Main pages

Surah The emissaries [Al-Mursalat] in Urdu

Surah The emissaries [Al-Mursalat] Ayah 50 Location Maccah Number 77

وَٱلْمُرْسَلَٰتِ عُرْفًۭا ﴿١﴾

ان ہواؤں کی قسم ہے جو نفع پہنچانے کے لیے بھیجی جاتی ہیں

ابوالاعلی مودودی

قسم ہے اُن (ہواؤں) کی جو پے در پے بھیجی جاتی ہیں

احمد رضا خان

قسم ان کی جو بھیجی جاتی ہیں لگاتار

جالندہری

ہواؤں کی قسم جو نرم نرم چلتی ہیں

طاہر القادری

نرم و خوش گوار ہواؤں کی قَسم جو پے در پے چلتی ہیں،

علامہ جوادی

ان کی قسم جنہیں تسلسل کے ساتھ بھیجا گیا ہے

محمد جوناگڑھی

دل خوش کن چلتی ہواؤں کی قسم

محمد حسین نجفی

قَسم ہے ان کی جو مسلسل چھوڑ دی جاتی ہیں۔

فَٱلْعَٰصِفَٰتِ عَصْفًۭا ﴿٢﴾

پھر ان ہواؤں کی جو تندی سے چلتی ہیں

ابوالاعلی مودودی

پھر طوفانی رفتار سے چلتی ہیں

احمد رضا خان

پھر زور سے جھونکا دینے والیاں،

جالندہری

پھر زور پکڑ کر جھکڑ ہو جاتی ہیں

طاہر القادری

پھر تند و تیز ہواؤں کی قَسم جو شدید جھونکوں سے چلتی ہیں،

علامہ جوادی

پھر تیز رفتاری سے چلنے والی ہیں

محمد جوناگڑھی

پھر زور سے جھونکا دینے والیوں کی قسم

محمد حسین نجفی

پھر (آندھی کی طرح) تیز و تند چلتی ہیں۔

وَٱلنَّٰشِرَٰتِ نَشْرًۭا ﴿٣﴾

اوران ہواؤں کی جو بادلوں کو اٹھا کر پھیلاتی ہیں

ابوالاعلی مودودی

اور (بادلوں کو) اٹھا کر پھیلاتی ہیں

احمد رضا خان

پھر ابھار کر اٹھانے والیاں

جالندہری

اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھیلا دیتی ہیں

طاہر القادری

اور ان کی قَسم جو بادلوں کو ہر طرف پھیلا دیتی ہیں،

علامہ جوادی

اور قسم ہے ان کی جو اشیائ کو منتشر کرنے والی ہیں

محمد جوناگڑھی

پھر (ابر کو) ابھار کر پراگنده کرنے والیوں کی قسم

محمد حسین نجفی

جو (بادلوں کو) پھیلانے والی ہیں۔

فَٱلْفَٰرِقَٰتِ فَرْقًۭا ﴿٤﴾

پھر ان ہواؤں کی جو بادلوں کو متفرق کر دیتی ہیں

ابوالاعلی مودودی

پھر (اُن کو) پھاڑ کر جدا کرتی ہیں

احمد رضا خان

پھر حق ناحق کو خوب جدا کرنے والیاں،

جالندہری

پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں

طاہر القادری

پھر ان کی قَسم جو (اُنہیں) پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں،

