Main pages

Surah The Poets [Ash-Shuara] in Urdu

Surah The Poets [Ash-Shuara] Ayah 227 Location Maccah Number 26

طسٓمٓ ﴿١﴾

طسمۤ

جالندہری

طٰسٓمٓ

طاہر القادری

طا، سین، میم (حقیقی معنی اﷲ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں)،

محمد حسین نجفی

طا، سین، میم۔

تِلْكَ ءَايَٰتُ ٱلْكِتَٰبِ ٱلْمُبِينِ ﴿٢﴾

یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں

ابوالاعلی مودودی

یہ کتاب مبین کی آیات ہیں

احمد رضا خان

یہ آیتیں ہیں روشن کتا ب کی

جالندہری

یہ کتاب روشن کی آیتیں ہیں

طاہر القادری

یہ (حق کو) واضح کرنے والی کتاب کی آیتیں ہیں،

علامہ جوادی

یہ ایک واضح کتاب کی آیتیں ہیں

محمد جوناگڑھی

یہ آیتیں روشن کتاب کی ہیں

محمد حسین نجفی

یہ ایک واضح کتاب کی آیتیں ہیں۔

لَعَلَّكَ بَٰخِعٌۭ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ ﴿٣﴾

شاید تو اپنی جان ہلاک کرنے والا ہے اس لیے کہ وہ ایمان نہیں لاتے

ابوالاعلی مودودی

اے محمدؐ، شاید تم اس غم میں اپنی جان کھو دو گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے

احمد رضا خان

کہیں تم اپنی جان پر کھیل جاؤ گے ان کے غم میں کہ وہ ایمان نہیں لائے

جالندہری

(اے پیغمبرﷺ) شاید تم اس (رنج) سے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے اپنے تئیں ہلاک کردو گے

طاہر القادری

(اے حبیبِ مکرّم!) شاید آپ (اس غم میں) اپنی جانِ (عزیز) ہی دے بیٹھیں گے کہ وہ ایمان نہیں لاتے،

علامہ جوادی

کیا آپ اپنے نفس کو ہلاکت میں ڈال دیں گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لارہے ہیں

محمد جوناگڑھی

ان کے ایمان نہ ﻻنے پر شاید آپ تو اپنی جان کھودیں گے

محمد حسین نجفی

شاید آپ (اس غم میں) جان دے دیں گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے۔

إِن نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ ءَايَةًۭ فَظَلَّتْ أَعْنَٰقُهُمْ لَهَا خَٰضِعِينَ ﴿٤﴾

اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے ایسی نشانی نازل کریں کہ اس کے آگے ان کی گردنیں جھک جائیں

ابوالاعلی مودودی

ہم چاہیں تو آسمان سے ایسی نشانی نازل کر سکتے ہیں کہ اِن کی گردنیں اس کے آگے جھک جائیں

احمد رضا خان

اگر ہم چاہیں تو آسمان سے ان پر کوئی نشانی اتاریں کہ ان کے اونچے اونچے اس کے حضور جھکے رہ جائیں

جالندہری

اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے نشانی اُتار دیں۔ پھر ان کی گردنیں اس کے آگے جھک جائیں

طاہر القادری

اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے (ایسی) نشانی اتار دیں کہ ان کی گردنیں اس کے آگے جھکی رہ جائیں،

علامہ جوادی

اگر ہم چاہتے تو آسمان سے ایسی آیت نازل کردیتے کہ ان کی گردنیں خضوع کے ساتھ جھک جاتیں

محمد جوناگڑھی

اگر ہم چاہتے تو ان پر آسمان سے کوئی ایسی نشانی اتارتے کہ جس کے سامنے ان کی گردنیں خم ہو جاتیں

محمد حسین نجفی

اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے کوئی ایسی نشانی اتاریں جس کے آگے ان کی گردنیں جھک جائیں۔

وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍۢ مِّنَ ٱلرَّحْمَٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا۟ عَنْهُ مُعْرِضِينَ ﴿٥﴾

اور ان کے پاس رحمنٰ کی طرف سے کوئی نئی بات نصیحت کی ایسی نہیں آئی کہ وہ اس سے منہ نہ موڑ لیتے ہوں

ابوالاعلی مودودی

اِن لوگوں کے پاس رحمان کی طرف سے جو نئی نصیحت بھی آتی ہے یہ اس سے منہ موڑ لیتے ہیں

احمد رضا خان

اور نہیں آتی ان کے پاس رحمٰان کی طرف سے کوئی نئی نصیحت مگر اس سے منہ پھیر لیتے ہیں

جالندہری

اور ان کے پاس (خدائے) رحمٰن کی طرف سے کوئی نصیحت نہیں آتی مگر یہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں

طاہر القادری

اور ان کے پاس (خدائے) رحمان کی جانب سے کوئی نئی نصیحت نہیں آتی مگر وہ اس سے رُوگرداں ہو جاتے ہیں،

علامہ جوادی

لیکن ان کی طرف جب بھی خدا کی طرف سے کوئی نیا ذکر آتاہے تو یہ اس سے اعراض ہی کرتے ہیں

محمد جوناگڑھی

اور ان کے پاس رحمٰن کی طرف سے جو بھی نئی نصیحت آئی یہ اس سے روگردانی کرنے والے بن گئے

محمد حسین نجفی

اور جب بھی ان کے پاس خدائے رحمن کی طرف سے کوئی نئی نصیحت آتی ہے تو یہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں۔

فَقَدْ كَذَّبُوا۟ فَسَيَأْتِيهِمْ أَنۢبَٰٓؤُا۟ مَا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ ﴿٦﴾

سو یہ جھٹلاتو چکے اب ان کے پاس اس چیز کی حقیقت آئے گی جس پر ٹھٹھا کیا کرتے تھے

ابوالاعلی مودودی

اب کہ یہ جھٹلا چکے ہیں، عنقریب اِن کو اس چیز کی حقیقت (مختلف طریقوں سے) معلوم ہو جائے گی جس کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیں

احمد رضا خان

تو بیشک انہوں نے جھٹلایا تو اب ان پر آیا چاہتی ہیں خبریں ان کے ٹھٹھے کی

جالندہری

سو یہ تو جھٹلا چکے اب ان کو اس چیز کی حقیقت معلوم ہوگی جس کی ہنسی اُڑاتے تھے

طاہر القادری

سو بیشک وہ (حق کو) جھٹلا چکے پس عنقریب انہیں اس امر کی خبریں پہنچ جائیں گی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے،

علامہ جوادی

یقینا انہوں نے تکذیب کی ہے تو عنقریب ان کے پاس اس بات کی خبریں آجائیں گی جس کا یہ لوگ مذاق اڑا رہے تھے

محمد جوناگڑھی

ان لوگوں نے جھٹلایا ہے اب ان کے پاس جلدی سے اس کی خبریں آجائیں گی جس کے ساتھ وه مسخرا پن کر رہے ہیں

محمد حسین نجفی

بےشک یہ جھٹلا چکے ہیں تو عنقریب ان کے سامنے اس چیز کی خبریں آئیں گی جس کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیں۔

أَوَلَمْ يَرَوْا۟ إِلَى ٱلْأَرْضِ كَمْ أَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍۢ كَرِيمٍ ﴿٧﴾

کیا وہ زمین کو نہیں دیکھتے ہم نے اس میں ہر ایک قسم کی کتنی عمدہ چیزیں اُگائی ہیں

ابوالاعلی مودودی

اور کیا انہوں نے کبھی زمین پر نگاہ نہیں ڈالی کہ ہم نے کتنی کثیر مقدار میں ہر طرح کی عمدہ نباتات اس میں پیدا کی ہیں؟

احمد رضا خان

کیا انہوں نے زمین کو نہ دیکھا ہم نے اس میں کتنے عزت والے جوڑے اگائے

جالندہری

کیا انہوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں ہر قسم کی کتنی نفیس چیزیں اُگائی ہیں

طاہر القادری

اور کیا انہوں نے زمین کی طرف نگاہ نہیں کی کہ ہم نے اس میں کتنی ہی نفیس چیزیں اگائی ہیں،

علامہ جوادی

کیا ان لوگوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے کس طرح عمدہ عمدہ چیزیں اُگائی ہیں

محمد جوناگڑھی

کیا انہوں نے زمین پر نظریں نہیں ڈالیں؟ کہ ہم نے اس میں ہر طرح کے نفیس جوڑے کس قدر اگائے ہیں؟

محمد حسین نجفی

کیا انہوں نے زمین کی طرف (غور سے) نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں کتنی کثرت سے عمدہ نباتات اگائی ہیں۔

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٨﴾

البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں

ابوالاعلی مودودی

یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں

احمد رضا خان

بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان کے اکثر ایمان لانے والے نہیں،

جالندہری

کچھ شک نہیں کہ اس میں (قدرت خدا کی) نشانی ہے مگر یہ اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں

طاہر القادری

بیشک اس میں ضرور (قدرتِ الٰہیہ کی) نشانی ہے اور ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں ہیں،

علامہ جوادی

اس میں ہماری نشانی ہے لیکن ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں ہے

محمد جوناگڑھی

بے شک اس میں یقیناً نشانی ہے اور ان میں کے اکثر لوگ مومن نہیں ہیں

محمد حسین نجفی

بےشک اس کے اندر ایک بڑی نشانی ہے لیکن ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں۔

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿٩﴾

اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے

ابوالاعلی مودودی

اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی

احمد رضا خان

اور بیشک تمہارا رب ضرور وہی عزت والا مہربان ہے

جالندہری

اور تمہارا پروردگار غالب (اور) مہربان ہے

طاہر القادری

اور یقیناً آپ کا رب ہی تو غالب، مہربان ہے،

علامہ جوادی

اور آپ کاپروردگار صاحبِ عزت بھی ہے اور صاحب هحکمت بھی ہے

محمد جوناگڑھی

اور تیرا رب یقیناً وہی غالب اور مہربان ہے

محمد حسین نجفی

اور بےشک آپ کا پروردگار بڑا غالب، بڑا رحم کرنے والا ہے۔

وَإِذْ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱئْتِ ٱلْقَوْمَ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴿١٠﴾

اور جب تیرے رب نے موسیٰ کو پکارا کہ اس ظالم قوم کے پاس جا

ابوالاعلی مودودی

اِنہیں اس وقت کا قصہ سناؤ جب کہ تمہارے رب نے موسیٰؑ کو پکارا \"ظالم قوم کے پاس جا

احمد رضا خان

اور یاد کرو جب تمہارے رب نے موسیٰ کو ندا فرمائی کہ ظالم لوگوں کے پاس جا،

جالندہری

اور جب تمہارے پروردگار نے موسیٰ کو پکارا کہ ظالم لوگوں کے پاس جاؤ

طاہر القادری

اور (وہ واقعہ یاد کیجئے) جب آپ کے رب نے موسٰی (علیہ السلام) کو نِدا دی کہ تم ظالموں کی قوم کے پاس جاؤ،

علامہ جوادی

اور اس وقت کو یاد کرو جب آپ کے پروردگار نے موسیٰ کو آواز دی کہ اس ظالم قوم کے پاس جاؤ

محمد جوناگڑھی

اور جب آپ کے رب نے موسیٰ (علیہ السلام) کو آواز دی کہ تو ﻇالم قوم کے پاس جا

محمد حسین نجفی

(اے رسول(ص)) وہ وقت یاد کرو جب آپ کے پروردگار نے موسیٰ کو پکارا کہ ظالم قوم کے پاس جاؤ۔

قَوْمَ فِرْعَوْنَ ۚ أَلَا يَتَّقُونَ ﴿١١﴾

فرعون کی قوم کے پاس کیا وہ ڈرتے نہیں

ابوالاعلی مودودی

فرعون کی قوم کے پاس، کیا وہ ڈرتے نہیں؟\"

احمد رضا خان

جو فرعون کی قوم ہے کیا وہ نہ ڈریں گے

جالندہری

(یعنی) قوم فرعون کے پاس، کیا یہ ڈرتے نہیں

طاہر القادری

(یعنی) قومِ فرعون کے پاس، کیا وہ (اللہ سے) نہیں ڈرتے،

علامہ جوادی

یہ فرعون کی قوم ہے کیا یہ متقی نہ بنیں گے

محمد جوناگڑھی

قوم فرعون کے پاس، کیا وه پرہیزگاری نہ کریں گے

محمد حسین نجفی

یعنی فرعون کی قوم کے پاس۔ کیا وہ نہیں ڈرتے؟

قَالَ رَبِّ إِنِّىٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ ﴿١٢﴾

عرض کی اے میرے رب میں ڈرتا ہوں کہ مجھے جھٹلا دیں

ابوالاعلی مودودی

اُس نے عرض کیا \"اے رب، مجھے خوف ہے کہ وہ مجھے جھٹلا دیں گے

احمد رضا خان

عرض کی کہ اے میرے رب میں ڈرتا ہوں کہ مجھے جھٹلا ئیں گے،

جالندہری

انہوں نے کہا کہ میرے پروردگار میں ڈرتا ہوں کہ یہ مجھے جھوٹا سمجھیں

طاہر القادری

موسٰی (علیہ السلام) نے عرض کیا: اے رب! میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلا دیں گے،

علامہ جوادی

موسیٰ نے کہا کہ پروردگار میں ڈرتا ہوں کہ یہ میری تکذیب نہ کریں

محمد جوناگڑھی

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا میرے پروردگار! مجھے تو خوف ہے کہ کہیں وه مجھے جھٹلا (نہ) دیں

محمد حسین نجفی

موسیٰ نے کہا اے میرے پروردگار! میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے۔

وَيَضِيقُ صَدْرِى وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِى فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَٰرُونَ ﴿١٣﴾

اور میرا سینہ تنگ ہوجائے اور میری زبان نہ چلے پس ہارون کو پیغام دے

ابوالاعلی مودودی

میرا سینہ گھٹتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی آپ ہارونؑ کی طرف رسالت بھیجیں

احمد رضا خان

اور میرا سینہ تنگی کرتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی تو توُ ہا رون کو بھی رسول کر،

جالندہری

اور میرا دل تنگ ہوتا ہے اور میری زبان رکتی ہے تو ہارون کو حکم بھیج کہ میرے ساتھ چلیں

طاہر القادری

اور (ایسے ناسازگار ماحول میں) میرا سینہ تنگ ہوجاتا ہے اور میری زبان (روانی سے) نہیں چلتی سو ہارون (علیہ السلام) کی طرف (بھی جبرائیل علیہ السلام کو وحی کے ساتھ) بھیج دے (تاکہ وہ میرا معاون بن جائے)،

علامہ جوادی

میرا دل تنگ ہورہا ہے اور میری زبان رواں نہیں ہے یہ پیغام ہارون کے پاس بھیج دے

محمد جوناگڑھی

اور میرا سینہ تنگ ہو رہا ہے میری زبان چل نہیں رہی پس تو ہارون کی طرف بھی وحی بھیج

محمد حسین نجفی

اور میرا سینہ تنگ ہوتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی سو ہارون کے پاس (وحی) بھیج (کہ وہ میرا ساتھ دے)۔

وَلَهُمْ عَلَىَّ ذَنۢبٌۭ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ ﴿١٤﴾

اور میرے ذمہ ان کا ایک گناہ بھی ہے سو میں ڈرتا ہوں کہ مجھے مار نہ ڈالیں

ابوالاعلی مودودی

اور مجھ پر اُن کے ہاں ایک جرم کا الزام بھی ہے، اس لیے ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے\"

احمد رضا خان

اور ان کا مجھ پر ایک الزام ہے تو میں ڈرتا ہو ں کہیں مجھے کر دیں،

جالندہری

اور ان لوگوں کا مجھ پر ایک گناہ (یعنی قبطی کے خون کا دعویٰ) بھی ہے سو مجھے یہ بھی خوف ہے کہ مجھ کو مار ہی ڈالیں

طاہر القادری

اور ان کا میرے اوپر (قبطی کو مار ڈالنے کا) ایک الزام بھی ہے سو میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر ڈالیں گے،

علامہ جوادی

اور میرے اوپر ان کاایک جرم بھی ہے تو مجھے خوف ہے کہ یہ مجھے قتل نہ کردیں

محمد جوناگڑھی

اور ان کا مجھ پر میرے ایک قصور کا (دعویٰ) بھی ہے مجھے ڈر ہے کہ کہیں وه مجھے مار نہ ڈالیں

محمد حسین نجفی

اور ان لوگوں کا میرے ذمہ ایک جرم بھی ہے اس لئے مجھے اندیشہ ہے کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے۔

قَالَ كَلَّا ۖ فَٱذْهَبَا بِـَٔايَٰتِنَآ ۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ ﴿١٥﴾

فرمایا ہر گز نہیں تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم تمہارے ساتھ سننے والے ہیں

ابوالاعلی مودودی

فرمایا \"ہرگز نہیں، تم دونوں جاؤ ہماری نشانیاں لے کر، ہم تمہارے ساتھ سب کچھ سنتے رہیں گے

احمد رضا خان

فرما یا یوں نہیں تم دو نوں میری آئتیں لے کر جا ؤ ہم تمھا رے ساتھ سنتے ہیں

جالندہری

فرمایا ہرگز نہیں۔ تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم تمہارے ساتھ سننے والے ہیں

طاہر القادری

ارشاد ہوا: ہرگز نہیں، پس تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ بیشک ہم تمہارے ساتھ (ہر بات) سننے والے ہیں،

علامہ جوادی

ارشاد ہوا کہ ہرگز نہیںتم دونوں ہی ہماری نشانیوں کو لے کر جاؤ اور ہم بھی تمہارے ساتھ سب سن رہے ہیں

محمد جوناگڑھی

جناب باری نے فرمایا! ہرگز ایسا نہ ہوگا، تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم خود سننے والے تمہارے ساتھ ہیں

محمد حسین نجفی

ارشاد ہوا ہرگز نہیں! تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم تمہارے ساتھ (سب کچھ) سن رہے ہیں۔

فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولُ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿١٦﴾

سو فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم پروردگار عالم کا پیغام لے کر آئے ہیں

ابوالاعلی مودودی

فرعون کے پاس جاؤ اور اس سے کہو، ہم کو رب العٰلمین نے اس لیے بھیجا ہے

احمد رضا خان

تو فرعون کے پاس جاؤ پھر اس سے کہو ہم دونو ں اسکے رسل ہیں جو رب ہے سارے جہا ں کا،

جالندہری

تو دونوں فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم تمام جہان کے مالک کے بھیجے ہوئے ہیں

طاہر القادری

پس تم دونوں فرعون کے پاس جاؤ اور کہو: ہم سارے جہانوں کے پروردگار کے (بھیجے ہوئے) رسول ہیں،

علامہ جوادی

فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم دونوں رب العالمین کے فرستادہ ہیں

محمد جوناگڑھی

تم دونوں فرعون کے پاس جاکر کہو کہ بلاشبہ ہم رب العالمین کے بھیجے ہوئے ہیں

محمد حسین نجفی

پس تم دونوں فرعون کے پاس جاؤ۔ اور اس سے کہو کہ ہم تمام جہانوں کے پروردگار کے رسول ہیں۔

أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ﴿١٧﴾

یہ کہ ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دے

ابوالاعلی مودودی

کہ تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے\"

احمد رضا خان

کہ تو ہما رے ساتھ بنی اسرائیل کو چھوڑ دے

جالندہری

(اور اس لئے آئے ہیں) کہ آپ بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کی اجازت دیں

طاہر القادری

(ہمارا مدعا یہ ہے) کہ تو بنی اسرائیل کو (آزادی دے کر) ہمارے ساتھ بھیج دے،

علامہ جوادی

کہ بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دے

محمد جوناگڑھی

کہ تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو روانہ کردے

محمد حسین نجفی

کہ تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دے۔

قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًۭا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ ﴿١٨﴾

کہا کیا ہم نےتمہیں بچپن میں پرورش نہیں کیا اورتو نے ہم میں اپنی عمر کے کئی سال گزارے

ابوالاعلی مودودی

فرعون نے کہا \"کیا ہم نے تجھ کو اپنے ہاں بچہ سا نہیں پالا تھا؟ تو نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے ہاں گزارے

احمد رضا خان

بو لا کیا ہم نے تمھیں اپنے یہاں بچپن میں نہ پالا اور تم نے ہما رے یہا ں اپنی عمر کے کئی برس گزارے، ف۲۰)

جالندہری

(فرعون نے موسیٰ سے کہا) کیا ہم نے تم کو کہ ابھی بچّے تھے پرورش نہیں کیا اور تم نے برسوں ہمارے ہاں عمر بسر (نہیں) کی

طاہر القادری

(فرعون نے) کہا: کیا ہم نے تمہیں اپنے یہاں بچپن کی حالت میں پالا نہیں تھا اور تم نے اپنی عمر کے کتنے ہی سال ہمارے اندر بسر کئے تھے،

علامہ جوادی

اس نے کہا کیا ہم نے تمہیں بچپنے میں پالا نہیں ہے اور کیا تم نے ہمارے درمیان اپنی عمر کے کئی سال نہیں گزارے ہیں

محمد جوناگڑھی

فرعون نے کہا کہ کیا ہم نے تجھے تیرے بچپن کے زمانہ میں اپنے ہاں نہیں پاﻻ تھا؟ اور تو نے اپنی عمر کے بہت سے سال ہم میں نہیں گزارے؟

محمد حسین نجفی

فرعون نے کہا (اے موسیٰ) کیا تمہارے بچپن میں ہم نے تمہاری پرورش نہیں کی ہے؟ اور تو نے اپنی عمر کے کئی سال ہم میں گزارے ہیں۔

وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ ٱلَّتِى فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ ٱلْكَٰفِرِينَ ﴿١٩﴾

اور تو اپنا وہ کرتوت کر گیا جوکر گیا اور تو ناشکروں میں سے ہے

ابوالاعلی مودودی

اور اس کے بعد کر گیا جو کچھ کہ کر گیا، تو بڑا احسان فراموش آدمی ہے\"

