Main pages

Surah The City [Al-Balad] in Urdu

Surah The City [Al-Balad] Ayah 20 Location Maccah Number 90

لَآ أُقْسِمُ بِهَٰذَا ٱلْبَلَدِ ﴿١﴾

ا س شہر کی قسم ہے

ابوالاعلی مودودی

نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اِس شہر کی

احمد رضا خان

مجھے اس شہر کی قسم

جالندہری

ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم

طاہر القادری

میں اس شہر (مکہ) کی قَسم کھاتا ہوں،

علامہ جوادی

میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں

محمد جوناگڑھی

میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں

محمد حسین نجفی

نہیں! میں قَسم کھاتا ہوں اس شہر کی۔

وَأَنتَ حِلٌّۢ بِهَٰذَا ٱلْبَلَدِ ﴿٢﴾

حالانکہ آپ اس شہر میں مقیم ہیں

ابوالاعلی مودودی

اور حال یہ ہے کہ (اے نبیؐ) اِس شہر میں تم کو حلال کر لیا گیا ہے

احمد رضا خان

کہ اے محبوب! تم اس شہر میں تشریف فرما ہو

جالندہری

اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو

طاہر القادری

(اے حبیبِ مکرّم!) اس لئے کہ آپ اس شہر میں تشریف فرما ہیں٭، ٭ یہ ترجمہ ”لا زائدہ“ کے اعتبار سے ہے۔ لا ”نفئ صحیح“ کے لئے ہو تو ترجمہ یوں ہوگا: میں (اس وقت) اس شہر کی قَسم نہیں کھاؤں گا (اے حبیب!) جب آپ اس شہر سے رخصت ہو جائیں گے۔

علامہ جوادی

اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو

محمد جوناگڑھی

اور آپ اس شہر میں مقیم ہیں

محمد حسین نجفی

درآنحالیکہ آپ(ص) اس شہر میں قیام پذیر ہیں۔

وَوَالِدٍۢ وَمَا وَلَدَ ﴿٣﴾

اورباپ کی اور اس کی اولاد کی قسم ہے

ابوالاعلی مودودی

اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی

احمد رضا خان

اور تمہارے باپ ابراہیم کی قسم اور اس کی اولاد کی کہ تم ہو

جالندہری

اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم

طاہر القادری

(اے حبیبِ مکرّم! آپ کے) والد (آدم یا ابراہیم علیہما السلام) کی قَسم اور (ان کی) قَسم جن کی ولادت ہوئی٭، ٭ یعنی آدم علیہ السلام کی ذریّتِ صالحہ یا آپ ہی کی ذات گرامی جن کے باعث یہ شہرِ مکہ بھی لائقِ قَسم ٹھہرا ہے۔

علامہ جوادی

اور تمہارے باپ آدم علیھ السّلام اور ان کی اولاد کی قسم

محمد جوناگڑھی

اور (قسم ہے) انسانی باپ اور اوﻻد کی

محمد حسین نجفی

اور قَسم کھاتا ہوں باپ (آدم(ع)) کی اوراس کی اولاد کی۔

لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَٰنَ فِى كَبَدٍ ﴿٤﴾

کہ بےشک ہم نے انسان کو مصیبت میں پیدا کیا ہے

ابوالاعلی مودودی

درحقیقت ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے

احمد رضا خان

بیشک ہم نے آدمی کو مشقت میں رہتا پیدا کیا

جالندہری

کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے

طاہر القادری

بیشک ہم نے انسان کو مشقت میں (مبتلا رہنے والا) پیدا کیا ہے،

علامہ جوادی

ہم نے انسان کو مشقت میں رہنے والا بنایا ہے

محمد جوناگڑھی

یقیناً ہم نے انسان کو (بڑی) مشقت میں پیدا کیا ہے

محمد حسین نجفی

یقیناً ہم نے انسان کو محنت و مشقت کیلئے پیدا کیا ہے۔

أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌۭ ﴿٥﴾

کیا وہ خیال کرتا ہےکہ اس پر کوئی بھی ہرگز قابو نہ پا سکے گا

ابوالاعلی مودودی

کیا اُس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اُس پر کوئی قابو نہ پا سکے گا؟

احمد رضا خان

کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہرگز اس پر کوئی قدرت نہیں پائے گا

