Setting
Surah The Most High [Al-Ala] in Urdu
سَبِّحِ ٱسْمَ رَبِّكَ ٱلْأَعْلَى ﴿١﴾
(اے نبی(ص)) اپنے بلند و برتر پروردگار کے نام کی تسبیح کیجئے۔
ٱلَّذِى خَلَقَ فَسَوَّىٰ ﴿٢﴾
جس نے (ہر چیزکو) پیدا کیا پھر درست کیا (تناسب قائم کیا)۔
وَٱلَّذِى قَدَّرَ فَهَدَىٰ ﴿٣﴾
جس نے تقدیر مقرر کی (ہر چیز کا اندازہ مقرر کیا) اور (سیدھی) راہ دکھائی۔
وَٱلَّذِىٓ أَخْرَجَ ٱلْمَرْعَىٰ ﴿٤﴾
اس نے (جانوروں کیلئے) زمین سے چارہ نکالا۔
فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحْوَىٰ ﴿٥﴾
پھر اسے (خشک کرکے) سیاہی مائل کوڑا بنا دیا۔
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ ﴿٦﴾
ہم آپ(ص) کو (ایسا) پڑھائیں گے کہ پھر آپ(ص) نہیں بھولیں گے۔
إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّهُۥ يَعْلَمُ ٱلْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ ﴿٧﴾
مگر جو اللہ چاہے (بھلا دے) بےشک وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور اس کو بھی جو چھپا ہوا ہے۔
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ ﴿٨﴾
اور ہم آپ(ص) کو آسان (شریعت) کی سہولت دیں گے۔
فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكْرَىٰ ﴿٩﴾
پس آپ(ص) نصیحت کیجئے اگر نصیحت کچھ فائدہ پہنچائے۔
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ ﴿١٠﴾
وہ شخص نصیحت قبول کرے گا جو (خدا و آخرت سے) ڈرتا ہوگا۔
وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلْأَشْقَى ﴿١١﴾
اور جو بدبخت ہے وہ اس سے گریز کرے گا۔
ٱلَّذِى يَصْلَى ٱلنَّارَ ٱلْكُبْرَىٰ ﴿١٢﴾
جو بڑی آگ میں داخل ہوگا۔
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ ﴿١٣﴾
پھر وہ اس میں نہ مرے گا نہ جئے گا۔
قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ ﴿١٤﴾
وہ شخص فائز المرام ہوا جس نے اپنے آپ کو (بداعتقادی و بدعملی سے) پاک کیا۔
وَذَكَرَ ٱسْمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ ﴿١٥﴾
اور اپنے پروردگار کا نام یاد کیا اور نماز پڑھی۔
بَلْ تُؤْثِرُونَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا ﴿١٦﴾
مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو (آخرت پر) ترجیح دیتے ہو۔
وَٱلْءَاخِرَةُ خَيْرٌۭ وَأَبْقَىٰٓ ﴿١٧﴾
حالانکہ آخرت بہتر ہے اور پائیدار ہے۔
إِنَّ هَٰذَا لَفِى ٱلصُّحُفِ ٱلْأُولَىٰ ﴿١٨﴾
یقیناً یہ بات پہلے صحیفوں میں بھی ہے۔
صُحُفِ إِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ ﴿١٩﴾
یعنی ابراہیم(ع) اور موسیٰ(ع) کے صحیفوں میں۔