Main pages

Surah The night [Al-Lail] in Urdu

Surah The night [Al-Lail] Ayah 21 Location Maccah Number 92

وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ ﴿١﴾

رات کی قسم ہے جب کہ وہ چھاجائے

ابوالاعلی مودودی

قسم ہے رات کی جبکہ وہ چھا جائے

احمد رضا خان

اور رات کی قسم جب چھائے

جالندہری

رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے

طاہر القادری

رات کی قَسم جب وہ چھا جائے (اور ہر چیز کو اپنی تاریکی میں چھپا لے)،

علامہ جوادی

رات کی قسم جب وہ دن کو ڈھانپ لے

محمد جوناگڑھی

قسم ہے اس رات کی جب چھا جائے

محمد حسین نجفی

قَسم ہے رات کی جب کہ وہ (دن کو) ڈھانپ لے۔

وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ ﴿٢﴾

اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو

ابوالاعلی مودودی

اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو

احمد رضا خان

اور دن کی جب چمکے

جالندہری

اور دن کی قسم جب چمک اٹھے

طاہر القادری

اور دن کی قَسم جب وہ چمک اٹھے،

علامہ جوادی

اور دن کی قسم جب وہ چمک جائے

محمد جوناگڑھی

اور قسم ہے دن کی جب روشن ہو

محمد حسین نجفی

اور قَسم ہے دن کی جب کہ وہ روشن ہو جائے۔

وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ ﴿٣﴾

اوراس کی قسم کہ جس نے نر و مادہ کوبنایا

ابوالاعلی مودودی

اور اُس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا

احمد رضا خان

اور اس کی جس نے نر و مادہ بنائے

جالندہری

اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے

طاہر القادری

اور اس ذات کی (قَسم) جس نے (ہر چیز میں) نر اور مادہ کو پیدا فرمایا،

علامہ جوادی

اور اس کی قسم جس نے مرد اور عورت کو پیدا کیا ہے

محمد جوناگڑھی

اور قسم ہے اس ذات کی جس نے نر وماده کو پیدا کیا

محمد حسین نجفی

اور اس ذات کی قَسم جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا۔

إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ ﴿٤﴾

بے شک تمہاری کوشش مختلف ہے

ابوالاعلی مودودی

درحقیقت تم لوگوں کی کوششیں مختلف قسم کی ہیں

احمد رضا خان

بیشک تمہاری کوشش مختلف ہے

جالندہری

کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے

طاہر القادری

بیشک تمہاری کوشش مختلف (اور جداگانہ) ہے،

علامہ جوادی

بے شک تمہاری کوششیں مختلف قسم کی ہیں

محمد جوناگڑھی

یقیناً تمہاری کوشش مختلف قسم کی ہے

محمد حسین نجفی

یقیناً تمہاری کوششیں مختلف قِسم کی ہیں۔

فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَٱتَّقَىٰ ﴿٥﴾

پھر جس نے دیا اور پرہیز گاری کی

ابوالاعلی مودودی

تو جس نے (راہ خدا میں) مال دیا اور (خدا کی نافرمانی سے) پرہیز کیا

احمد رضا خان

تو وہ جس نے دیا اور پرہیزگاری کی

جالندہری

تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی

طاہر القادری

پس جس نے (اپنا مال اﷲ کی راہ میں) دیا اور پرہیزگاری اختیار کی،

علامہ جوادی

پھر جس نے مال عطا کیا اور تقویٰ اختیار کیا

محمد جوناگڑھی

جس نے دیا (اللہ کی راه میں) اور ڈرا (اپنے رب سے)