احمد رضا خان

اور تم نے کیا اپنا وہ کام جو تم نے کیا اور تم نا شکر تھے

جالندہری

اور تم نے وہ کام کیا تھا جو کیا اور تم ناشکرے معلوم ہوتے ہو

طاہر القادری

اور (پھر) تم نے اپنا وہ کام کر ڈالا جو تم نے کیا تھا (یعنی ایک قبطی کو قتل کر دیا) اور تم ناشکر گزاروں میں سے ہو (ہماری پرورش اور احسانات کو بھول گئے ہو)،

علامہ جوادی

اور تم نے وہ کام کیا ہے جو تم کرگئے ہو اور تم شکریہ ادا کرنے والوں میں سے نہیں ہو

محمد جوناگڑھی

پھر تو اپنا وه کام کر گیا جو کر گیا اور تو ناشکروں میں ہے

محمد حسین نجفی

اور تو نے اپنی وہ حرکت بھی کی تھی جو کی تھی اور تو ناشکروں میں سے ہے۔

قَالَ فَعَلْتُهَآ إِذًۭا وَأَنَا۠ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ ﴿٢٠﴾

کہا جب میں نے وہ کام کیا تھاتو میں بےخبر تھا

ابوالاعلی مودودی

موسیٰؑ نے جواب دیا \"اُس وقت وہ کام میں نے نادانستگی میں کر دیا تھا

احمد رضا خان

موسٰی نے فر ما یا میں نے وہ کام کیا جب کہ مجھے راہ کی خبر نہ تھی

جالندہری

(موسیٰ نے) کہاں (ہاں) وہ حرکت مجھ سے ناگہاں سرزد ہوئی تھی اور میں خطا کاروں میں تھا

طاہر القادری

(موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: جب میں نے وہ کام کیا میں بے خبر تھا (کہ کیا ایک گھونسے سے اس کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے)،

علامہ جوادی

موسیٰ نے کہا کہ وہ قتل میں نے اس وقت کیا تھا جب میں قتل سے غافل تھا

محمد جوناگڑھی

(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ میں نے اس کام کو اس وقت کیا تھا جبکہ میں راه بھولے ہوئے لوگوں میں سے تھا

محمد حسین نجفی

موسیٰ نے کہا: ہاں میں نے وہ کام اس وقت کیا تھا جب میں راستہ سے بھٹکا ہوا تھا۔

فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِى رَبِّى حُكْمًۭا وَجَعَلَنِى مِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿٢١﴾

پھر میں تم سے تمہارے ڈر کے مارے بھاگ گیا تب مجھے میرے رب نے دانائی عطا کی اور مجھے رسول بنایا

ابوالاعلی مودودی

پھر میں تمہارے خوف سے بھاگ گیا اس کے بعد میرے رب نے مجھ کو حکم عطا کیا اور مجھے رسولوں میں شامل کر لیا

احمد رضا خان

تو میں تمھا رے یہا ں سے نکل گیا جب کے تم سے ڈرا تو میرے رب نے مجھے حکم عطا فرمایا اور مجھے پیغمبروں سے کیا،

جالندہری

تو جب مجھے تم سے ڈر لگا تو تم میں سے بھاگ گیا۔ پھر خدا نے مجھ کو نبوت وعلم بخشا اور مجھے پیغمبروں میں سے کیا

طاہر القادری

پھر میں (اس وقت) تمہارے (دائرہ اختیار) سے نکل گیا جب میں تمہارے (ارادوں) سے خوفزدہ ہوا پھر میرے رب نے مجھے حکمِ (نبوت) بخشا اور (بالآخر) مجھے رسولوں میں شامل فرما دیا،

علامہ جوادی

پھر میں نے تم لوگوں کے خوف سے گریز اختیار کیا تو میرے رب نے مجھے نبوت عطا فرمائی اور مجھے اپنے نمائندوں میں سے قرار دے دیا

محمد جوناگڑھی

پھر تم سے خوف کھا کر میں تم میں سے بھاگ گیا، پھر مجھے میرے رب نے حکم و علم عطا فرمایا اور مجھے اپنے پیغمبروں میں سے کر دیا

محمد حسین نجفی

تو جب میں تم سے ڈرا تو بھاگ کھڑا ہوا۔ اس کے بعد میرے پروردگار نے مجھے علم و حکمت عطا کیا اور مجھے رسولوں میں سے قرار دے دیا۔

وَتِلْكَ نِعْمَةٌۭ تَمُنُّهَا عَلَىَّ أَنْ عَبَّدتَّ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ﴿٢٢﴾

اور یہ احسان جو تو مجھ پر رکھتا ہے اسی لیے تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے

ابوالاعلی مودودی

رہا تیرا احسان جو تو نے مجھ پر جتایا ہے تو اس کی حقیقت یہ ہے کہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا لیا تھا\"

احمد رضا خان

اور یہ کوئی نعمت ہے جس کا تو مجھ پر احسان جتاتا ہے کہ تو نے غَلام بناکر رکھے بنی اسرائیل

جالندہری

اور (کیا) یہی احسان ہے جو آپ مجھ پر رکھتے ہیں کہ آپ نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے

طاہر القادری

اور کیا وہ (کوئی) بھلائی ہے جس کا تو مجھ پر احسان جتا رہا ہے (اس کا سبب بھی یہ تھا) کہ تو نے (میری پوری قوم) بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا تھا،

علامہ جوادی

یہ احسان جو تربیت کے سلسلہ میں تو جتا رہا ہے تو تونے بڑا غضب کیا تھاکہ بنی اسرائیل کو غلام بنا لیا تھا

محمد جوناگڑھی

مجھ پر تیرا کیا یہی وه احسان ہے؟ جسے تو جتا رہا ہے جبکہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے

محمد حسین نجفی

اور یہی (پرورش وغیرہ کا) وہ احسان ہے جو تو مجھے جتا رہا ہے جب کہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے۔

قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٢٣﴾

فرعون نے کہا رب العالمین کیا چیز ہے

ابوالاعلی مودودی

فرعون نے کہا \"اور یہ رب العالمین کیا ہوتا ہے؟\"

احمد رضا خان

فرعون بولا اور سارے جہان کا رب کیا ہے

جالندہری

فرعون نے کہا کہ تمام جہان مالک کیا

طاہر القادری

فرعون نے کہا: سارے جہانوں کا پروردگار کیا چیز ہے،

علامہ جوادی

فرعون نے کہا کہ یہ ربّ العالمین کیا چیز ہے

محمد جوناگڑھی

فرعون نے کہا رب العالمین کیا (چیز) ہے؟

محمد حسین نجفی

فرعون نے کہا اور یہ رب العالمین کیا چیز ہے۔

قَالَ رَبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ ﴿٢٤﴾

فرمایا آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا پروردگار ہے اگر تمہیں یقین آئے

ابوالاعلی مودودی

موسیٰؑ نے جواب دیا \"آسمان اور زمین کا رب، اور اُن سب چیزوں کا رب جو آسمان اور زمین کے درمیان ہیں، اگر تم یقین لانے والے ہو\"

احمد رضا خان

موسیٰ نے فرمایا رب آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے، اگر تمہیں یقین ہو

جالندہری

کہا کہ آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم لوگوں کو یقین ہو

طاہر القادری

(موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: (وہ) جملہ آسمانوں کا اور زمین کا اور اُس (ساری کائنات) کا رب ہے جو ان دونوں کے درمیان ہے اگر تم یقین کرنے والے ہو،

علامہ جوادی

موسیٰ نے کہا کہ زمین و آسمان اور اس کے مابین جو کچھ ہے سب کا پروردگار اگر تم یقین کرسکو

محمد جوناگڑھی

(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا وه آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے، اگر تم یقین رکھنے والے ہو

محمد حسین نجفی

موسیٰ نے کہا وہ آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا پروردگار ہے۔ اگر تم یقین کرنے والے ہو۔

قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُۥٓ أَلَا تَسْتَمِعُونَ ﴿٢٥﴾

اپنے گرد والوں سے کہا کیا تم سنتے نہیں ہو

ابوالاعلی مودودی

فرعون نے اپنے گرد و پیش کے لوگوں سے کہا \"سُنتے ہو؟\"

احمد رضا خان

اپنے آس پاس والوں سے بولا کیا تم غور سے سنتے نہیں

جالندہری

فرعون نے اپنے اہالی موالی سے کہا کہ کیا تم سنتے نہیں

طاہر القادری

اس نے ان (لوگوں) سے کہا جو اس کے گرد (بیٹھے) تھے: کیا تم سن نہیں رہے ہو،

علامہ جوادی

فرعون نے اپنے اطرافیوں سے کہا کہ تم کچھ سن رہے ہو

محمد جوناگڑھی

فرعون نے اپنے اردگرد والوں سے کہا کہ کیا تم سن نہیں رہے؟

محمد حسین نجفی

فرعون نے اپنے اردگرد والوں سے کہا کیا تم سنتے نہیں ہو؟

قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٢٦﴾

فرمایا تمہارا ور تمہارے پہلے باپ دادا کا رب ہے

ابوالاعلی مودودی

موسیٰؑ نے کہا \"تمہارا رب بھی اور تمہارے ان آباء و اجداد کا رب بھی جو گزر چکے ہیں\"

احمد رضا خان

موسیٰ نے فرمایا رب تمہارا اور تمہارے اگلے باپ داداؤں کا

جالندہری

(موسیٰ نے) کہا کہ تمہارا اور تمہارے پہلے باپ دادا کا مالک

طاہر القادری

(موسٰی علیہ السلام نے مزید) کہا کہ (وہی) تمہارا (بھی) رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا (بھی) رب ہے،

علامہ جوادی

موسیٰ نے کہا کہ وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے باپ دادا کا بھی رب ہے

محمد جوناگڑھی

(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا وه تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا پروردگار ہے

محمد حسین نجفی

موسیٰ نے کہا وہ تمہارا بھی پروردگار ہے اور تمہارے اگلے آباء و اجداد کا بھی پروردگار۔

قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ ٱلَّذِىٓ أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌۭ ﴿٢٧﴾

کہا بے شک تمہارا رسول جو تمہارے پاس بھیجا گیا ہے ضرور دیوانہ ہے

ابوالاعلی مودودی

فرعون نے (حاضرین سے) کہا \"تمہارے یہ رسول صاحب جو تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں، بالکل ہی پاگل معلوم ہوتے ہیں\"

احمد رضا خان

بولا تمہارے یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں ضرور عقل نہیں رکھتے

جالندہری

(فرعون نے) کہا کہ (یہ) پیغمبر جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے باؤلا ہے

طاہر القادری

(فرعون نے) کہا: بیشک تمہارا رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے ضرور دیوانہ ہے،

علامہ جوادی

فرعون نے کہا کہ یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے یہ بالکل دیوانہ ہے

محمد جوناگڑھی

فرعون نے کہا (لوگو!) تمہارا یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے یہ تو یقیناً دیوانہ ہے

محمد حسین نجفی

فرعون نے کہا تمہارا یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے یہ تو بالکل دیوانہ ہے۔

قَالَ رَبُّ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ ﴿٢٨﴾

فرمایا مشر ق مغرب اور جو ان کے درمیان ہے سب کا پروردگار ہے اگر تم عقل رکھتے ہو

ابوالاعلی مودودی

موسیٰؑ نے کہا \"مشرق و مغرب اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب، اگر آپ لوگ کچھ عقل رکھتے ہیں\"

احمد رضا خان

موسیٰ نے فرمایا رب پورب (مشرق) اور پچھم (مغرب) کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اگر تمہیں عقل ہو

جالندہری

موسیٰ نے کہا کہ مشرق اور مغرب اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک، بشرطیکہ تم کو سمجھ ہو

طاہر القادری

(موسٰی علیہ السلام نے) کہا: (وہ) مشرق اور مغرب اور اس (ساری کائنات) کا رب ہے جو ان دونوں کے درمیان ہے اگر تم (کچھ) عقل رکھتے ہو،

علامہ جوادی

موسیٰ نے کہا وہ مشرق و مغرب اور جو کچھ اس کے درمیان ہے سب کا پرودگار ہے اگر تمہارے پاس عقل ہے

محمد جوناگڑھی

حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا! وہی مشرق ومغرب کا اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے، اگر تم عقل رکھتے ہو

محمد حسین نجفی

موسیٰ نے کہا کہ وہ مشرق و مغرب اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا پروردگار ہے اگر تم عقل سے کام لو۔

قَالَ لَئِنِ ٱتَّخَذْتَ إِلَٰهًا غَيْرِى لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ ٱلْمَسْجُونِينَ ﴿٢٩﴾

کہا اگر تو نے میرے سوا اور کوئی معبود بنایا تو تمہیں قید میں ڈال دوں گا

ابوالاعلی مودودی

فرعون نے کہا \"اگر تو نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو تجھے میں اُن لوگوں میں شامل کر دوں گا جو قید خانوں میں پڑے سڑ رہے ہیں\"

احمد رضا خان

بولا اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو خدا ٹھہرایا تو میں ضرور تمہیں قید کردوں گا

جالندہری

(فرعون نے) کہا کہ اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تمہیں قید کردوں گا

طاہر القادری

(فرعون نے) کہا: (اے موسٰی!) اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تم کو ضرور (گرفتار کر کے) قیدیوں میں شامل کر دوں گا،

علامہ جوادی

فرعون نے کہا کہ تم نے میرے علاوہ کسی خدا کو بھی اختیار کیا تو تمہیں قیدیوں میں شامل کردوں گا

محمد جوناگڑھی

فرعون کہنے لگا سن لے! اگر تو نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تجھے قیدیوں میں ڈال دوں گا

محمد حسین نجفی

فرعون نے کہا کہ اگر تو نے میرے سوا کوئی معبود بنایا تو میں تمہیں قیدیوں میں شامل کر دوں گا۔

قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَىْءٍۢ مُّبِينٍۢ ﴿٣٠﴾

فرمایا اگرچہ میں تیرے پاس ایک روشن چیز لے آؤں

ابوالاعلی مودودی

موسیٰؑ نے کہا \"اگرچہ میں لے آؤں تیرے سامنے ایک صریح چیز بھی؟\"

احمد رضا خان

فرمایا کیا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی روشن چیز لاؤں

جالندہری

(موسیٰ نے) کہا خواہ میں آپ کے پاس روشن چیز لاؤں (یعنی معجزہ)

طاہر القادری

(موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: اگرچہ میں تیرے پاس کوئی واضح چیز (بطور معجزہ بھی) لے آؤں،

علامہ جوادی

موسیٰ نے جواب دیا کہ چاہے میں کھلی ہوئی دلیل ہی پیش کردوں

محمد جوناگڑھی

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی کھلی چیز لے آؤں؟

محمد حسین نجفی

موسیٰ نے کہا: اگرچہ میں تیرے پاس کوئی واضح نشانی بھی لے کر آؤں؟

قَالَ فَأْتِ بِهِۦٓ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ ﴿٣١﴾

کہا اگر تو سچا ہے تو وہ چیز لا

ابوالاعلی مودودی

فرعون نے کہا \"اچھا تو لے آ اگر تو سچا ہے\"

احمد رضا خان

کہا تو لاؤ اگر سچے ہو،

جالندہری

فرعون نے کہا اگر سچے ہو تو اسے لاؤ (دکھاؤ)

طاہر القادری

(فرعون نے) کہا: تم اسے لے آؤ اگر تم سچے ہو،

علامہ جوادی

فرعون نے کہا وہ دلیل کیا ہے اگر تم سچےّ ہو تو پیش کرو

محمد جوناگڑھی

فرعون نے کہا اگر تو سچوں میں سے ہے تو اسے پیش کر

محمد حسین نجفی

فرعون نے کہا: اچھا تو لے آ۔ اگر تو سچا ہے۔

فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ ثُعْبَانٌۭ مُّبِينٌۭ ﴿٣٢﴾

پھر اس نےاپناعصا ڈال دیا سو اسی وقت وہ صریح اژدھا ہو گیا

ابوالاعلی مودودی

(اس کی زبان سے یہ بات نکلتے ہی) موسیٰؑ نے اپنا عصا پھینکا اور یکایک وہ ایک صریح اژدھا تھا

احمد رضا خان

تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا جبھی وہ صریح اژدہا ہوگیا

جالندہری

پس انہوں نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ اسی وقت صریح اژدہا بن گئی

طاہر القادری

پس (موسیٰ علیہ السلام نے) اپنا عصا (زمین پر) ڈال دیا وہ اسی وقت واضح (طور پر) اژدھا بن گیا،

علامہ جوادی

موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا اور وہ سانپ بن کر رینگنے لگا

محمد جوناگڑھی

آپ نے (اسی وقت) اپنی ﻻٹھی ڈال دی جو اچانک کھلم کھلا (زبردست) اﮊدہا بن گئی

محمد حسین نجفی

اس پر موسیٰ نے اپنا عصا پھینک دیا تو ایک دم وہ کھلا ہوا اژدھا بن گیا۔

وَنَزَعَ يَدَهُۥ فَإِذَا هِىَ بَيْضَآءُ لِلنَّٰظِرِينَ ﴿٣٣﴾

اوراپنا ہاتھ نکالا سو اسی وقت وہ دیکھنے والوں کو چمکتا ہوا دکھائی دیا

ابوالاعلی مودودی

پھر اُس نے اپنا ہاتھ (بغل سے) کھینچا اور وہ سب دیکھنے والوں کے سامنے چمک رہا تھا

احمد رضا خان

اور اپنا ہاتھ نکالا تو جبھی وہ دیکھنے والوں کی نگاہ میں جگمگانے لگا

جالندہری

اور اپنا ہاتھ نکالا تو اسی دم دیکھنے والوں کے لئے سفید (براق نظر آنے لگا)

طاہر القادری

اور (موسٰی علیہ السلام نے) اپنا ہاتھ (بغل میں ڈال کر) باہر نکالا تو وہ اسی وقت دیکھنے والوں کے لئے (چمک دار) سفید ہوگیا،

علامہ جوادی

اور گریبان سے ہاتھ نکالا تو وہ سفید چمک دار نظر آنے لگا

محمد جوناگڑھی

اور اپنا ہاتھ کھینچ نکالا تو وه بھی اسی وقت ہر دیکھنے والے کو سفید چمکیلا نظر آنے لگا

محمد حسین نجفی

اس نے اپنا ہاتھ نکالا تو وہ ایک دم دیکھنے والوں کیلئے چمک رہا تھا۔

قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُۥٓ إِنَّ هَٰذَا لَسَٰحِرٌ عَلِيمٌۭ ﴿٣٤﴾

اپنے گرد کے سرداروں سے کہا کہ بے شک یہ بڑا ماہر جادوگر ہے

ابوالاعلی مودودی

فرعون اپنے گرد و پیش کے سرداروں سے بولا \"یہ شخص یقیناً ایک ماہر جادوگر ہے

احمد رضا خان

بولا اپنے گرد کے سرداروں سے کہ بیشک یہ دانا جادوگر ہیں،

جالندہری

فرعون نے اپنے گرد کے سرداروں سے کہا کہ یہ تو کامل فن جادوگر ہے

طاہر القادری

(فرعون نے) اپنے ارد گرد (بیٹھے ہوئے) سرداروں سے کہا: بلاشبہ یہ بڑا دانا جادوگر ہے،

علامہ جوادی

فرعون نے اپنے اطراف والوں سے کہا کہ یہ تو بڑا ہوشیار جادوگر معلوم ہوتا ہے

محمد جوناگڑھی

فرعون اپنے آس پاس کے سرداروں سے کہنے لگا بھئی یہ تو کوئی بڑا دانا جادوگر ہے

محمد حسین نجفی

فرعون نے اپنے اردگرد کے عمائدین سے کہا کہ یہ تو بڑا ماہر جادوگر ہے۔

يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِۦ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ ﴿٣٥﴾

چاہتا ہے کہ تمہیں تمہارے دیس سے اپنے جادو کے زور سےنکال دےپھر تم کیا رائے دیتے ہو

ابوالاعلی مودودی

چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو ملک سے نکال دے اب بتاؤ تم کیا حکم دیتے ہو؟\"

احمد رضا خان

چاہتے ہیں، کہ تمہیں تمہارے ملک سے نکال دیں اپنے جادو کے زور سے، تب تمہارا کیا مشورہ ہے

جالندہری

چاہتا ہے کہ تم کو اپنے جادو (کے زور) سے تمہارے ملک سے نکال دے تو تمہاری کیا رائے ہے؟

طاہر القادری

یہ چاہتا ہے کہ تمہیں اپنے جادو (کے زور) سے تمہارے ملک سے باہر نکال دے پس تم (اب اس کے بارے میں) کیا رائے دیتے ہو،

علامہ جوادی

اس کا مقصد یہ ہے کہ جادو کے زور پر تمہیں تمہاری زمین سے نکال باہر کردے تو اب تمہاری رائے کیا ہے

محمد جوناگڑھی

یہ تو چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں تمہاری سر زمین سے ہی نکال دے، بتاؤ اب تم کیا حکم دیتے ہو

محمد حسین نجفی

یہ اپنے جادو (کے زور) سے تمہیں اپنے ملک سے باہر نکالنا چاہتا ہے۔ اب تم کیا رائے دیتے ہو؟

قَالُوٓا۟ أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَٱبْعَثْ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ ﴿٣٦﴾

کہا اسےاور اس کے بھائی کو مہلت دو اور شہروں میں چپڑاسیوں کو بھیج دیجیئے

ابوالاعلی مودودی

انہوں نے کہا \"اسے اور اس کے بھائی کو روک لیجیے اور شہروں میں ہرکارے بھیج دیجیے

احمد رضا خان

وہ بولے انہیں ان کے بھائی کو ٹھہرائے رہو اور شہروں میں جمع کرنے والے بھیجو،

جالندہری

انہوں نے کہا کہ اسے اور اس کے بھائی (کے بارے) میں کچھ توقف کیجیئے اور شہروں میں ہرکارے بھیج دیجیئے

