Main pages

Surah The morning star [At-Tariq] in Urdu

Surah The morning star [At-Tariq] Ayah 17 Location Maccah Number 86

وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ ﴿١﴾

قَسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہو نے والے کی۔

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ ﴿٢﴾

اورتمہیں کیا معلوم کہ رات کو نمودار ہو نے والا کیا ہے؟

ٱلنَّجْمُ ٱلثَّاقِبُ ﴿٣﴾

وہ چمکتا ہوا تاراہے۔

إِن كُلُّ نَفْسٍۢ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌۭ ﴿٤﴾

کوئی متنفس ایسا نہیں ہے جس پرکوئی نگہبان نہ ہو۔

فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَٰنُ مِمَّ خُلِقَ ﴿٥﴾

سو انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے؟

خُلِقَ مِن مَّآءٍۢ دَافِقٍۢ ﴿٦﴾

اچھل کر نکلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے۔

يَخْرُجُ مِنۢ بَيْنِ ٱلصُّلْبِ وَٱلتَّرَآئِبِ ﴿٧﴾

جو ریڑھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے۔

إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجْعِهِۦ لَقَادِرٌۭ ﴿٨﴾

بےشک وہ (خدا) اس کے لوٹا سکنے (دوبارہ پیدا کرنے) پر قادر ہے۔

يَوْمَ تُبْلَى ٱلسَّرَآئِرُ ﴿٩﴾

جس دن سب پوشیدہ راز کھل جائیں گے۔

فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةٍۢ وَلَا نَاصِرٍۢ ﴿١٠﴾

پس اس وقت نہ خود انسان کے پاس کوئی طاقت ہوگی اور نہ کوئی مددگار ہوگا۔

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجْعِ ﴿١١﴾

قَسم ہے بارش والے آسمان کی۔

وَٱلْأَرْضِ ذَاتِ ٱلصَّدْعِ ﴿١٢﴾

اور (نباتات کے ذریعہ سے) پھٹ جانے والی زمین کی۔

إِنَّهُۥ لَقَوْلٌۭ فَصْلٌۭ ﴿١٣﴾

کہ وہ (قرآن) قولِ فیصل ہے۔

وَمَا هُوَ بِٱلْهَزْلِ ﴿١٤﴾

کوئی ہنسی مذاق نہیں ہے۔

إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًۭا ﴿١٥﴾

بےشک وہ (کافر لوگ) کچھ چالیں چل رہے ہیں۔

وَأَكِيدُ كَيْدًۭا ﴿١٦﴾

اور میں بھی (ان کیخلاف) ایک چال چل رہا ہوں۔

فَمَهِّلِ ٱلْكَٰفِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًۢا ﴿١٧﴾

تو (اے رسول(ص)) ان (کافروں) کو مہلت دے دیجئے ان کو تھوڑی سی مہلت دے دیجئے۔