جالندہری

کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا

طاہر القادری

کیا وہ یہ گمان کرتا ہے کہ اس پر ہرگز کوئی بھی قابو نہ پا سکے گا؟،

علامہ جوادی

کیا اس کا خیال یہ ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پاسکے گا

محمد جوناگڑھی

کیا یہ گمان کرتا ہے کہ یہ کسی کے بس میں ہی نہیں؟

محمد حسین نجفی

کیا وہ یہ خیال کرتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پاسکے گا۔

يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًۭا لُّبَدًا ﴿٦﴾

کہتا ہے کہ میں نے مال برباد کر ڈالا

ابوالاعلی مودودی

کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال اڑا دیا

احمد رضا خان

کہتا ہے میں نے ڈھیروں مال فنا کردیا

جالندہری

کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا

طاہر القادری

وہ (بڑے فخر سے) کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال خرچ کیا ہے،

علامہ جوادی

کہ وہ کہتا ہے کہ میں نے بے تحاشہ صرف کیا ہے

محمد جوناگڑھی

کہتا (پھرتا) ہے کہ میں نے تو بہت کچھ مال خرچ کر ڈاﻻ

محمد حسین نجفی

وہ کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال اڑادیا۔

أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُۥٓ أَحَدٌ ﴿٧﴾

کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اسے کسی نے بھی نہیں دیکھا

ابوالاعلی مودودی

کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اُس کو نہیں دیکھا؟

احمد رضا خان

کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ اسے کسی نے نہ دیکھا

جالندہری

کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں

طاہر القادری

کیا وہ یہ خیال کرتا ہے کہ اسے (یہ فضول خرچیاں کرتے ہوئے) کسی نے نہیں دیکھا،

علامہ جوادی

کیا اس کا خیال ہے کہ اس کو کسی نے نہیں دیکھا ہے

محمد جوناگڑھی

کیا (یوں) سمجھتا ہے کہ کسی نے اسے دیکھا (ہی) نہیں؟

محمد حسین نجفی

کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اسے کسی نے نہیں دیکھا۔

أَلَمْ نَجْعَل لَّهُۥ عَيْنَيْنِ ﴿٨﴾

کیا ہم نے اس کے لیے دو آنکھیں نہیں بنائیں

ابوالاعلی مودودی

کیا ہم نے اُسے دو آنکھیں

احمد رضا خان

کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہ بنائیں

جالندہری

بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟

طاہر القادری

کیا ہم نے اس کے لئے دو آنکھیں نہیں بنائیں،

علامہ جوادی

کیا ہم نے اس کے لئے دو آنکھیں نہیں قرار دی ہیں

محمد جوناگڑھی

کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہیں بنائیں

محمد حسین نجفی

کیا ہم نے اس کیلئے دو آنکھیں نہیں بنائیں؟

وَلِسَانًۭا وَشَفَتَيْنِ ﴿٩﴾

اور زبان اور دو ہونٹ

ابوالاعلی مودودی

اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے؟

احمد رضا خان

اور زبان اور دو ہونٹ

جالندہری

اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے)

طاہر القادری

اور (اسے) ایک زبان اور دو ہونٹ (نہیں دئیے)،

علامہ جوادی

اور زبان اور دو ہونٹ بھی

محمد جوناگڑھی

اور زبان اور ہونٹ (نہیں بنائے)