طاہر القادری

وہ بولے کہ تو اسے اور اس کے بھائی (ہارون کے حکمِ سزا سنانے) کو مؤخر کر دے اور (تمام) شہروں میں (جادوگروں کو بلانے کے لئے) ہرکارے بھیج دے،

علامہ جوادی

لوگوں نے کہا کہ انہیں اور ان کے بھائی کو روک لیجئے اور شہروں میں جادوگروں کو اکٹھاکرنے والوں کو روانہ کردیجئے

محمد جوناگڑھی

ان سب نے کہا آپ اسے اور اس کے بھائی کو مہلت دیجئے اور تمام شہروں میں ہرکارے بھیج دیجئے

محمد حسین نجفی

انہوں نے کہا اسے اور اس کے بھائی کو روک لیجئے اور تمام شہروں میں جمع کرنے والے آدمی (ہرکارے) بھیجئے۔

يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍۢ ﴿٣٧﴾

کہ تیرے پاس بڑے ماہر جادوگروں کو لے آئیں

ابوالاعلی مودودی

کہ ہر سیانے جادوگر کو آپ کے پاس لے آئیں\"

احمد رضا خان

کہ وہ تیرے پاس لے آئیں ہر بڑے جادوگر دانا کو

جالندہری

کہ سب ماہر جادوگروں کو (جمع کرکے) آپ کے پاس لے آئیں

طاہر القادری

وہ تیرے پاس ہر بڑے ماہرِ فن جادوگر کو لے آئیں،

علامہ جوادی

وہ لوگ ایک سے ایک ہوشیار جادوگرلے آئیں گے

محمد جوناگڑھی

جو آپ کے پاس ذی علم جادو گروں کو لے آئیں

محمد حسین نجفی

جو ہر بڑے جادوگر کو تمہارے پاس لے آئیں۔

فَجُمِعَ ٱلسَّحَرَةُ لِمِيقَٰتِ يَوْمٍۢ مَّعْلُومٍۢ ﴿٣٨﴾

پھر سب جادوگر ایک مقرر دن پر جمع کیے گئے

ابوالاعلی مودودی

چنانچہ ایک روز مقرر وقت پر جادوگر اکٹھے کر لیے گئے

احمد رضا خان

تو جمع کیے گئے جادوگر ایک مقرر دن کے وعدے پر

جالندہری

تو جادوگر ایک مقررہ دن کی میعاد پر جمع ہوگئے

طاہر القادری

پس سارے جادوگر مقررہ دن کے معینہ وقت پر جمع کر لئے گئے،

علامہ جوادی

غرض وقت مقرر پر تمام جادوگر اکٹھا کئے گئے

محمد جوناگڑھی

پھر ایک مقرر دن کے وعدے پر تمام جادوگر جمع کیے گئے

محمد حسین نجفی

چنانچہ تمام جادوگر ایک خاص مقررہ وقت پر جمع کر لئے گئے۔

وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ ﴿٣٩﴾

اور لوگوں سے کہا گیا کیا تم بھی اکھٹے ہوتے ہو

ابوالاعلی مودودی

اور لوگوں سے کہا گیا \"تم اجتماع میں چلو گے؟

احمد رضا خان

اور لوگوں سے کہا گیا کیا تم جمع ہوگئے

جالندہری

اور لوگوں سے کہہ دیا گیا کہ تم (سب) کو اکھٹے ہو کر جانا چاہیئے

طاہر القادری

اور (فرعون کی طرف سے) لوگوں کو کہا گیا کہ تم (اس موقع پر) جمع ہونے والے ہو،

علامہ جوادی

اور ان لوگوں سے کہا گیا کہ تم سب اس بات پر اجتماع کرنے والے ہو

محمد جوناگڑھی

اور عام لوگوں سے بھی کہہ دیا گیا کہ تم بھی مجمع میں حاضر ہوجاؤ گے؟

محمد حسین نجفی

اور عام لوگوں سے کہا گیا۔ کیا تم لوگ بھی (مقابلہ دیکھنے کیلئے) جمع ہوگے؟

لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ ٱلسَّحَرَةَ إِن كَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَٰلِبِينَ ﴿٤٠﴾

تاکہ اگر جادوگر غالب آجائیں تو ہم انہی کی راہ پر رہیں

ابوالاعلی مودودی

شاید کہ ہم جادوگروں کے دین ہی پر رہ جائیں اگر وہ غالب رہے\"

احمد رضا خان

شاید ہم ان جادوگروں ہی کی پیروی کریں اگر یہ غالب آئیں

جالندہری

تاکہ اگر جادوگر غالب رہیں تو ہم ان کے پیرو ہوجائیں

طاہر القادری

تاکہ ہم جادوگروں (کے دین) کی پیروی کر سکیں اگر وہ (موسٰی اور ہارون پر) غالب آگئے،

علامہ جوادی

شاید ہم لوگ ان ساحروں کا اتباع کرلیں اگر وہ غالب آگئے

محمد جوناگڑھی

تاکہ اگر جادوگر غالب آجائیں تو ہم ان ہی کی پیروی کریں

محمد حسین نجفی

تاکہ اگر جادوگر غالب آجائیں تو ہم سب ان کی پیروی کریں۔

فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالُوا۟ لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ ٱلْغَٰلِبِينَ ﴿٤١﴾

پھر جب جادوگر آئے تو فرعون سے کہا اگر ہم غالب آگئے تو کیا ہمیں کوئی بڑا انعام ملے گا

ابوالاعلی مودودی

جب جادوگر میدان میں آ گئے تو انہوں نے فرعون سے کہا \"ہمیں انعام تو ملے گا اگر ہم غالب رہے؟\"

احمد رضا خان

پھر جب جادوگر آئے فرعون سے بولے کیا ہمیں کچھ مزدوری ملے گی اگر ہم غالب آئے،

جالندہری

جب جادوگر آگئے تو فرعون سے کہنے لگے اگر ہم غالب رہے تو ہمیں صلہ بھی عطا ہوگا؟

طاہر القادری

پھر جب وہ جادوگر آگئے (تو) انہوں نے فرعون سے کہا: کیا ہمارے لئے کوئی اُجرت (بھی مقرر) ہے اگر ہم (مقابلہ میں) غالب ہو جائیں،

علامہ جوادی

اس کے بعد جب جادوگر اکٹھا ہوئے تو انہوں نے فرعون سے کہا کہ اگر ہم غالب آگئے تو کیا ہماری کوئی اجرت ہوگی

محمد جوناگڑھی

جادوگر آکر فرعون سے کہنے لگے کہ اگر ہم جیت گئے تو ہمیں کچھ انعام بھی ملے گا؟

محمد حسین نجفی

تو جب جادوگر (میدان میں) آگئے تو انہوں نے فرعون سے کہا کہ اگر ہم غالب آگئے تو ہمیں کچھ صلہ تو ملے گا۔

قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًۭا لَّمِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ ﴿٤٢﴾

کہا ہاں اور بیشک تم اس وقت مقربوں میں داخل ہو جاؤ گے

ابوالاعلی مودودی

اس نے کہا \"ہاں، اور تم تو اس وقت مقربین میں شامل ہو جاؤ گے\"

احمد رضا خان

بولا ہاں اور اس وقت تم میرے مقرب ہوجاؤ گے

جالندہری

فرعون نے کہا ہاں اور تم مقربوں میں بھی داخل کرلئے جاؤ گے

طاہر القادری

(فرعون نے) کہا: ہاں بیشک تم اسی وقت (اجرت والوں کی بجائے میرے) قربت والوں میں شامل ہو جاؤ گے (اور قربت کا درجہ اُجرت سے کہیں بلند ہے)،

علامہ جوادی

فرعون نے کہا کہ بے شک تم لوگ میرے مقربین میں شمار ہوگے

محمد جوناگڑھی

فرعون نے کہا ہاں! (بڑی خوشی سے) بلکہ ایسی صورت میں تم میرے خاص درباری بن جاؤ گے

محمد حسین نجفی

فرعون نے کہا: ہاں ضرور! اور تم اس وقت مقرب بارگاہ ہو جاؤگے۔

قَالَ لَهُم مُّوسَىٰٓ أَلْقُوا۟ مَآ أَنتُم مُّلْقُونَ ﴿٤٣﴾

موسیٰ نے ان سے کہا ڈالو جو تم ڈالتے ہو

ابوالاعلی مودودی

موسیٰؑ نے کہا \"پھینکو جو تمہیں پھینکنا ہے\"

احمد رضا خان

موسیٰ نے ان سے فرمایا ڈالو جو تمہیں ڈالنا ہے

جالندہری

موسیٰ نے ان سے کہا کہ جو چیز ڈالنی چاہتے ہو، ڈالو

طاہر القادری

موسٰی (علیہ السلام) نے ان (جادوگروں سے) فرمایا: تم وہ (جادو کی) چیزیں ڈال دو جو تم ڈالنے والے ہو،

علامہ جوادی

موسیٰ نے ان لوگوں سے کہا کہ جو کچھ پھینکنا چاہتے ہو پھینکو

محمد جوناگڑھی

(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جادوگروں سے فرمایا جو کچھ تمہیں ڈالنا ہے ڈال دو

محمد حسین نجفی

موسیٰ نے ان سے کہا کہ تم پھینکو جو کچھ تمہیں پھینکنا ہے۔

فَأَلْقَوْا۟ حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا۟ بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ ٱلْغَٰلِبُونَ ﴿٤٤﴾

پھر انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈال دیں اور کہا فرعون کے اقبال سے ہماری فتح ہے

ابوالاعلی مودودی

انہوں نے فوراً اپنی رسیاں اور لاٹھیاں پھینک دیں اور بولے \"فرعون کے اقبال سے ہم ہی غالب رہیں گے\"

احمد رضا خان

تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور بولے فرعون کی عزت کی قسم بیشک ہماری ہی جیت ہے،

جالندہری

تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور کہنے لگے کہ فرعون کے اقبال کی قسم ہم ضرور غالب رہیں گے

طاہر القادری

تو انہوں نے اپنی رسیاں اور اپنی لاٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے: فرعون کی عزت کی قسم! ہم ضرور غالب ہوں گے،

علامہ جوادی

تو ان لوگوں نے اپنی رسیوں اور چھڑیوں کو پھینک دیا اور کہا کہ فرعون کی عزّت و جلال کی قسم ہم لوگ غالب آنے والے ہیں

محمد جوناگڑھی

انہوں نے اپنی رسیاں اور ﻻٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے عزت فرعون کی قسم! ہم یقیناً غالب ہی رہیں گے

محمد حسین نجفی

چنانچہ انہوں نے اپنی رسیاں اور اپنی لاٹھیاں پھینک دیں اور کہا کہ فرعون کے جلال و اقبال کی قَسم ہم ہی غالب آئیں گے۔

فَأَلْقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ ﴿٤٥﴾

پھر موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا پھر وہ فوراً ہی نگلنے لگا جو انہوں نے جھوٹ بنایا تھا

ابوالاعلی مودودی

پھر موسیٰؑ نے اپنا عصا پھینکا تو یکایک وہ ان کے جھوٹے کرشموں کو ہڑپ کرتا چلا جا رہا تھا

احمد رضا خان

تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا جبھی وہ ان کی بناوٹوں کو نگلنے لگا

جالندہری

پھر موسیٰ نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ ان چیزوں کو جو جادوگروں نے بنائی تھیں یکایک نگلنے لگی

طاہر القادری

پھر موسٰی (علیہ السلام) نے اپنا ڈنڈا ڈال دیا تو وہ (اژدھا بن کر) فوراً ان چیزوں کو نگلنے لگا جو انہوں نے فریب کاری سے (اپنی اصل حقیقت سے) پھیر رکھی تھیں،

علامہ جوادی

پھر موسیٰ نے بھی اپنا عصا ڈال دیا تو لوگوں نے اچانک کیا دیکھا کہ وہ سب کے جادو کو نگلے جارہا ہے

محمد جوناگڑھی

اب (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے بھی اپنی ﻻٹھی میدان میں ڈال دی جس نے اسی وقت ان کے جھوٹ موٹ کے کرتب کو نگلنا شروع کردیا

محمد حسین نجفی

پھر موسیٰ نے اپنا عصا پھینکا تو وہ ایک دم ان کے بنائے ہوئے جھوٹ کو نگلنے لگا۔

فَأُلْقِىَ ٱلسَّحَرَةُ سَٰجِدِينَ ﴿٤٦﴾

پھر جادوگر سجدے میں گر پڑے

ابوالاعلی مودودی

اس پر سارے جادوگر بے اختیار سجدے میں گر پڑے

احمد رضا خان

اب سجدہ میں گرے،

جالندہری

تب جادوگر سجدے میں گر پڑے

طاہر القادری

پس سارے جادوگر سجدہ کرتے ہوئے گر پڑے،

علامہ جوادی

یہ دیکھ کر جادوگر سجدہ میں گر پڑے

محمد جوناگڑھی

یہ دیکھتے ہی دیکھتے جادوگر بے اختیار سجدے میں گر گئے

محمد حسین نجفی

(یہ معجزہ دیکھ کر) سب جادوگر سجدہ میں گر پڑے۔

قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٤٧﴾

کہا ہم رب العالمین پر ایمان لائے

ابوالاعلی مودودی

اور بول اٹھے کہ \"مان گئے ہم رب العالمین کو

احمد رضا خان

جادوگر، بولے ہم ایمان لائے اس پر جو سارے جہان کا رب ہے،

جالندہری

(اور) کہنے لگے کہ ہم تمام جہان کے مالک پر ایمان لے آئے

طاہر القادری

وہ کہنے لگے: ہم سارے جہانوں کے پروردگار پر ایمان لے آئے،

علامہ جوادی

اور ان لوگوں نے کہا کہ ہم تو رب العالمین پر ایمان لے آئے

محمد جوناگڑھی

اورانہوں نے صاف کہہ دیا کہ ہم تو اللہ رب العالمین پر ایمان ﻻئے

محمد حسین نجفی

اور کہنے لگے کہ ہم رب العالمین پر ایمان لائے۔

رَبِّ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ ﴿٤٨﴾

جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے

ابوالاعلی مودودی

موسیٰؑ اور ہارونؑ کے رب کو\"

احمد رضا خان

جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے،

جالندہری

جو موسیٰ اور ہارون کا مالک ہے

طاہر القادری

(جو) موسٰی اور ہارون (علیہما السلام) کا رب ہے،

علامہ جوادی

جو موسیٰ اور ہارون دونوں کا رب ہے

محمد جوناگڑھی

یعنی موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون کے رب پر

محمد حسین نجفی

جو موسیٰ و ہارون کا رب ہے فرعون نے کہا تم اس پر ایمان لائے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں یقیناً یہ تمہارا بڑا (جادوگر) ہے۔

قَالَ ءَامَنتُمْ لَهُۥ قَبْلَ أَنْ ءَاذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّهُۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِى عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَٰفٍۢ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ ﴿٤٩﴾

کہا کیا تم میری اجازت سے پہلے ہی ایمان لے آئے بے شک وہ تمہارا استاد ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے سو تمہیں ابھی معلوم ہو جائے گا البتہ میں تمہارا ایک طرف کا ہاتھ اور دوسری طرف کا پاؤں کاٹ دوں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھا دوں گا

ابوالاعلی مودودی

فرعون نے کہا \"تم موسیٰؑ کی بات مان گئے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دیتا! ضرور یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے اچھا، ابھی تمہیں معلوم ہوا جاتا ہے، میں تمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں میں کٹواؤں گا اور تم سب کو سولی چڑھا دوں گا\"

احمد رضا خان

فرعون بولا کیا تم اس پر ایمان لائے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں، بیشک وہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا تو اب جاننا چاہتے ہو مجھے قسم ہے! بیشک میں تمہارے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹوں گا اور تم سب کو سولی دوں گا

جالندہری

فرعون نے کہا کیا اس سے پہلے کہ میں تم کو اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے، بےشک یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے۔ سو عنقریب تم (اس کا انجام) معلوم کرلو گے کہ میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں اطراف مخالف سے کٹوا دوں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھوا دوں گا

طاہر القادری

(فرعون نے) کہا: تم اس پر ایمان لے آئے ہو قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دیتا، بیشک یہ (موسٰی علیہ السلام) ہی تمہارا بڑا (استاد) ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے، تم جلد ہی (اپنا انجام) معلوم کر لو گے، میں ضرور ہی تمہارے ہاتھ اور تمہارے پاؤں الٹی طرف سے کاٹ ڈالوں گا اور تم سب کو یقیناً سولی پر چڑھا دوں گا،

علامہ جوادی

فرعون نے کہا کہ تم لوگ میری اجازت سے پہلے ہی ایمان لے آئے یہ تم سے بھی بڑا جادوگر ہے جس نے تم لوگوں کو جادو سکھایا ہے میں تم لوگوں کے ہاتھ پاؤں مختلف سمتوں سے کاٹ دوں گا اور تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا

محمد جوناگڑھی

فرعون نے کہا کہ میری اجازت سے پہلے تم اس پر ایمان لے آئے؟ یقیناً یہی تمہارا وه بڑا (سردار) ہے جس نے تم سب کو جادو سکھایا ہے، سو تمہیں ابھی ابھی معلوم ہوجائے گا، قسم ہے میں ابھی تمہارے ہاتھ پاؤں الٹے طور پر کاٹ دوں گا اور تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا

محمد حسین نجفی

جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے ابھی تمہیں (اس کا انجام) معلوم ہو جائے گا کہ میں تمہارے ہاتھ پاؤں کو مخالف سمتوں سے کٹوا دوں گا۔ اور تم سب کو سولی چڑھا دوں گا۔

قَالُوا۟ لَا ضَيْرَ ۖ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ ﴿٥٠﴾

کہا کچھ حرج نہیں بے شک ہم اپنے رب کے پاس پہنچنے والا ہوں گے

ابوالاعلی مودودی

انہوں نے جواب دیا \"کچھ پرواہ نہیں، ہم اپنے رب کے حضور پہنچ جائیں گے

احمد رضا خان

وہ بولے کچھ نقصان نہیں ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں

جالندہری

انہوں نے کہا کہ کچھ نقصان (کی بات) نہیں ہم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ جانے والے ہیں

طاہر القادری

انہوں نے کہا: (اس میں) کوئی نقصان نہیں، بیشک ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں،

علامہ جوادی

ان لوگوں نے کہا کہ کوئی حرج نہیں ہم سب پلٹ کر اپنے رب کی بارگاہ میں پہنچ جائیں گے

محمد جوناگڑھی

انہوں نے کہا کوئی حرج نہیں، ہم تو اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں ہی

محمد حسین نجفی

انہوں نے کہا کوئی جرم نہیں ہم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں لوٹ جائیں گے۔

إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَٰيَٰنَآ أَن كُنَّآ أَوَّلَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٥١﴾

ہمیں امید ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہوں کو معاف کر دے گا اس لیے کہ ہم سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں

ابوالاعلی مودودی

اور ہمیں توقع ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہ معاف کر دے گا کیونکہ سب سے پہلے ہم ایمان لائے ہیں\"

احمد رضا خان

ہمیں طمع ہے کہ ہمارا رب ہماری خطائیں بخش دے اس پر کہ سب سے پہلے ایمان لائے

جالندہری

ہمیں امید ہے کہ ہمارا پروردگار ہمارے گناہ بخش دے گا۔ اس لئے کہ ہم اول ایمان لانے والوں میں ہیں

طاہر القادری

ہم قوی امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہماری خطائیں معاف فرما دے گا، اس وجہ سے کہ (اب) ہم ہی سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں،

علامہ جوادی

ہم تو صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار ہماری خطاؤں کو معاف کردے کہ ہم سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں

محمد جوناگڑھی

اس بنا پر کہ ہم سب سے پہلےایمان والے بنے ہیں ہمیں امید پڑتی ہے کہ ہمارا رب ہماری سب خطائیں معاف فرما دے گا

محمد حسین نجفی

ہمیں امید ہے کہ وہ ہماری خطاؤں کو معاف کرے گا کیونکہ ہم سب سے پہلے ایمان لا رہے ہیں۔

۞ وَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِىٓ إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ ﴿٥٢﴾

اور ہم نے موسی ٰکو حکم بھیجا کہ میرے بندوں کو رات کو لے نکل البتہ تمہارا پیچھا کیا جائے گا

ابوالاعلی مودودی

ہم نے موسیٰؑ کو وحی بھیجی کہ \"راتوں رات میرے بندوں کو لے کر نکل جاؤ، تمہارا پیچھا کیا جائے گا\"

احمد رضا خان

اور ہم نے موسٰی کو وحی بھیجی کہ راتوں را ت میرے بندو ں کو لے نکل بیشک تمھارا پیچھا ہو نا ہے، ف۵۵)

جالندہری

اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے بندوں کو رات کو لے نکلو کہ (فرعونیوں کی طرف سے) تمہارا تعاقب کیا جائے گا

طاہر القادری

اور ہم نے موسٰی (علیہ السلام) کی طرف وحی بھیجی کہ تم میرے بندوں کو راتوں رات (یہاں سے) لے جاؤ بیشک تمہارا تعاقب کیا جائے گا،

علامہ جوادی

اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ میرے بندوں کو لے کر راتوں رات نکل جاؤ کہ تمہارا پیچھا کیا جانے والا ہے

محمد جوناگڑھی

اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ راتوں رات میرے بندوں کو نکال لے چل تم سب پیچھا کیے جاؤ گے

محمد حسین نجفی

اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ راتوں رات میرے بندوں کو لے کر نکل جاؤ کیونکہ تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔

فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ ﴿٥٣﴾

پھر فرعون نے شہروں میں چپڑاسی بھیجے

ابوالاعلی مودودی

اس پر فرعون نے (فوجیں جمع کرنے کے لیے) شہروں میں نقیب بھیج دیے

احمد رضا خان

اب فرعون نے شہروں میں جمع کرنے والے بھیجے

جالندہری

تو فرعون نے شہروں میں نقیب راونہ کئے

طاہر القادری

پھر فرعون نے شہروں میں ہرکارے بھیج دئیے،

علامہ جوادی

پھر فرعون نے مختلف شہروں میں لشکر جمع کرنے والے روانہ کردیئے

محمد جوناگڑھی

فرعون نے شہروں میں ہرکاروں کو بھیج دیا

محمد حسین نجفی

پس فرعون نے تمام شہروں میں (لشکر) جمع کرنے والے (ہرکارے) بھیجے۔

إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌۭ قَلِيلُونَ ﴿٥٤﴾

کہ یہ ایک تھوڑی سی جماعت ہے

ابوالاعلی مودودی

(اور کہلا بھیجا) کہ \"یہ کچھ مٹھی بھر لوگ ہیں

احمد رضا خان

کہ یہ لوگ ایک تھوڑی جماعت ہیں،

جالندہری

(اور کہا) کہ یہ لوگ تھوڑی سی جماعت ہے

طاہر القادری

(اور کہا:) بیشک یہ (بنی اسرائیل) تھوڑی سی جماعت ہے،

علامہ جوادی

کہ یہ تھوڑے سے افراد کی ایک جماعت ہے

محمد جوناگڑھی

کہ یقیناً یہ گروه بہت ہی کم تعداد میں ہے

محمد حسین نجفی

(اور کہلا بھیجا کہ) یہ لوگ ایک چھوٹی سی جماعت ہے۔

وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَآئِظُونَ ﴿٥٥﴾

اور انہوں نے ہمیں بہت غصہ دلایا ہے

ابوالاعلی مودودی

اور انہوں نے ہم کو بہت ناراض کیا ہے

احمد رضا خان

اور بیشک ہم سب کا دل جلاتے ہیں

جالندہری

اور یہ ہمیں غصہ دلا رہے ہیں

طاہر القادری

اور بلاشبہ وہ ہمیں غصہ دلا رہے ہیں،

علامہ جوادی

اور ان لوگوں نے ہمیں غصہ دلا دیا ہے

محمد جوناگڑھی

اور اس پر یہ ہمیں سخت غضب ناک کر رہے ہیں

محمد حسین نجفی

اور انہوں نے ہمیں بہت غصہ دلایا ہے۔

وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَٰذِرُونَ ﴿٥٦﴾

اور بے شک ہم سب ہتھیار بند ہیں

ابوالاعلی مودودی

اور ہم ایک ایسی جماعت ہیں جس کا شیوہ ہر وقت چوکنا رہنا ہے\"

احمد رضا خان

اور بیشک ہم سب چوکنے ہیں

جالندہری

اور ہم سب باسازو سامان ہیں

طاہر القادری

اور یقیناً ہم سب (بھی) مستعد اور چوکس ہیں،

علامہ جوادی

اور ہم سب سارے سازوسامان کے ساتھ ہیں

محمد جوناگڑھی

اور یقیناً ہم بڑی جماعت ہیں ان سے چوکنا رہنے والے

محمد حسین نجفی

اور بےشک ہم پورے محتاط اور چوکنا ہیں۔

فَأَخْرَجْنَٰهُم مِّن جَنَّٰتٍۢ وَعُيُونٍۢ ﴿٥٧﴾

پھر ہم نے انہیں باغوں اور چشموں سے نکال باہر کیا

ابوالاعلی مودودی

اِس طرح ہم انہیں ان کے باغوں اور چشموں

احمد رضا خان

تو ہم نے انہیں باہر نکالا باغوں اور چشموں،

جالندہری

تو ہم نے ان کو باغوں اور چشموں سے نکال دیا

طاہر القادری

پس ہم نے ان (فرعونیوں) کو باغوں اور چشموں سے نکال باہر کیا،

علامہ جوادی

نتیجہ میں ہم نے ان کو باغات اور چشموں سے نکال باہر کردیا

محمد جوناگڑھی

بالﺂخر ہم نےانہیں باغات سے اور چشموں سے

محمد حسین نجفی

پھر ہم نے انہیں (مصر کے) باغوں اور چشموں

وَكُنُوزٍۢ وَمَقَامٍۢ كَرِيمٍۢ ﴿٥٨﴾

اور خزانوں اور عمدہ مکانو ں سے

ابوالاعلی مودودی

اور خزانوں اور ان کی بہترین قیام گاہوں سے نکال لائے

احمد رضا خان

اور خزانوں اور عمدہ مکانوں سے،

جالندہری

اور خزانوں اور نفیس مکانات سے

طاہر القادری

اور خزانوں اور نفیس قیام گاہوں سے (بھی نکال دیا)،

علامہ جوادی

اور خزانوں اور باعزّت جگہوں سے بھی

محمد جوناگڑھی

اور خزانوں سے۔ اور اچھے اچھے مقامات سے نکال باہر کیا

محمد حسین نجفی

اور خزانوں اور شاندر عمدہ مکانوں سے نکال باہر کیا۔

كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَٰهَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ﴿٥٩﴾

اسی طرح ہوا اور ہم نے ان چیزوں کا بنی اسرائیل کو وارث بنایا

ابوالاعلی مودودی

یہ تو ہوا اُن کے ساتھ، اور (دوسری طرف) بنی اسرائیل کو ہم نے ان سب چیزوں کا وارث کر دیا

احمد رضا خان

ہم نے ایسا ہی کیا اور ان کا وارث کردیا بنی اسرائیل کو

جالندہری

(ان کے ساتھ ہم نے) اس طرح (کیا) اور ان چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو کر دیا

طاہر القادری

(ہم نے) اسی طرح (کیا) اور ہم نے بنی اسرائیل کو ان (سب چیزوں) کا وارث بنا دیا،

علامہ جوادی

اور ہم اسی طرح سزا دیتے ہیں اور ہم نے زمین کا وارث بنی اسرائیل کو بنادیا

محمد جوناگڑھی

اسی طرح ہوا اور ہم نےان (تمام) چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو بنا دیا

محمد حسین نجفی

ایسا ہی ہوا اور ہم نے ان چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو بنایا۔

فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِقِينَ ﴿٦٠﴾

پھر سورج نکلنے کے وقت ان کے پیچھے پڑے

ابوالاعلی مودودی

صبح ہوتے ہی یہ لوگ اُن کے تعاقب میں چل پڑے

احمد رضا خان

تو فرعونیوں نے ان کا تعاقب کیا دن نکلے،

جالندہری

تو انہوں نے سورج نکلتے (یعنی صبح کو) ان کا تعاقب کیا

طاہر القادری

پھر سورج نکلتے وقت ان (فرعونیوں) نے ان کا تعاقب کیا،

علامہ جوادی

پھر ان لوگوں نے موسیٰ اور ان کے ساتھیوں کا صبح سویرے پیچھا کیا

محمد جوناگڑھی

پس فرعونی سورج نکلتے ہی ان کے تعاقب میں نکلے

محمد حسین نجفی

چنانچہ صبح تڑکے وہ لوگ (فرعونی) ان کے تعاقب میں نکلے۔

فَلَمَّا تَرَٰٓءَا ٱلْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَٰبُ مُوسَىٰٓ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ ﴿٦١﴾

پھر جب دونوں جماعتوں نےایک دوسرے کو دیکھا تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا ہم تو پکڑے گئے

ابوالاعلی مودودی

جب دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہوا تو موسیٰؑ کے ساتھی چیخ اٹھے کہ \"ہم تو پکڑے گئے\"

احمد رضا خان

پھر جب آمنا سامنا ہوا دونوں گروہوں کا موسیٰ والوں نے کہا ہم کو انہوں نے آلیا

جالندہری

جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو موسیٰ کے ساتھی کہنے لگے کہ ہم تو پکڑ لئے گئے

طاہر القادری

پھر جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں (تو) موسٰی (علیہ السلام) کے ساتھیوں نے کہا: (اب) ہم ضرور پکڑے گئے،

علامہ جوادی

پھر جب دونوں ایک دوسرے کو نظر آنے لگے تو اصحاب موسیٰ نے کہا کہ اب تو ہم گرفت میںآجائیں گے

محمد جوناگڑھی

پس جب دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھ لیا، تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا، ہم تو یقیناً پکڑ لیے گئے

محمد حسین نجفی

پس جب دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو دیکھنے لگیں (آمنے سامنے ہوئیں) تو موسیٰ کے ساتھیوں نے (گھبرا کر) کہا کہ بس ہم تو پکڑے گئے۔

قَالَ كَلَّآ ۖ إِنَّ مَعِىَ رَبِّى سَيَهْدِينِ ﴿٦٢﴾

کہا ہرگز نہیں میرا رب میرے ساتھ ہے وہ مجھے راہ بتائے گا

ابوالاعلی مودودی

موسیٰؑ نے کہا \"ہرگز نہیں میرے ساتھ میرا رب ہے وہ ضرور میری رہنمائی فرمائے گا\"

احمد رضا خان

موسیٰ نے فرمایا یوں نہیں بیشک میرا رب میرے ساتھ ہے وہ مجھے اب راہ دیتا ہے،

جالندہری

موسیٰ نے کہا ہرگز نہیں میرا پروردگار میرے ساتھ ہے وہ مجھے رستہ بتائے گا

طاہر القادری

(موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: ہرگز نہیں، بیشک میرے ساتھ میرا رب ہے وہ ابھی مجھے راہِ (نجات) دکھا دے گا،

علامہ جوادی

موسیٰ نے کہا کہ ہرگز نہیں ہمارے ساتھ ہمارا پروردگار ہے وہ ہماری راہنمائی کرے گا

محمد جوناگڑھی

موسیٰ نے کہا، ہرگز نہیں۔ یقین مانو، میرا رب میرے ساتھ ہے جو ضرور مجھے راه دکھائے گا

محمد حسین نجفی

موسیٰ نے کہا ہرگز نہیں! یقیناً میرا پروردگار میرے ساتھ ہے جو ضرور میری راہنمائی کرے گا۔

فَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱضْرِب بِّعَصَاكَ ٱلْبَحْرَ ۖ فَٱنفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍۢ كَٱلطَّوْدِ ٱلْعَظِيمِ ﴿٦٣﴾

پھر ہم نےموسیٰ کو حکم بھیجا کہ اپنی لاٹھی کو دریا پر مار پھر پھٹ گیا پھر ہر ٹکڑا بڑے ٹیلے کی طرح ہو گیا

ابوالاعلی مودودی

ہم نے موسیٰؑ کو وحی کے ذریعہ سے حکم دیا کہ \"مار اپنا عصا سمندر پر\" یکایک سمندر پھَٹ گیا اور اس کا ہر ٹکڑا ایک عظیم الشان پہاڑ کی طرح ہو گیا

احمد رضا خان

تو ہم نے موسیٰ کو وحی فرمائی کہ دریا پر اپنا عصا مار تو جبھی دریا پھٹ گیا تو ہر حصہ ہوگیا جیسے بڑا پہاڑ

جالندہری

اس وقت ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ اپنی لاٹھی دریا پر مارو۔ تو دریا پھٹ گیا۔ اور ہر ایک ٹکڑا (یوں) ہوگیا (کہ) گویا بڑا پہاڑ (ہے)

طاہر القادری

پھر ہم نے موسٰی (علیہ السلام) کی طرف وحی بھیجی کہ اپنا عصا دریا پر مارو، پس دریا (بارہ حصوں میں) پھٹ گیا اور ہر ٹکڑا زبردست پہاڑ کی مانند ہو گیا،

علامہ جوادی

پھر ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ اپنا عصا دریا میں مار دیں چنانچہ دریا شگافتہ ہوگیا اور ہر حصہّ ایک پہاڑ جیسا نظر آنے لگا

محمد جوناگڑھی

ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ دریا پر اپنی ﻻٹھی مار، پس اسی وقت دریا پھٹ گیا اور ہر ایک حصہ پانی کا مثل بڑے پہاڑ کے ہوگیا

محمد حسین نجفی

سو ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ اپنا عصا دریا پر مارو۔ چنانچہ وہ دریا پھٹ گیا اور (پانی کا) ہر حصہ ایک بڑے پہاڑ کی طرح ہوگیا۔

وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ ٱلْءَاخَرِينَ ﴿٦٤﴾

اور ہم نے اس جگہ دوسروں کو پہنچا دیا

ابوالاعلی مودودی

اُسی جگہ ہم دوسرے گروہ کو بھی قریب لے آئے

احمد رضا خان

اور وہاں قریب لائے ہم دوسروں کو

جالندہری

اور دوسروں کو وہاں ہم نے قریب کردیا

طاہر القادری

اور ہم نے دوسروں (یعنی فرعون اور اس کے ساتھیوں) کو اس جگہ کے قریب کر دیا،

علامہ جوادی

اور دوسرے فریق کو بھی ہم نے قریب کردیا

محمد جوناگڑھی

اور ہم نے اسی جگہ دوسروں کو نزدیک ﻻ کھڑا کر دیا

محمد حسین نجفی

اور ہم وہاں دوسرے فریق کو بھی نزدیک لائے۔

وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُۥٓ أَجْمَعِينَ ﴿٦٥﴾

اورہم نے موسیٰ کی اور جو اس کے ساتھ تھے سب کو نجات دی

ابوالاعلی مودودی

موسیٰؑ اور اُن سب لوگوں کو جو اس کے ساتھ تھے، ہم نے بچا لیا

احمد رضا خان

اور ہم نے بچالیا موسیٰ اور اس کے سب ساتھ والوں کو

جالندہری

اور موسیٰ اور ان کے ساتھ والوں کو تو بچا لیا

طاہر القادری

اور ہم نے موسٰی علیہ السلام کو (بھی) نجات بخشی اور ان سب لوگوں کو (بھی) جو ان کے ساتھ تھے،

علامہ جوادی

اور ہم نے موسیٰ اور ان کے تمام ساتھیوں کو نجات دے دی

محمد جوناگڑھی

اور موسیٰ (علیہ السلام) کو اور اس کے تمام ساتھیوں کو نجات دے دی

محمد حسین نجفی

اور ہم نے موسیٰ اور ان کے ساتھیوں کو نجات دی۔

ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْءَاخَرِينَ ﴿٦٦﴾

پھر ہم نے دوسروں کو غرق کر دیا

ابوالاعلی مودودی

اور دوسروں کو غرق کر دیا

احمد رضا خان

پھر دوسروں کو ڈبو دیا

جالندہری

پھر دوسروں کو ڈبو دیا

طاہر القادری

پھر ہم نے دوسروں (یعنی فرعونیوں) کو غرق کر دیا،

علامہ جوادی

پھر باقی لوگوں کو غرق کردیا

محمد جوناگڑھی

پھر اور سب دوسروں کو ڈبو دیا

محمد حسین نجفی

اور پھر ہم نے دوسرے فریق کو غرق کر دیا۔

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٦٧﴾

البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں

ابوالاعلی مودودی

اس واقعہ میں ایک نشانی ہے، مگر اِن لوگوں میں سے اکثر ماننے والے نہیں ہیں

احمد رضا خان

بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے

جالندہری

بےشک اس (قصے) میں نشانی ہے۔ لیکن یہ اکثر ایمان لانے والے نہیں

طاہر القادری

بیشک اس (واقعہ) میں (قدرتِ الٰہیہ) کی بڑی نشانی ہے، اور ان میں سے اکثر لوگ مومن نہ تھے،

علامہ جوادی

اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور بنی اسرائیل کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں تھی

محمد جوناگڑھی

یقیناً اس میں بڑی عبرت ہے اور ان میں کےاکثر لوگ ایمان والے نہیں

محمد حسین نجفی

بےشک اس واقعہ میں ایک بڑی نشانی ہے مگر ان سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں ہیں۔

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿٦٨﴾

اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے

ابوالاعلی مودودی

اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی

احمد رضا خان

اور بیشک تمہارا رب وہی عزت والا مہربان ہے

جالندہری

اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے

طاہر القادری

اور بیشک آپ کا رب ہی یقیناً غالب رحمت والا ہے،

علامہ جوادی

اور تمہارا پروردگار صاحبِ عزّت بھی ہے اور مہربان بھی

محمد جوناگڑھی

اور بیشک آپ کا رب بڑا ہی غالب اور مہربان ہے؟

محمد حسین نجفی

اور بےشک آپ کا پروردگار بڑا غالب آنے والا، بڑا رحم کرنے والا ہے۔

وَٱتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَٰهِيمَ ﴿٦٩﴾

اور انہیں ابراھیم کی خبر سنا دے

ابوالاعلی مودودی

اور اِنہیں ابراہیمؑ کا قصہ سناؤ

احمد رضا خان

اور ان پر پڑھو خبر ابراہیم کی

جالندہری

اور ان کو ابراہیم کا حال پڑھ کر سنا دو

طاہر القادری

اور آپ ان پر ابراہیم (علیہ السلام) کا قصہ (بھی) پڑھ کر سنا دیں،

علامہ جوادی

اور انہیں ابراہیم کی خبر پڑھ کر سناؤ

محمد جوناگڑھی

انہیں ابراہیم (علیہ السلام) کا واقعہ بھی سنادو

محمد حسین نجفی

اور آپ ان لوگوں کے سامنے ابراہیم (ع) کا قصہ بیان کیجئے۔

إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَا تَعْبُدُونَ ﴿٧٠﴾

جب اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تم کس کو پوجتے ہو

ابوالاعلی مودودی

جبکہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے پوچھا تھا کہ \"یہ کیا چیزیں ہیں جن کو تم پوجتے ہو؟\"

احمد رضا خان

جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا تم کیا پوجتے ہو

جالندہری

جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ تم کس چیز کو پوجتے ہو

طاہر القادری

جب انہوں نے اپنے باپ ٭ اور اپنی قوم سے فرمایا: تم کس چیز کو پوجتے ہو، ٭ (یہ حقیقی باپ نہ تھا، چچا تھا۔ اسی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پرورش کی تھی جس کی وجہ سے اسے باپ کہا کرتے تھے۔ اس کا نام آزر ہے جبکہ آپ کے حقیقی والد کا نام تارخ ہے۔)

علامہ جوادی

جب انہوںنے اپنے مربی باپ اور قوم سے کہا کہ تم لوگ کس کی عبادت کررہے ہو

محمد جوناگڑھی

جبکہ انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا کہ تم کس کی عبادت کرتے ہو؟

محمد حسین نجفی

جب انہوں نے اپنے باپ (یعنی چچا) اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کس چیز کی پرستش کرتے ہو؟

قَالُوا۟ نَعْبُدُ أَصْنَامًۭا فَنَظَلُّ لَهَا عَٰكِفِينَ ﴿٧١﴾

کہنے لگے ہم بتوں کو پوجتے ہیں پھر انہی کے گرد رہا کرتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

انہوں نے جواب دیا \"کچھ بت ہیں جن کی ہم پوجا کرتے ہیں اور انہی کی سیوا میں ہم لگے رہتے ہیں\"

احمد رضا خان

بولے ہم بتوں کو پوجتے ہیں پھر ان کے سامنے آسن مارے رہتے ہیں،

جالندہری

وہ کہنے لگے کہ ہم بتوں کو پوجتے ہیں اور ان کی پوجا پر قائم ہیں

طاہر القادری

انہوں نے کہا: ہم بتوں کی پرستش کرتے ہیں اور ہم انہی (کی عبادت و خدمت) کے لئے جمے رہنے والے ہیں،

علامہ جوادی

ان لوگوں نے کہا کہ ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں اور انہی کی مجاوری کرتے ہیں

محمد جوناگڑھی

انہوں نے جواب دیا کہ عبادت کرتے ہیں بتوں کی، ہم تو برابر ان کے مجاور بنے بیٹھے ہیں

محمد حسین نجفی

انہوں نے کہا کہ ہم تو بتوں کی پرستش کرتے ہیں اور اس پر قائم ہیں۔

قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ ﴿٧٢﴾

کہا کیا وہ تمہاری بات سنتے ہیں جب تم پکارتے ہو

ابوالاعلی مودودی

اس نے پوچھا \"کیا یہ تمہاری سنتے ہیں جب تم انہیں پکارتے ہو؟

احمد رضا خان

فرمایا کیا وہ تمہاری سنتے ہیں جب تم پکارو،

جالندہری

ابراہیم نے کہا کہ جب تم ان کو پکارتے ہو تو کیا وہ تمہاری آواز کو سنتے ہیں؟

طاہر القادری

(ابراہیم علیہ السلام نے) فرمایا: کیا وہ تمہیں سنتے ہیں جب تم (ان کو) پکارتے ہو،

علامہ جوادی

تو ابراہیم نے کہا کہ جب تم ان کو پکارتے ہو تو یہ تمہاری آواز سنتے ہیں

محمد جوناگڑھی

آپ نے فرمایا کہ جب تم انہیں پکارتے ہو تو کیا وه سنتے بھی ہیں؟

محمد حسین نجفی

ابراہیم نے کہا کہ جب تم انہیں پکارتے ہو تو کیا یہ تمہاری آواز سنتے ہیں۔

أَوْ يَنفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ ﴿٧٣﴾

یا تمہیں کچھ نفع یا نقصان پہنچا سکتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

یا یہ تمہیں کچھ نفع یا نقصان پہنچاتے ہیں؟\"

احمد رضا خان

یا تمہارا کچھ بھلا برا کرتے ہیں

جالندہری

یا تمہیں کچھ فائدے دے سکتے یا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

طاہر القادری

یا وہ تمہیں نفع پہنچاتے ہیں یا نقصان پہنچاتے ہیں،

علامہ جوادی

یہ کوئی فائدہ یا نقصان پہنچاتے ہیں

محمد جوناگڑھی

یا تمہیں نفع نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں

محمد حسین نجفی

یا تمہیں کچھ نفع یا نقصان پہنچاتے ہیں؟

قَالُوا۟ بَلْ وَجَدْنَآ ءَابَآءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ ﴿٧٤﴾

