Setting
Surah Those who drag forth [An-Naziat] in Urdu
وَٱلنَّٰزِعَٰتِ غَرْقًۭا ﴿١﴾
قسم ہے ان کی جو ڈوب کر کھینچ لینے والے ہیں
وَٱلنَّٰشِطَٰتِ نَشْطًۭا ﴿٢﴾
اور آسانی سے کھول دینے والے ہیں
وَٱلسَّٰبِحَٰتِ سَبْحًۭا ﴿٣﴾
اور فضا میں پیرنے والے ہیں
فَٱلسَّٰبِقَٰتِ سَبْقًۭا ﴿٤﴾
پھر تیز رفتاری سے سبقت کرنے والے ہیں
فَٱلْمُدَبِّرَٰتِ أَمْرًۭا ﴿٥﴾
پھر امور کا انتظام کرنے والے ہیں
يَوْمَ تَرْجُفُ ٱلرَّاجِفَةُ ﴿٦﴾
جس دن زمین کو جھٹکا دیا جائے گا
تَتْبَعُهَا ٱلرَّادِفَةُ ﴿٧﴾
اور اس کے بعد دوسرا جھٹکا لگے گا
قُلُوبٌۭ يَوْمَئِذٍۢ وَاجِفَةٌ ﴿٨﴾
اس دن دل لرز جائیں گے
أَبْصَٰرُهَا خَٰشِعَةٌۭ ﴿٩﴾
آنکھیں خوف سے جھکیِ ہوں گی
يَقُولُونَ أَءِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِى ٱلْحَافِرَةِ ﴿١٠﴾
یہ کفاّر کہتے ہیں کہ کیا ہم پلٹ کر پھر اس دنیا میں بھیجے جائیں گے
أَءِذَا كُنَّا عِظَٰمًۭا نَّخِرَةًۭ ﴿١١﴾
کیا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہوجائیں گے تب
قَالُوا۟ تِلْكَ إِذًۭا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌۭ ﴿١٢﴾
یہ تو بڑے گھاٹے والی واپسی ہوگی
فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌۭ وَٰحِدَةٌۭ ﴿١٣﴾
یہ قیامت تو بس ایک چیخ ہوگی
فَإِذَا هُم بِٱلسَّاهِرَةِ ﴿١٤﴾
جس کے بعد سب میدان هحشر میں نظر آئیں گے
هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰٓ ﴿١٥﴾
کیا تمہارے پاس موسٰی کی خبر آئی ہے
إِذْ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِٱلْوَادِ ٱلْمُقَدَّسِ طُوًى ﴿١٦﴾
جب ان کے رب نے انہیں طویٰ کی مقدس وادی میں آواز دی
ٱذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ ﴿١٧﴾
فرعون کی طرف جاؤ وہ سرکش ہوگیا ہے
فَقُلْ هَل لَّكَ إِلَىٰٓ أَن تَزَكَّىٰ ﴿١٨﴾
اس سے کہو کیا یہ ممکن ہے تو پاکیزہ کردار ہوجائے
وَأَهْدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخْشَىٰ ﴿١٩﴾
اور میں تجھے تیرے رب کی طرف ہدایت کروں اور تیرے دل میں خوف پیدا ہوجائے
فَأَرَىٰهُ ٱلْءَايَةَ ٱلْكُبْرَىٰ ﴿٢٠﴾
پھر انہوں نے اسے عظیم نشانی دکھلائی
فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ ﴿٢١﴾
تو اس نے انکار کردیا اور نافرمانی کی
ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ ﴿٢٢﴾
پھر منہ پھیر کر دوڑ دھوپ میں لگ گیا
فَحَشَرَ فَنَادَىٰ ﴿٢٣﴾
پھر سب کو جمع کیا اور آواز دی
فَقَالَ أَنَا۠ رَبُّكُمُ ٱلْأَعْلَىٰ ﴿٢٤﴾
اور کہا کہ میں تمہارا رب اعلیٰ ہوں
فَأَخَذَهُ ٱللَّهُ نَكَالَ ٱلْءَاخِرَةِ وَٱلْأُولَىٰٓ ﴿٢٥﴾
تو خدا نے اسے دنیا و آخرت دونو ںکے عذاب کی گرفت میں لے لیا
