم نے ان کا ایک دوسری قوم کو وارث کر دیا

ابوالاعلی مودودی

یہ ہوا اُن کا انجام، اور ہم نے دوسروں کو اِن چیزوں کا وارث بنا دیا

احمد رضا خان

ہم نے یونہی کیا اور ان کا وارث دوسری قوم کو کردیا

جالندہری

اسی طرح (ہوا) اور ہم نے دوسرے لوگوں کو ان چیزوں کا مالک بنا دیا

طاہر القادری

اسی طرح ہوا، اور ہم نے اِن سب کا دوسرے لوگوں کو وارث بنا دیا،

علامہ جوادی

اور وہ نعمتیں جن میں مزے اُڑا رہے تھےیہی انجام ہوتا ہے اور ہم نے سب کا وارث دوسری قوم کو بنادیا

محمد جوناگڑھی

اسی طرح ہوگیا اور ہم نے ان سب کا وارث دوسری قوم کو بنادیا

محمد حسین نجفی

اور ہم نے ان چیزوں کا وارث ایک قوم کو بنا دیا۔

فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ ٱلسَّمَآءُ وَٱلْأَرْضُ وَمَا كَانُوا۟ مُنظَرِينَ ﴿٢٩﴾

پس ان پر نہ آسمان روویا اور نہ زمین اور نہ ان کو مہلت دی گئی

ابوالاعلی مودودی

پھر نہ آسمان اُن پر رویا نہ زمین، اور ذرا سی مہلت بھی ان کو نہ دی گئی

احمد رضا خان

تو ان پر آسمان اور زمین نہ روئے اور انہیں مہلت نہ دی گئی

جالندہری

پھر ان پر نہ تو آسمان کو اور زمین کو رونا آیا اور نہ ان کو مہلت ہی دی گئی

طاہر القادری

پھر نہ (تو) اُن پر آسمان اور زمین روئے اور نہ ہی انہیں مہلت دی گئی،

علامہ جوادی

پھر تو ان پر نہ آسمان رویا اور نہ زمین اور نہ انہیں مہلت ہی دی گئی

محمد جوناگڑھی

سو ان پر نہ تو آسمان وزمین روئے اور نہ انہیں مہلت ملی

محمد حسین نجفی

پس ان کی بربادی پر نہ آسمان رویا اور نہ زمین اور نہ ہی ان کو مہلت دی گئی۔

وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ مِنَ ٱلْعَذَابِ ٱلْمُهِينِ ﴿٣٠﴾

اورہم نے بنی اسرائیل کو اس ذلت کےعذاب سے نجات دی

ابوالاعلی مودودی

اِس طرح بنی اسرائیل کو ہم نے سخت ذلت کے عذاب

احمد رضا خان

اور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات بخشی

جالندہری

اور ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات دی

طاہر القادری

اور واقعتہً ہم نے بنی اسرائیل کو ذِلّت انگیز عذاب سے نجات بخشی،

علامہ جوادی

اور ہم نے بنی اسرائیل کو رسوا کن عذاب سے بچالیا

محمد جوناگڑھی

اور بےشک ہم نے (ہی) بنی اسرائیل کو (سخت) رسوا کن سزا سے نجات دی

محمد حسین نجفی

اور ہم نے بنی اسرائیل کو رسوا کن عذاب سے نجات دی۔

مِن فِرْعَوْنَ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَالِيًۭا مِّنَ ٱلْمُسْرِفِينَ ﴿٣١﴾

(یعنی) فرعون سے بے شک وہ ایک سرکش حد سے بڑھنے والا تھا

ابوالاعلی مودودی

فرعون سے نجات دی جو حد سے گزر جانے والوں میں فی الواقع بڑے اونچے درجے کا آدمی تھا

احمد رضا خان

فرعون سے، بیشک وہ متکبر حد سے بڑھنے والوں سے،

جالندہری

(یعنی) فرعون سے۔ بےشک وہ سرکش (اور) حد سے نکلا ہوا تھا

طاہر القادری

فرعون سے، بیشک وہ بڑا سرکش، حد سے گزرنے والوں میں سے تھا،

علامہ جوادی

فرعون کے شر سے جو زیادتی کرنے والوں میں بھی سب سے اونچا تھا

محمد جوناگڑھی

(جو) فرعون کی طرف سے (ہو رہی) تھی۔ فیالواقع وه سرکش اور حد سے گزر جانے والوں میں سے تھا