کہنے لگے بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا کرتے پایا ہے

ابوالاعلی مودودی

انہوں نے جواب دیا \"نہیں، بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا ہے\"

احمد رضا خان

بولے بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا،

جالندہری

انہوں نے کہا (نہیں) بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے

طاہر القادری

وہ بولے: (یہ تو معلوم نہیں) لیکن ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا تھا،

علامہ جوادی

ان لوگوں نے جواب دیا کہ ہم نے اپنے باپ داداکو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے

محمد جوناگڑھی

انہوں نے کہا یہ (ہم کچھ نہیں جانتے) ہم تو اپنے باپ دادوں کو اسی طرح کرتے پایا

محمد حسین نجفی

انہوں نے کہا بلکہ ہم نے اپنے باپ داداؤں کو ایسے ہی کرتے پایا ہے۔

قَالَ أَفَرَءَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ ﴿٧٥﴾

کہا کیا تمہیں خبر ہے جنہیں تم پوجتے ہو

ابوالاعلی مودودی

اس پر ابراہیمؑ نے کہا \"کبھی تم نے (آنکھیں کھول کر) اُن چیزوں کو دیکھا بھی جن کی بندگی تم

احمد رضا خان

فرمایا تو کیا تم دیکھتے ہو یہ جنہیں پوج رہے ہو،

جالندہری

ابراہیم نے کہا کیا تم نے دیکھا کہ جن کو تم پوجتے رہے ہو

طاہر القادری

(ابراہیم علیہ السلام نے) فرمایا: کیا تم نے (کبھی ان کی حقیقت میں) غور کیا ہے جن کی تم پرستش کرتے ہو،

علامہ جوادی

ابراہیم نے کہا کہ کیا تم کو معلوم ہے کہ جن کی تم عبادت کرتے ہو

محمد جوناگڑھی

آپ نے فرمایا کچھ خبر بھی ہے جنہیں تم پوج رہے ہو

محمد حسین نجفی

ابراہیم نے کہا کیا تم نے ان چیزوں کی (اصل حقیقت) دیکھی ہے کہ جن کی تم

أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُمُ ٱلْأَقْدَمُونَ ﴿٧٦﴾

تم او رتمہارے پہلے باپ دادا جنہیں پوجتے تھے

ابوالاعلی مودودی

اور تمہارے پچھلے باپ دادا بجا لاتے رہے؟

احمد رضا خان

تم اور تمہارے اگلے باپ دادا

جالندہری

تم بھی اور تمہارے اگلے باپ دادا بھی

طاہر القادری

تم اور تمہارے اگلے آباء و اجداد (الغرض کسی نے بھی سوچا)،

علامہ جوادی

تم اور تمہارے تمام بزرگان خاندان

محمد جوناگڑھی

تم اور تمہارے اگلے باپ دادا، وه سب میرے دشمن ہیں

محمد حسین نجفی

اور تمہارے باپ دادا پرستش کرتے رہے ہیں؟ (کہ وہ کیا ہے؟)

فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّۭ لِّىٓ إِلَّا رَبَّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٧٧﴾

سو وہ سوائے رب العالمین کے میرے دشمن ہیں

ابوالاعلی مودودی

میرے تو یہ سب دشمن ہیں، بجز ایک رب العالمین کے

احمد رضا خان

بیشک وہ سب میرے دشمن ہیں مگر پروردگار عالم

جالندہری

وہ میرے دشمن ہیں۔ مگر خدائے رب العالمین (میرا دوست ہے)

طاہر القادری

پس وہ (سب بُت) میرے دشمن ہیں سوائے تمام جہانوں کے رب کے (وہی میرا معبود ہے)،

علامہ جوادی

یہ سب میرے دشمن ہیں. رب العالمین کے علاوہ

محمد جوناگڑھی

بجز سچے اللہ تعالیٰ کے جو تمام جہان کا پالنہار ہے

محمد حسین نجفی

بہرکیف یہ سب میرے دشمن ہیں سوائے رب العالمین کے۔

ٱلَّذِى خَلَقَنِى فَهُوَ يَهْدِينِ ﴿٧٨﴾

جس نے مجھے پیدا کیا پھر وہی مجھے راہ دکھاتا ہے

ابوالاعلی مودودی

جس نے مجھے پیدا کیا، پھر وہی میری رہنمائی فرماتا ہے

احمد رضا خان

وہ جس نے مجھے پیدا کیا تو وہ مجھے راہ دے گا

جالندہری

جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی مجھے رستہ دکھاتا ہے

طاہر القادری

وہ جس نے مجھے پیدا کیا سو وہی مجھے ہدایت فرماتا ہے،

علامہ جوادی

کہ جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور پھر وہی ہدایت بھی دیتا ہے

محمد جوناگڑھی

جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی میری رہبری فرماتا ہے

محمد حسین نجفی

جس نے مجھے پیدا کیا ہے۔ پھر وہی میری راہنمائی کرتا ہے۔

وَٱلَّذِى هُوَ يُطْعِمُنِى وَيَسْقِينِ ﴿٧٩﴾

اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے

ابوالاعلی مودودی

جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے

احمد رضا خان

اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے

جالندہری

اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے

طاہر القادری

اور وہی ہے جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے،

علامہ جوادی

وہی کھانادیتا ہے اور وہی پانی پلاتا ہے

محمد جوناگڑھی

وہی ہے جو مجھے کھلاتا پلاتا ہے

محمد حسین نجفی

اور وہ جو مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا بھی۔

وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ ﴿٨٠﴾

اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے

ابوالاعلی مودودی

اور جب میں بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے

احمد رضا خان

اور جب میں بیمار ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے

جالندہری

اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو مجھے شفا بخشتا ہے

طاہر القادری

اور جب میں بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے،

علامہ جوادی

اور جب بیمار ہوجاتا ہوں تو وہی شفا بھی دیتا ہے

محمد جوناگڑھی

اور جب میں بیمار پڑ جاؤں تو مجھے شفا عطا فرماتا ہے

محمد حسین نجفی

اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ مجھے شفا دیتا ہے۔

وَٱلَّذِى يُمِيتُنِى ثُمَّ يُحْيِينِ ﴿٨١﴾

اور وہ جو مجھے مارے گا پھر زندہ کرے گا

ابوالاعلی مودودی

جو مجھے موت دے گا اور پھر دوبارہ مجھ کو زندگی بخشے گا

احمد رضا خان

اور وہ مجھے وفات دے گا پھر مجھے زندہ کرے گا

جالندہری

اور جو مجھے مارے گا اور پھر زندہ کرے گا

طاہر القادری

اور وہی مجھے موت دے گا پھر وہی مجھے (دوبارہ) زندہ فرمائے گا،

علامہ جوادی

وہی موت دیتا ہے اور پھر وہی زندہ کرتا ہے

محمد جوناگڑھی

اور وہی مجھے مار ڈالے گا پھر زنده کردے گا

محمد حسین نجفی

اور جو مجھے موت دے گا اور پھر مجھے (دوبارہ) زندہ کرے گا۔

وَٱلَّذِىٓ أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِى خَطِيٓـَٔتِى يَوْمَ ٱلدِّينِ ﴿٨٢﴾

اور وہ جو مجھے امید ہے کہ میرے گناہ قیامت کے دن مجھے بخش دے گا

ابوالاعلی مودودی

اور جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ روزِ جزا میں وہ میری خطا معاف فرما دے گا\"

احمد رضا خان

اور وہ جس کی مجھے آس لگی ہے کہ میری خطائیں قیامت کے دن بخشے گا

جالندہری

اور وہ جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میرے گناہ بخشے گا

طاہر القادری

اور اسی سے میں امید رکھتا ہوں کہ روزِ قیامت وہ میری خطائیں معاف فرما دے گا،

علامہ جوادی

اور اسی سے یہ امید ہے کہ روزِ حساب میری خطاؤں کو معاف کردے

محمد جوناگڑھی

اور جس سے امید بندھی ہوئی ہے کہ وه روز جزا میں میرے گناہوں کو بخش دے گا

محمد حسین نجفی

اور جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ وہ جزا و سزا کے دن میری خطا معاف کر دے گا۔

رَبِّ هَبْ لِى حُكْمًۭا وَأَلْحِقْنِى بِٱلصَّٰلِحِينَ ﴿٨٣﴾

اے میرے رب مجھے کمال علم عطا فرما اور مجھے نیکیوں کے ساتھ شامل کر

ابوالاعلی مودودی

(اِس کے بعد ابراہیمؑ نے دعا کی) \"اے میرے رب، مجھے حکم عطا کر اور مجھ کو صالحوں کے ساتھ ملا

احمد رضا خان

اے میرے رب مجھے حکم عطا کر اور مجھے ان سے ملادے جو تیرے قرب خاص کے سزاوار ہیں

جالندہری

اے پروردگار مجھے علم ودانش عطا فرما اور نیکوکاروں میں شامل کر

طاہر القادری

اے میرے رب! مجھے علم و عمل میں کمال عطا فرما اور مجھے اپنے قربِ خاص کے سزاواروں میں شامل فرما لے،

علامہ جوادی

خدایا مجھے علم و حکمت عطا فرما اور مجھے صالحین کے ساتھ ملحق کردے

محمد جوناگڑھی

اے میرے رب! مجھے قوت فیصلہ عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں ملا دے

محمد حسین نجفی

اے میرے پروردگار! مجھے (علم و حکمت) عطا فرما۔ اور مجھے نیکوکاروں میں شامل فرما۔

وَٱجْعَل لِّى لِسَانَ صِدْقٍۢ فِى ٱلْءَاخِرِينَ ﴿٨٤﴾

اور آئندہ آنے والی نسلوں میں میرا ذکر خیر باقی رکھ

ابوالاعلی مودودی

اور بعد کے آنے والوں میں مجھ کو سچی ناموری عطا کر

احمد رضا خان

اور میری سچی ناموری رکھ پچھلوں میں

جالندہری

اور پچھلے لوگوں میں میرا ذکر نیک (جاری) کر

طاہر القادری

اور میرے لئے بعد میں آنے والوں میں (بھی) ذکرِ خیر اور قبولیت جاری فرما،

علامہ جوادی

اور میرے لئے آئندہ نسلوں میں سچی زبان اور ذکر خیر قرار دے

محمد جوناگڑھی

اور میرا ذکر خیر پچھلے لوگوں میں بھی باقی رکھ

محمد حسین نجفی

اور آئندہ آنے والوں میں میرا ذکرِ خیر جاری رکھ۔

وَٱجْعَلْنِى مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ ٱلنَّعِيمِ ﴿٨٥﴾

اور مجھے نعمت کے باغ کے وارثوں میں کر دے

ابوالاعلی مودودی

اور مجھے جنتِ نعیم کے وارثوں میں شامل فرما

احمد رضا خان

اور مجھے ان میں کر جو چین کے باغوں کے وارث ہیں

جالندہری

اور مجھے نعمت کی بہشت کے وارثوں میں کر

طاہر القادری

اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا دے،

علامہ جوادی

اور مجھے جنت کے وارثوں میں سے قرار دے

محمد جوناگڑھی

مجھے نعمتوں والی جنت کے وارﺛوں میں سے بنادے

محمد حسین نجفی

اور مجھے جنتِ نعیم کے وارثوں میں شامل فرما۔

وَٱغْفِرْ لِأَبِىٓ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ ﴿٨٦﴾

اور میرے باپ کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے تھا

ابوالاعلی مودودی

اور میرے باپ کو معاف کر دے کہ بے شک وہ گمراہ لوگوں میں سے ہے

احمد رضا خان

اور میرے باپ کو بخش دے بیشک وہ گمراہ،

جالندہری

اور میرے باپ کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے ہے

طاہر القادری

اور میرے باپ کو بخش دے بیشک وہ گمراہوں میں سے تھا،

علامہ جوادی

اور میرے مربی کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے ہے

محمد جوناگڑھی

اور میرے باپ کو بخش دے یقیناً وه گمراہوں میں سے تھا

محمد حسین نجفی

اور میرے باپ (یعنی چچا) کی مغفرت فرما۔ بےشک وہ گمراہوں میں سے تھا۔

وَلَا تُخْزِنِى يَوْمَ يُبْعَثُونَ ﴿٨٧﴾

اور مجھے ذلیل نہ کر جس دن لوگ اٹھائے جائیں گے

ابوالاعلی مودودی

اور مجھے اس دن رسوا نہ کر جبکہ سب لوگ زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے

احمد رضا خان

اور مجھے رسوا نہ کرنا جس دن سب اٹھائے جائیں گے

جالندہری

اور جس دن لوگ اٹھا کھڑے کئے جائیں گے مجھے رسوا نہ کیجیو

طاہر القادری

اور مجھے (اُس دن) رسوا نہ کرنا جس دن لوگ قبروں سے اٹھائے جائیں گے،

علامہ جوادی

اور مجھے اس دن رسوا نہ کرنا جب سب قبروں سے اٹھائے جائیں گے

محمد جوناگڑھی

اور جس دن کے لوگ دوباره جلائے جائیں مجھے رسوا نہ کر

محمد حسین نجفی

اور جس دن لوگ (قبروں سے) اٹھائے جائیں گے اس دن مجھے رسوا نہ کر۔

يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌۭ وَلَا بَنُونَ ﴿٨٨﴾

جس دن مال اور اولاد نفع نہیں دے گی

ابوالاعلی مودودی

جبکہ نہ مال کوئی فائدہ دے گا نہ اولاد

احمد رضا خان

جس دن نہ مال کام آئے گا نہ بیٹے،

جالندہری

جس دن نہ مال ہی کچھ فائدہ دے سکا گا اور نہ بیٹے

طاہر القادری

جس دن نہ کوئی مال نفع دے گا اور نہ اولاد،

علامہ جوادی

جس دن مال اور اولاد کوئی کام نہ آئے گا

محمد جوناگڑھی

جس دن کہ مال اور اوﻻد کچھ کام نہ آئے گی

محمد حسین نجفی

جس دن نہ مال فائدہ دے گا اور نہ اولاد۔

إِلَّا مَنْ أَتَى ٱللَّهَ بِقَلْبٍۢ سَلِيمٍۢ ﴿٨٩﴾

مگر جو الله کے پاس پاک دل لے کر آیا

ابوالاعلی مودودی

بجز اس کے کہ کوئی شخص قلب سلیم لیے ہوئے اللہ کے حضور حاضر ہو\"

احمد رضا خان

مگر وہ جو اللہ کے حضور حاضر ہوا سلامت دل لے کر

جالندہری

ہاں جو شخص خدا کے پاس پاک دل لے کر آیا (وہ بچ جائے گا)

طاہر القادری

مگر وہی شخص (نفع مند ہوگا) جو اللہ کی بارگاہ میں سلامتی والے بے عیب دل کے ساتھ حاضر ہوا،

علامہ جوادی

مگر وہ جو قلب سلیم کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہو

محمد جوناگڑھی

لیکن فائده واﻻ وہی ہوگا جو اللہ تعالیٰ کے سامنے بے عیب دل لے کر جائے

محمد حسین نجفی

اور سوائے اس کے جو اللہ کی بارگاہ میں قلبِ سلیم کے ساتھ حاضر ہوگا۔

وَأُزْلِفَتِ ٱلْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ ﴿٩٠﴾

اور پرہیز گاروں کے لیے جنت قریب لائی جائے گی

ابوالاعلی مودودی

(اس روز) جنت پرہیزگاروں کے قریب لے آئی جائے گی

احمد رضا خان

اور قریب لائی جائے گی جنت پرہیزگاروں کے لیے

جالندہری

اور بہشت پرہیزگاروں کے قریب کردی جائے گی

طاہر القادری

اور (اس دن) جنت پرہیزگاروں کے قریب کر دی جائے گے،

علامہ جوادی

اور جس دن جنتّ پرہیزگاروں سے قریب تر کردی جائے گی

محمد جوناگڑھی

اور پرہیزگاروں کے لیے جنت بالکل نزدیک ﻻدی جائے گی

محمد حسین نجفی

اور جنت پرہیزگاروں کے قریب کر دی جائے گی۔

وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ ﴿٩١﴾

اور دوزخ سرکشوں کے لیے ظاہر کی جائے گی

ابوالاعلی مودودی

اور دوزخ بہکے ہوئے لوگوں کے سامنے کھول دی جائے گی

احمد رضا خان

اور ظاہر کی جائے گی دوزخ گمراہوں کے لیے،

جالندہری

اور دوزخ گمراہوں کے سامنے لائی جائے گی

طاہر القادری

اور دوزخ گمراہوں کے سامنے ظاہر کر دی جائے گی،

علامہ جوادی

اور جہنمّ کو گمراہوں کے سامنے کردیا جائے گا

محمد جوناگڑھی

اور گمراه لوگوں کے لیے جہنم ﻇاہر کردی جائے گی

محمد حسین نجفی

اور دوزخ گمراہوں کے سامنے ظاہر کر دی جائے گی۔

وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ ﴿٩٢﴾

اور انہیں کہا جائے گا کہاں ہیں جنہیں تم پوجتے تھے

ابوالاعلی مودودی

اور ان سے پوچھا جائے گا کہ \"اب کہاں ہیں وہ جن کی تم خدا کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتے تھے؟

احمد رضا خان

اور ان سے کہا جائے گا کہاں ہیں وہ جن کو تم پوجتے تھے،

جالندہری

اور ان سے کہا جائے گا کہ جن کو تم پوجتے تھے وہ کہاں ہیں؟

طاہر القادری

اور ان سے کہا جائے گا: وہ (بت) کہاں ہیں جنہیں تم پوجتے تھے،

علامہ جوادی

اور جہنّمیوں سے کہا جائے گا کہ کہاں ہیں وہ جن کی تم عبادت کیا کرتے تھے

محمد جوناگڑھی

اور ان سے پوچھا جائے گا کہ جن کی تم پوجا کرتے رہے وه کہاں ہیں؟

محمد حسین نجفی

اور ان سے کہا جائے گا کہ تمہارے وہ معبود کہاں ہیں جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے؟

مِن دُونِ ٱللَّهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ ﴿٩٣﴾

الله کے سوا کیا وہ تمہاری مدد کر سکتے ہیں یا بدلہ لے سکتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

کیا وہ تمہاری کچھ مدد کر رہے ہیں یا خود اپنا بچاؤ کر سکتے ہیں؟\"

احمد رضا خان

اللہ کے سوا، کیا وہ تمہاری مدد کریں گے یا بدلہ لیں گے،

جالندہری

یعنی جن کو خدا کے سوا (پوجتے تھے) کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں یا خود بدلہ لے سکتے ہیں

طاہر القادری

اللہ کے سوا، کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں یا خود اپنی مدد کرسکتے ہیں؟ (کہ اپنے آپ کو دوزخ سے بچالیں)،

علامہ جوادی

خدا کو چھوڑ کر وہ تمہاری مدد کریں گے یا اپنی مدد کریں گے

محمد جوناگڑھی

جو اللہ تعالیٰ کے سوا تھے، کیاوه تمہاری مدد کرتے ہیں؟ یا کوئی بدلہ لے سکتے ہیں

محمد حسین نجفی

کیا وہ (آج) تمہاری کچھ مدد کرتے ہیں یا وہ اپنا ہی بچاؤ کر سکتے ہیں؟

فَكُبْكِبُوا۟ فِيهَا هُمْ وَٱلْغَاوُۥنَ ﴿٩٤﴾

پھر وہ اور سب گمراہ اس میں اوندھے ڈال دیے جائیں گے

ابوالاعلی مودودی

پھر وہ معبود اور یہ بہکے ہوئے لوگ

احمد رضا خان

تو اوندھا دیے گئے جہنم میں وہ اور سب گمراہ

جالندہری

تو وہ اور گمراہ (یعنی بت اور بت پرست) اوندھے منہ دوزخ میں ڈال دیئے جائیں گے

طاہر القادری

سو وہ (بت بھی) اس (دوزخ) میں اوندھے منہ گرا دیئے جائیں گے اور گمراہ لوگ (بھی)،

علامہ جوادی

پھر وہ سب مع تمام گمراہوں کے جہنّم میں منہ کے بل ڈھکیل دیئے جائیں گے

محمد جوناگڑھی

پس وه سب اور کل گمراه لوگ جہنم میں اوندھے منھ ڈال دیے جائیں گے

محمد حسین نجفی

پھر وہ معبود اور (یہ) گمراہ لوگ۔

وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ ﴿٩٥﴾

اور شیطان کے سارے لشکروں کو بھی

ابوالاعلی مودودی

اور ابلیس کے لشکر سب کے سب اس میں اُوپر تلے دھکیل دیے جائیں گے

احمد رضا خان

اور ابلیس کے لشکر سارے

جالندہری

اور شیطان کے لشکر سب کے سب (داخل جہنم ہوں گے)

