Main pages

Surah The Most High [Al-Ala] in Urdu

Surah The Most High [Al-Ala] Ayah 19 Location Maccah Number 87

سَبِّحِ ٱسْمَ رَبِّكَ ٱلْأَعْلَى ﴿١﴾

اپنے رب کے نام کی تسبیح کیا کر جو سب سے اعلیٰ ہے

ابوالاعلی مودودی

(اے نبیؐ) اپنے رب برتر کے نام کی تسبیح کرو

احمد رضا خان

اپنے رب کے نام کی پاکی بولو جب سے بلند ہے

جالندہری

(اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو

طاہر القادری

اپنے رب کے نام کی تسبیح کریں جو سب سے بلند ہے،

علامہ جوادی

اپنے بلند ترین رب کے نام کی تسبیح کرو

محمد جوناگڑھی

اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر

محمد حسین نجفی

(اے نبی(ص)) اپنے بلند و برتر پروردگار کے نام کی تسبیح کیجئے۔

ٱلَّذِى خَلَقَ فَسَوَّىٰ ﴿٢﴾

وہ جس نے پیدا کیا پھر ٹھیک بنایا

ابوالاعلی مودودی

جس نے پیدا کیا اور تناسب قائم کیا

احمد رضا خان

جس نے بناکر ٹھیک کیا

جالندہری

جس نے (انسان کو) بنایا پھر (اس کے اعضاء کو) درست کیا

طاہر القادری

جس نے (کائنات کی ہر چیز کو) پیدا کیا پھر اسے (جملہ تقاضوں کی تکمیل کے ساتھ) درست توازن دیا،

علامہ جوادی

جس نے پیدا کیا ہے اور درست بنایا ہے

محمد جوناگڑھی

جس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا

محمد حسین نجفی

جس نے (ہر چیزکو) پیدا کیا پھر درست کیا (تناسب قائم کیا)۔

وَٱلَّذِى قَدَّرَ فَهَدَىٰ ﴿٣﴾

اور جس نے اندازہ ٹھہرایا پھر راہ دکھائی

ابوالاعلی مودودی

جس نے تقدیر بنائی پھر راہ دکھائی

احمد رضا خان

اور جس نے اندازہ پر رکھ کر راہ دی

جالندہری

اور جس نے (اس کا) اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا

طاہر القادری

اور جس نے (ہر ہر چیز کے لئے) قانون مقرر کیا پھر (اسے اپنے اپنے نظام کے مطابق رہنے اور چلنے کا) راستہ بتایا،

علامہ جوادی

جس نے تقدیر معین کی ہے اور پھر ہدایت دی ہے

محمد جوناگڑھی

اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازه کیا اور پھر راه دکھائی

محمد حسین نجفی

جس نے تقدیر مقرر کی (ہر چیز کا اندازہ مقرر کیا) اور (سیدھی) راہ دکھائی۔

وَٱلَّذِىٓ أَخْرَجَ ٱلْمَرْعَىٰ ﴿٤﴾

اور وہ جس نے چارہ نکالا

ابوالاعلی مودودی

جس نے نباتات اگائیں

احمد رضا خان

اور جس نے چارہ نکالا،

جالندہری

اور جس نے چارہ اگایا

طاہر القادری

اور جس نے (زمین سے) چارہ نکالا،

علامہ جوادی

جس نے چارہ بنایا ہے

محمد جوناگڑھی

اور جس نے تازه گھاس پیدا کی

محمد حسین نجفی

اس نے (جانوروں کیلئے) زمین سے چارہ نکالا۔

فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحْوَىٰ ﴿٥﴾

پھر اس کو خشک چورا سیاہ کر دیا

ابوالاعلی مودودی

پھر اُن کو سیاہ کوڑا کرکٹ بنا دیا

احمد رضا خان

پھر اسے خشک سیاہ کردیا،

جالندہری

پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا

طاہر القادری

پھر اسے سیاہی مائل خشک کردیا،

علامہ جوادی

پھر اسے خشک کرکے سیاہ رنگ کا کوڑا بنادیاہے

محمد جوناگڑھی

پھر اس نے اس کو (سکھا کر) سیاه کوڑا کر دیا

محمد حسین نجفی

پھر اسے (خشک کرکے) سیاہی مائل کوڑا بنا دیا۔

سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ ﴿٦﴾

البتہ ہم آپ کو پڑھائیں گے پھر آپ نہ بھولیں گے

ابوالاعلی مودودی

ہم تمہیں پڑھوا دیں گے، پھر تم نہیں بھولو گے

احمد رضا خان

اب ہم تمہیں پڑھائیں گے کہ تم نہ بھولو گے

جالندہری

ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے

طاہر القادری

(اے حبیبِ مکرّم!) ہم آپ کو خود (ایسا) پڑھائیں گے کہ آپ (کبھی) نہیں بھولیں گے،

علامہ جوادی

ہم عنقریب تمہیں اس طرح پڑھائیں گے کہ بھول نہ سکوگے

محمد جوناگڑھی

ہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بھولے گا

محمد حسین نجفی

ہم آپ(ص) کو (ایسا) پڑھائیں گے کہ پھر آپ(ص) نہیں بھولیں گے۔

إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّهُۥ يَعْلَمُ ٱلْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ ﴿٧﴾