محمد حسین نجفی

جو فرعون کی طرف سے تھا بےشک وہ سرکش اور حد سے نکل جا نے والوں میں سے تھا۔

وَلَقَدِ ٱخْتَرْنَٰهُمْ عَلَىٰ عِلْمٍ عَلَى ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٣٢﴾

اور ہم نے اپنے علم سے ان کو جہان والوں پر چن لیا تھا

ابوالاعلی مودودی

اور اُن کی حالت جانتے ہوئے، اُن کو دنیا کی دوسری قوموں پر ترجیح دی

احمد رضا خان

اور بیشک ہم نے انہیں دانستہ چن لیا اس زمانے والوں سے،

جالندہری

اور ہم نے بنی اسرائیل کو اہل عالم سے دانستہ منتخب کیا تھا

طاہر القادری

اور بیشک ہم نے ان (بنی اسرائیل) کو علم کی بنا پر ساری دنیا (کی معاصر تہذیبوں) پر چُن لیا تھا،

علامہ جوادی

اور ہم نے بنی اسرائیل کو تمام عالمین میں سمجھ بوجھ کر انتخاب کیا ہے

محمد جوناگڑھی

اور ہم نے دانستہ طور پر بنی اسرائیل کو دنیا جہان والوں پر فوقیت دی

محمد حسین نجفی

اور ہم نے جان بوجھ کر ان کو تمام جہانوں والوں پر ترجیح دی۔

وَءَاتَيْنَٰهُم مِّنَ ٱلْءَايَٰتِ مَا فِيهِ بَلَٰٓؤٌۭا۟ مُّبِينٌ ﴿٣٣﴾

اور ہم نے ان کو نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی

ابوالاعلی مودودی

اور اُنہیں ایسی نشانیاں دکھائیں جن میں صریح آزمائش تھی

احمد رضا خان

ہم نے انہیں وہ نشانیاں عطا فرمائیں جن میں صریح انعام تھا

جالندہری

اور ان کو ایسی نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی

طاہر القادری

اور ہم نے انہیں وہ نشانیاں عطا فرمائیں جن میں ظاہری نعمت (اور صریح آزمائش) تھی،

علامہ جوادی

اور انہیں ایسی نشانیاں دی ہیں جن میں کھلا ہوا امتحان پایا جاتا ہے

محمد جوناگڑھی

اور ہم نے انہیں ایسی نشانیاں دیں جن میں صریح آزمائش تھی

محمد حسین نجفی

اور ہم نے ان کو ایسی نشانیاں عطا کیں جن میں کھلی ہوئی آزمائش تھی۔

إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَيَقُولُونَ ﴿٣٤﴾

بے شک یہ لوگ کہتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

یہ لوگ کہتے ہیں

احمد رضا خان

بیشک یہ کہتے ہیں،

جالندہری

یہ لوگ یہ کہتے ہیں

طاہر القادری

بیشک وہ لوگ کہتے ہیں،

علامہ جوادی

بیشک یہ لوگ یہی کہتے ہیں

محمد جوناگڑھی

یہ لوگ تو یہی کہتے ہیں

محمد حسین نجفی

بیشک یہ لوگ کہتے ہیں۔

إِنْ هِىَ إِلَّا مَوْتَتُنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُنشَرِينَ ﴿٣٥﴾

کہ او رمرنا نہیں ہے مگر یہی ہمارا پہلی بار کا مرنا اور ہم دوبارہ اٹھائے جانے والے نہیں

ابوالاعلی مودودی

\"ہماری پہلی موت کے سوا اور کچھ نہیں اُس کے بعد ہم دوبارہ اٹھائے جانے والے نہیں ہیں

احمد رضا خان

وہ تو نہیں مگر ہمارا ایک دفعہ کا مرنا اور ہم اٹھائے نہ جائیں گے

جالندہری

کہ ہمیں صرف پہلی دفعہ (یعنی ایک بار) مرنا ہے اور (پھر) اُٹھنا نہیں

طاہر القادری

کہ ہماری پہلی موت کے سوا (بعد میں) کچھ نہیں ہے اور ہم (دوبارہ) نہیں اٹھائے جائیں گے،

علامہ جوادی

کہ یہ صرف پہلی موت ہے اور بس اس کے بعد ہم اٹھائے جانے والے نہیں ہیں

محمد جوناگڑھی

کہ (آخری چیز) یہی ہماری پہلی بار (دنیا سے) مرجانا ہے اور ہم دوباره اٹھائے نہیں جائیں گے