محمد حسین نجفی

اور ایک زبان اور دو ہونٹ؟

وَهَدَيْنَٰهُ ٱلنَّجْدَيْنِ ﴿١٠﴾

اور ہم نے اسے دونوں راستے دکھائے

ابوالاعلی مودودی

اور دونوں نمایاں راستے اُسے (نہیں) دکھا دیے؟

احمد رضا خان

اور اسے دو ابھری چیزوں کی راہ بتائی

جالندہری

(یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے

طاہر القادری

اور ہم نے اسے (خیر و شر کے) دو نمایاں راستے (بھی) دکھا دیئے،

علامہ جوادی

اور ہم نے اسے دونوں راستوں کی ہدایت دی ہے

محمد جوناگڑھی

ہم نے دکھا دیئے اس کو دونوں راستے

محمد حسین نجفی

اور ہم نے اسے دونوں راستے دکھا دئیے ہیں۔

فَلَا ٱقْتَحَمَ ٱلْعَقَبَةَ ﴿١١﴾

پس وہ (دین کی) گھاٹی میں سے نہ ہو کر نکلا

ابوالاعلی مودودی

مگر اس نے دشوار گزار گھاٹی سے گزرنے کی ہمت نہ کی

احمد رضا خان

پھر بے تامل گھاٹی میں نہ کودا

جالندہری

مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا

طاہر القادری

وہ تو (دینِ حق اور عملِ خیر کی) دشوار گزار گھاٹی میں داخل ہی نہیں ہوا،

علامہ جوادی

پھر وہ گھاٹی پر سے کیوں نہیں گزرا

محمد جوناگڑھی

سو اس سے نہ ہو سکا کہ گھاٹی میں داخل ہوتا

محمد حسین نجفی

مگر وہ (نیکی کی) دشوار گزار گھاٹی سے نہیں گزرا۔

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْعَقَبَةُ ﴿١٢﴾

اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ گھاٹی کیا ہے

ابوالاعلی مودودی

اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دشوار گزار گھاٹی؟

احمد رضا خان

اور تو نے کیا جانا وہ گھاٹی کیا ہے

جالندہری

اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟

طاہر القادری

اور آپ کیا سمجھے ہیں کہ وہ (دینِ حق کے مجاہدہ کی) گھاٹی کیا ہے،

علامہ جوادی

اورتم کیا جانو یہ گھاٹی کیا ہے

محمد جوناگڑھی

اور کیا سمجھا کہ گھاٹی ہے کیا؟

محمد حسین نجفی

اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ دشوار گزار گھاٹی کیا ہے؟

فَكُّ رَقَبَةٍ ﴿١٣﴾

گردن کا چھوڑانا

ابوالاعلی مودودی

کسی گردن کو غلامی سے چھڑانا

احمد رضا خان

کسی بندے کی گردن چھڑانا

جالندہری

کسی (کی) گردن کا چھڑانا

طاہر القادری

وہ (غلامی و محکومی کی زندگی سے) کسی گردن کا آزاد کرانا ہے،

علامہ جوادی

کسی گردن کا آزاد کرانا

محمد جوناگڑھی

کسی گردن (غلام لونڈی) کو آزاد کرنا

محمد حسین نجفی

وہ کسی گردن کو (غلامی یا قرض سے) چھڑانا۔

أَوْ إِطْعَٰمٌۭ فِى يَوْمٍۢ ذِى مَسْغَبَةٍۢ ﴿١٤﴾

یا بھوک کے دن میں کھلانا

ابوالاعلی مودودی

یا فاقے کے دن

احمد رضا خان

یا بھوک کے دن کھانا دینا

جالندہری

یا بھوک کے دن کھانا کھلانا

طاہر القادری

یا بھوک والے دن (یعنی قحط و اَفلاس کے دور میں غریبوں اور محروم المعیشت لوگوں کو) کھانا کھلانا ہے (یعنی ان کے معاشی تعطل اور ابتلاء کو ختم کرنے کی جدّ و جہد کرنا ہے)،

علامہ جوادی

یا بھوک کے دن میں کھانا کھلانا

محمد جوناگڑھی

یا بھوک والے دن کھانا کھلانا

محمد حسین نجفی

یا بھوک کے دن۔

يَتِيمًۭا ذَا مَقْرَبَةٍ ﴿١٥﴾

کسی رشتہ دار یتیم کو

ابوالاعلی مودودی

کسی قریبی یتیم

احمد رضا خان

رشتہ دار یتیم کو،

جالندہری

یتیم رشتہ دار کو

طاہر القادری

قرابت دار یتیم کو،

علامہ جوادی

کسی قرابتدار یتیم کو

محمد جوناگڑھی

کسی رشتہ دار یتیم کو

محمد حسین نجفی

کسی یتیم رشتہ دار کو۔

أَوْ مِسْكِينًۭا ذَا مَتْرَبَةٍۢ ﴿١٦﴾

یا کسی خاک نشین مسکین کو

ابوالاعلی مودودی

یا خاک نشین مسکین کو کھانا کھلانا

احمد رضا خان

یا خاک نشین مسکین کو

جالندہری

یا فقیر خاکسار کو

طاہر القادری

یا شدید غربت کے مارے ہوئے محتاج کو جو محض خاک نشین (اور بے گھر) ہے،

علامہ جوادی

یا خاکسار مسکین کو

محمد جوناگڑھی

یا خاکسار مسکین کو

محمد حسین نجفی

یاخاکسار مسکین کو کھانا کھلانا۔

ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلْمَرْحَمَةِ ﴿١٧﴾

پھر وہ ان میں سے ہو جو ایمان لائے اور انہوں نے ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی اور رحم کرنے کی وصیت کی