علامہ جوادی

پھر انہیں آپس میں جدا کرنے والی ہیں

محمد جوناگڑھی

پھر حق وباطل کو جدا جدا کر دینے والے

محمد حسین نجفی

پھر (انہیں) متفرق کر دیتی ہیں۔

فَٱلْمُلْقِيَٰتِ ذِكْرًا ﴿٥﴾

پھر ان ہواؤں کی جو (دل میں) الله کی یاد کا القا کرتی ہیں

ابوالاعلی مودودی

پھر (دلوں میں خدا کی) یاد ڈالتی ہیں

احمد رضا خان

پھر ان کی قسم جو ذکر کا لقا کرتی ہیں

جالندہری

پھر فرشتوں کی قسم جو وحی لاتے ہیں

طاہر القادری

پھر ان کی قَسم جو نصیحت لانے والی ہیں،

علامہ جوادی

پھر ذ کر کو نازل کرنے والی ہیں

محمد جوناگڑھی

اور وحی ﻻنے والے فرشتوں کی قسم

محمد حسین نجفی

پھر (دلوں میں) یاد (الٰہی) ڈالتی ہیں۔

عُذْرًا أَوْ نُذْرًا ﴿٦﴾

الزام اتارنے یا ڈرانے کے لیے

ابوالاعلی مودودی

عذر کے طور پر یا ڈراوے کے طور پر

احمد رضا خان

حجت تمام کرنے یا ڈرانے کو،

جالندہری

تاکہ عذر (رفع) کردیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے

طاہر القادری

حجت تمام کرنے یا ڈرانے کے لئے،

علامہ جوادی

تاکہ عذر تمام ہو یا خوف پیدا کرایا جائے

محمد جوناگڑھی

جو (وحی) الزام اتارنے یا آگاه کردینے کے لیے ہوتی ہے

محمد حسین نجفی

(حجت تمام کر کے) عذر قطع کرنے کیلئے یا ڈراوے کیلئے۔

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٌۭ ﴿٧﴾

جن کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ضرور ہونے والی ہے

ابوالاعلی مودودی

جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ ضرور واقع ہونے والی ہے

احمد رضا خان

بیشک جس بات کا تم وعدہ دیے جاتے ہو ضرور ہونی ہے

جالندہری

کہ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گی

طاہر القادری

بیشک جو وعدۂ (قیامت) تم سے کیا جا رہا ہے وہ ضرور پورا ہو کر رہے گا،

علامہ جوادی

جس چیز کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ بہرحال واقع ہونے والی ہے

محمد جوناگڑھی

جس چیز کا تم سے وعده کیا جاتا ہے وہ یقیناً ہونے والی ہے

محمد حسین نجفی

بےشک جس چیز کا تم سے وعدہ وعید کیا جا رہا ہے وہ ضرور واقع ہو نے والی ہے۔

فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتْ ﴿٨﴾

پس جب ستارے مٹا دیئے جائیں گے

ابوالاعلی مودودی

پھر جب ستارے ماند پڑ جائیں گے

احمد رضا خان

پھر جب تارے محو کردیے جائیں،

جالندہری

جب تاروں کی چمک جاتی رہے

طاہر القادری

پھر جب ستاروں کی روشنی زائل کر دی جائے گی،

علامہ جوادی

پھر جب ستاروں کی چمک ختم ہوجائے

محمد جوناگڑھی

پس جب ستارے بے نور کردئے جائیں گے

محمد حسین نجفی

پس جب ستارے گرائے جائیں گے۔

وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتْ ﴿٩﴾

اورجب آسمان پھٹ جائیں گے

ابوالاعلی مودودی

اور آسمان پھاڑ دیا جائے گا

احمد رضا خان

اور جب آسمان میں رخنے پڑیں،

جالندہری

اور جب آسمان پھٹ جائے

طاہر القادری

اور جب آسمانی کائنات میں شگاف ہو جائیں گے،

علامہ جوادی

اور آسمانوں میں شگاف پیدا ہوجائے

محمد جوناگڑھی

اور جب آسمان توڑ پھوڑ دیا جائے گا

محمد حسین نجفی

اور آسمان پھاڑ دیا جائے گا۔

وَإِذَا ٱلْجِبَالُ نُسِفَتْ ﴿١٠﴾

اورجب پہاڑ اڑائے جائیں گے

ابوالاعلی مودودی

اور پہاڑ دھنک ڈالے جائیں گے

احمد رضا خان

اور جب پہاڑ غبار کرکے اڑا دیے جا ئیں،

جالندہری

اور جب پہاڑ اُڑے اُڑے پھریں

طاہر القادری

اور جب پہاڑ (ریزہ ریزہ کر کے) اُڑا دیے جائیں گے،

علامہ جوادی

اور جب پہاڑ اُڑنے لگیں

محمد جوناگڑھی

اور جب پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے کر کے اڑا دیئے جائیں گے

محمد حسین نجفی

اور جب پہاڑ (ریزہ ریزہ کر کے) اڑا دیئے جائیں گے۔

وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتْ ﴿١١﴾

اور جب رسول وقت معین پرجمع کیے جائیں گے

ابوالاعلی مودودی

اور رسولوں کی حاضری کا وقت آ پہنچے گا (اس روز وہ چیز واقع ہو جائے گی)