مگر جو الله چاہے بے شک وہ ہرظاہر اور چھپی بات کو جانتا ہے

ابوالاعلی مودودی

سوائے اُس کے جو اللہ چاہے، وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جو کچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی

احمد رضا خان

مگر جو اللہ چاہے بیشک وہ جانتا ہے ہر کھلے اور چھپے کو،

جالندہری

مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی

طاہر القادری

مگر جو اﷲ چاہے، بیشک وہ جہر اور خفی (یعنی ظاہر و پوشیدہ اور بلند و آہستہ) سب باتوں کو جانتا ہے،

علامہ جوادی

مگر یہ کہ خدا ہی چاہے کہ وہ ہر ظاہر اور مخفی رہنے والی چیز کو جانتا ہے

محمد جوناگڑھی

مگر جو کچھ اللہ چاہے۔ وه ﻇاہر اور پوشیده کو جانتا ہے

محمد حسین نجفی

مگر جو اللہ چاہے (بھلا دے) بےشک وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور اس کو بھی جو چھپا ہوا ہے۔

وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ ﴿٨﴾

اور ہم آپ کو آسان شریعت کے سمجھنے کی توفیق دیں گے

ابوالاعلی مودودی

اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں

احمد رضا خان

اور ہم تمہارے لیے آسانی کا سامان کردیں گے

جالندہری

ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے

طاہر القادری

اور ہم آپ کو اس آسان (شریعت پر عمل پیرا ہونے) کے لئے (بھی) سہولت فراہم فرمائیں گے،

علامہ جوادی

اور ہم تم کو آسان راستہ کی توفیق دیں گے

محمد جوناگڑھی

ہم آپ کے لئے آسانی پیدا کر دیں گے

محمد حسین نجفی

اور ہم آپ(ص) کو آسان (شریعت) کی سہولت دیں گے۔

فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكْرَىٰ ﴿٩﴾

پس آپ نصیحت کیجیئے اگر نصیحت فائدہ دے

ابوالاعلی مودودی

لہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو

احمد رضا خان

تو تم نصیحت فرماؤ اگر نصیحت کام دے

جالندہری

سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع (ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو

طاہر القادری

پس آپ نصیحت فرماتے رہیے بشرطیکہ نصیحت (سننے والوں کو) فائدہ دے،

علامہ جوادی

لہذا لوگوں کوسمجھاؤ اگر سمجھانے کا فائدہ ہو

محمد جوناگڑھی

تو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائده دے

محمد حسین نجفی

پس آپ(ص) نصیحت کیجئے اگر نصیحت کچھ فائدہ پہنچائے۔

سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ ﴿١٠﴾

جو الله سے ڈرتا ہے وہ جلدی سمجھ جائے گا

ابوالاعلی مودودی

جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے گا

احمد رضا خان

عنقریب نصیحت مانے گا جو ڈرتا ہے

جالندہری

جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا

طاہر القادری

البتہ وہی نصیحت قبول کرے گا جو اﷲ سے ڈرتا ہوگا،

علامہ جوادی

عنقریب خوف خدا رکھنے والا سمجھ جائے گا

محمد جوناگڑھی

ڈرنے واﻻ تو نصیحت لے گا

محمد حسین نجفی

وہ شخص نصیحت قبول کرے گا جو (خدا و آخرت سے) ڈرتا ہوگا۔

وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلْأَشْقَى ﴿١١﴾

اور اس سے بڑا بدنصیب الگ رہے گا

ابوالاعلی مودودی

اور اس سے گریز کریگا وہ انتہائی بد بخت

احمد رضا خان

اور اس سے وہ بڑا بدبخت دور رہے گا،

جالندہری

اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا

طاہر القادری

اور بدبخت اس (نصیحت) سے پہلو تہی کرے گا،

علامہ جوادی

اور بدبخت اس سے کنارہ کشی کرے گا

محمد جوناگڑھی

(ہاں) بد بخت اس سے گریز کرے گا

محمد حسین نجفی

اور جو بدبخت ہے وہ اس سے گریز کرے گا۔

ٱلَّذِى يَصْلَى ٱلنَّارَ ٱلْكُبْرَىٰ ﴿١٢﴾

جو سخت آگ میں داخل ہوگا

ابوالاعلی مودودی

جو بڑی آگ میں جائے گا

احمد رضا خان

جو سب سے بڑی آگ میں جائے گا

جالندہری

جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا

طاہر القادری

جو (قیامت کے دن) سب سے بڑی آگ میں داخل ہوگا،

علامہ جوادی

جو بہت بڑی آگ میں جلنے والا ہے

محمد جوناگڑھی

جو بڑی آگ میں جائے گا

محمد حسین نجفی

جو بڑی آگ میں داخل ہوگا۔

ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ ﴿١٣﴾

پھر اس میں نہ تو مرے گا اور نہ جیئے گا

ابوالاعلی مودودی

پھر نہ اس میں مرے گا نہ جیے گا

احمد رضا خان

پھر نہ اس میں مرے اور نہ جیے

جالندہری

پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا

طاہر القادری

پھر وہ اس میں نہ مرے گا اور نہ جیئے گا،

علامہ جوادی

پھر نہ اس میں زندگی ہے نہ موت

محمد جوناگڑھی

جہاں پھر نہ وه مرے گا نہ جیے گا، (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا)