ابوالاعلی مودودی

پھر (اس کے ساتھ یہ کہ) آدمی اُن لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دوسرے کو صبر اور (خلق خدا پر) رحم کی تلقین کی

احمد رضا خان

پھر ہو ان سے جو ایمان لائے اور انہوں نے آپس میں صبر کی وصیتیں کیں اور آپس میں مہربانی کی وصیتیں کیں

جالندہری

پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے

طاہر القادری

پھر (شرط یہ ہے کہ ایسی جدّ و جہد کرنے والا) وہ شخص ان لوگوں میں سے ہو جو ایمان لائے ہیں اور ایک دوسرے کو صبر و تحمل کی نصیحت کرتے ہیں اور باہم رحمت و شفقت کی تاکید کرتے ہیں،

علامہ جوادی

پھر وہ ان لوگوں میں شامل ہوجاتا جو ایمان لائے اور انہوں نے صبر اور مرحمت کی ایک دوسرے کو نصیحت کی

محمد جوناگڑھی

پھر ان لوگوں میں سے ہو جاتا جو ایمان ﻻتے اور ایک دوسرے کو صبر کی اور رحم کرنے کی وصیت کرتے ہیں

محمد حسین نجفی

پھر وہ ان لوگوں میں سے بھی ہوتا جو ایمان لائے اور ایک دوسرے کو صبر کرنے اور رحم کرنے کی وصیت کی۔

أُو۟لَٰٓئِكَ أَصْحَٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ ﴿١٨﴾

یہی لوگ دائیں والے ہیں

ابوالاعلی مودودی

یہ لوگ ہیں دائیں بازو والے

احمد رضا خان

یہ دہنی طرف والے ہیں

جالندہری

یہی لوگ صاحب سعادت ہیں

طاہر القادری

یہی لوگ دائیں طرف والے (یعنی اہلِ سعادت و مغفرت) ہیں،

علامہ جوادی

یہی لوگ خو ش نصیبی والے ہیں

محمد جوناگڑھی

یہی لوگ ہیں دائیں بازو والے (خوش بختی والے)

محمد حسین نجفی

یہی لوگ داہنے (ہاتھ) والے ہیں۔

وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَٰتِنَا هُمْ أَصْحَٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ ﴿١٩﴾

اور جنہوں نے ہماری آیتوں سے انکار کیا وہی بائیں والے ہیں

ابوالاعلی مودودی

اور جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا وہ بائیں بازو والے ہیں

احمد رضا خان

اور جنہوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا وہ بائیں طرف والے

جالندہری

اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں

طاہر القادری

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا وہ بائیں طرف والے ہیں (یعنی اہلِ شقاوت و عذاب) ہیں،

علامہ جوادی

اور جن لوگوں نے ہماری آیات سے انکار کیا ہے وہ بد بختی والے ہیں

محمد جوناگڑھی

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کیا یہ کم بختی والے ہیں

محمد حسین نجفی

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا وہ بائیں (ہاتھ والے ہیں)۔

عَلَيْهِمْ نَارٌۭ مُّؤْصَدَةٌۢ ﴿٢٠﴾

انہیں پر چاروں طرف سے بند کی ہوئی آگ ہے

ابوالاعلی مودودی

ان پر آگ چھائی ہوئی ہوگی

احمد رضا خان

ان پر آگ ہے کہ اس میں ڈال کر اوپر سے بند کردی گئی

جالندہری

یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے

طاہر القادری

ان پر (ہر طرف سے) بند کی ہوئی آگ (چھائی) ہوگی،

علامہ جوادی

انہیں آگ میں ڈال کر اسے ہر طرف سے بند کردیا جائے گا

محمد جوناگڑھی

انہی پر آگ ہوگی جو چاروں طرف سے گھیری ہوئی ہوگی

محمد حسین نجفی

ان پر چَو طرفہ بند کی ہوئی آگ محیط ہوگی۔