محمد حسین نجفی

کہ بس ہماری یہی پہلی موت ہی ہے اس کے بعد ہم (دوبارہ) نہیں اٹھائے جائیں گے۔

فَأْتُوا۟ بِـَٔابَآئِنَآ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ ﴿٣٦﴾

پس ہمارے باپ دادا کو لے آؤ اگر تم سچے ہو

ابوالاعلی مودودی

اگر تم سچے ہو تو اٹھا لاؤ ہمارے باپ دادا کو\"

احمد رضا خان

تو ہمارے باپ دادا کو لے آؤ اگر تم سچے ہو

جالندہری

پس اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ

طاہر القادری

سو تم ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر کے) لے آؤ، اگر تم سچے ہو،

علامہ جوادی

اور اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو قبروں سے اٹھا کر لے آؤ

محمد جوناگڑھی

اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادوں کو لے آؤ

محمد حسین نجفی

اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ داداؤں کو لاؤ۔

أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍۢ وَٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ أَهْلَكْنَٰهُمْ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ مُجْرِمِينَ ﴿٣٧﴾

کیا وہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اوروہ لوگ جو ان سے پہلے ہوئے ہم نے انہیں ہلاک کر دیا کیوں کہ وہ مجرم تھے

ابوالاعلی مودودی

یہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور اُس سے پہلے کے لوگ؟ ہم نے ان کو اِسی بنا پر تباہ کیا کہ وہ مجرم ہوگئے تھے

احمد رضا خان

کیا وہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور جو ان سے پہلے تھے ہم نے انہیں ہلاک کردیا بیشک وہ مجرم لوگ تھے

جالندہری

بھلا یہ اچھے ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں۔ ہم نے ان (سب) کو ہلاک کردیا۔ بےشک وہ گنہگار تھے

طاہر القادری

بھلا یہ لوگ بہتر ہیں یا (بادشاہِ یمن اسعد ابوکریب) تُبّع (الحمیری) کی قوم اور وہ لوگ جو اِن سے پہلے تھے، ہم نے اُن (سب) کو ہلاک کر ڈالا تھا، بیشک وہ لوگ مجرم تھے،

علامہ جوادی

بھلا یہ لوگ زیادہ بہتر ہیں یا قوم تّبع اور ان سے پہلے والے افراد جنہیں ہم نے اس لئے تباہ کردیا کہ یہ سب مجرم تھے

محمد جوناگڑھی

کیا یہ لوگ بہتر ہیں یا تبع کی قوم کے لوگ اور جو ان سے بھی پہلے تھے۔ ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا یقیناً وه گنہ گار تھے

محمد حسین نجفی

(قوت کے لحاظ سے) یہ بہتر ہیں یا قومِ تبع اور ان سے پہلے ہم نے ان کو ہلاک کر دیا کہ وہ مجرم تھے۔

وَمَا خَلَقْنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَٰعِبِينَ ﴿٣٨﴾

اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اورجو کچھ اس کے درمیان میں ہے کھیل کے لیے نہیں بنایا

ابوالاعلی مودودی

یہ آسمان و زمین اور اِن کے درمیان کی چیزیں ہم نے کچھ کھیل کے طور پر نہیں بنا دی ہیں

احمد رضا خان

اور ہم نے نہ بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کھیل کے طور پر

جالندہری

اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان میں ہے ان کو کھیلتے ہوئے نہیں بنایا

طاہر القادری

اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ اِن کے درمیان ہے اسے محض کھیلتے ہوئے نہیں بنایا،

علامہ جوادی

اور ہم نے زمین و آسمان اور اس کی درمیانی مخلوقات کو کھیل تماشہ کرنے کے لئے نہیں پیدا کیا ہے

محمد جوناگڑھی

ہم نے زمین اور آسمانوں اور ان کے درمیان کی چیزوں کو کھیل کے طور پر پیدا نہیں کیا

محمد حسین نجفی

ہم نے آسمانوں کو، زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کو کھیل کے طور پر پیدانہیں کیا۔

مَا خَلَقْنَٰهُمَآ إِلَّا بِٱلْحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ﴿٣٩﴾