طاہر القادری

اور ابلیس کی ساری فوجیں (بھی واصل جہنم ہوں گی)،

علامہ جوادی

اور ابلیس کے تمام لشکر والے بھی

محمد جوناگڑھی

اور ابلیس کے تمام کے تمام لشکر بھی، وہاں

محمد حسین نجفی

اور ابلیس اور اس کے سارے لشکر اس (دوزخ) میں اندھے منہ ڈال دیئے جائیں گے۔

قَالُوا۟ وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ ﴿٩٦﴾

اوروہ وہاں آپس میں جھگڑتے ہوئے کہیں گے

ابوالاعلی مودودی

وہاں یہ سب آپس میں جھگڑیں گے اور یہ بہکے ہوئے لوگ (اپنے معبودوں سے) کہیں گے

احمد رضا خان

کہیں گے اور وہ اس میں باہم جھگڑے ہوں گے،

جالندہری

وہ آپس میں جھگڑیں گے اور کہیں گے

طاہر القادری

وہ (گمراہ لوگ) اس (دوزخ) میں باہم جھگڑا کرتے ہوئے کہیں گے،

علامہ جوادی

اور وہ سب جہنمّ میں آپس میں جھگڑا کرتے ہوئے کہیں گے

محمد جوناگڑھی

آپس میں لڑتے جھگڑتے ہوئے کہیں گے

محمد حسین نجفی

اور وہ دوزخ میں باہم جھگڑتے ہوئے کہیں گے۔

تَٱللَّهِ إِن كُنَّا لَفِى ضَلَٰلٍۢ مُّبِينٍ ﴿٩٧﴾

الله کی قسم بیشک ہم صریح گمراہی میں تھے

ابوالاعلی مودودی

کہ \"خدا کی قسم، ہم تو صریح گمراہی میں مبتلا تھے

احمد رضا خان

خدا کی قسم بیشک ہم کھلی گمراہی میں تھے،

جالندہری

کہ خدا کی قسم ہم تو صریح گمراہی میں تھے

طاہر القادری

اللہ کی قسم! ہم کھلی گمراہی میں تھے،

علامہ جوادی

کہ خدا کی قسم ہم سب کھلی ہوئی گمراہی میں تھے

محمد جوناگڑھی

کہ قسم اللہ کی! یقیناً ہم تو کھلی غلطی پر تھے

محمد حسین نجفی

خدا کی قَسم ہم کھلی ہوئی گمراہی میں تھے۔

إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٩٨﴾

جب ہم تمہیں رب العالمین کے برابر کیا کرتے تھے

ابوالاعلی مودودی

جبکہ تم کو رب العالمین کی برابری کا درجہ دے رہے تھے

احمد رضا خان

جبکہ انہیں رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے،

جالندہری

جب کہ تمہیں (خدائے) رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے

طاہر القادری

جب ہم تمہیں سب جہانوں کے رب کے برابر ٹھہراتے تھے،

علامہ جوادی

جب تم کو رب العالمین کے برابر قرار دے رہے تھے

محمد جوناگڑھی

جبکہ تمہیں رب العالمین کے برابر سمجھ بیٹھے تھے

محمد حسین نجفی

جب تمہیں رب العالمین کے برابر قرار دیتے تھے۔

وَمَآ أَضَلَّنَآ إِلَّا ٱلْمُجْرِمُونَ ﴿٩٩﴾

اور ہمیں ان بدکاروں کے سوا کسی نے گمراہ نہیں کیا

ابوالاعلی مودودی

اور وہ مجرم لوگ ہی تھے جنہوں نے ہم کو اس گمراہی میں ڈالا

احمد رضا خان

اور ہمیں نہ بہکایا مگر مجرموں نے

جالندہری

اور ہم کو ان گنہگاروں ہی نے گمراہ کیا تھا

طاہر القادری

اور ہم کو (ان) مجرموں کے سوا کسی نے گمراہ نہیں کیا،

علامہ جوادی

اور ہمیں مجرموں کے علاوہ کسی نے گمراہ نہیں کیا

محمد جوناگڑھی

اور ہمیں تو سوا ان بدکاروں کے کسی اور نے گمراه نہیں کیا تھا

محمد حسین نجفی

اور ہم کو تو بس (بڑے) مجرموں نے گمراہ کیا تھا۔

فَمَا لَنَا مِن شَٰفِعِينَ ﴿١٠٠﴾

پھر کوئی ہماری سفارش کرنے والا نہیں

ابوالاعلی مودودی

اب نہ ہمارا کوئی سفارشی ہے

احمد رضا خان

تو اب ہمارا کوئی سفارشی نہیں

جالندہری

تو (آج) نہ کوئی ہمارا سفارش کرنے والا ہے

طاہر القادری

سو (آج) نہ کوئی ہماری سفارش کرنے والا ہے،

علامہ جوادی

اب ہمارے لئے کوئی شفاعت کرنے والا بھی نہیں ہے

محمد جوناگڑھی

اب تو ہمارا کوئی سفارشی بھی نہیں

محمد حسین نجفی

نہ اب ہمارا کوئی سفارشی ہے۔

وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍۢ ﴿١٠١﴾

اور نہ کوئی مخلص دوست ہے

ابوالاعلی مودودی

اور نہ کوئی جگری دوست

احمد رضا خان

اور نہ کوئی غم خوار دوست

جالندہری

اور نہ گرم جوش دوست

طاہر القادری

اور نہ کوئی گرم جوش دوست ہے،

علامہ جوادی

اور نہ کوئی دل پسند دوست ہے

محمد جوناگڑھی

اور نہ کوئی (سچا) غم خوار دوست

محمد حسین نجفی

اور نہ کوئی مخلص دوست۔

فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةًۭ فَنَكُونَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١٠٢﴾

پھر اگر ہمیں دوبارہ جانا ملے تو ہم ایمان والوں میں شامل ہوں

ابوالاعلی مودودی

کاش ہمیں ایک دفعہ پھر پلٹنے کا موقع مل جائے تو ہم مومن ہوں\"

احمد رضا خان

تو کسی طرح ہمیں پھر جانا ہوتا کہ ہم مسلمان ہوجاتے،

جالندہری

کاش ہمیں (دنیا میں) پھر جانا ہو تم ہم مومنوں میں ہوجائیں

طاہر القادری

سو کاش ہمیں ایک بار (دنیا میں) پلٹنا (نصیب) ہو جاتا تو ہم مومن ہوجاتے،

علامہ جوادی

پس اے کاش ہمیں واپسی نصیب ہوجاتی تو ہم سب بھی صاحب هایمان ہوجاتے

محمد جوناگڑھی

اگر کاش کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر جانا ملتا تو ہم پکے سچے مومن بن جاتے

محمد حسین نجفی

کاش! ہم دوبارہ (دنیا میں) بھیجے جاتے تو ضرور ہم اہلِ ایمان سے ہو جاتے۔

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٠٣﴾

البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں

ابوالاعلی مودودی

یقیناً اس میں ایک بڑی نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں

احمد رضا خان

بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت ایمان والے نہ تھے،

جالندہری

بےشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں

طاہر القادری

بیشک اس (واقعہ) میں (قدرتِ الٰہیہ کی) بڑی نشانی ہے، اور ان کے اکثر لوگ مومن نہ تھے،

علامہ جوادی

اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت بہرحال مومن نہیں تھی

محمد جوناگڑھی

یہ ماجرا یقیناً ایک زبردست نشانی ہے ان میں سے اکثر لوگ ایمان ﻻنے والے نہیں

محمد حسین نجفی

بےشک اس میں بڑی نشانی ہے مگر ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں۔

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٠٤﴾

اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے

ابوالاعلی مودودی

اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی

احمد رضا خان

اور بیشک تمہارا رب وہی عزت والا مہربان ہے،

جالندہری

اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے

طاہر القادری

اور بیشک آپ کا رب ہی یقیناً غالب رحمت والا ہے،

علامہ جوادی

اور تمہارا پروردگار سب پر غالب بھی ہے اور مہربان بھی ہے

محمد جوناگڑھی

یقیناً آپ کا پروردگار ہی غالب مہربان ہے

محمد حسین نجفی

اور یقیناً آپ کا پروردگار بڑا غالب اور بڑا رحم کرنے والا ہے۔

كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٠٥﴾

نوح کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا

ابوالاعلی مودودی

قوم نوحؑ نے رسولوں کو جھٹلایا

احمد رضا خان

نوح کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا

جالندہری

قوم نوح نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا

طاہر القادری

نوح (علیہ السلام) کی قوم نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلایا،

علامہ جوادی

اور نوح کی قوم نے بھی مرسلین کی تکذیب کی

محمد جوناگڑھی

قوم نوح نے بھی نبیوں کو جھٹلایا

محمد حسین نجفی

نوح(ع) کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا۔

إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٠٦﴾

جب ان کے بھائی نوح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں

ابوالاعلی مودودی

یاد کرو جبکہ ان کے بھائی نوحؑ نے ان سے کہا تھا \"کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟

احمد رضا خان

جبکہ ان سے ان کے ہم قوم نوح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں

جالندہری

جب ان سے ان کے بھائی نوح نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں

طاہر القادری

جب ان سے ان کے (قومی) بھائی نوح (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہو،

علامہ جوادی

جب ان کے بھائی نوح نے ان سے کہا کہ تم پرہیزگاری کیوں نہیں اختیار کرتے ہو

محمد جوناگڑھی

جبکہ ان کے بھائی نوح (علیہ السلام) نے کہا کہ کیا تمہیں اللہ کا خوف نہیں!

محمد حسین نجفی

جب کہ ان کے بھائی نوح نے ان سے کہا کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟ ۔

إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ ﴿١٠٧﴾

میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں

ابوالاعلی مودودی

میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

احمد رضا خان

بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا بھیجا ہوا امین ہوں

جالندہری

میں تو تمہارا امانت دار ہوں

طاہر القادری

بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول (بن کر آیا) ہوں،

علامہ جوادی

میں تمہارے لئے امانت دار نمائندہ پروردگار ہوں

محمد جوناگڑھی

سنو! میں تمہاری طرف اللہ کا امانتدار رسول ہوں

محمد حسین نجفی

بےشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں۔

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٠٨﴾

پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو

ابوالاعلی مودودی

لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

احمد رضا خان

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو

جالندہری

تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو

طاہر القادری

سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو،

علامہ جوادی

پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

محمد جوناگڑھی

پس تمہیں اللہ سے ڈرنا چاہئے اور میری بات ماننی چاہئے

محمد حسین نجفی

سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔

وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿١٠٩﴾

اور میں تم سے اس پر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے

ابوالاعلی مودودی

میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے

احمد رضا خان

اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے،

جالندہری

اور اس کام کا تم سے کچھ صلہ نہیں مانگتا۔ میرا صلہ تو خدائے رب العالمین ہی پر ہے

طاہر القادری

اور میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کوئی معاوضہ نہیں مانگتا، میرا اجر تو صرف سب جہانوں کے رب کے ذمہ ہے،

علامہ جوادی

اور میں اس تبلیغ کی کوئی اجر بھی نہیں چاہتا ہوں میری اجر ت تو رب العالمین کے ذمہ ہے

محمد جوناگڑھی

میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں چاہتا، میرا بدلہ تو صرف رب العالمین کے ہاں ہے

محمد حسین نجفی

اور میں تم سے اس (تبلیغ) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا۔ میری اجرت تو رب العالمین کے ذمہ ہے۔

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١١٠﴾

سو الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو

ابوالاعلی مودودی

پس تم اللہ سے ڈرو اور (بے کھٹکے) میری اطاعت کرو\"

احمد رضا خان

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،

جالندہری

تو خدا سے ڈرو اور میرے کہنے پر چلو

طاہر القادری

پس تم اللہ سے ڈرو اور میری فرمانبرادری کرو،

علامہ جوادی

لہذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

محمد جوناگڑھی

پس تم اللہ کا خوف رکھو اور میری فرمانبرداری کرو

محمد حسین نجفی

پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔

۞ قَالُوٓا۟ أَنُؤْمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلْأَرْذَلُونَ ﴿١١١﴾

انہوں نے کہا کیا ہم تجھ پر ایمان لائیں حالانکہ تیرے تابع توکمینے لوگ ہوئے ہیں

ابوالاعلی مودودی

انہوں نے جواب دیا \"“کیا ہم تجھے مان لیں حالانکہ تیری پیروی رذیل ترین لوگوں نے اختیار کی ہے؟\"

احمد رضا خان

بولے کیا ہم تم پر ایمان لے آئیں اور تمہارے ساتھ کمینے ہو ےٴ ہیں

جالندہری

وہ بولے کہ کیا ہم تم کو مان لیں اور تمہارے پیرو تو رذیل لوگ ہوتے ہیں

طاہر القادری

وہ بولے: کیا ہم تم پر ایمان لے آئیں حالانکہ تمہاری پیروی (معاشرے کے) انتہائی نچلے اور حقیر (طبقات کے) لوگ کر رہے ہیں،

علامہ جوادی

ان لوگوں نے کہا کہ ہم آپ پر کس طرح ایمان لے آئیں جبکہ آپ کے سارے پیروکار پست طبقہ کے لوگ ہیں

محمد جوناگڑھی

قوم نے جواب دیا کہ ہم تجھ پر ایمان ﻻئیں! تیری تابعداری تو رذیل لوگوں نے کی ہے

محمد حسین نجفی

انہوں نے کہا ہم کس طرح تجھے مان لیں (اور اطاعت کریں) جبکہ رذیل لوگ تمہاری پیروی کر رہے ہیں۔

قَالَ وَمَا عِلْمِى بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿١١٢﴾

کہا اور مجھے کیا خبر کہ وہ کیا کرتے تھے

ابوالاعلی مودودی

نوحؑ نے کہا \"میں کیا جانوں کہ ان کے عمل کیسے ہیں

احمد رضا خان

فرمایا مجھے کیا خبر ان کے کام کیا ہیں

جالندہری

نوح نے کہا کہ مجھے کیا معلوم کہ وہ کیا کرتے ہیں

طاہر القادری

(نوح علیہ السلام نے) فرمایا: میرے علم کو ان کے (پیشہ وارانہ) کاموں سے کیا سروکار،

علامہ جوادی

نوح نے کہا کہ میں کیا جانوں کہ یہ کیا کرتے تھے

محمد جوناگڑھی

آپ نے فرمایا! مجھے کیا خبر کہ وه پہلے کیا کرتے رہے؟

محمد حسین نجفی

آپ نے کہا مجھے اس کی کیا خبر (اور کیا غرض؟) جو وہ کرتے رہے ہیں؟

إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّى ۖ لَوْ تَشْعُرُونَ ﴿١١٣﴾

ان کا حساب تو میرے رب ہی کے ذمہ ہے کاش کہ تم سمجھتے

ابوالاعلی مودودی

ان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ ہے، کاش تم کچھ شعور سے کام لو

احمد رضا خان

ان کا حساب تو میرے رب ہی پر ہے اگر تمہیں حِس ہو

جالندہری

ان کا حساب (اعمال) میرے پروردگار کے ذمے ہے کاش تم سمجھو

طاہر القادری

ان کا حساب تو صرف میرے رب ہی کے ذمہ ہے۔ کاش! تم سمجھتے (کہ حقیقی عزت و ذلت کیا ہے)،

علامہ جوادی

ان کا حساب تو میرے پروردگار کے ذمہ ہے اگر تم اس بات کا شعور رکھتے ہو

محمد جوناگڑھی

ان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ ہے اگر تمہیں شعور ہو تو

محمد حسین نجفی

ان کا حساب کتاب کرنا تو میرے پروردگار ہی کا کام ہے کاش تم شعور سے کام لیتے۔

وَمَآ أَنَا۠ بِطَارِدِ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١١٤﴾

اور میں ایمان والوں کو دور کرنے والا نہیں ہوں

ابوالاعلی مودودی

میرا یہ کام نہیں ہے کہ جو ایمان لائیں ان کو میں دھتکار دوں

احمد رضا خان

اور میں مسلمانوں کو دور کرنے والا نہیں

جالندہری

اور میں مومنوں کو نکال دینے والا نہیں ہوں

طاہر القادری

اور میں مومنوں کو دھتکارنے والا نہیں ہوں،

علامہ جوادی

اور میں مومنین کو ہٹانے ولا نہیں ہوں

محمد جوناگڑھی

میں ایمان والوں کو دھکے دینے واﻻ نہیں

محمد حسین نجفی

اور میں اہلِ ایمان کو دھتکارنے والا نہیں ہوں۔

إِنْ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٌۭ مُّبِينٌۭ ﴿١١٥﴾

میں تو بس کھول کر ڈرانے والا ہوں

ابوالاعلی مودودی

میں تو بس ایک صاف صاف متنبہ کر دینے والا آدمی ہوں\"

احمد رضا خان

میں تو نہیں مگر صاف ڈر سنانے والا

جالندہری

میں تو صرف کھول کھول کر نصیحت کرنے والا ہوں

طاہر القادری

میں تو فقط کھلا ڈر سنانے والا ہوں،

علامہ جوادی

میں تو صرف واضح طور پر عذاب الٰہی سے ڈرانے والا ہوں

محمد جوناگڑھی

میں تو صاف طور پر ڈرا دینے واﻻ ہوں

محمد حسین نجفی

میں تو صرف ایک کھلا ہوا ڈرانے والا ہوں۔

قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَٰنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمَرْجُومِينَ ﴿١١٦﴾

کہنے لگے اے نوح اگر تو باز نہ آیا تو ضرور سنگسار کیا جائے گا

ابوالاعلی مودودی

انہوں نے کہا \"اے نوحؑ، اگر تو باز نہ آیا تو پھٹکارے ہوئے لوگوں میں شامل ہو کر رہے گا\"

احمد رضا خان

بولے اے نوح! اگر تم باز نہ آئے تو ضرور سنگسار کیے جاؤ گے

جالندہری

انہوں نے کہا کہ نوح اگر تم باز نہ آؤ گے تو سنگسار کردیئے جاؤ گے

طاہر القادری

وہ بولے: اے نوح! اگر تم (ان باتوں سے) باز نہ آئے تو تمہیں یقیناً سنگ سار کر دیا جائے گا،

علامہ جوادی

ان لوگوں نے کہا کہ نوح اگر تم ان باتوں سے باز نہ آئے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے

محمد جوناگڑھی

انہوں نے کہاکہ اے نوح! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً تجھے سنگسار کردیا جائے گا

محمد حسین نجفی

ان لوگوں نے کہا اے نوح! اگر تم باز نہ آئے تو تم ضرور سنگسار کر دیئے جاؤگے۔

قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِى كَذَّبُونِ ﴿١١٧﴾

کہا اے میرے رب میری قوم نے مجھے جھٹلایا ہے

ابوالاعلی مودودی

نوحؑ نے دعا کی \"“اے میرے رب، میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا

احمد رضا خان

عرض کی اے میرے رب میری قوم نے مجھے جھٹلایا

جالندہری

نوح نے کہا کہ پروردگار میری قوم نے تو مجھے جھٹلا دیا

طاہر القادری

(نوح علیہ السلام نے) عرض کیا: اے میرے رب! میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا،

علامہ جوادی

نوح نے یہ سن کر فریاد کی کہ پروردگار میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا ہے

محمد جوناگڑھی

آپ نے کہا اے میرے پروردگار! میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا

محمد حسین نجفی

آپ نے کہا اے میرے پروردگار! میری قوم نے تو مجھے جھٹلایا دیا ہے۔

فَٱفْتَحْ بَيْنِى وَبَيْنَهُمْ فَتْحًۭا وَنَجِّنِى وَمَن مَّعِىَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١١٨﴾

پس تو میرے اور ان کے درمیان فیصلہ ہی کر دے اور مجھے اور جو میرے ساتھ ایمان والے ہیں نجات دے

ابوالاعلی مودودی

اب میرے اور ان کے درمیان دو ٹوک فیصلہ کر دے اور مجھے اور جو مومن میرے ساتھ ہیں ان کو نجات دے\"

احمد رضا خان

تو مجھ میں اور ان میں پورا فیصلہ کردے اور مجھے اور میرے ساتھ والے مسلمانوں کو نجات دے

جالندہری

سو تو میرے اور ان کے درمیان ایک کھلا فیصلہ کردے اور مجھے اور جو میرے ساتھ ہیں ان کو بچا لے

طاہر القادری

پس تو میرے اور ان کے درمیان فیصلہ فرما دے اور مجھے اور ان مومنوں کو جو میرے ساتھ ہیں نجات دے دے،

علامہ جوادی

اب میرے اور ان کے درمیان کھلا ہوا فیصلہ فرما دے اور مجھے اور میرے ساتھی صاحبانِ ایمان کو نجات دے دے

محمد جوناگڑھی

پس تو مجھ میں اور ان میں کوئی قطعی فیصلہ کردے اور مجھے اور میرے با ایمان ساتھیوں کو نجات دے

محمد حسین نجفی

پس اب تو ہی میرے اور ان کے درمیان فیصلہ فرما اور مجھے اور میرے ساتھ ایمان لانے والوں کو نجات دے۔

فَأَنجَيْنَٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ ﴿١١٩﴾

پھر ہم نے اسے اورجو اس کے ساتھ بھری کشتی میں تھے بچا لیا

ابوالاعلی مودودی

آخرکار ہم نے اس کو اور اس کے ساتھیوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں بچا لیا

احمد رضا خان

تو ہم نے بچالیا اسے اور اس کے ساتھ والوں کو بھری ہوئی کشتی میں

جالندہری

پس ہم نے ان کو اور جو ان کے ساتھ کشتی میں سوار تھے، ان کو بچا لیا

طاہر القادری

پس ہم نے ان کو اور جو ان کے ساتھ بھری ہوئی کشتی میں (سوار) تھے نجات دے دی،

علامہ جوادی

پھر ہم نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں نجات دے دی

محمد جوناگڑھی

چنانچہ ہم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو بھری ہوئی کشتی میں (سوار کراکر) نجات دے دی

محمد حسین نجفی

پس ہم نے انہیں اور جو اس بھری ہوئی کشتی میں ان کے ساتھ تھے سب کو نجات دی۔

ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ ٱلْبَاقِينَ ﴿١٢٠﴾

پھر ہم نے اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کر دیا

ابوالاعلی مودودی

اور اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کر دیا

احمد رضا خان

پھر اس کے بعد ہم نے باقیوں کو ڈبو دیا،

جالندہری

پھر اس کے بعد باقی لوگوں کو ڈبو دیا

طاہر القادری

پھر اس کے بعد ہم نے باقی ماندہ لوگوں کو غرق کر دیا،

علامہ جوادی

اس کے بعد باقی سب کو غرق کردیا

محمد جوناگڑھی

بعد ازاں باقی کے تمام لوگوں کو ہم نے ڈبو دیا

محمد حسین نجفی

پھر اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کر دیا۔

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٢١﴾

البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں

ابوالاعلی مودودی

یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں

احمد رضا خان

بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے،

جالندہری

بےشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے

طاہر القادری

بیشک اس (واقعہ) میں (قدرتِ الٰہیہ کی) بڑی نشانی ہے اور ان کے اکثر لوگ مومن نہ تھے،

