Main pages

Surah The Clot [Al-Alaq] in Urdu

Surah The Clot [Al-Alaq] Ayah 19 Location Maccah Number 96

ٱقْرَأْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلَّذِى خَلَقَ ﴿١﴾

پڑھو (اے نبیؐ) اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا

خَلَقَ ٱلْإِنسَٰنَ مِنْ عَلَقٍ ﴿٢﴾

جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی

ٱقْرَأْ وَرَبُّكَ ٱلْأَكْرَمُ ﴿٣﴾

پڑھو، اور تمہارا رب بڑا کریم ہے

ٱلَّذِى عَلَّمَ بِٱلْقَلَمِ ﴿٤﴾

جس نے قلم کے ذریعہ سے علم سکھایا

عَلَّمَ ٱلْإِنسَٰنَ مَا لَمْ يَعْلَمْ ﴿٥﴾

انسان کو وہ علم دیا جسے وہ نہ جانتا تھا

كَلَّآ إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ لَيَطْغَىٰٓ ﴿٦﴾

ہرگز نہیں، انسان سرکشی کرتا ہے

أَن رَّءَاهُ ٱسْتَغْنَىٰٓ ﴿٧﴾

اِس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہے

إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلرُّجْعَىٰٓ ﴿٨﴾

پلٹنا یقیناً تیرے رب ہی کی طرف ہے

أَرَءَيْتَ ٱلَّذِى يَنْهَىٰ ﴿٩﴾

تم نے دیکھا اُس شخص کو

عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰٓ ﴿١٠﴾

جو ایک بندے کو منع کرتا ہے جبکہ وہ نماز پڑھتا ہو؟

أَرَءَيْتَ إِن كَانَ عَلَى ٱلْهُدَىٰٓ ﴿١١﴾

تمہارا کیا خیال ہے اگر (وہ بندہ) راہ راست پر ہو

أَوْ أَمَرَ بِٱلتَّقْوَىٰٓ ﴿١٢﴾

یا پرہیزگاری کی تلقین کرتا ہو؟

أَرَءَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰٓ ﴿١٣﴾

تمہارا کیا خیال ہے اگر (یہ منع کرنے والا شخص حق کو) جھٹلاتا اور منہ موڑتا ہو؟

أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ ٱللَّهَ يَرَىٰ ﴿١٤﴾

کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟

كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًۢا بِٱلنَّاصِيَةِ ﴿١٥﴾

ہرگز نہیں، اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر اسے کھینچیں گے

نَاصِيَةٍۢ كَٰذِبَةٍ خَاطِئَةٍۢ ﴿١٦﴾

اُس پیشانی کو جو جھوٹی اور سخت خطا کار ہے

فَلْيَدْعُ نَادِيَهُۥ ﴿١٧﴾

وہ بلا لے اپنے حامیوں کی ٹولی کو

سَنَدْعُ ٱلزَّبَانِيَةَ ﴿١٨﴾

ہم بھی عذاب کے فرشتوں کو بلا لیں گے

كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَٱسْجُدْ وَٱقْتَرِب ۩ ﴿١٩﴾

ہرگز نہیں، اُس کی بات نہ مانو اور سجدہ کرو اور (اپنے رب کا) قرب حاصل کرو