ہم نے انہیں بہت ہی مصلحت سے بنایا ہے لیکن اکثر ان میں سے نہیں جانتے

ابوالاعلی مودودی

اِن کو ہم نے برحق پیدا کیا ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں

احمد رضا خان

ہم نے انہیں نہ بنایا مگر حق کے ساتھ لیکن ان میں اکثر جانتے نہیں

جالندہری

ان کو ہم نے تدبیر سے پیدا کیا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

طاہر القادری

ہم نے دونوں کو حق کے (مقصد و حکمت کے) ساتھ پیدا کیا ہے لیکن اُن کے اکثر لوگ نہیں جانتے،

علامہ جوادی

ہم نے انہیں صرف حق کے ساتھ پیدا کیا ہے لیکن ان کی اکثریت اس امر سے بھی جاہل ہے

محمد جوناگڑھی

بلکہ ہم نے انہیں درست تدبیر کے ساتھ ہی پیدا کیا ہے، لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے

محمد حسین نجفی

ہم نے ان کو پیدا نہیں کیا مگر حق (و حکمت) کے ساتھ مگر ان کے اکثر لوگ (یہ حقیقت) نہیں جانتے۔

إِنَّ يَوْمَ ٱلْفَصْلِ مِيقَٰتُهُمْ أَجْمَعِينَ ﴿٤٠﴾

بے شک فیصلہ کا دن ان سب کے لیے مقرر ہو چکا ہے

ابوالاعلی مودودی

اِن سب کے اٹھائے جانے کے لیے طے شدہ وقت فیصلے کا دن ہے

احمد رضا خان

بیشک فیصلہ کا دن ان سب کی میعاد ہے،

جالندہری

کچھ شک نہیں کہ فیصلے کا دن ان سب (کے اُٹھنے) کا وقت ہے

طاہر القادری

بیشک فیصلہ کا دن، اُن سب کے لئے مقررّہ وقت ہے،

علامہ جوادی

بیشک فیصلہ کا دن ان سب کے اٹھائے جانے کا مقررہ وقت ہے

محمد جوناگڑھی

یقیناً فیصلے کا دن ان سب کا طے شده وقت ہے

محمد حسین نجفی

بےشک فیصلہ کا دن (قیامت) ان سب کا طے شدہ وقت ہے۔

يَوْمَ لَا يُغْنِى مَوْلًى عَن مَّوْلًۭى شَيْـًۭٔا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ ﴿٤١﴾

جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ بھی کام نہیں آئے گا اورنہ انہیں مدد ملے گی

ابوالاعلی مودودی

وہ دن جب کوئی عزیز قریب اپنے کسی عزیز قریب کے کچھ بھی کام نہ آئے گا، اور نہ کہیں سے انہیں کوئی مدد پہنچے گی

احمد رضا خان

جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کی مدد ہوگی

جالندہری

جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کو مدد ملے گی

طاہر القادری

جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ہی اُن کی مدد کی جائے گی،

علامہ جوادی

جس دن کوئی دوست دوسرے دوست کے کام آنے والا نہیں ہے اور نہ ان کی کوئی مدد کی جائے گی

محمد جوناگڑھی

اس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ بھی کام نہ آئے گا اور نہ ان کی امداد کی جائے گی

محمد حسین نجفی

جس دن کوئی دوست کسی دوست کوکوئی فائدہ نہیں پہنچاسکے گا اور نہ ہی ان کی مدد کی جائے گی۔

إِلَّا مَن رَّحِمَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿٤٢﴾

مگر جس پر الله نے رحم کیابے شک وہ زبردست رحم والا ہے

ابوالاعلی مودودی

سوائے اِس کے کہ اللہ ہی کسی پر رحم کرے، وہ زبردست اور رحیم ہے

احمد رضا خان

مگر جس پر اللہ رحم کرے بیشک وہی عزت والا مہربان ہے،

جالندہری

مگر جس پر خدا مہربانی کرے۔ وہ تو غالب اور مہربان ہے

طاہر القادری

سوائے اُن کے جن پر اللہ نے رحمت فرمائی ہے (وہ ایک دوسرے کی شفاعت کریں گے)، بیشک وہ بڑا غالب بہت رحم فرمانے والا ہے،

علامہ جوادی

علاوہ اس کے جس پر خدا رحم کرے کہ بیشک وہ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے

محمد جوناگڑھی

مگر جس پر اللہ کی مہربانی ہوجائے وه زبردست اور رحم کرنے واﻻ ہے

محمد حسین نجفی

مگر وہ جس پر اللہ رحم کرے بےشک وہ بڑا غالب (اور) بڑا رحم کرنے والا ہے۔

إِنَّ شَجَرَتَ ٱلزَّقُّومِ ﴿٤٣﴾

بے شک تھوہر کا درخت

ابوالاعلی مودودی

زقوم کا درخت

احمد رضا خان

بیشک تھوہڑ کا پیڑ

جالندہری

بلاشبہ تھوہر کا درخت

طاہر القادری

بیشک کانٹے دار پھل کا درخت،

علامہ جوادی

بیشک آخرت میں ایک تھوہڑ کا درخت ہے

محمد جوناگڑھی

بیشک زقوم (تھوہر) کا درخت

محمد حسین نجفی

بیشک زقوم کا درخت۔

طَعَامُ ٱلْأَثِيمِ ﴿٤٤﴾

گناہگارو ں کا کھانا ہے

ابوالاعلی مودودی

گناہ گار کا کھاجا ہوگا

احمد رضا خان

گنہگاروں کی خوراک ہے

جالندہری

گنہگار کا کھانا ہے

طاہر القادری

بڑے نافرمانوں کا کھانا ہوگا،

علامہ جوادی

جو گناہگاروں کی غذا ہے

محمد جوناگڑھی

گناه گار کا کھانا ہے

محمد حسین نجفی

گنہگار کی غذا ہوگا۔

كَٱلْمُهْلِ يَغْلِى فِى ٱلْبُطُونِ ﴿٤٥﴾

پگھلے ہوئے تانبے کی طرح پیٹو ں میں کھولے گا

ابوالاعلی مودودی

تیل کی تلچھٹ جیسا، پیٹ میں اِس طرح جوش کھائے گا

احمد رضا خان

گلے ہوئے تانبے کی طرح پیٹوں میں جوش مارتا ہے،

جالندہری

جیسے پگھلا ہوا تانبا۔ پیٹوں میں (اس طرح) کھولے گا

طاہر القادری

پگھلے ہوئے تانبے کی طرح وہ پیٹوں میں کَھولے گا،

علامہ جوادی

وہ پگھلے ہوئے تانبے کی مانند پیٹ میں جوش کھائے گا

محمد جوناگڑھی

جو مثل تلچھٹ کے ہے اور پیٹ میں کھولتا رہتا ہے

محمد حسین نجفی

پگھلے ہوئے تانبےکی طرح پیٹوں میں جوش کھائے گا۔

كَغَلْىِ ٱلْحَمِيمِ ﴿٤٦﴾

جیسے پکتا ہوا پانی کھولتا ہے

ابوالاعلی مودودی

جیسے کھولتا ہوا پانی جوش کھاتا ہے

احمد رضا خان

جیسا کھولتا پانی جوش مارے

جالندہری

جس طرح گرم پانی کھولتا ہے

طاہر القادری

کھولتے ہوئے پانی کے جوش کی مانند،

علامہ جوادی

جیسے گرم پانی جوش کھاتا ہے

محمد جوناگڑھی

مثل تیز گرم پانی کے

محمد حسین نجفی

جس طرح گرم کھولتا ہوا پانی ہے۔

خُذُوهُ فَٱعْتِلُوهُ إِلَىٰ سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ ﴿٤٧﴾

اسے پکڑ لو پس اسے دوزخ کے درمیان دھکیل کر لے جاؤ

ابوالاعلی مودودی

\" پکڑو اِسے اور رگیدتے ہوئے لے جاؤ اِس کو جہنم کے بیچوں بیچ

احمد رضا خان

اسے پکڑو ٹھیک بھڑکتی آگ کی طرف بزور گھسیٹتے لے جاؤ،

جالندہری

(حکم دیا جائے گا کہ) اس کو پکڑ لو اور کھینچتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لے جاؤ

