Main pages

Surah Solace [Al-Inshirah] in Urdu

Surah Solace [Al-Inshirah] Ayah 8 Location Maccah Number 94

أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ ﴿١﴾

کیا ہم نے آپ کا سینہ نہیں کھول دیا

ابوالاعلی مودودی

(اے نبیؐ) کیا ہم نے تمہارا سینہ تمہارے لیے کھول نہیں دیا؟

احمد رضا خان

کیا ہم نے تمہارا سینہ کشادہ نہ کیا

جالندہری

(اے محمدﷺ) کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ (بےشک کھول دیا)

طاہر القادری

کیا ہم نے آپ کی خاطر آپ کا سینہ (انوارِ علم و حکمت اور معرفت کے لئے) کشادہ نہیں فرما دیا،

علامہ جوادی

کیا ہم نے آپ کے سینہ کو کشادہ نہیں کیا

محمد جوناگڑھی

کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھول دیا

محمد حسین نجفی

(اے رسول(ص)) کیا ہم نے آپ(ص) کے سینے کو کشادہ نہیں کر دیا؟

وَوَضَعْنَا عَنكَ وِزْرَكَ ﴿٢﴾

اور کیا آپ سے آپ کا وہ بوجھ نہیں اتار دیا

ابوالاعلی مودودی

اور تم پر سے وہ بھاری بوجھ اتار دیا

احمد رضا خان

اور تم پر سے تمہارا بوجھ اتار لیا،

جالندہری

اور تم پر سے بوجھ بھی اتار دیا

طاہر القادری

اور ہم نے آپ کا (غمِ امت کا وہ) بار آپ سے اتار دیا،

علامہ جوادی

اور کیا آپ کے بوجھ کو اتار نہیں لیا

محمد جوناگڑھی

اور تجھ پر سے تیرا بوجھ ہم نے اتار دیا

محمد حسین نجفی

اور وہ بَوجھ آپ سے اتار دیا۔

ٱلَّذِىٓ أَنقَضَ ظَهْرَكَ ﴿٣﴾

جس نے آپ کی کمر جھکا دی تھی

ابوالاعلی مودودی

جو تمہاری کمر توڑے ڈال رہا تھا

احمد رضا خان

جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی

جالندہری

جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی

طاہر القادری

جو آپ کی پشتِ (مبارک) پر گراں ہو رہا تھا،

علامہ جوادی

جس نے آپ کی کمر کو توڑ دیا تھا

محمد جوناگڑھی

جس نے تیری پیٹھ توڑ دی تھی

محمد حسین نجفی

جو آپ(ص) کی کمر کو توڑ رہا تھا۔

وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ﴿٤﴾

اور ہم نے آپ کا ذکر بلند کر دیا

ابوالاعلی مودودی

اور تمہاری خاطر تمہارے ذکر کا آوازہ بلند کر دیا

احمد رضا خان

اور ہم نے تمہارے لیے تمہارا ذکر بلند کردیا

جالندہری

اور تمہارا ذکر بلند کیا

طاہر القادری

اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا ذکر (اپنے ذکر کے ساتھ ملا کر دنیا و آخرت میں ہر جگہ) بلند فرما دیا،

علامہ جوادی

اور آپ کے ذکر کو بلند کردیا

محمد جوناگڑھی

اور ہمنے تیرا ذکر بلند کر دیا

محمد حسین نجفی

اور آپ(ص) کے ذکر (آوازہ) کو بلند کیا۔

فَإِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًا ﴿٥﴾

پس بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے

ابوالاعلی مودودی

پس حقیقت یہ ہے کہ تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے

احمد رضا خان

تو بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے،

جالندہری

ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے

طاہر القادری

سو بیشک ہر دشواری کے ساتھ آسانی (آتی) ہے،

علامہ جوادی

ہاں زحمت کے ساتھ آسانی بھی ہے

محمد جوناگڑھی

پس یقیناً مشکل کے ساتھ آسانی ہے

محمد حسین نجفی

یقیناً ہر دشواری کے ساتھ آسانی ہے۔

إِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًۭا ﴿٦﴾

بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے

ابوالاعلی مودودی

بے شک تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے

احمد رضا خان

بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے

جالندہری

(اور) بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے

طاہر القادری

یقیناً (اس) دشواری کے ساتھ آسانی (بھی) ہے،

علامہ جوادی

بے شک تکلیف کے ساتھ سہولت بھی ہے

محمد جوناگڑھی

بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے

محمد حسین نجفی

بےشک ہر تنگی کے ساتھ فراخی ہے۔

فَإِذَا فَرَغْتَ فَٱنصَبْ ﴿٧﴾

پس جب آپ (تبلیغ احکام سے) فارغ ہوں تو ریاضت کیجئے

ابوالاعلی مودودی

لہٰذا جب تم فارغ ہو تو عبادت کی مشقت میں لگ جاؤ

احمد رضا خان

تو جب تم نماز سے فارغ ہو تو دعا میں محنت کرو

جالندہری

تو جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت میں) محنت کیا کرو

طاہر القادری

پس جب آپ (تعلیمِ امت، تبلیغ و جہاد اور ادائیگیِ فرائض سے) فارغ ہوں تو (ذکر و عبادت میں) محنت فرمایا کریں،

علامہ جوادی

لہذا جب آپ فارغ ہوجائیں تو نصب کردیں

محمد جوناگڑھی

پس جب تو فارغ ہو تو عبادت میں محنت کر

محمد حسین نجفی

جب (کارِ رسا لت سے) فارغ ہوں تو (عبادت و ریا ضت کرنے میں) محنت کیجئے۔

وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَٱرْغَب ﴿٨﴾

اور اپنے رب کی طرف دل لگائیے

ابوالاعلی مودودی

اور اپنے رب ہی کی طرف راغب ہو

احمد رضا خان

اور اپنے رب ہی کی طرف رغبت کرو

جالندہری

اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو

طاہر القادری

اور اپنے رب کی طرف راغب ہو جایا کریں،

علامہ جوادی

اور اپنے رب کی طرف رخ کریں

محمد جوناگڑھی

اور اپنے پروردگار ہی کی طرف دل لگا

محمد حسین نجفی

اور اپنے پروردگار کی طرف رغبت کیجئے۔