محمد حسین نجفی

تو جس نے (راہِ خدا میں) مال دیا اور پرہیزگاری اختیار کی۔

وَصَدَّقَ بِٱلْحُسْنَىٰ ﴿٦﴾

اورنیک بات کی تصدیق کی

ابوالاعلی مودودی

اور بھلائی کو سچ مانا

احمد رضا خان

اور سب سے اچھی کو سچ مانا

جالندہری

اور نیک بات کو سچ جانا

طاہر القادری

اور اس نے (اِنفاق و تقوٰی کے ذریعے) اچھائی (یعنی دینِ حق اور آخرت) کی تصدیق کی،

علامہ جوادی

اور نیکی کی تصدیق کی

محمد جوناگڑھی

اور نیک بات کی تصدیق کرتا رہے گا

محمد حسین نجفی

اور اچھی بات (اسلام) کی تصدیق کی۔

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْيُسْرَىٰ ﴿٧﴾

تو ہم اس کے لیے جنت کی راہیں آسان کر دیں گے

ابوالاعلی مودودی

اس کو ہم آسان راستے کے لیے سہولت دیں گے

احمد رضا خان

تو بہت جلد ہم اسے آسانی مہیا کردیں گے

جالندہری

اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے

طاہر القادری

تو ہم عنقریب اسے آسانی (یعنی رضائے الٰہی) کے لئے سہولت فراہم کر دیں گے،

علامہ جوادی

تو اس کے لئے ہم آسانی کا انتظام کردیں گے

محمد جوناگڑھی

تو ہم بھی اس کو آسان راستے کی سہولت دیں گے

محمد حسین نجفی

تو ہم اسے آسان راستہ کیلئے سہو لت دیں گے۔

وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسْتَغْنَىٰ ﴿٨﴾

اورلیکن جس نے بخل کیا اوربے پرواہ رہا

ابوالاعلی مودودی

اور جس نے بخل کیا اور (اپنے خدا سے) بے نیازی برتی

احمد رضا خان

اور وہ جس نے بخل کیا اور بے پرواہ بنا

جالندہری

اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا

طاہر القادری

اور جس نے بخل کیا اور (راہِ حق میں مال خرچ کرنے سے) بے پروا رہا،

علامہ جوادی

اور جس نے بخل کیا اور لاپروائی برتی

محمد جوناگڑھی

لیکن جس نے بخیلی کی اور بے پرواہی برتی

محمد حسین نجفی

اور جس نے بُخل کیا اور (خدا سے) بےپرواہی کی۔

وَكَذَّبَ بِٱلْحُسْنَىٰ ﴿٩﴾

اور نیک بات کو جھٹلایا

ابوالاعلی مودودی

اور بھلائی کو جھٹلایا

احمد رضا خان

اور سب سے اچھی کو جھٹلایا

جالندہری

اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا

طاہر القادری

اور اس نے (یوں) اچھائی (یعنی دینِ حق اور آخرت) کو جھٹلایا،

علامہ جوادی

اور نیکی کو جھٹلایا ہے

محمد جوناگڑھی

اور نیک بات کی تکذیب کی

محمد حسین نجفی

اور اچھی بات کو جھٹلایا۔

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْعُسْرَىٰ ﴿١٠﴾

تو ہم اس کے لیے جہنم کی راہیں آسان کر دیں گے

ابوالاعلی مودودی

اس کو ہم سخت راستے کے لیے سہولت دیں گے

احمد رضا خان

تو بہت جلد ہم اسے دشواری مہیا کردیں گے

جالندہری

اسے سختی میں پہنچائیں گے

طاہر القادری

تو ہم عنقریب اسے سختی (یعنی عذاب کی طرف بڑھنے) کے لئے سہولت فراہم کر دیں گے (تاکہ وہ تیزی سے مستحقِ عذاب ٹھہرے)،

