Main pages

Surah The Traducer [Al-Humaza] in Urdu

Surah The Traducer [Al-Humaza] Ayah 9 Location Maccah Number 104

وَيْلٌۭ لِّكُلِّ هُمَزَةٍۢ لُّمَزَةٍ ﴿١﴾

ہر غیبت کرنے والے طعنہ دینے والے کے لیے ہلاکت ہے

ابوالاعلی مودودی

تباہی ہے ہر اُس شخص کے لیے جو (منہ در منہ) لوگوں پر طعن اور (پیٹھ پیچھے) برائیاں کرنے کا خوگر ہے

احمد رضا خان

خرابی ہے اس کے لیے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے

جالندہری

ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے

طاہر القادری

ہر اس شخص کے لئے ہلاکت ہے جو (روبرو) طعنہ زنی کرنے والا ہے (اور پسِ پشت) عیب جوئی کرنے والا ہے،

علامہ جوادی

تباہی اور بربادی ہے ہر طعنہ زن اور چغلخور کے لئے

محمد جوناگڑھی

بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے واﻻ غیبت کرنے واﻻ ہو

محمد حسین نجفی

تباہی ہے ہر اس شخص کیلئے جو (رُوبرُو) طعن و تشنیع کرنے والا (اور پسِ پشت) عیب جوئی کرنے والا ہے۔

ٱلَّذِى جَمَعَ مَالًۭا وَعَدَّدَهُۥ ﴿٢﴾

جو مال کو جمع کرتا ہے اور اسے گنتا رہتا ہے

ابوالاعلی مودودی

جس نے مال جمع کیا اور اُسے گن گن کر رکھا

احمد رضا خان

جس نے مال جوڑا اور گن گن کر رکھا،

جالندہری

جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے

طاہر القادری

(خرابی و تباہی ہے اس شخص کے لئے) جس نے مال جمع کیا اور اسے گن گن کر رکھتا ہے،

علامہ جوادی

جس نے مال کو جمع کیا اور خوب اس کا حساب رکھا

محمد جوناگڑھی

جو مال کو جمع کرتا جائے اور گنتا جائے

محمد حسین نجفی

جو مال جمع کرتا ہے اور اسے گن گن کر رکھتا ہے۔

يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخْلَدَهُۥ ﴿٣﴾

وہ خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اسے سدا رکھے گا

ابوالاعلی مودودی

وہ سمجھتا ہے کہ اُس کا مال ہمیشہ اُس کے پاس رہے گا

احمد رضا خان

کیا یہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے دنیا میں ہمیشہ رکھے گا

جالندہری

(اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا

طاہر القادری

وہ یہ گمان کرتا ہے کہ اس کی دولت اسے ہمیشہ زندہ رکھے گی،

علامہ جوادی

اس کا خیال تھا کہ یہ مال اسے ہمیشہ باقی رکھے گا

محمد جوناگڑھی

وه سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا

محمد حسین نجفی

کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا۔

كَلَّا ۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِى ٱلْحُطَمَةِ ﴿٤﴾

ہرگز نہیں وہ ضرور حطمہ میں پھینکا جائے گا

ابوالاعلی مودودی

ہرگز نہیں، وہ شخص تو چکنا چور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا

احمد رضا خان

ہر گز نہیں ضرور وہ روندنے والی میں پھینکا جائے گا

جالندہری

ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا

طاہر القادری

ہرگز نہیں! وہ ضرور حطمہ (یعنی چورا چورا کر دینے والی آگ) میں پھینک دیا جائے گا،

علامہ جوادی

ہرگز نہیں اسے یقینا حطمہ میں ڈال دیا جائے گا

محمد جوناگڑھی

ہرگز نہیں یہ تو ضرور توڑ پھوڑ دینے والی آگ میں پھینک دیا جائے گا

محمد حسین نجفی

ہرگز نہیں وہ تو چکناچور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا۔

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحُطَمَةُ ﴿٥﴾

اور آپ کو کیا معلوم حطمہ کیا ہے

ابوالاعلی مودودی

اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ چکنا چور کر دینے والی جگہ؟

احمد رضا خان

اور تو نے کیا جانا کیا روندنے والی،

جالندہری

اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟

طاہر القادری

اور آپ کیا سمجھے ہیں کہ حطمہ (چورا چورا کر دینے والی آگ) کیا ہے،

علامہ جوادی

اور تم کیا جانو کہ حطمہ کیا شے ہے

محمد جوناگڑھی

اور تجھے کیا معلوم کہ ایسی آگ کیا ہوگی؟

محمد حسین نجفی

اور تمہیں کیا معلوم ہے کہ وہ چکناچور کردینے والی جگہ کیا ہے؟

نَارُ ٱللَّهِ ٱلْمُوقَدَةُ ﴿٦﴾

وہ الله کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے

ابوالاعلی مودودی

اللہ کی آگ، خوب بھڑکائی ہوئی

احمد رضا خان

اللہ کی آگ کہ بھڑک رہی ہے

جالندہری

وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے

طاہر القادری

(یہ) اﷲ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے،

علامہ جوادی

یہ اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے

محمد جوناگڑھی

وه اللہ تعالیٰ کی سلگائی ہوئی آگ ہوگی

محمد حسین نجفی

وہ اللہ کی خوب بھڑکائی ہوئی آگ ہے۔

ٱلَّتِى تَطَّلِعُ عَلَى ٱلْأَفْـِٔدَةِ ﴿٧﴾

جو دلوں تک جا پہنچتی ہے

ابوالاعلی مودودی

جو دلوں تک پہنچے گی

احمد رضا خان

وہ جو دلوں پر چڑھ جائے گی

جالندہری

جو دلوں پر جا لپٹے گی

طاہر القادری

جو دلوں پر (اپنی اذیت کے ساتھ) چڑھ جائے گی،

علامہ جوادی

جو دلوں تک چڑھ سسجائے گی

محمد جوناگڑھی

جو دلوں پر چڑھتی چلی جائے گی

محمد حسین نجفی

جو دلوں تک جا پہنچے گی۔

إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌۭ ﴿٨﴾

بے شک وہ ان پر چاروں طرف سے بند کر دی جائے گی

ابوالاعلی مودودی

وہ اُن پر ڈھانک کر بند کر دی جائے گی

احمد رضا خان

بیشک وہ ان پر بند کردی جائے گی

جالندہری

(اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے

طاہر القادری

بیشک وہ (آگ) ان لوگوں پر ہر طرف سے بند کر دی جائے گی،

علامہ جوادی

وہ آگ ان کے اوپر گھیر دی جائے گی

محمد جوناگڑھی

وہ ان پر ہر طرف سے بند کی ہوئی ہوگی

محمد حسین نجفی

جو چَو طرفہ طور پر ان پر بند کر دی جائے گی۔

فِى عَمَدٍۢ مُّمَدَّدَةٍۭ ﴿٩﴾

لمبے لمبے ستونوں میں

ابوالاعلی مودودی

(اِس حالت میں کہ وہ) اونچے اونچے ستونوں میں (گھرے ہوئے ہوں گے)

احمد رضا خان

لمبے لمبے ستونوں میں

جالندہری

(یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں

طاہر القادری

(بھڑکتے شعلوں کے) لمبے لمبے ستونوں میں (اور ان لوگوں کے لئے کوئی راہِ فرار نہ رہے گی)،

علامہ جوادی

لمبے لمبے ستونوں کے ساتھ

محمد جوناگڑھی

بڑے بڑے ستونوں میں

محمد حسین نجفی

وہ لمبے لمبے ستونوں (جیسے شعلوں) میں (گِھرے ہوئے ہوں گے)۔