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَعِبْرَةًۭ لِّمَن يَخْشَىٰٓ ﴿٢٦﴾
اس واقعہ میں خوف خدا رکھنے والوں کے لئے عبرت کا سامان ہے
ءَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ ٱلسَّمَآءُ ۚ بَنَىٰهَا ﴿٢٧﴾
کیا تمہاری خلقت آسمان بنانے سے زیادہ مشکل کام ہے کہ اس نے آسمان کو بنایا ہے
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّىٰهَا ﴿٢٨﴾
اس کی چھت کو بلند کیا اور پھر برابر کردیا ہے
وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَىٰهَا ﴿٢٩﴾
اس کی رات کو تاریک بنایا ہے اور دن کی روشنی نکال دی ہے
وَٱلْأَرْضَ بَعْدَ ذَٰلِكَ دَحَىٰهَآ ﴿٣٠﴾
اس کے بعد زمین کا فرش بچھایا ہے
أَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَمَرْعَىٰهَا ﴿٣١﴾
اس میں سے پانی اور چارہ نکالا ہے
وَٱلْجِبَالَ أَرْسَىٰهَا ﴿٣٢﴾
اور پہاڑوں کو گاڑ دیا ہے
مَتَٰعًۭا لَّكُمْ وَلِأَنْعَٰمِكُمْ ﴿٣٣﴾
یہ سب تمہارے اور جانوروں کے لئے ایک سرمایہ ہے
فَإِذَا جَآءَتِ ٱلطَّآمَّةُ ٱلْكُبْرَىٰ ﴿٣٤﴾
پھر جب بڑی مصیبت آجائے گی
يَوْمَ يَتَذَكَّرُ ٱلْإِنسَٰنُ مَا سَعَىٰ ﴿٣٥﴾
جس دن انسان یاد کرے گا کہ اس نے کیا کیا ہے
وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ ﴿٣٦﴾
اور جہنم کو دیکھنے والوں کے لئے نمایاں کردیا جائے گا
فَأَمَّا مَن طَغَىٰ ﴿٣٧﴾
پھر جس نے سرکشی کی ہے
وَءَاثَرَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا ﴿٣٨﴾
اور زندگانی دنیا کو اختیار کیا ہے
فَإِنَّ ٱلْجَحِيمَ هِىَ ٱلْمَأْوَىٰ ﴿٣٩﴾
جہنم ّاس کا ٹھکانا ہوگا
وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ وَنَهَى ٱلنَّفْسَ عَنِ ٱلْهَوَىٰ ﴿٤٠﴾
اور جس نے رب کی بارگاہ میں حاضری کا خوف پیدا کیا ہے اور اپنے نفس کو خواہشات سے روکا ہے
فَإِنَّ ٱلْجَنَّةَ هِىَ ٱلْمَأْوَىٰ ﴿٤١﴾
تو جنّت اس کا ٹھکانا اور مرکز ہے
يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلسَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَىٰهَا ﴿٤٢﴾
پیغمبر لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا ٹھکانا کب ہے
فِيمَ أَنتَ مِن ذِكْرَىٰهَآ ﴿٤٣﴾
آپ اس کی یاد کے بارے میں کس منزل پر ہیں
إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَىٰهَآ ﴿٤٤﴾
اس کے علم کی ا نتہائ آپ کے پروردگار کی طرف ہے
إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخْشَىٰهَا ﴿٤٥﴾
آپ تو صرف اس کا خوف رکھنے والوں کو اس سے ڈرانے والے ہیں
كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوٓا۟ إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَىٰهَا ﴿٤٦﴾
گویا جب وہ لوگ اسے دیکھیں گے تو ایسا معلوم ہوگاجیسے ایک شام یا ایک صبح دنیامیں ٹھہرے ہیں