علامہ جوادی

اس کے لئے سختی کی راہ ہموار کردیں گے

محمد جوناگڑھی

تو ہم بھی اس کی تنگی ومشکل کے سامان میسر کر دیں گے

محمد حسین نجفی

تو ہم اسے سخت راستے کی سہولت دیں گے۔

وَمَا يُغْنِى عَنْهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ ﴿١١﴾

اوراس کا مال اس کے کچھ بھی کام نہ آئے گا جب کہ وہ گھڑے میں گرے گا

ابوالاعلی مودودی

اور اُس کا مال آخر اُس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے؟

احمد رضا خان

اور اس کا مال اسے کام نہ آئے گا جب ہلاکت میں پڑے گا

جالندہری

اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا

طاہر القادری

اور اس کا مال اس کے کسی کام نہیں آئے گا جب وہ ہلاکت (کے گڑھے) میں گرے گا،

علامہ جوادی

اور اس کا مال کچھ کام نہ آئے گا جب وہ ہلاک ہوجائے گا

محمد جوناگڑھی

اس کا مال اسے (اوندھا) گرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا

محمد حسین نجفی

اور اس کا مال اسے کوئی فائدہ نہ دے گا جب وہ (ہلاکت کے) گڑھے میں گرے گا۔

إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ ﴿١٢﴾

بے شک ہمارے ذمے راہ دکھانا ہے

ابوالاعلی مودودی

بے شک راستہ بتانا ہمارے ذمہ ہے

احمد رضا خان

بیشک ہدایت فرمانا ہمارے ذمہ ہے،

جالندہری

ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے

طاہر القادری

بیشک راہِ (حق) دکھانا ہمارے ذمہ ہے،

علامہ جوادی

بے شک ہدایت کی ذمہ داری ہمارے اوپر ہے

محمد جوناگڑھی

بیشک راه دکھا دینا ہمارے ذمہ ہے

محمد حسین نجفی

بےشک راہ دکھانا ہمارے ذمہ ہے۔

وَإِنَّ لَنَا لَلْءَاخِرَةَ وَٱلْأُولَىٰ ﴿١٣﴾

اور بے شک ہمارے ہی ہاتھ میں آخرت بھی اور دنیا بھی ہے

ابوالاعلی مودودی

اور درحقیقت آخرت اور دنیا، دونوں کے ہم ہی مالک ہیں

احمد رضا خان

اور بیشک آخرت اور دنیا دونوں کے ہمیں مالک ہیں،

جالندہری

اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں

طاہر القادری

اور بیشک ہم ہی آخرت اور دنیا کے مالک ہیں،

علامہ جوادی

اور دنیا و آخرت کا اختیار ہمارے ہاتھوں میں ہے

محمد جوناگڑھی

اور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہے

محمد حسین نجفی

اور بےشک آخرت اور دنیا ہمارے ہی قبضہ میں ہیں۔

فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًۭا تَلَظَّىٰ ﴿١٤﴾

پس میں نے تمہیں بڑھکتی ہوئی آگ سے ڈرایا ہے

ابوالاعلی مودودی

پس میں نے تم کو خبردار کر دیا ہے بھڑکتی ہوئی آگ سے

احمد رضا خان

تو میں تمہیں ڈراتا ہوں اس آگ سے جو بھڑک رہی ہے،

جالندہری

سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا

طاہر القادری

سو میں نے تمہیں (دوزخ کی) آگ سے ڈرا دیا ہے جو بھڑک رہی ہے،

علامہ جوادی

تو ہم نے تمہیں بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرایا

محمد جوناگڑھی

میں نے تو تمہیں شعلے مارتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا ہے