احمد رضا خان

اور جب رسولوں کا وقت آئے

جالندہری

اور جب پیغمبر فراہم کئے جائیں

طاہر القادری

اور جب پیغمبر وقتِ مقررہ پر (اپنی اپنی اُمتوں پر گواہی کے لئے) جمع کئے جائیں گے،

علامہ جوادی

اور جب سارے پیغمبر علیھ السّلام ایک وقت میں جمع کرلئے جائیں

محمد جوناگڑھی

اور جب رسولوں کو وقت مقرره پر ﻻیا جائے گا

محمد حسین نجفی

اور جب رسول(ع) وقتِ معیّن پر حاضر کئے جائیں گے۔

لِأَىِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ ﴿١٢﴾

کس دن کے لیے تاخیر کی گئی تھی

ابوالاعلی مودودی

کس روز کے لیے یہ کام اٹھا رکھا گیا ہے؟

احمد رضا خان

کس دن کے لیے ٹھہرائے گئے تھے،

جالندہری

بھلا (ان امور میں) تاخیر کس دن کے لئے کی گئی؟

طاہر القادری

بھلا کس دن کے لئے (ان سب اُمور کی) مدت مقرر کی گئی ہے،

علامہ جوادی

بھلا کس دن کے لئے ان باتوں میں تاخیر کی گئی ہے

محمد جوناگڑھی

کس دن کے لیے (ان سب کو) مؤخر کیا گیا ہے؟

محمد حسین نجفی

(آخر) کس دن کیلئے یہ تاخیر کی گئی؟

لِيَوْمِ ٱلْفَصْلِ ﴿١٣﴾

فیصلہ کے دن کے لیے

ابوالاعلی مودودی

فیصلے کے روز کے لیے

احمد رضا خان

روز فیصلہ کے لیے،

جالندہری

فیصلے کے دن کے لئے

طاہر القادری

فیصلہ کے دن کے لئے،

علامہ جوادی

فیصلہ کے دن کے لئے

محمد جوناگڑھی

فیصلے کے دن کے لیے

محمد حسین نجفی

فیصلے کے دن کے لئے۔

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ﴿١٤﴾

اور آپکو کیا معلوم کہ فیصلہ کا دن کیا ہے

ابوالاعلی مودودی

اور تمہیں کیا خبر کہ وہ فیصلے کا دن کیا ہے؟

احمد رضا خان

اور تو کیا جانے وہ روز فیصلہ کیا ہے

جالندہری

اور تمہیں کیا خبر کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟

طاہر القادری

اور آپ کو کس نے بتایا کہ فیصلہ کا دن کیا ہے،

علامہ جوادی

اور آپ کیاجانیں کہ فیصلہ کا دن کیا ہے

محمد جوناگڑھی

اور تجھے کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟

محمد حسین نجفی

تجھے کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿١٥﴾

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے

ابوالاعلی مودودی

تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے

احمد رضا خان

جھٹلانے والوں کی اس دن خرابی

جالندہری

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے

طاہر القادری

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی (و تباہی) ہے،

علامہ جوادی

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنمّ ہے

محمد جوناگڑھی

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

محمد حسین نجفی

تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔

أَلَمْ نُهْلِكِ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٦﴾

کیا ہم نے پہلوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا

ابوالاعلی مودودی

کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟

احمد رضا خان

کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہ فرمایا

جالندہری

کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا

طاہر القادری

کیا ہم نے اگلے (جھٹلانے والے) لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا تھا،

علامہ جوادی

کیا ہم نے ان کے پہلے والوں کو ہلاک نہیں کردیا ہے

محمد جوناگڑھی

کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟

محمد حسین نجفی

کیا ہم نے پہلے والوں کو ہلاک نہیں کیا۔

ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ ٱلْءَاخِرِينَ ﴿١٧﴾

پھر ہم ان کے پیچھے دوسروں کو چلائیں گے

ابوالاعلی مودودی

پھر اُنہی کے پیچھے ہم بعد والوں کو چلتا کریں گے

احمد رضا خان

پھر پچھلوں کو ان کے پیچھے پہنچائیں گے

جالندہری

پھر ان پچھلوں کو بھی ان کے پیچھے بھیج دیتے ہیں

طاہر القادری

پھر ہم بعد کے لوگوں کو بھی (ہلاکت میں) ان کے پیچھے چلائے دیتے ہیں،

علامہ جوادی

پھر دوسرے لوگوں کو بھی ان ہی کے پیچھے لگادیں گے

محمد جوناگڑھی

پھر ہم ان کے بعد پچھلوں کو ﻻئے

محمد حسین نجفی

پھر ان کے پیچھے بھیجے گئے لوگوں کو۔

كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ ﴿١٨﴾

مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی برتاؤ کرتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

مجرموں کے ساتھ ہم یہی کچھ کیا کرتے ہیں

احمد رضا خان

مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں،

جالندہری

ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں

طاہر القادری

ہم مجرموں کے ساتھ اِسی طرح (کا معاملہ) کرتے ہیں،

علامہ جوادی

ہم مجرموں کے ساتھ اسی طرح کا برتاؤ کرتے ہیں

محمد جوناگڑھی

ہم گنہگاروں کے ساتھ اسی طرح کرتے ہیں

محمد حسین نجفی

ہم مجرموں کے ساتھ ایسا ہی (سلوک) کرتے ہیں۔

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿١٩﴾

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے

ابوالاعلی مودودی

تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے

احمد رضا خان

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

جالندہری

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

طاہر القادری

اُس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے،

علامہ جوادی

اور آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہی بربادی ہے

محمد جوناگڑھی

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ویل (افسوس) ہے

محمد حسین نجفی

تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔

أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّآءٍۢ مَّهِينٍۢ ﴿٢٠﴾

کیا ہم نے تمہیں ایک ذلیل پانی سے نہیں پیدا کیا

ابوالاعلی مودودی

کیا ہم نے ایک حقیر پانی سے تمہیں پیدا نہیں کیا

احمد رضا خان

کیا ہم نے تمہیں ایک بے قدر پانی سے پیدا نہ فرمایا

جالندہری

کیا ہم نے تم کو حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا؟

طاہر القادری

کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی (کی ایک بوند) سے پیدا نہیں کیا،