طاہر القادری

(حکم ہوگا:) اس کو پکڑ لو اور دوزخ کے وسط تک اسے زور سے گھسیٹتے ہوئے لے جاؤ،

علامہ جوادی

فرشتوں کو حکم ہوگا کہ اسے پکڑو اور بیچوں بیچ جہّنم تک لے جاؤ

محمد جوناگڑھی

اسے پکڑ لو پھر گھسیٹتے ہوئے بیچ جہنم تک پہنچاؤ

محمد حسین نجفی

اس کو پکڑو۔اور اسے گھسیٹتے ہوئے جہنم کے وسط تکلے جاؤ۔

ثُمَّ صُبُّوا۟ فَوْقَ رَأْسِهِۦ مِنْ عَذَابِ ٱلْحَمِيمِ ﴿٤٨﴾

پھر اس کے سر پر عذاب کا کھولتا ہوا پانی ڈالو

ابوالاعلی مودودی

اور انڈیل دو اِس کے سر پر کھولتے پانی کا عذاب

احمد رضا خان

پھر اس کے سر کے اوپر کھولتے پانی کا عذاب ڈالو

جالندہری

پھر اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دو (کہ عذاب پر) عذاب (ہو)

طاہر القادری

پھر اِس کے سَر پر کھولتے ہوئے پانی کا عذاب ڈالو،

علامہ جوادی

پھر اس کے سر پر کھولتے ہوئے پانی کا عذاب انڈیل دو

محمد جوناگڑھی

پھر اس کے سر پر سخت گرم پانی کا عذاب بہاؤ

محمد حسین نجفی

اور پھر اس کے سر پر کھولتے ہوئے پانی کا عذاب انڈیل دو۔

ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْكَرِيمُ ﴿٤٩﴾

چکھ بے شک تو تو بڑا عزت والا بزرگی والا ہے

ابوالاعلی مودودی

چکھ اس کا مزا، بڑا زبردست عزت دار آدمی ہے تُو

احمد رضا خان

چکھ، ہاں ہاں تو ہی بڑا عزت والا کرم والا ہے

جالندہری

(اب) مزہ چکھ۔ تو بڑی عزت والا (اور) سردار ہے

طاہر القادری

مَزہ چکھ لے، ہاں تُو ہی (اپنے گمان اور دعوٰی میں) بڑا معزّز و مکرّم ہے،

علامہ جوادی

کہو کہ اب اپنے کئے کا مزہ چکھو کہ تم تو بڑے صاحب هعزّت اور محترم کہے جاتے تھے

محمد جوناگڑھی

(اس سے کہا جائے گا) چکھتا جا تو تو بڑا ذی عزت اور بڑے اکرام واﻻ تھا

محمد حسین نجفی

مزا چکھ تُو تو بڑا معزز اور مکرم ہے۔

إِنَّ هَٰذَا مَا كُنتُم بِهِۦ تَمْتَرُونَ ﴿٥٠﴾

بے شک یہی ہے جس کی نسبت تم شک کیا کرتے تھے

ابوالاعلی مودودی

یہ وہی چیز ہے جس کے آنے میں تم لوگ شک رکھتے تھے\"

احمد رضا خان

بیشک یہ ہے وہ جس میں تم شبہہ کرتے تھے

جالندہری

یہ وہی (دوزخ) ہے جس میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے

طاہر القادری

بیشک یہ وہی (دوزخ) ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے،

علامہ جوادی

یہی وہ عذاب ہے جس میں تم شک پیدا کررہے تھے

محمد جوناگڑھی

یہی وه چیز ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے

محمد حسین نجفی

یہ وہی ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے۔

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى مَقَامٍ أَمِينٍۢ ﴿٥١﴾

بے شک پرہیزگار ہی امن کی جگہ میں ہوں گے

ابوالاعلی مودودی

خدا ترس لوگ امن کی جگہ میں ہوں گے

احمد رضا خان

بیشک ڈر والے امان کی جگہ میں ہیں

جالندہری

بےشک پرہیزگار لوگ امن کے مقام میں ہوں گے

طاہر القادری

بیشک پرہیزگار لوگ اَمن والے مقام میں ہوں گے،

علامہ جوادی

بیشک وہ صاحبانِ تقویٰ محفوظ مقام پر ہوں گے

محمد جوناگڑھی

بیشک (اللہ سے) ڈرنے والے امن چین کی جگہ میں ہوں گے

محمد حسین نجفی

بےشک جو پرہیزگار لوگ ہیں وہ امن و سکون کی جگہ پر ہوں گے۔

فِى جَنَّٰتٍۢ وَعُيُونٍۢ ﴿٥٢﴾

باغوں اور چشموں میں

ابوالاعلی مودودی

باغوں اور چشموں میں

احمد رضا خان

باغوں اور چشموں میں،

جالندہری

(یعنی) باغوں اور چشموں میں

طاہر القادری

باغات اور چشموں میں،

علامہ جوادی

باغات اور چشموں کے درمیان

محمد جوناگڑھی

باغوں اور چشموں میں

محمد حسین نجفی

یعنی باغوں میں اور چشموں میں۔

يَلْبَسُونَ مِن سُندُسٍۢ وَإِسْتَبْرَقٍۢ مُّتَقَٰبِلِينَ ﴿٥٣﴾

باریک ریشم اورگاڑھا پہن کر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے

ابوالاعلی مودودی

حریر و دیبا کے لباس پہنے، آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے

احمد رضا خان

پہنیں گے کریب اور قنادیز آمنے سامنے

جالندہری

حریر کا باریک اور دبیز لباس پہن کر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے

طاہر القادری

باریک اور دبیز ریشم کا لباس پہنے ہوں گے، آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے،

علامہ جوادی

وہ ریشم کی باریک اور موٹی پوشاک پہنے ہوئے ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے

محمد جوناگڑھی

باریک اور دبیز ریشم کے لباس پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے

محمد حسین نجفی

وہ سندس و اسبترق (باریک اور دبیز ریشم) کے کپڑے پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔

كَذَٰلِكَ وَزَوَّجْنَٰهُم بِحُورٍ عِينٍۢ ﴿٥٤﴾

یونہی ہوگا اور ہم ان کا نکاح بڑی آنکھوں والی حوروں سے کر دیں گے

ابوالاعلی مودودی

یہ ہوگی ان کی شان اور ہم گوری گوری آہو چشم عورتیں ان سے بیاہ دیں گے

احمد رضا خان

یونہی ہے، اور ہم نے انہیں بیاہ دیا نہایت سیاہ اور روشن بڑی آنکھوں والیوں سے،

جالندہری

اس طرح (کا حال ہوگا) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی سفید رنگ کی عورتوں سے ان کے جوڑے لگائیں گے

طاہر القادری

اسی طرح (ہی) ہوگا، اور ہم انہیں گوری رنگت والی کشادہ چشم حوروں سے بیاہ دیں گے،

علامہ جوادی

ایسا ہی ہوگا اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کے جوڑے لگادیں گے

محمد جوناگڑھی

یہ اسی طرح ہے اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا نکاح کردیں گے

محمد حسین نجفی

یہ بات اسی طرح ہے اور ہم ان کی گوری رنگت اور بڑی آنکھوں والی عورتوں (حوروں) سے شادی کریں گے۔

يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَٰكِهَةٍ ءَامِنِينَ ﴿٥٥﴾

وہ اس میں ہر قسم کا میوہ امن و اطمینان سے طلب کریں گے

ابوالاعلی مودودی

وہاں وہ اطمینان سے ہر طرح کی لذیذ چیزیں طلب کریں گے

احمد رضا خان

اس میں ہر قسم کا میوہ مانگیں گے امن و امان سے

جالندہری

وہاں خاطر جمع سے ہر قسم کے میوے منگوائیں گے (اور کھائیں گے)

طاہر القادری

وہاں (بیٹھے) اطمینان سے ہر طرح کے پھل اور میوے طلب کرتے ہوں گے،

علامہ جوادی

وہ وہاں ہر قسم کے میوے سکون کے ساتھ طلب کریں گے

محمد جوناگڑھی

دل جمعی کے ساتھ وہاں ہر طرح کے میوؤں کی فرمائشیں کرتے ہوں گے

محمد حسین نجفی

وہ اس میں بڑے امن و سکون کے ساتھ ہر قِسم کے میوے طلب کریں گے۔

لَا يَذُوقُونَ فِيهَا ٱلْمَوْتَ إِلَّا ٱلْمَوْتَةَ ٱلْأُولَىٰ ۖ وَوَقَىٰهُمْ عَذَابَ ٱلْجَحِيمِ ﴿٥٦﴾

وہا ں پہلی موت کے سوا اور موت کا مرہ نہ چکھیں گے اورانہیں الله دوزح کے عذاب سے بچا لے گا

ابوالاعلی مودودی

وہاں موت کا مزہ وہ کبھی نہ چکھیں گے، بس دنیا میں جو موت آ چکی سو آ چکی اور اللہ اپنے فضل سے،

احمد رضا خان

اس میں پہلی موت کے سوا پھر موت نہ چکھیں گے اور اللہ نے انہیں آگ کے عذاب سے بچالیا،

