Setting
Surah He Frowned [Abasa] in Urdu
عَبَسَ وَتَوَلَّىٰٓ ﴿١﴾
وه ترش رو ہوا اور منھ موڑ لیا
أَن جَآءَهُ ٱلْأَعْمَىٰ ﴿٢﴾
(صرف اس لئے) کہ اس کے پاس ایک نابینا آیا
وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُۥ يَزَّكَّىٰٓ ﴿٣﴾
تجھے کیا خبر شاید وه سنور جاتا
أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ ٱلذِّكْرَىٰٓ ﴿٤﴾
یا نصیحت سنتا اور اسے نصیحت فائده پہنچاتی
أَمَّا مَنِ ٱسْتَغْنَىٰ ﴿٥﴾
جو بے پرواہی کرتا ہے
فَأَنتَ لَهُۥ تَصَدَّىٰ ﴿٦﴾
اس کی طرف تو تو پوری توجہ کرتا ہے
وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ ﴿٧﴾
حاﻻنکہ اس کے نہ سنورنے سے تجھ پر کوئی الزام نہیں
وَأَمَّا مَن جَآءَكَ يَسْعَىٰ ﴿٨﴾
اور جو شخص تیرے پاس دوڑتا ہوا آتا ہے
وَهُوَ يَخْشَىٰ ﴿٩﴾
اور وه ڈر (بھی) رہا ہے
فَأَنتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ ﴿١٠﴾
تو اس سے بےرخی برتتا ہے
كَلَّآ إِنَّهَا تَذْكِرَةٌۭ ﴿١١﴾
یہ ٹھیک نہیں قرآن تو نصیحت (کی چیز) ہے
فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ ﴿١٢﴾
جو چاہے اس سے نصیحت لے
فِى صُحُفٍۢ مُّكَرَّمَةٍۢ ﴿١٣﴾
(یہ تو) پر عظمت صحیفوں میں (ہے)
مَّرْفُوعَةٍۢ مُّطَهَّرَةٍۭ ﴿١٤﴾
جو بلند وباﻻ اور پاک صاف ہے
بِأَيْدِى سَفَرَةٍۢ ﴿١٥﴾
ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہے
كِرَامٍۭ بَرَرَةٍۢ ﴿١٦﴾
جو بزرگ اور پاکباز ہے
قُتِلَ ٱلْإِنسَٰنُ مَآ أَكْفَرَهُۥ ﴿١٧﴾
اللہ کی مار انسان پر کیسا ناشکرا ہے
مِنْ أَىِّ شَىْءٍ خَلَقَهُۥ ﴿١٨﴾
اسے اللہ نے کس چیز سے پیدا کیا
مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُۥ فَقَدَّرَهُۥ ﴿١٩﴾
(اسے) ایک نطفہ سے، پھر اندازه پر رکھا اس کو
ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ ﴿٢٠﴾
پھر اس کے لئے راستہ آسان کیا
ثُمَّ أَمَاتَهُۥ فَأَقْبَرَهُۥ ﴿٢١﴾
پھر اسے موت دی اور پھر قبر میں دفن کیا
ثُمَّ إِذَا شَآءَ أَنشَرَهُۥ ﴿٢٢﴾
پھر جب چاہے گا اسے زنده کر دے گا
كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَآ أَمَرَهُۥ ﴿٢٣﴾
ہرگز نہیں۔ اس نے اب تک اللہ کے حکم کی بجا آوری نہیں کی
فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَٰنُ إِلَىٰ طَعَامِهِۦٓ ﴿٢٤﴾
انسان کو چاہئے کہ اپنے کھانے کو دیکھے
أَنَّا صَبَبْنَا ٱلْمَآءَ صَبًّۭا ﴿٢٥﴾
کہ ہم نے خوب پانی برسایا
ثُمَّ شَقَقْنَا ٱلْأَرْضَ شَقًّۭا ﴿٢٦﴾
پھر پھاڑا زمین کو اچھی طرح
فَأَنۢبَتْنَا فِيهَا حَبًّۭا ﴿٢٧﴾
پھر اس میں سے اناج اگائے
وَعِنَبًۭا وَقَضْبًۭا ﴿٢٨﴾
اور انگور اور ترکاری
وَزَيْتُونًۭا وَنَخْلًۭا ﴿٢٩﴾
اور زیتون اور کھجور
وَحَدَآئِقَ غُلْبًۭا ﴿٣٠﴾
اور گنجان باغات
وَفَٰكِهَةًۭ وَأَبًّۭا ﴿٣١﴾
اور میوه اور (گھاس) چاره (بھی اگایا)
مَّتَٰعًۭا لَّكُمْ وَلِأَنْعَٰمِكُمْ ﴿٣٢﴾
تمہارے استعمال وفائدے کے لئے اور تمہارے چوپایوں کے لئے
فَإِذَا جَآءَتِ ٱلصَّآخَّةُ ﴿٣٣﴾
پس جب کہ کان بہرے کر دینے والی (قیامت) آجائے گی
يَوْمَ يَفِرُّ ٱلْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ ﴿٣٤﴾
اس دن آدمی اپنے بھائی سے
وَأُمِّهِۦ وَأَبِيهِ ﴿٣٥﴾
اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے
وَصَٰحِبَتِهِۦ وَبَنِيهِ ﴿٣٦﴾
اور اپنی بیوی اور اپنی اوﻻد سے بھاگے گا
لِكُلِّ ٱمْرِئٍۢ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍۢ شَأْنٌۭ يُغْنِيهِ ﴿٣٧﴾
ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامنگیر) ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی
وُجُوهٌۭ يَوْمَئِذٍۢ مُّسْفِرَةٌۭ ﴿٣٨﴾
اس دن بہت سے چہرے روشن ہوں گے
ضَاحِكَةٌۭ مُّسْتَبْشِرَةٌۭ ﴿٣٩﴾
(جو) ہنستے ہوئے اور ہشاش بشاش ہوں گے
وَوُجُوهٌۭ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌۭ ﴿٤٠﴾
اور بہت سے چہرے اس دن غبار آلود ہوں گے
تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ ﴿٤١﴾
جن پر سیاہی چڑھی ہوئی ہوگی
أُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْكَفَرَةُ ٱلْفَجَرَةُ ﴿٤٢﴾
وه یہی کافر بدکردار لوگ ہوں گے