علامہ جوادی

یقینا اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں تھی

محمد جوناگڑھی

یقیناً اس میں بہت بڑی عبرت ہے۔ ان میں سے اکثر لوگ ایمان ﻻنے والے تھے بھی نہیں

محمد حسین نجفی

بےشک اس میں ایک بڑی نشانی ہے (مگر) ان میں سے اکثر لوگ ایمان نہیں لانے والے ہیں۔

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٢٢﴾

اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے

ابوالاعلی مودودی

اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی

احمد رضا خان

اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے،

جالندہری

اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے

طاہر القادری

اور بیشک آپ کا رب ہی یقیناً غالب رحمت والا ہے،

علامہ جوادی

اور تمہارا پروردگار ہی سب پر غالب اور مہربان ہے

محمد جوناگڑھی

اور بیشک آپ کا پروردگار البتہ وہی ہے زبردست رحم کرنے واﻻ

محمد حسین نجفی

اور آپ کا پروردگار بڑا غالب ہے، بڑا رحم کرنے والا ہے۔

كَذَّبَتْ عَادٌ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٢٣﴾

قوم عاد نے پیغمبروں کو جھٹلایا

ابوالاعلی مودودی

عاد نے رسولوں کو جھٹلایا

احمد رضا خان

عاد نے رسولوں کو جھٹلایا

جالندہری

عاد نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا

طاہر القادری

(قومِ) عاد نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلایا،

علامہ جوادی

اورقوم عاد نے بھی مرسلین کی تکذیب کی ہے

محمد جوناگڑھی

عادیوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا

محمد حسین نجفی

(اسی طرح قوم) عاد نے بھی رسولوں کو جھٹلایا۔

إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٢٤﴾

جب ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کہ تم کیوں نہیں ڈرتے

ابوالاعلی مودودی

یاد کرو جبکہ ان کے بھائی ہودؑ نے ان سے کہا تھا \"کیا تم ڈرتے نہیں؟

احمد رضا خان

جبکہ ان سے ان کے ہم قوم ہود نے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں،

جالندہری

جب ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں

طاہر القادری

جب اُن سے اُن کے (قومی) بھائی ھود (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہو،

علامہ جوادی

جب ان کے بھائی ہود نے کہا کہ تم خورِ خدا کیوں نہیں پیدا کرتے ہو

محمد جوناگڑھی

جبکہ ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کہ کیا تم ڈرتے نہیں؟

محمد حسین نجفی

جبکہ ان کے بھائی ہود نے ان سے کہا کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟

إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ ﴿١٢٥﴾

البتہ میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں

ابوالاعلی مودودی

میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

احمد رضا خان

بیشک میں تمہارے لیے امانتدار رسول ہوں،

جالندہری

میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں

طاہر القادری

بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول (بن کر آیا) ہوں،

علامہ جوادی

میں تمہارے لئے ایک امانتدار پیغمبر ہوں

محمد جوناگڑھی

میں تمہارا امانتدار پیغمبر ہوں

محمد حسین نجفی

بےشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں۔

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٢٦﴾

پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو

ابوالاعلی مودودی

لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

احمد رضا خان

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،

جالندہری

تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو

طاہر القادری

سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو،

علامہ جوادی

لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

محمد جوناگڑھی

پس اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو!

محمد حسین نجفی

سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔

وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿١٢٧﴾

اور میں تم سے ا سپر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے

ابوالاعلی مودودی

میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے

احمد رضا خان

اور میں تم سے اس پر کچھ اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب،

جالندہری

اور میں اس کا تم سے کچھ بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (خدائے) رب العالمین کے ذمے ہے

طاہر القادری

اور میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کوئی معاوضہ نہیں مانگتا، میرا اجر تو فقط تمام جہانوں کے رب کے ذمہ ہے،

علامہ جوادی

اور میں تو تم سے تبلیغ کا کوئی اجر بھی نہیں چاہتا ہوں میرا اجر صرف رب العالمین کے ذمہ ہے

محمد جوناگڑھی

میں اس پر تم سے کوئی اجرت طلب نہیں کرتا، میرا ﺛواب تو تمام جہان کے پروردگار کے پاس ہی ہے

محمد حسین نجفی

اور میں تم سے اس (تبلیغ) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا۔ میری اجرت تو رب العالمین کے ذمہ ہے۔

أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ ءَايَةًۭ تَعْبَثُونَ ﴿١٢٨﴾

کیا تم ہر اونچی زمین پر کھیلنے کے لیے ایک نشان بناتے ہو

ابوالاعلی مودودی

یہ تمہارا کیا حال ہے کہ ہر اونچے مقام پر لا حاصل ایک یادگار عمارت بنا ڈالتے ہو

احمد رضا خان

کیا ہر بلندی پر ایک نشان بناتے ہو راہ گیروں سے ہنسنے کو

جالندہری

بھلا تم ہر اونچی جگہ پر نشان تعمیر کرتے ہو

طاہر القادری

کیا تم ہر اونچی جگہ پر ایک یادگار تعمیر کرتے ہو (محض) تفاخر اور فضول مشغلوں کے لئے،

علامہ جوادی

کیا تم کھیل تماشے کے لئے ہر اونچی جگہ پر ایک یادگار بناتے ہو

محمد جوناگڑھی

کیا تم ایک ایک ٹیلے پر بطور کھیل تماشا یادگار (عمارت) بنا رہے ہو

محمد حسین نجفی

کیا تم ہر بلندی پر بے فائدہ ایک یادگار تعمیر کرتے ہو؟

وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ ﴿١٢٩﴾

اوربڑے بڑے محل بناتے ہو شاید کہ تم ہمیشہ رہو گے

ابوالاعلی مودودی

اور بڑے بڑے قصر تعمیر کرتے ہو گویا تمہیں ہمیشہ رہنا ہے

احمد رضا خان

اور مضبوط محل چنتے ہو اس امید پر کہ تم ہمیشہ رہوگے

جالندہری

اور محل بناتے ہو شاید تم ہمیشہ رہو گے

طاہر القادری

اور تم (تالابوں والے) مضبوط محلات بناتے ہو اس امید پر کہ تم (دنیا میں) ہمیشہ رہو گے،

علامہ جوادی

اور بڑے بڑے محل تعمیر کرتے ہو کہ شاید اسی طرح ہمیشہ دنیا میں رہ جاؤ

محمد جوناگڑھی

اور بڑی صنعت والے (مضبوط محل تعمیر) کر رہے ہو، گویا کہ تم ہمیشہ یہیں رہو گے

محمد حسین نجفی

اور تم بڑے بڑے محل تعمیر کرتے ہو شاید کہ تم ہمیشہ زندہ رہوگے۔

وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ ﴿١٣٠﴾

اورجب ہاتھ ڈالتے ہو تو بڑی سختی سےپکڑتے ہو

ابوالاعلی مودودی

اور جب کسی پر ہاتھ ڈالتے ہو جبّار بن کر ڈالتے ہو

احمد رضا خان

اور جب کسی پر گرفت کرتے ہو تو بڑی بیدردی سے گرفت کرتے ہو

جالندہری

اور جب (کسی کو) پکڑتے ہو تو ظالمانہ پکڑتے ہو

طاہر القادری

اور جب تم کسی کی گرفت کرتے ہو تو سخت ظالم و جابر بن کر گرفت کرتے ہو،

علامہ جوادی

اور جب حملہ کرتے ہو تو نہایت جابرانہ حملہ کرتے ہو

محمد جوناگڑھی

اور جب کسی پر ہاتھ، ڈالتے ہو تو سختی اور ﻇلم سے پکڑتے ہو

محمد حسین نجفی

اور جب تم کسی پر حملہ کرتے ہو تو جبار و سرکش بن کر حملہ کرتے ہو؟

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٣١﴾

پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو

ابوالاعلی مودودی

پس تم لوگ اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

احمد رضا خان

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،

جالندہری

تو خدا سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

طاہر القادری

سو تم اللہ سے ڈرو اور میری فرمانبرداری اختیار کرو،

علامہ جوادی

اب اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

محمد جوناگڑھی

اللہ سے ڈرو اور میری پیروی کرو

محمد حسین نجفی

پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔

وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِىٓ أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَ ﴿١٣٢﴾

اور اس سے ڈرو جس نے تمہاری ان چیزوں سے مدد کی ہے جنہیں تم بھی جانتے ہو

ابوالاعلی مودودی

ڈرو اُس سے جس نے وہ کچھ تمہیں دیا ہے جو تم جانتے ہو

احمد رضا خان

اور اس سے ڈرو جس نے تمہاری مدد کی ان چیزوں سے کہ تمہیں معلوم ہیں

جالندہری

اور اس سے جس نے تم کو ان چیزوں سے مدد دی جن کو تم جانتے ہو۔ ڈرو

طاہر القادری

اور اس (اللہ) سے ڈرو جس نے تمہاری ان چیزوں سے مدد کی جو تم جانتے ہو،

علامہ جوادی

اور اس کا خوف پیدا کرو جس نے تمہاری ان تمام چیزوں سے مدد کی ہے جنہیں تم خوب جانتے ہو

محمد جوناگڑھی

اس سے ڈرو جس نے ان چیزوں سے تمہاری امداد کی جنہیں تم جانتے ہو

محمد حسین نجفی

اور اس ذات سے ڈرو جس نے ان چیزوں سے تمہاری مدد کی ہے جنہیں تم جانتے ہو۔

أَمَدَّكُم بِأَنْعَٰمٍۢ وَبَنِينَ ﴿١٣٣﴾

چارپایوں اور اولاد سے

ابوالاعلی مودودی

تمہیں جانور دیے، اولادیں دیں

احمد رضا خان

تمہاری مدد کی چوپایوں اور بیٹوں،

جالندہری

اس نے تمہیں چارپایوں اور بیٹوں سے مدد دی

طاہر القادری

اس نے تمہاری چوپایہ جانوروں اور اولاد سے مدد فرمائی،

علامہ جوادی

تمہاری امداد جانوروں اور اولاد سے کی ہے

محمد جوناگڑھی

اس نے تمہاری مدد کی مال سے اور اوﻻد سے

محمد حسین نجفی

(یعنی) اس نے مویشیوں اور اولاد سے تمہاری مدد فرمائی۔

وَجَنَّٰتٍۢ وَعُيُونٍ ﴿١٣٤﴾

اور باغوں اور چشموں سے تمہیں مدد دی

ابوالاعلی مودودی

باغ دیے اور چشمے دیے

احمد رضا خان

اور باغوں اور چشموں سے،

جالندہری

اور باغوں اور چشموں سے

طاہر القادری

اور باغات اور چشموں سے (بھی)،

علامہ جوادی

اور باغات اور چشموں سے کی ہے

محمد جوناگڑھی

باغات سے اور چشموں سے

محمد حسین نجفی

اور باغات اور چشموں سے۔

إِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍۢ ﴿١٣٥﴾

میں تم پر ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں

ابوالاعلی مودودی

مجھے تمہارے حق میں ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے\"

احمد رضا خان

بیشک مجھے تم پر ڈر ہے ایک بڑے دن کے عذاب کا

جالندہری

مجھ کو تمہارے بارے میں بڑے (سخت) دن کے عذاب کا خوف ہے

طاہر القادری

بیشک میں تم پر ایک زبردست دن کے عذاب کا خوف رکھتا ہوں،

علامہ جوادی

میں تمہارے بارے میں بڑے سخت دن کے عذاب سے خوفزدہ ہوں

محمد جوناگڑھی

مجھے تو تمہاری نسبت بڑے دن کےعذاب کا اندیشہ ہے

محمد حسین نجفی

میں تمہارے متعلق ایک بہت بڑے (سخت) دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔

قَالُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْنَآ أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُن مِّنَ ٱلْوَٰعِظِينَ ﴿١٣٦﴾

کہنے لگے تو نصیحت کر یا نہ کر ہمارے لیے سب برابر ہے

ابوالاعلی مودودی

انہوں نے جواب دیا \"تو نصیحت کر یا نہ کر، ہمارے لیے یکساں ہے

احمد رضا خان

بولے ہمیں برابر ہے چاہے تم نصیحت کرو یا ناصحوں میں نہ ہو

جالندہری

وہ کہنے لگے کہ ہمیں خواہ نصیحت کرو یا نہ کرو ہمارے لئے یکساں ہے

طاہر القادری

وہ بولے: ہمارے حق میں برابر ہے خواہ تم نصیحت کرو یا نصیحت کرنے والوں میں نہ بنو (ہم نہیں مانیں گے)،

علامہ جوادی

ان لوگوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب برابر ہے چاہے تم ہمیں نصیحت کرو یا تمہارا شمارنصیحت کرنے والوں میں نہ ہو

محمد جوناگڑھی

انہوں نے کہا کہ آپ وعﻆ کہیں یا وعﻆ کہنے والوں میں نہ ہوں ہم پر یکساں ہے

محمد حسین نجفی

ان لوگوں نے کہا کہ تم نصیحت کرو یا نہ کرو۔ ہمارے لئے برابر ہے۔

إِنْ هَٰذَآ إِلَّا خُلُقُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٣٧﴾

یہ تو بس پہلے لوگوں کی ایک عادت ہے

ابوالاعلی مودودی

یہ باتیں تو یوں ہی ہوتی چلی آئی ہیں

احمد رضا خان

یہ تو نہیں مگر وہی اگلوں کی ریت

جالندہری

یہ تو اگلوں ہی کے طریق ہیں

طاہر القادری

یہ (اور) کچھ نہیں مگر صرف پہلے لوگوں کی عادات (و اطوار) ہیں (جنہیں ہم چھوڑ نہیں سکتے)،

علامہ جوادی

یہ ڈرانا دھمکانا تو پرانے لوگوں کی عادت ہے

محمد جوناگڑھی

یہ تو بس پرانے لوگوں کی عادت ہے

محمد حسین نجفی

یہ (ڈراوا) تو بس اگلے لوگوں کی عادت ہے۔

وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ ﴿١٣٨﴾

اور ہمیں عذاب نہیں ہوگا

ابوالاعلی مودودی

اور ہم عذاب میں مُبتلا ہونے والے نہیں ہیں\"

احمد رضا خان

اور ہمیں عذاب ہونا نہیں

جالندہری

اور ہم پر کوئی عذاب نہیں آئے گا

طاہر القادری

اور ہم پر عذاب نہیں کیا جائے گا،

علامہ جوادی

اور ہم پر عذاب ہونے والا نہیں ہے

محمد جوناگڑھی

اور ہم ہرگز عذاب نہیں دیے جائیں گے

محمد حسین نجفی

اور ہم کبھی عذاب میں مبتلا ہونے والے نہیں ہیں۔

فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَٰهُمْ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٣٩﴾

پھر انہو ں نے پیغمبر کو جھٹلایا تب ہم نے انہیں ہلاک کر دیا البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں

ابوالاعلی مودودی

آخرکار انہوں نے اُسے جھٹلا دیا اور ہم نے ان کو ہلاک کر دیا یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں ہیں

احمد رضا خان

تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو ہم نے انہیں بلاک کیا بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے،

جالندہری

تو انہوں نے ہود کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا۔ بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے

طاہر القادری

سو انہوں نے اس کو (یعنی ھود علیہ السلام کو) جھٹلا دیا پس ہم نے انہیں ہلاک کر ڈالا، بیشک اس (قصہ) میں (قدرتِ الٰہیہ کی) بڑی نشانی ہے، اور ان میں سے اکثر لوگ مومن نہ تھے،

علامہ جوادی

پس قوم نے تکذیب کی اور ہم نے اسے ہلاک کردیا کہ اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے ا ور ان کی اکثریت بہرحا ل مومن نہیں تھی

محمد جوناگڑھی

چونکہ عادیوں نے حضرت ہود کو جھٹلایا، اس لیے ہم نے انہیں تباه کردیا یقیناً اس میں نشانی ہے اور ان میں سے اکثر بے ایمان تھے

محمد حسین نجفی

پس انہوں نے اس (ہود) کو جھٹلایا اور ہم نے انہیں ہلاک کر دیا بےشک اس میں ایک بڑی نشانی ہے مگر ان میں سے اکثر لوگ ایمان لائے نہیں تھے۔

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٤٠﴾

اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے

ابوالاعلی مودودی

اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی

احمد رضا خان

اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے،

جالندہری

اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے

طاہر القادری

اور بیشک آپ کا رب ہی یقیناً غالب رحمت والا ہے،

علامہ جوادی

اور تمہارا پروردگار غالب بھی ہے اور مہربان بھی ہے

محمد جوناگڑھی

بیشک آپ کا رب وہی غالب مہربان

محمد حسین نجفی

اور یقیناً آپ کا پروردگار بڑا غالب، بڑا رحم کرنے والا ہے۔

كَذَّبَتْ ثَمُودُ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٤١﴾

قوم ثمود نے پیغمبروں کو جھٹلایا

ابوالاعلی مودودی

ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا

احمد رضا خان

ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا،

جالندہری

(اور) قوم ثمود نے بھی پیغمبروں کو جھٹلا دیا

طاہر القادری

(قومِ) ثمود نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلایا،

علامہ جوادی

او قوم ثمود نے بھی مرسلین کی تکذیب کی

محمد جوناگڑھی

ﺛمودیوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا

محمد حسین نجفی

قومِ ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا۔

إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَٰلِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٤٢﴾

جب ان سے ان کے بھائی صالح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں

ابوالاعلی مودودی

یاد کرو جبکہ ان کے بھائی صالحؑ نے ان سے کہا \"کیا تم ڈرتے نہیں؟

احمد رضا خان

جبکہ ان سے ان کے ہم قوم صا لح نے فرمایا کیا ڈرتے نہیں،

جالندہری

جب ان سے ان کے بھائی صالح نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟

طاہر القادری

جب ان سے ان کے (قومی) بھائی صالح (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہو،

علامہ جوادی

جب ان کے بھائی صالح نے کہا کہ تم لوگ خدا سے کیوں نہیں ڈرتے ہو

محمد جوناگڑھی

ان کے بھائی صالح نے ان سے فرمایا کہ کیا تم اللہ سے نہیں ڈرتے؟

محمد حسین نجفی

جبکہ ان کے بھائی صالح نے ان سے کہا کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟

إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ ﴿١٤٣﴾

میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں

ابوالاعلی مودودی

میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

احمد رضا خان

بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانتدار رسول ہوں،

جالندہری

میں تو تمہارا امانت دار ہوں

طاہر القادری

بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول (بن کر آیا) ہوں،

علامہ جوادی

میں تمہارے لئے ایک امانتدار پیغمبر ہوں

محمد جوناگڑھی

میں تمہاری طرف اللہ کا امانت دار پیغمبر ہوں

محمد حسین نجفی

میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں۔

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٤٤﴾

پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو

ابوالاعلی مودودی

لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

احمد رضا خان

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،

جالندہری

تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو

طاہر القادری

پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو،

علامہ جوادی

لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

محمد جوناگڑھی

تو تم اللہ سے ڈرو اور میرا کہا کرو

محمد حسین نجفی

سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔

وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿١٤٥﴾

اور میں تم سے اسپر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے

ابوالاعلی مودودی

میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں، میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے

احمد رضا خان

اور میں تم سے کچھ اس پر اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے،

جالندہری

اور میں اس کا تم سے بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (خدا) رب العالمین کے ذمے ہے

طاہر القادری

اور میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کچھ معاوضہ طلب نہیں کرتا، میرا اجر تو صرف سارے جہانوں کے پروردگار کے ذمہ ہے،

علامہ جوادی

اور میں تم سے اس کام کی اجرت بھی نہیں چاہتا ہوں میری اجرت تو خدائے رب العالمین کے ذمہ ہے

محمد جوناگڑھی

میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا، میری اجرت تو بس پرودگار عالم پر ہی ہے

محمد حسین نجفی

اور میں تم سے اس (تبلیغ رسالت) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا۔ میری اجرت تو رب العالمین کے ذمہ ہے۔

أَتُتْرَكُونَ فِى مَا هَٰهُنَآ ءَامِنِينَ ﴿١٤٦﴾

کیا تمہیں ان چیزو ں میں یہاں بے فکری سے رہنے دیا جائے گا

ابوالاعلی مودودی

کیا تم اُن سب چیزوں کے درمیان، جو یہاں ہیں، بس یوں ہی اطمینان سے رہنے دیے جاؤ گے؟

احمد رضا خان

کیا تم یہاں کی نعمتوں میں چین سے چھوڑ دیے جاؤ گے

جالندہری

کیا وہ چیزیں (تمہیں یہاں میسر) ہیں ان میں تم بےخوف چھوڑ دیئے جاؤ گے

طاہر القادری

کیا تم ان (نعمتوں) میں جو یہاں (تمہیں میسر) ہیں (ہمیشہ کے لئے) امن و اطمینان سے چھوڑ دیئے جاؤ گے،