محمد حسین نجفی

سو میں نے تمہیں بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرایا ہے۔

لَا يَصْلَىٰهَآ إِلَّا ٱلْأَشْقَى ﴿١٥﴾

جس میں صرف وہی بد بخت داخل ہوگا

ابوالاعلی مودودی

اُس میں نہیں جھلسے گا مگر وہ انتہائی بد بخت

احمد رضا خان

نہ جائے گا اس میں مگر بڑا بدبخت،

جالندہری

اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے

طاہر القادری

جس میں انتہائی بدبخت کے سوا کوئی داخل نہیں ہوگا،

علامہ جوادی

جس میں کوئی نہ جائے گا سوائے بدبخت شخص کے

محمد جوناگڑھی

جس میں صرف وہی بدبخت داخل ہوگا

محمد حسین نجفی

اس میں وہ داخل ہوگا(اور جلے گا) جو بڑا بدبخت ہوگا۔

ٱلَّذِى كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ﴿١٦﴾

جس نے جھٹلایا اورمنہ موڑا

ابوالاعلی مودودی

جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا

احمد رضا خان

جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا

جالندہری

جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا

طاہر القادری

جس نے (دینِ حق کو) جھٹلایا اور (رسول کی اطاعت سے) منہ پھیر لیا،

علامہ جوادی

جس نے جھٹلایا اور منھ پھیرلیا

محمد جوناگڑھی

جس نے جھٹلایا اور (اس کی پیروی سے) منھ پھیر لیا

محمد حسین نجفی

جس نے جھٹلایا اور رُوگردانی کی۔

وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلْأَتْقَى ﴿١٧﴾

اوراس آگ سے وہ بڑا پرہیز گار دور رہے گا

ابوالاعلی مودودی

اور اُس سے دور رکھا جائیگا وہ نہایت پرہیزگار

احمد رضا خان

اور بہت اس سے دور رکھا جائے گا جو سب سے زیادہ پرہیزگار،

جالندہری

اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا

طاہر القادری

اور اس (آگ) سے اس بڑے پرہیزگار شخص کو بچا لیا جائے گا،

علامہ جوادی

اور اس سے عنقریب صاحبِ تقویٰ کو محفوظ رکھا جائے گا

محمد جوناگڑھی

اور اس سے ایسا شخص دور رکھا جائے گا جو بڑا پرہیزگار ہو گا

محمد حسین نجفی

اور جو بڑا پرہیزگار ہوگا وہ اس سے دور رکھا جائے گا۔

ٱلَّذِى يُؤْتِى مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ ﴿١٨﴾

جو اپنا مال دیتا ہے تاکہ وہ پاک ہو جائے

ابوالاعلی مودودی

جو پاکیزہ ہونے کی خاطر اپنا مال دیتا ہے

احمد رضا خان

جو اپنا مال دیتا ہے کہ ستھرا ہو

جالندہری

جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو

طاہر القادری

جو اپنا مال (اﷲ کی راہ میں) دیتا ہے کہ (اپنے جان و مال کی) پاکیزگی حاصل کرے،

علامہ جوادی

جو اپنے مال کو دے کر پاکیزگی کا اہتمام کرتا ہے

محمد جوناگڑھی

جو پاکی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال دیتا ہے

محمد حسین نجفی

جو پاکیزگی حاصل کرنے کیلئے اپنا مال دیتا ہے۔

وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعْمَةٍۢ تُجْزَىٰٓ ﴿١٩﴾

اور اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جائے

ابوالاعلی مودودی

اُس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ اُسے دینا ہو

احمد رضا خان

اور کسی کا اس پر کچھ احسان نہیں جس کا بدلہ دیا جائے

جالندہری

اور (اس لیے) نہیں (دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے

طاہر القادری

اور کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو،

علامہ جوادی

جب کہ اس کے پاس کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کی جزا دی جائے

محمد جوناگڑھی

کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو

محمد حسین نجفی

اور اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ دیا جائے۔

إِلَّا ٱبْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ ٱلْأَعْلَىٰ ﴿٢٠﴾

وہ تو صرف اپنے سب سے برتر رب کی رضا مندی کے لیے دیتا ہے

ابوالاعلی مودودی

وہ تو صرف اپنے رب برتر کی رضا جوئی کے لیے یہ کام کرتا ہے

احمد رضا خان

صرف اپنے رب کی رضا چاہتا ہے جو سب سے بلند ہے،

جالندہری

بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے

طاہر القادری

مگر (وہ) صرف اپنے ربِ عظیم کی رضا جوئی کے لئے (مال خرچ کر رہا ہے)،

علامہ جوادی

سوائے یہ کہ وہ خدائے بزرگ کی مرضی کا طلبگار ہے

محمد جوناگڑھی

بلکہ صرف اپنے پروردگار بزرگ وبلند کی رضا چاہنے کے لئے

محمد حسین نجفی

بلکہ وہ تو صرف اپنے بالا و برتر پروردگار کی خوشنودی چاہتا ہے۔

وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ ﴿٢١﴾

اوروہ عنقریب خوش ہو جائے گا

ابوالاعلی مودودی

اور ضرور وہ (اُس سے) خوش ہوگا

احمد رضا خان

اور بیشک قریب ہے کہ وہ راضی ہوگا

جالندہری

اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا

طاہر القادری

اور عنقریب وہ (اﷲ کی عطا سے اور اﷲ اس کی وفا سے) راضی ہو جائے گا،

علامہ جوادی

اور عنقریب وہ راضی ہوجائے گا

محمد جوناگڑھی

یقیناً وه (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا

محمد حسین نجفی

اور عنقریب وہ اس سے ضرور خوش ہوجائے گا۔