علامہ جوادی

کیا ہم نے تم کو ایک حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا ہے

محمد جوناگڑھی

کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی سے (منی سے) پیدا نہیں کیا

محمد حسین نجفی

کیا ہم نے تمہیں ایک حقیر پانی سے پیدانہیں کیا؟

فَجَعَلْنَٰهُ فِى قَرَارٍۢ مَّكِينٍ ﴿٢١﴾

پھر ہم نے اس کو ایک محفوظ ٹھکانے میں رکھ دیا

ابوالاعلی مودودی

اور ایک مقررہ مدت تک،

احمد رضا خان

پھر اسے ایک محفوظ جگہ میں رکھا

جالندہری

اس کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا

طاہر القادری

پھر اس کو محفوظ جگہ (یعنی رحمِ مادر) میں رکھا،

علامہ جوادی

پھر اسے ایک محفوظ مقام پر قرار دیا ہے

محمد جوناگڑھی

پھر ہم نے اسے مضبوط ومحفوظ جگہ میں رکھا

محمد حسین نجفی

پھر ہم نے اس کو ایک محفوظ مقام (رحمِ مادر) میں رکھا۔

إِلَىٰ قَدَرٍۢ مَّعْلُومٍۢ ﴿٢٢﴾

ایک معین اندازے تک

ابوالاعلی مودودی

اُسے ایک محفوظ جگہ ٹھیرائے رکھا؟

احمد رضا خان

ایک معلوم اندازہ تک

جالندہری

ایک وقت معین تک

طاہر القادری

(وقت کے) ایک معیّن اندازے تک،

علامہ جوادی

ایک معین مقدار تک

محمد جوناگڑھی

ایک مقرره وقت تک

محمد حسین نجفی

ایک مقررہ مدت تک۔

فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ ٱلْقَٰدِرُونَ ﴿٢٣﴾

پھر ہم نے اندازہ لگایا تو ہم تو کیسے اچھے اندازہ لگانے والے ہیں

ابوالاعلی مودودی

تو دیکھو، ہم اِس پر قادر تھے، پس ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں

احمد رضا خان

پھر ہم نے اندازہ فرمایا، تو ہم کیا ہی اچھے قادر

جالندہری

پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہیں

طاہر القادری

پھر ہم نے (نطفہ سے تولّد تک تمام مراحل کے لئے) وقت کے اندازے مقرر کئے، پس (ہم) کیا ہی خوب اندازے مقرر کرنے والے ہیں،

علامہ جوادی

پھر ہم نے اس کی مقدار معین کی ہے تو ہم بہترین مقدار مقرر کرنے والے ہیں

محمد جوناگڑھی

پھر ہم نے اندازه کیا اور ہم کیا خوب اندازه کرنے والے ہیں

محمد حسین نجفی

(اس سے ثابت ہوا کہ) ہم قادر ہیں پس ہم کیسے اچھے قادر ہیں۔

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٢٤﴾

اس دن جھٹلانے والوں کے لیےتباہی ہے

ابوالاعلی مودودی

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

احمد رضا خان

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

جالندہری

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

طاہر القادری

اُس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے،

علامہ جوادی

آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہے

محمد جوناگڑھی

اس دن تکذیب کرنے والوں کی خرابی ہے

محمد حسین نجفی

(ہم کیسا اچھا اندازہ کرنے والے ہیں) تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔

أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ كِفَاتًا ﴿٢٥﴾

کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہیں بنایا

ابوالاعلی مودودی

کیا ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنایا

احمد رضا خان

کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہ کیا،

جالندہری

کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا

طاہر القادری

کیا ہم نے زمین کو سمیٹ لینے والی نہیں بنایا،

علامہ جوادی

کیا ہم نے زمین کو ایک جمع کرنے والا ظرف نہیں بنایا ہے

محمد جوناگڑھی

کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا؟

محمد حسین نجفی

کیا ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنایا۔

أَحْيَآءًۭ وَأَمْوَٰتًۭا ﴿٢٦﴾

زندوں اور مردوں کو

ابوالاعلی مودودی

زندوں کے لیے بھی اور مُردوں کے لیے بھی

احمد رضا خان

تمہارے زندوں اور مردوں کی

جالندہری

یعنی) زندوں اور مردوں کو

طاہر القادری

(جو سمیٹتی ہے) زندوں کو (بھی) اور مُردوں کو (بھی)،

علامہ جوادی

جس میں زندہ مفِدہ سب کو جمع کریں گے

محمد جوناگڑھی

زندوں کو بھی اور مردوں کو بھی

محمد حسین نجفی

زندوں کو بھی اور مُردوں کو بھی۔

وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ شَٰمِخَٰتٍۢ وَأَسْقَيْنَٰكُم مَّآءًۭ فُرَاتًۭا ﴿٢٧﴾

