Main pages

Surah The Fig [At-Tin] in Urdu

Surah The Fig [At-Tin] Ayah 8 Location Maccah Number 95

بِّسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَٱلتِّينِ وَٱلزَّيْتُونِ ﴿١﴾

انجیر اور زیتون کی قسم ہے

ابوالاعلی مودودی

قسم ہے انجیر اور زیتون کی

احمد رضا خان

انجیر کی قسم اور زیتون

جالندہری

انجیر کی قسم اور زیتون کی

طاہر القادری

انجیر کی قَسم اور زیتون کی قَسم،

علامہ جوادی

قسم ہے انجیر اور زیتون کی

محمد جوناگڑھی

قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی

محمد حسین نجفی

قَسم ہے انجیر اور زیتون کی۔

وَطُورِ سِينِينَ ﴿٢﴾

اور طور سینا کی

ابوالاعلی مودودی

اور طور سینا کی

احمد رضا خان

اور طور سینا

جالندہری

اور طور سینین کی

طاہر القادری

اور سینا کے (پہاڑ) طور کی قَسم،

علامہ جوادی

اور طورسینین کی

محمد جوناگڑھی

اور طور سِینِین کی

محمد حسین نجفی

اور طُورِ سینا کی۔

وَهَٰذَا ٱلْبَلَدِ ٱلْأَمِينِ ﴿٣﴾

اور اس شہر (مکہ) کی جو امن والا ہے

ابوالاعلی مودودی

اور اِس پرامن شہر (مکہ) کی

احمد رضا خان

اور اس امان والے شہر کی

جالندہری

اور اس امن والے شہر کی

طاہر القادری

اور اس امن والے شہر (مکہ) کی قَسم،

علامہ جوادی

اور اس امن والے شہر کی

محمد جوناگڑھی

اور اس امن والے شہر کی

محمد حسین نجفی

اور پُرامن شہر (مکہ) کی۔

لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَٰنَ فِىٓ أَحْسَنِ تَقْوِيمٍۢ ﴿٤﴾

بے شک ہم نے انسان کو بڑے عمدہ انداز میں پیدا کیا ہے

ابوالاعلی مودودی

ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا

احمد رضا خان

بیشک ہم نے آدمی کو اچھی صورت پر بنایا،

جالندہری

کہ ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے

طاہر القادری

بیشک ہم نے انسان کو بہترین (اعتدال اور توازن والی) ساخت میں پیدا فرمایا ہے،

علامہ جوادی

ہم نے انسان کو بہترین ساخت میں پیدا کیا ہے

محمد جوناگڑھی

یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا

محمد حسین نجفی

ہم نے انسان کو بہترین ساخت و انداز کے ساتھ پیدا کیا ہے۔

ثُمَّ رَدَدْنَٰهُ أَسْفَلَ سَٰفِلِينَ ﴿٥﴾

پھر ہم نے اسے سب سے نیچے پھینک دیا ہے

ابوالاعلی مودودی

پھر اُسے الٹا پھیر کر ہم نے سب نیچوں سے نیچ کر دیا

احمد رضا خان

پھر اسے ہر نیچی سے نیچی حالت کی طرف پھیردیا

جالندہری

پھر (رفتہ رفتہ) اس (کی حالت) کو (بدل کر) پست سے پست کر دیا

طاہر القادری

پھر ہم نے اسے پست سے پست تر حالت میں لوٹا دیا،

علامہ جوادی

پھر ہم نے اس کو پست ترین حالت کی طرف پلٹا دیا ہے

محمد جوناگڑھی

پھر اسے نیچوں سے نیچا کر دیا

محمد حسین نجفی

پھر اسے (اس کی کج رفتاری کی وجہ سے) پست ترین حالت کی طرف لوٹا دیا۔

إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۢ ﴿٦﴾

مگر جو ایمان لائے اور نیک کام کئے سو ان کے لیے تو بے انتہا بدلہ ہے

ابوالاعلی مودودی

سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے

احمد رضا خان

مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے کہ انہیں بے حد ثواب ہے

جالندہری

مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انکے لیے بےانتہا اجر ہے

طاہر القادری

سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ان کے لئے ختم نہ ہونے والا (دائمی) اجر ہے،

علامہ جوادی

علاوہ ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال انجام دیئے تو ان کے لئے نہ ختم ہونے والا اجر ہے

محمد جوناگڑھی

لیکن جو لوگ ایمان ﻻئے اور (پھر) نیک عمل کیے تو ان کے لئے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا

محمد حسین نجفی

سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے سو ان کیلئے ختم نہ ہو نے والا اجر ہے۔

فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِٱلدِّينِ ﴿٧﴾

پھر اس کے بعد آپ کو قیامت کے معاملہ میں کون جھٹلا سکتا ہے

ابوالاعلی مودودی

پس (اے نبیؐ) اس کے بعد کون جزا و سزا کے معاملہ میں تم کو جھٹلا سکتا ہے؟

احمد رضا خان

تو اب کیا چیز تجھے انصاف کے جھٹلانے پر باعث ہے

جالندہری

تو (اے آدم زاد) پھر تو جزا کے دن کو کیوں جھٹلاتا ہے؟

طاہر القادری

پھر اس کے بعد کون ہے جو آپ کو دین (یا قیامت اور جزا و سزا) کے بارے میں جھٹلاتا ہے،

علامہ جوادی

پھر تم کو روز جزا کے بارے میں کون جھٹلا سکتا ہے

محمد جوناگڑھی

پس تجھے اب روز جزا کے جھٹلانے پر کون سی چیز آماده کرتی ہے

محمد حسین نجفی

تواس کے بعد آپ(ص) کو جزا و سزا کے معاملہ میں کون جھٹلا سکتا ہے؟

أَلَيْسَ ٱللَّهُ بِأَحْكَمِ ٱلْحَٰكِمِينَ ﴿٨﴾

کیا الله سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں (ضرور ہے)

ابوالاعلی مودودی

کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟

احمد رضا خان

کیا اللہ سب حاکموں سے بڑھ کر حاکم نہیں،

جالندہری

کیا خدا سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟

طاہر القادری

کیا اﷲ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے،

علامہ جوادی

کیا خدا سب سے بڑا حاکم اور فیصلہ کرنے والا نہیں ہے

محمد جوناگڑھی

کیا اللہ تعالیٰ (سب) حاکموں کا حاکم نہیں ہے

محمد حسین نجفی

کیا اللہ سبحانہٗ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