جالندہری

(اور) پہلی دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ اور خدا ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا

طاہر القادری

اس (جنت) میں موت کا مَزہ نہیں چکھیں گے سوائے (اس) پہلی موت کے (جو گزر چکی ہوگی) اور اللہ انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا،

علامہ جوادی

اور وہاں پہلی موت کے علاوہ کسی موت کا مزہ نہیں چکھنا ہوگا اور خدا انہیں جہّنم کے عذاب سے محفوظ رکھے گا

محمد جوناگڑھی

وہاں وه موت چکھنے کے نہیں ہاں پہلی موت (جو وه مر چکے)، انہیں اللہ تعالیٰ نے دوزخ کی سزا سے بچا دیا

محمد حسین نجفی

وہ وہاں پہلے والی موت کے سوا موت کامزہ نہیں چکھیں گے اور اللہ نے انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لیا ہے۔

فَضْلًۭا مِّن رَّبِّكَ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ ﴿٥٧﴾

یہ آپکے رب کا فضل ہوگا یہی وہ بڑی کامیابی ہے

ابوالاعلی مودودی

ان کو جہنم کے عذاب سے بچا دے گا یہی بڑی کامیابی ہے

احمد رضا خان

تمہارے رب کے فضل سے، یہی بڑی کامیابی ہے،

جالندہری

یہ تمہارے پروردگار کا فضل ہے۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے

طاہر القادری

یہ آپ کے رب کا فضل ہے (یعنی آپ کا رب آپ کے وسیلے سے ہی عطا کرے گا)، یہی بہت بڑی کامیابی ہے،

علامہ جوادی

یہ سب آپ کے پروردگار کا فضل و کرم ہے اور یہی انسان کے لئے سب سے بڑی کامیابی ہے

محمد جوناگڑھی

یہ صرف تیرے رب کا فضل ہے، یہی ہے بڑی کامیابی

محمد حسین نجفی

یہ سب کچھ آپ کے پروردگار کے فضل و کرم سے ہوگا اور یہ بڑی کامیابی ہے۔

فَإِنَّمَا يَسَّرْنَٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ ﴿٥٨﴾

اس قرآن کو ہم نے آپ کی زبان میں آسان کر دیا تاکہ وہ سمجھیں

ابوالاعلی مودودی

اے نبیؐ، ہم نے اِس کتاب کو تمہاری زبان میں سہل بنا دیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت حاصل کریں

احمد رضا خان

تو ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں آسان کیا کہ وہ سمجھیں

جالندہری

ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان کردیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت پکڑیں

طاہر القادری

بس ہم نے آپ ہی کی زبان میں اس (قرآن) کو آسان کر دیا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں،

علامہ جوادی

پس ہم نے اس قرآن کو آپ کی زبان سے آسان کردیا ہے کہ شاید یہ لوگ نصیحت حاصل کرلیں

محمد جوناگڑھی

ہم نے اس (قرآن) کو تیری زبان میں آسان کردیا تاکہ وه نصیحت حاصل کریں

محمد حسین نجفی

پس ہم نے اس (قرآن) کو آپ کی زبان پر بالکل آسان بنا دیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔

فَٱرْتَقِبْ إِنَّهُم مُّرْتَقِبُونَ ﴿٥٩﴾

پس آپ انتظار کیجیئے بے شک وہ بھی انتظار کر ہے ہیں

ابوالاعلی مودودی

اب تم بھی انتظار کرو، یہ بھی منتظر ہیں

احمد رضا خان

تو تم انتظار کرو وہ بھی کسی انتظار میں ہیں

جالندہری

پس تم بھی انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں

طاہر القادری

سو آپ (بھی) انتظار فرمائیں، یقیناً وہ (بھی) انتظار کر رہے ہیں (آپ اُن کا حشر و انتقام دیکھیں گے اور وہ آپ کی شان اور آپ کے تصدّق سے مومنوں پر میرا انعام دیکھیں گے)،

علامہ جوادی

پھر آپ انتظار کریں اور یہ لوگ بھی انتظار کر ہی رہے ہیں

محمد جوناگڑھی

اب تو منتظر ره یہ بھی منتظر ہیں

محمد حسین نجفی

(اچھا) آپ انتظار کیجئے! یقیناً وہ بھی انتظار کر رہے ہیں۔