اور ہم نے اس میں مضبوط اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور ہم نے تمہیں میٹھا پانی پلایا

ابوالاعلی مودودی

اور اس میں بلند و بالا پہاڑ جمائے، اور تمہیں میٹھا پانی پلایا؟

احمد رضا خان

اور ہم نے اس میں اونچے اونچے لنگر ڈالے اور ہم نے تمہیں خوب میٹھا پانی پلایا

جالندہری

(بنایا) اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا

طاہر القادری

ہم نے اس پر بلند و مضبوط پہاڑ رکھ دئیے اور ہم نے تمہیں (شیریں چشموں کے ذریعے) میٹھا پانی پلایا،

علامہ جوادی

اور اس میں اونچے اونچے پہاڑ قرار دئے ہیں اور تمہیں شیریں پانی سے سیراب کیا ہے

محمد جوناگڑھی

اور ہم نے اس میں بلند وبھاری پہاڑ بنادیے اور تمہیں سیراب کرنے واﻻ میٹھا پانی پلایا

محمد حسین نجفی

اور ہم نے اس میں بلند و بالا پہاڑ بنائے اور تمہیں خوشگوار (اور میٹھے) پانی سے سیراب کیا۔

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٢٨﴾

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے

ابوالاعلی مودودی

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

احمد رضا خان

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی

جالندہری

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

طاہر القادری

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی بربادی ہوگی،

علامہ جوادی

آج جھٹلانے والوں کے لئے بربادی اور تباہی ہے

محمد جوناگڑھی

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے وائے اور افسوس ہے

محمد حسین نجفی

تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔

ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ﴿٢٩﴾

اس (دوزخ) کی طرف چلو جسے تم جھٹلایا کرتےتھے

ابوالاعلی مودودی

چلو اب اُسی چیز کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

احمد رضا خان

چلو اس کی طرف جسے جھٹلاتے تھے،

جالندہری

جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ (اب) اس کی طرف چلو

طاہر القادری

(اب) تم اس (عذاب) کی طرف چلو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے،

علامہ جوادی

جاؤ اس طرف جس کی تکذیب کیا کرتے تھے

محمد جوناگڑھی

اس دوزخ کی طرف جاؤ جسے تم جھٹلاتے رہے تھے

محمد حسین نجفی

(حکم ہوگا) جاؤ اس (دوزخ) کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔

ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ ظِلٍّۢ ذِى ثَلَٰثِ شُعَبٍۢ ﴿٣٠﴾

