Setting
Surah Solace [Al-Inshirah] in Urdu
أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ ﴿١﴾
کیا ہم نے آپ کی خاطر آپ کا سینہ (انوارِ علم و حکمت اور معرفت کے لئے) کشادہ نہیں فرما دیا،
وَوَضَعْنَا عَنكَ وِزْرَكَ ﴿٢﴾
اور ہم نے آپ کا (غمِ امت کا وہ) بار آپ سے اتار دیا،
ٱلَّذِىٓ أَنقَضَ ظَهْرَكَ ﴿٣﴾
جو آپ کی پشتِ (مبارک) پر گراں ہو رہا تھا،
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ﴿٤﴾
اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا ذکر (اپنے ذکر کے ساتھ ملا کر دنیا و آخرت میں ہر جگہ) بلند فرما دیا،
فَإِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًا ﴿٥﴾
سو بیشک ہر دشواری کے ساتھ آسانی (آتی) ہے،
إِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًۭا ﴿٦﴾
یقیناً (اس) دشواری کے ساتھ آسانی (بھی) ہے،
فَإِذَا فَرَغْتَ فَٱنصَبْ ﴿٧﴾
پس جب آپ (تعلیمِ امت، تبلیغ و جہاد اور ادائیگیِ فرائض سے) فارغ ہوں تو (ذکر و عبادت میں) محنت فرمایا کریں،
وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَٱرْغَب ﴿٨﴾
اور اپنے رب کی طرف راغب ہو جایا کریں،