محمد حسین نجفی

پھر وہ اس میں نہ مرے گا نہ جئے گا۔

قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ ﴿١٤﴾

بے شک وہ کامیاب ہوا جو پاک ہو گیا

ابوالاعلی مودودی

فلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی

احمد رضا خان

بیشک مراد کو پہنچا جو ستھرا ہوا

جالندہری

بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا

طاہر القادری

بیشک وہی بامراد ہوا جو (نفس کی آفتوں اور گناہ کی آلودگیوں سے) پاک ہوگیا،

علامہ جوادی

بے شک پاکیزہ رہنے والا کامیاب ہوگیا

محمد جوناگڑھی

بیشک اس نے فلاح پالی جو پاک ہوگیا

محمد حسین نجفی

وہ شخص فائز المرام ہوا جس نے اپنے آپ کو (بداعتقادی و بدعملی سے) پاک کیا۔

وَذَكَرَ ٱسْمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ ﴿١٥﴾

اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی

ابوالاعلی مودودی

اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی

احمد رضا خان

اور اپنے رب کا نام لے کر نماز پڑھی

جالندہری

اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا

طاہر القادری

اور وہ اپنے رب کے نام کا ذکر کرتا رہا اور (کثرت و پابندی سے) نماز پڑھتا رہا،

علامہ جوادی

جس نے اپنے رب کے نام کی تسبیح کی اور پھر نماز پڑھی

محمد جوناگڑھی

اور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتا رہا

محمد حسین نجفی

اور اپنے پروردگار کا نام یاد کیا اور نماز پڑھی۔

بَلْ تُؤْثِرُونَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا ﴿١٦﴾

بلکہ تم تودنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو

ابوالاعلی مودودی

مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو

احمد رضا خان

بلکہ تم جیتی دنیا کو ترجیح دیتے ہو

جالندہری

مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو

طاہر القادری

بلکہ تم (اﷲ کی طرف رجوع کرنے کی بجائے) دنیاوی زندگی (کی لذتوں) کو اختیار کرتے ہو،

علامہ جوادی

لیکن تم لوگ زندگانی دنیا کو مقدم رکھتے ہو

محمد جوناگڑھی

لیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو

محمد حسین نجفی

مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو (آخرت پر) ترجیح دیتے ہو۔

وَٱلْءَاخِرَةُ خَيْرٌۭ وَأَبْقَىٰٓ ﴿١٧﴾

حالانکہ آخرت بہتر اور زیادہ پائدار ہے

ابوالاعلی مودودی

حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے

احمد رضا خان

اور آخرت بہتر اور باقی رہنے والی،

جالندہری

حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے

طاہر القادری

حالانکہ آخرت (کی لذت و راحت) بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والی ہے،

علامہ جوادی

جب کہ آخرت بہتر اور ہمیشہ رہنے والی ہے

محمد جوناگڑھی

اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے

محمد حسین نجفی

حالانکہ آخرت بہتر ہے اور پائیدار ہے۔

إِنَّ هَٰذَا لَفِى ٱلصُّحُفِ ٱلْأُولَىٰ ﴿١٨﴾

بے شک یہی پہلے صحیفوں میں ہے

ابوالاعلی مودودی

یہی بات پہلے آئے ہوئے صحیفوں میں بھی کہی گئی تھی

احمد رضا خان

بیشک یہ اگلے صحیفوں میں ہے

جالندہری

یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے

طاہر القادری

بیشک یہ (تعلیم) اگلے صحیفوں میں (بھی مذکور) ہے،

علامہ جوادی

یہ بات تمام پہلے صحیفوں میں بھی موجود ہے

محمد جوناگڑھی

یہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں

محمد حسین نجفی

یقیناً یہ بات پہلے صحیفوں میں بھی ہے۔

صُحُفِ إِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ ﴿١٩﴾

(یعنی) ابراھیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں

ابوالاعلی مودودی

ابراہیمؑ اور موسیٰؑ کے صحیفوں میں

احمد رضا خان

ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں،

جالندہری

(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں

طاہر القادری

(جو) ابراہیم اور موسٰی (علیہما السلام) کے صحائف ہیں،

علامہ جوادی

ابراہیم علیہ السّلام کے صحیفوں میں بھی اور موسٰی علیہ السّلام کے صحیفوں میں بھی

محمد جوناگڑھی

(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کی کتابوں میں

محمد حسین نجفی

یعنی ابراہیم(ع) اور موسیٰ(ع) کے صحیفوں میں۔