ایک سائبان کی طرف چلو جسکے تین حصے ہیں

ابوالاعلی مودودی

چلو اُس سائے کی طرف جو تین شاخوں والا ہے

احمد رضا خان

چلو اس دھوئیں کے سائے کی طرف جس کی تین شاخیں

جالندہری

(یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں

طاہر القادری

تم (دوزخ کے دھویں پر مبنی) اس سائے کی طرف چلو جس کے تین حصے ہیں،

علامہ جوادی

جاؤ اس دھوئیں کے سایہ کی طرف جس کے تین گوشے ہیں

محمد جوناگڑھی

چلو تین شاخوں والے سائے کی طرف

محمد حسین نجفی

جاؤ اس سایہ کی طرف جس کی تین شاخیں ہیں۔

لَّا ظَلِيلٍۢ وَلَا يُغْنِى مِنَ ٱللَّهَبِ ﴿٣١﴾

نہ وہ سایہ کرے اور نہ تپش سے بچائے

ابوالاعلی مودودی

نہ ٹھنڈک پہنچانے والا اور نہ آگ کی لپٹ سے بچانے والا

احمد رضا خان

نہ سایہ دے نہ لپٹ سے بچائے

جالندہری

نہ ٹھنڈی چھاؤں اور نہ لپٹ سے بچاؤ

طاہر القادری

جو نہ (تو) ٹھنڈا سایہ ہے اور نہ ہی آگ کی تپش سے بچانے والا ہے،

علامہ جوادی

نہ ٹھنڈک ہے اور نہ جہنمّ کی لپٹ سے بچانے والا سہارا

محمد جوناگڑھی

جو در اصل نہ سایہ دینے واﻻ ہے اور نہ شعلے سے بچاسکتا ہے

محمد حسین نجفی

جو نہ سایہدار ہے اور نہ آگ کے شعلوں سے بچاتا ہے۔

إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍۢ كَٱلْقَصْرِ ﴿٣٢﴾

بے شک وہ محل جیسے انگارے پھینکے گی

ابوالاعلی مودودی

وہ آگ محل جیسی بڑی بڑی چنگاریاں پھینکے گی

احمد رضا خان

بیشک دوزخ چنگاریاں اڑاتی ہے

جالندہری

اس سے (آگ کی اتنی اتنی بڑی) چنگاریاں اُڑتی ہیں جیسے محل

طاہر القادری

بیشک وہ (دوزخ) اونچے محل کی طرح (بڑے بڑے) شعلے اور چنگاریاں اڑاتی ہے،

علامہ جوادی

وہ ایسے انگارے پھینک رہا ہے جیسے کوئی محل

محمد جوناگڑھی

یقیناً دوزخ چنگاریاں پھینکتی ہے جو مثل محل کے ہیں

محمد حسین نجفی

وہ (دوزخ) اونچے مَحلوں کی مانند انگارے پھینکتی ہے۔

كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتٌۭ صُفْرٌۭ ﴿٣٣﴾

گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیں

ابوالاعلی مودودی

(جو اچھلتی ہوئی یوں محسوس ہوں گی) گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیں

احمد رضا خان

جیسے اونچے محل گویا وہ زرد رنگ کے اونٹ ہیں،

جالندہری

گویا زرد رنگ کے اونٹ ہیں

طاہر القادری

(یوں بھی لگتا ہے) گویا وہ (چنگاریاں) زرد رنگ والے اونٹ ہیں،

علامہ جوادی

جیسے زرد رنگ کے اونٹ

محمد جوناگڑھی

گویا کہ وه زرد اونٹ ہیں

محمد حسین نجفی

گویا کہ وہ زرد رنگ کے اونٹ ہیں۔

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٣٤﴾

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے

ابوالاعلی مودودی

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

احمد رضا خان

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

جالندہری

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

طاہر القادری

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے،

علامہ جوادی

آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی اور جہنمّ ہے

محمد جوناگڑھی

آج ان جھٹلانے والوں کی درگت ہے

محمد حسین نجفی

تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔

هَٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ ﴿٣٥﴾

یہ وہ دن ہے جس میں بات بھی نہ کر سکیں گے

ابوالاعلی مودودی

یہ وہ دن ہے جس میں وہ نہ کچھ بولیں گے

احمد رضا خان

یہ دن ہے کہ وہ بول نہ سکیں گے

جالندہری

یہ وہ دن ہے کہ (لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے

طاہر القادری

یہ ایسا دن ہے کہ وہ (اس میں) بول بھی نہ سکیں گے،

علامہ جوادی

آج کے دن یہ لوگ بات بھی نہ کرسکیں گے

محمد جوناگڑھی

آج (کا دن) وه دن ہے کہ یہ بول بھی نہ سکیں گے

محمد حسین نجفی

یہ وہ دن ہوگا جس میں وہ بول نہیں سکیں گے۔

وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ ﴿٣٦﴾

اور نہ انہیں عذر کرنے کی اجازت ہو گی

ابوالاعلی مودودی

اور نہ اُنہیں موقع دیا جائے گا کہ کوئی عذر پیش کریں

احمد رضا خان

اور نہ انہیں اجازت ملے کہ عذر کریں

جالندہری

اور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ عذر کرسکیں

طاہر القادری

اور نہ ہی انہیں اجازت دی جائے گی کہ وہ معذرت کرسکیں،

علامہ جوادی

اور نہ انہیں اس بات کی اجازت ہوگی کہ عذر پیش کرسکیں

محمد جوناگڑھی

نہ انہیں معذرت کی اجازت دی جائے گی

محمد حسین نجفی

اور نہ ہی انہیں اجازت دی جائے گی کہ معذرت کر سکیں۔

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٣٧﴾

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے

ابوالاعلی مودودی

تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے

احمد رضا خان

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

جالندہری

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

طاہر القادری

اُس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی ہلاکت ہے،

علامہ جوادی

آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ّہے

محمد جوناگڑھی

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

محمد حسین نجفی

تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔

هَٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَٰكُمْ وَٱلْأَوَّلِينَ ﴿٣٨﴾

یہ فیصلہ کا دن ہے ہم تمہیں اور پہلوں کو جمع کریں گے

ابوالاعلی مودودی

یہ فیصلے کا دن ہے ہم نے تمہیں اور تم سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو جمع کر دیا ہے

احمد رضا خان

یہ ہے فیصلہ کا دن، ہم نے تمہیں جمع کیا اور سب اگلوں کو

جالندہری

یہی فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع کیا ہے

طاہر القادری

یہ فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم تمہیں اور (سب) پہلے لوگوں کو جمع کریں گے،

علامہ جوادی

یہ فیصلہ کا دن ہے جس میں ہم نے تم کو اور تمام پہلے والوں کو اکٹھا کیا ہے

محمد جوناگڑھی

یہ ہے فیصلے کا دن ہم نے تمہیں اور اگلوں کو سب کو جمع کرلیا ہے

محمد حسین نجفی

یہ فیصلے کا دن ہے جس میں ہم نے تمہیں اور پہلے والوں کو جمع کر دیا ہے۔

فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌۭ فَكِيدُونِ ﴿٣٩﴾

پس اگر تمہارے پاس کوئی تدبیر ہے تو مجھ پر کر دیکھو

ابوالاعلی مودودی

اب اگر کوئی چال تم چل سکتے ہو تو میرے مقابلہ میں چل دیکھو

احمد رضا خان

اب اگر تمہارا کوئی داؤ ہو تو مجھ پر چل لو

جالندہری

اگر تم کو کوئی داؤں آتا ہو تو مجھ سے کر لو

طاہر القادری

پھر اگر تمہارے پاس (عذاب سے بچنے کا) کوئی حیلہ (اور داؤ) ہے تو (وہ) داؤ مجھ پر چلا لو،

علامہ جوادی

اب اگر تمہارے پاس کوئی چال ہو تو ہم سے استعمال کرو

محمد جوناگڑھی

پس اگر تم مجھ سے کوئی چال چل سکتے ہو تو چل لو

محمد حسین نجفی

اگر تمہارے پاس (دوزخ سے بچنے کے لئے) کوئی تدبیر ہے تو میرے مقابلہ میں چلاؤ۔

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٤٠﴾

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے

ابوالاعلی مودودی

تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے

احمد رضا خان

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

جالندہری

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

طاہر القادری

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑا افسوس ہے،

علامہ جوادی

آج تکذیب کرنے والوں کے لئے جہنم ّہے

محمد جوناگڑھی

وائے ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے

محمد حسین نجفی

تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى ظِلَٰلٍۢ وَعُيُونٍۢ ﴿٤١﴾

بے شک پرہیزگار ٹھنڈی چھاؤں اور چشموں میں ہوں گے

ابوالاعلی مودودی

متقی لوگ آج سایوں اور چشموں میں ہیں

احمد رضا خان

بیشک ڈر والے سایوں اور چشموں میں ہیں،

جالندہری

بےشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے

طاہر القادری

بیشک پرہیزگار ٹھنڈے سایوں اور چشموں میں (عیش و راحت کے ساتھ) ہوں گے،

علامہ جوادی

بیشک متقین گھنی چھاؤں اور چشموں کے درمیان ہوں گے

محمد جوناگڑھی

بیشک پرہیزگار لوگ سایوں میں ہیں اور بہتے چشموں میں

محمد حسین نجفی

بےشک پرہیزگار لوگ (اس دن) (رحمتِ خدا کے) سایوں میں اور چشموں میں ہوں گے۔

وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ ﴿٤٢﴾

اور میووں میں جو وہ چاہیں گے

ابوالاعلی مودودی

اور جو پھل وہ چاہیں (اُن کے لیے حاضر ہیں)

احمد رضا خان

اور میووں میں جو ان کا جی چاہے

جالندہری

اور میؤوں میں جو ان کو مرغوب ہوں

طاہر القادری

اور پھل اور میوے جس کی بھی وہ خواہش کریں گے (ان کے لئے موجود ہوں گے)،

علامہ جوادی

اور ان کی خواہش کے مطابق میوے ہوں گے

محمد جوناگڑھی

اور ان میووں میں جن کی وه خواہش کریں

محمد حسین نجفی

اور ان پھلوں میں ہوں گے جنہیں وہ چاہیں گے۔

كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿٤٣﴾

مزے سے کھاؤ اور پیئو ان کاموں کے بدلے جو تم کرتے رہے

ابوالاعلی مودودی

کھاؤ اور پیو مزے سے اپنے اُن اعمال کے صلے میں جو تم کرتے رہے ہو

احمد رضا خان

کھاؤ اور پیو رچتا ہوا اپنے اعمال کا صلہ

جالندہری

اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو

طاہر القادری

(ان سے کہا جائے گا:) تم خوب مزے سے کھاؤ پیو اُن اَعمالِ (صالحہ) کے عوض جو تم کرتے رہے تھے،

علامہ جوادی

اب اطمینان سے کھاؤ پیو ان اعمال کی بنا پر جو تم نے انجام دیئے ہیں

محمد جوناگڑھی

(اے جنتیو!) کھاؤ پیو مزے سےاپنے کیے ہوئے اعمال کے بدلے

محمد حسین نجفی

(ان سے کہاجائے گا) مزے سے کھاؤ اور پیو اپنے ان اعمال کے صلے میں جو تم (دنیا میں) کرتے رہے ہو۔

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿٤٤﴾

بے شک ہم اسی طرح نیکو کاروں کو بدلہ دیتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

ہم نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

احمد رضا خان

بیشک نیکوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں،

جالندہری

ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

طاہر القادری

بے شک ہم اِسی طرح نیکو کاروں کو جزا دیا کرتے ہیں،

علامہ جوادی

ہم اسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو بدلہ دیتے ہیں

محمد جوناگڑھی

یقیناً ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں

محمد حسین نجفی

بےشک ہم نیکوکاروں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٤٥﴾

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے

ابوالاعلی مودودی

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

احمد رضا خان

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی

جالندہری

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی

طاہر القادری

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے،

علامہ جوادی

آج جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ہے

محمد جوناگڑھی

اس دن سچا نہ جاننے والوں کے لیے ویل (افسوس) ہے

محمد حسین نجفی

تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔

كُلُوا۟ وَتَمَتَّعُوا۟ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ ﴿٤٦﴾

کھاؤ اور چند روز فائدہ اٹھاؤ بے شک تم مجرم ہو

ابوالاعلی مودودی

کھا لو اور مزے کر لو تھوڑے دن حقیقت میں تم لوگ مجرم ہو

احمد رضا خان

کچھ دن کھالو اور برت لو ضرور تم مجرم ہو

جالندہری

(اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو

طاہر القادری

(اے حق کے منکرو!) تم تھوڑا عرصہ کھا لو اور فائدہ اٹھا لو، بے شک تم مجرم ہو،

علامہ جوادی

تم لوگ تھوڑے دنوں کھاؤ اور آرام کرلو کہ تم مجرم ہو

محمد جوناگڑھی

(اے جھٹلانے والو) تم دنیا میں تھوڑا سا کھا لو اور فائده اٹھا لو بیشک تم گنہگار ہو

محمد حسین نجفی

(اے جھٹلانے والو) تم تھوڑے دن (دنیا میں) کھا لو اورفائدہ اٹھا لو (بہرحال) تم لوگ مجرم ہو۔

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٤٧﴾

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے

ابوالاعلی مودودی

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

احمد رضا خان

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

جالندہری

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

طاہر القادری

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے،

علامہ جوادی

آج کے دن تکذیب کرنے والوں کے لئے ویل ہے

محمد جوناگڑھی

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے سخت ہلاکت ہے

محمد حسین نجفی

تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرْكَعُوا۟ لَا يَرْكَعُونَ ﴿٤٨﴾

اورجب ان سے کہا جاتا تھا کہ رکوع کرو تورکوع نہ کرتے تھے

ابوالاعلی مودودی

جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ (اللہ کے آگے) جھکو تو نہیں جھکتے

احمد رضا خان

اور جب ان سے کہا جائے کہ نماز پڑھو تو نہیں پڑھتے،

جالندہری

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں

طاہر القادری

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم (اﷲ کے حضور) جھکو تو وہ نہیں جھکتے،

علامہ جوادی

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رکوع کرو تو نہیں کرتے ہیں

محمد جوناگڑھی

ان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کر لو تو نہیں کرتے

محمد حسین نجفی

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ کہ رکوع کرو تو وہ رکوع نہیں کرتے۔

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٤٩﴾

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے

ابوالاعلی مودودی

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

احمد رضا خان

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

جالندہری

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

طاہر القادری

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے،

علامہ جوادی

تو آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ہے

محمد جوناگڑھی

اس دن جھٹلانے والوں کی تباہی ہے

محمد حسین نجفی

تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کے لئے۔

فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ ﴿٥٠﴾

پس اس کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے

ابوالاعلی مودودی

اب اِس (قرآن) کے بعد اور کونسا کلام ایسا ہو سکتا ہے جس پر یہ ایمان لائیں؟

احمد رضا خان

پھر اس کے بعد کون سی بات پر ایمان لائیں گے

جالندہری

اب اس کے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟

طاہر القادری

پھر وہ اِس (قرآن) کے بعد کس کلام پر ایمان لائیں گے؟،

علامہ جوادی

آخر یہ لوگ اس کے بعد کس بات پر ایمان لے آئیں گے

محمد جوناگڑھی

اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان ﻻئیں گے؟

محمد حسین نجفی

(آخر) وہ لوگ اس (قرآن) کے بعد کس کلام پر ایمان لائیں گے؟