علامہ جوادی

کیا تم یہاں کی نعمتوں میں اسی آرام سے چھوڑ دیئے جاؤ گے

محمد جوناگڑھی

کیا ان چیزوں میں جو یہاں ہیں تم امن کے ساتھ چھوڑ دیے جاؤ گے

محمد حسین نجفی

کیا تمہیں ان چیزوں میں جو یہاں ہیں امن و اطمینان سے چھوڑ دیا جائے گا۔

فِى جَنَّٰتٍۢ وَعُيُونٍۢ ﴿١٤٧﴾

یعنی باغوں اور چشموں میں

ابوالاعلی مودودی

اِن باغوں اور چشموں میں؟

احمد رضا خان

باغوں اور چشموں،

جالندہری

(یعنی) باغ اور چشمے

طاہر القادری

(یعنی یہاں کے) باغوں اور چشموں میں،

علامہ جوادی

انہی باغات اور چشموں میں

محمد جوناگڑھی

یعنی ان باغوں اور ان چشموں

محمد حسین نجفی

(یعنی) باغوں اور چشموں میں۔

وَزُرُوعٍۢ وَنَخْلٍۢ طَلْعُهَا هَضِيمٌۭ ﴿١٤٨﴾

اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کا خوشہ ملائم ہے

ابوالاعلی مودودی

اِن کھیتوں اور نخلستانوں میں جن کے خوشے رس بھرے ہیں؟

احمد رضا خان

اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کا شگوفہ نرم نازک،

جالندہری

اور کھیتیاں اور کھجوریں جن کے خوشے لطیف ونازک ہوتے ہیں

طاہر القادری

اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کے خوشے نرم و نازک ہوتے ہیں،

علامہ جوادی

اور انہی کھیتوں اور خرمے کے درختوں کے درمیان جن کی کلیاں نرم و نازک ہیں

محمد جوناگڑھی

اور ان کھیتوں اور ان کھجوروں کے باغوں میں جن کے شگوفے نرم و نازک ہیں

محمد حسین نجفی

اور ان کھجوروں میں جن کے خوشے نرم اور خوب بھرے ہوئے ہیں۔

وَتَنْحِتُونَ مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًۭا فَٰرِهِينَ ﴿١٤٩﴾

او رتم پہاڑوں کوتراش کر تکلف کے گھر بناتے ہو

ابوالاعلی مودودی

تم پہاڑ کھود کھود کر فخریہ اُن میں عمارتیں بناتے ہو

احمد رضا خان

اور پہاڑوں میں سے گھر تراشتے ہو استادی سے

جالندہری

اور تکلف سے پہاڑوں میں تراش خراش کر گھر بناتے ہو

طاہر القادری

اور تم (سنگ تراشی کی) مہارت کے ساتھ پہاڑوں میں تراش (تراش) کر مکانات بناتے ہو،

علامہ جوادی

اور جو تم پہاڑوں کو کاٹ کر آسائشی مکانات تعمیر کررہے ہو

محمد جوناگڑھی

اور تم پہاڑوں کو تراش تراش کر پر تکلف مکانات بنا رہے ہو

محمد حسین نجفی

اور تم پہاڑوں کو تراش تراش کر اتراتے ہوئے (یا مہارت سے) مکانات بناتے ہو۔

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٥٠﴾

پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو

ابوالاعلی مودودی

اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

احمد رضا خان

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،

جالندہری

تو خدا سے ڈرو اور میرے کہنے پر چلو

طاہر القادری

پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو،

علامہ جوادی

ایسا ہرگز نہیں ہوگا لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

محمد جوناگڑھی

پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

محمد حسین نجفی

پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔

وَلَا تُطِيعُوٓا۟ أَمْرَ ٱلْمُسْرِفِينَ ﴿١٥١﴾

اوران حد سے نکلنے والوں کا کہا مت مانو

ابوالاعلی مودودی

اُن بے لگام لوگوں کی اطاعت نہ کرو

احمد رضا خان

اور حد سے بڑھنے والوں کے کہنے پر نہ چلو

جالندہری

اور حد سے تجاوز کرنے والوں کی بات نہ مانو

طاہر القادری

اور حد سے تجاوز کرنے والوں کا کہنا نہ مانو،

علامہ جوادی

اور زیادتی کرنے والوں کی بات نہ مانو

محمد جوناگڑھی

بے باک حد سے گزر جانے والوں کی اطاعت سے باز آجاؤ

محمد حسین نجفی

اور ان حد سے تجاوز کرنے والوں کے حکم کی اطاعت نہ کرو۔

ٱلَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ ﴿١٥٢﴾

جو زمین میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے

ابوالاعلی مودودی

جو زمین میں فساد برپا کرتے ہیں اور کوئی اصلاح نہیں کرتے\"

احمد رضا خان

وہ جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور بناؤ نہیں کرتے

جالندہری

جو ملک میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے

طاہر القادری

جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور (معاشرہ کی) اصلاح نہیں کرتے،

علامہ جوادی

جو زمین میں فساد برپا کرتے ہیںاور اصلاح نہیں کرتے ہیں

محمد جوناگڑھی

جو ملک میں فساد پھیلا رہے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے

محمد حسین نجفی

جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے۔

قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ ﴿١٥٣﴾

کہنے لگے تم پر تو کسی نے جادو کیا ہے

ابوالاعلی مودودی

انہوں نے جواب دیا \"تو محض ایک سحر زدہ آدمی ہے

احمد رضا خان

بولے تم پر تو جادو ہوا ہے

جالندہری

وہ کہنے لگے کہ تم تو جادو زدہ ہو

طاہر القادری

وہ بولے کہ تم تو فقط جادو زدہ لوگوں میں سے ہو،

علامہ جوادی

ان لوگوں نے کہا کہ تم پر تو صرف جادو کردیا گیا ہے اور بس

محمد جوناگڑھی

وه بولے کہ بس تو ان میں سے ہے جن پر جادو کردیا گیا ہے

محمد حسین نجفی

ان لوگوں نے کہا: (اے صالح) تم ان لوگوں میں سے ہو جن پر سخت (یا بار بار) جادو کر دیا گیا ہے۔

مَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌۭ مِّثْلُنَا فَأْتِ بِـَٔايَةٍ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ ﴿١٥٤﴾

توبھی ہم جیسا ایک آدمی ہے سو کوئی نشانی لے آ اگر تو سچا ہے

ابوالاعلی مودودی

تو ہم جیسے ایک انسان کے سوا اور کیا ہے لا کوئی نشانی اگر تو سچّا ہے\"

احمد رضا خان

تم تو ہمیں جیسے آدمی ہو، تو کوئی نشانی لاؤ اگر سچے ہو

جالندہری

تم اور کچھ نہیں ہماری طرح آدمی ہو۔ اگر سچے ہو تو کوئی نشانی پیش کرو

طاہر القادری

تم تو محض ہمارے جیسے بشر ہو، پس تم کوئی نشانی لے آؤ اگر تم سچے ہو،

علامہ جوادی

تم ہمارے ہی جیسے ایک انسان ہو لہذا اگر سچےّ ہو تو کوئی نشانی اور معجزہ لے آؤ

محمد جوناگڑھی

تو تو ہم جیسا ہی انسان ہے۔ اگر تو سچوں سے ہے تو کوئی معجزه لے آ

محمد حسین نجفی

(اور) تم تو بس ہمارے جیسے ایک بندہ ہو۔ اگر تم سچے ہو تو کوئی معجزہ لاؤ۔

قَالَ هَٰذِهِۦ نَاقَةٌۭ لَّهَا شِرْبٌۭ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍۢ مَّعْلُومٍۢ ﴿١٥٥﴾

کہا یہ اونٹنی ہے اسکے پینے کا ایک دن ہے اور یک دن معین تمہارے پینے کے لیے ہے

ابوالاعلی مودودی

صالحؑ نے کہا \"یہ اونٹنی ہے ایک دن اس کے پینے کا ہے اور ایک دن تم سب کے پانی لینے کا

احمد رضا خان

فرمایا یہ ناقہ ہے ایک دن اس کے پینے کی باری اور ایک معین دن تمہاری باری،

جالندہری

صالح نے کہا (دیکھو) یہ اونٹنی ہے (ایک دن) اس کی پانی پینے کی باری ہے اور ایک معین روز تمہاری باری

طاہر القادری

(صالح علیہ السلام نے) فرمایا: (وہ نشانی) یہ اونٹنی ہے پانی کا ایک وقت اس کے لئے (مقرر) ہے اور ایک مقررہ دن تمہارے پانی کی باری ہے،

علامہ جوادی

صالح نے کہا کہ یہ ایک اونٹنی ہے ایک دن کا پانی اس کے لئے ہے اورایک مقرر دن کا پانی تمہارے لئے ہے

محمد جوناگڑھی

آپ نے فرمایا یہ ہے اونٹنی، پانی پینے کی ایک باری اس کی اور ایک مقرره دن کی باری پانی پینے کی تمہاری

محمد حسین نجفی

صالح نے کہا یہ ایک اونٹنی ہے ایک دن اس کے پانی پینے کا ہوگا اور ایک مقررہ دن کا پانی تمہارے پینے کیلئے ہوگا۔

وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٍۢ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍۢ ﴿١٥٦﴾

اور اسے برائی سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ تمہیں بڑے دن کا عذاب آ پکڑے گا

ابوالاعلی مودودی

اس کو ہرگز نہ چھیڑنا ورنہ ایک بڑے دن کا عذاب تم کو آ لے گا\"

احمد رضا خان

اور اسے برائی کے ساتھ نہ چھوؤ کہ تمہیں بڑے دن کا عذاب آلے گا

جالندہری

اور اس کو کوئی تکلیف نہ دینا (نہیں تو) تم کو سخت عذاب آ پکڑے گا

طاہر القادری

اور اِسے برائی (کے ارادہ) سے ہاتھ مت لگانا ورنہ بڑے (سخت) دن کا عذاب تمہیں آپکڑے گا،

علامہ جوادی

اور خبردار اسے کوئی تکلیف نہ پہنچانا ورنہ تمہیں سخت دن کا عذاب گرفتار کرلے گا

محمد جوناگڑھی

(خبردار!) اسے برائی سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ ایک بڑے بھاری دن کا عذاب تمہاری گرفت کر لے گا

محمد حسین نجفی

اور خبردار اسے کوئی تکلیف نہ پہنچانا ورنہ تمہیں ایک بڑے دن کا عذاب آپکڑے گا۔

فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا۟ نَٰدِمِينَ ﴿١٥٧﴾

سو انہوں نے اس کے پاؤں کاٹ ڈالے پھر پشیمان ہوئے

ابوالاعلی مودودی

مگر انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ دیں اور آخرکار پچھتاتے رہ گئے

احمد رضا خان

اس پر انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ دیں پھر صبح کو پچھتاتے رہ گئے

جالندہری

تو انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں پھر نادم ہوئے

طاہر القادری

پھر انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں (سو اسے ہلاک کر دیا) پھر وہ (اپنے کئے پر) پشیمان ہو گئے،

علامہ جوادی

پھر ان لوگوں نے اس کے پیرکاٹ دیئے او بعد میں بہت شرمند ہوئے

محمد جوناگڑھی

پھر بھی انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ ڈالیں، بس وه پشیمان ہوگئے

محمد حسین نجفی

پس انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ دیں پھر پشیمان ہوئے۔

فَأَخَذَهُمُ ٱلْعَذَابُ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٥٨﴾

پھر انہیں عذاب نے آ پکڑا البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں

ابوالاعلی مودودی

عذاب نے انہیں آ لیا یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں

احمد رضا خان

تو انہیں عذاب نے آلیا بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے،

جالندہری

سو ان کو عذاب نے آن پکڑا۔ بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے

طاہر القادری

سو انہیں عذاب نے آپکڑا، بیشک اس (واقعہ) میں بڑی نشانی ہے، اور ان میں سے اکثر لوگ مومن نہ تھے،

علامہ جوادی

کہ عذاب نے انہیں گھیر لیا اور یقینا اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت ایمان والی نہیں تھی

محمد جوناگڑھی

اور عذاب نے انہیں آ دبوچا۔ بیشک اس میں عبرت ہے۔ اور ان میں سے اکثر لوگ مومن نہ تھے

محمد حسین نجفی

پھر ان کو عذاب نے آپکڑا بےشک اس (واقعہ) میں ایک بڑی نشانی ہے مگر ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں تھے۔

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٥٩﴾

اوربے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے

ابوالاعلی مودودی

اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی

احمد رضا خان

اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے،

جالندہری

اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے

طاہر القادری

اور بیشک آپ کا رب ہی بڑا غالب رحمت والا ہے،

علامہ جوادی

اور تمہارا پروردگار سب پرغالب آنے والا اور صاحبِ رحمت بھی ہے

محمد جوناگڑھی

اور بیشک آپ کا رب بڑا زبردست اور مہربان ہے

محمد حسین نجفی

اور یقیناً آپ کا پروردگار بڑا غالب ہے، بڑا رحم کرنے والا ہے۔

كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٦٠﴾

لوط کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا

ابوالاعلی مودودی

لوطؑ کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا

احمد رضا خان

لوط کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا،

جالندہری

(اور قوم) لوط نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا

طاہر القادری

قومِ لوط نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلایا،

علامہ جوادی

اور قوم لوط نے بھی مرسلین کو جھٹلایا

محمد جوناگڑھی

قوم لوط نے بھی نبیوں کو جھٹلایا

محمد حسین نجفی

قومِ لوط نے رسولوں کو جھٹلایا۔

إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٦١﴾

جب انہیں ان کے بھائی لوط نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں

ابوالاعلی مودودی

یاد کرو جبکہ ان کے بھائی لوطؑ نے ان سے کہا تھا \"کیا تم ڈرتے نہیں؟

احمد رضا خان

جب کہ ان سے ان کے ہم قوم لوط نے فرمایا کیا تم نہیں ڈرتے،

جالندہری

جب ان سے ان کے بھائی لوط نے کہا کہ تم کیوں نہیں ڈرتے؟

طاہر القادری

جب ان سے ان کے (قومی) بھائی لوط (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہو،

علامہ جوادی

جب ان سے ان کے بھائی لوط نے کہا کہ تم خدا سے کیوں نہیں ڈرتے ہو

محمد جوناگڑھی

ان سے ان کے بھائی لوط (علیہ السلام) نے کہا کیا تم اللہ کا خوف نہیں رکھتے؟

محمد حسین نجفی

جبکہ ان کے بھائی لوط نے ان سے کہا کیا تم ڈرتے نہیں ہو۔

إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ ﴿١٦٢﴾

میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں

ابوالاعلی مودودی

میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

احمد رضا خان

بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانتدار رسول ہوں،

جالندہری

میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں

طاہر القادری

بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول (بن کر آیا) ہوں،

علامہ جوادی

میں تمہارے حق میں ایک امانتدار پیغمبر ہوں

محمد جوناگڑھی

میں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں

محمد حسین نجفی

میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں۔

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٦٣﴾

پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو

ابوالاعلی مودودی

لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

احمد رضا خان

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،

جالندہری

تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو

طاہر القادری

پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت اختیار کرو،

علامہ جوادی

اللرُ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

محمد جوناگڑھی

پس تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

محمد حسین نجفی

پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔

وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿١٦٤﴾

اورمیں تم سے اس پر کوئی مزودری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس اللهرب العالمین کے ذمہ ہے

ابوالاعلی مودودی

میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں، میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے

احمد رضا خان

اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جان کا رب ہے،

جالندہری

اور میں تم سے اس (کام) کا بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (خدائے) رب العالمین کے ذمے ہے

طاہر القادری

اور میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کوئی اجرت طلب نہیں کرتا، میرا اجر تو صرف تمام جہانوں کے رب کے ذمہ ہے،

علامہ جوادی

اور میں تم سے اس امر کی کوئی اجرت بھی نہیں چاہتا ہوں میرا اجر تو صرف پروردگار کے ذمہ ہے جو عالمین کا پالنے والا ہے

محمد جوناگڑھی

میں تم سے اس پر کوئی بدلہ نہیں مانگتا میرا اجر تو صرف اللہ تعالیٰ پر ہے جو تمام جہان کا رب ہے

محمد حسین نجفی

اور میں تم سے اس (تبلیغ رسالت) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا میری اجرت تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے۔

أَتَأْتُونَ ٱلذُّكْرَانَ مِنَ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿١٦٥﴾

کیا تم دنیا کے لوگوں میں لڑکوں پر گرے پڑتے ہو

ابوالاعلی مودودی

کیا تم دنیا کی مخلوق میں سے مَردوں کے پاس جاتے ہو

احمد رضا خان

کیا مخلوق میں مردوں سے بدفعلی کرتے ہو

جالندہری

کیا تم اہل عالم میں سے لڑکوں پر مائل ہوتے ہو

طاہر القادری

کیا تم سارے جہان والوں میں سے صرف مَردوں ہی کے پاس (اپنی شہوانی خواہشات پوری کرنے کے لئے) آتے ہو،

علامہ جوادی

کیا تم لوگ ساری دنیا میں صرف مُردوں ہی سے جنسی تعلقات پیدا کرتے ہو

محمد جوناگڑھی

کیا تم جہان والوں میں سے مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو

محمد حسین نجفی

کیا تم دنیا جہان والوں میں سے (بدفعلی کیلئے) مَردوں کے پاس ہی جاتے ہو۔

وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ أَزْوَٰجِكُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ ﴿١٦٦﴾

اور تمہارے رب نےجو تمہارے لیے بیویاں پیدا کر دی ہیں انہیں چھوڑ دیتے ہو بلکہ تم حد سے گزرنے والے لوگ ہو

ابوالاعلی مودودی

اور تمہاری بیویوں میں تمہارے رب نے تمہارے لیے جو کچھ پیدا کیا ہے اسے چھوڑ دیتے ہو؟ بلکہ تم لوگ تو حد سے ہی گزر گئے ہو\"

احمد رضا خان

اور چھوڑتے ہو وہ جو تمہارے لیے تمہارے رب نے جوروئیں بنائیں، بلکہ تم لوگ حد سے بڑھنے والے ہو

جالندہری

اور تمہارے پروردگار نے جو تمہارے لئے تمہاری بیویاں پیدا کی ہیں ان کو چھوڑ دیتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تم حد سے نکل جانے والے ہو

طاہر القادری

اور اپنی بیویوں کو چھوڑ دیتے ہو جو تمہارے رب نے تمہارے لئے پیدا کی ہیں، بلکہ تم (سرکشی میں) حد سے نکل جانے والے لوگ ہو،

علامہ جوادی

اور ان ازواج کو چھوڑ دیتے ہو جنہیں پروردگار نے تمہارے لئے پیدا کیا ہے حقیقتا تم بڑی زیادتی کرنے والے لوگ ہو

محمد جوناگڑھی

اور تمہاری جن عورتوں کو اللہ تعالیٰ نے تمہارا جوڑا بنایا ہے ان کو چھوڑ دیتے ہو، بلکہ تم ہو ہی حد سے گزر جانے والے

محمد حسین نجفی

اور تمہارے پروردگار نے تمہارے لئے جو بیویاں پیدا کی ہیں انہیں چھوڑ دیتے ہو۔ بلکہ تم حد سے گزر جانے والے لوگ ہو۔

قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُخْرَجِينَ ﴿١٦٧﴾

کہنے لگے اے لوط اگر تو ان باتوں سے باز نہ آیا تو ضرور تو نکال دیا جائے گا

ابوالاعلی مودودی

انہوں نے کہا “اے لوطؑ، \"اگر تو اِن باتوں سے باز نہ آیا تو جو لوگ ہماری بستیوں سے نکالے گئے ہیں اُن میں تو بھی شامل ہو کر رہے گا\"

احمد رضا خان

بولے اے لوط! اگر تم باز نہ آئے تو ضرور نکال دیے جاؤ گے

جالندہری

وہ کہنے لگے کہ لوط اگر تم باز نہ آؤ گے تو شہر بدر کردیئے جاؤ گے

طاہر القادری

وہ بولے: اے لوط! اگر تم (ان باتوں سے) باز نہ آئے تو تم ضرور شہر بدر کئے جانے والوں میں سے ہو جاؤ گے،

علامہ جوادی

ان لوگوں نے کہا کہ لوط اگر تم اس تبلیغ سے باز نہ آئے تو اس بستی سے نکال باہر کردیئے جاؤ گے

محمد جوناگڑھی

انہوں نے جواب دیاکہ اے لوط! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً نکال دیا جائے گا

محمد حسین نجفی

ان لوگوں نے کہا: اے لوط (ع)! (اگر تم ان باتوں سے) باز نہ آئے تو تمہیں ضرور باہر نکال دیا جائے گا۔

قَالَ إِنِّى لِعَمَلِكُم مِّنَ ٱلْقَالِينَ ﴿١٦٨﴾

کہا میں تو تمہارے کام سے سخت بیزار ہوں

ابوالاعلی مودودی

اس نے کہا \"تمہارے کرتوتوں پر جو لوگ کُڑھ رہے ہیں میں اُن میں شامل ہوں

احمد رضا خان

فرمایا میں تمہارے کام سے بیزار ہوں

جالندہری

لوط نے کہا کہ میں تمہارے کام کا سخت دشمن ہوں

طاہر القادری

(لوط علیہ السلام نے) فرمایا: بیشک میں تمہارے عمل سے بیزار ہونے والوں میں سے ہوں،

علامہ جوادی

انہوں نے کہا کہ بہرحال میں تمہارے عمل سے بیزار ہوں

محمد جوناگڑھی

آپ نے فرمایا، میں تمہارے کام سے سخت ناخوش ہوں

محمد حسین نجفی

آپ نے کہا میں تمہارے (اس) کردار سے سخت نفرت کرنے والوں میں سے ہوں۔

رَبِّ نَجِّنِى وَأَهْلِى مِمَّا يَعْمَلُونَ ﴿١٦٩﴾

اے میرے رب مجھے اور میرے گھر والوں کو اس کے وبال سے نجات دے جو وہ کرتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

اے پروردگار، مجھے اور میرے اہل و عیال کو ان کی بد کرداریوں سے نجات دے\"

احمد رضا خان

اے میرے رب! مجھے اور میرے گھر والوں کو ان کے کام سے بچا

جالندہری

اے میرے پروردگار مجھ کو اور میرے گھر والوں کو ان کے کاموں (کے وبال) سے نجات دے

طاہر القادری

اے رب! تو مجھے اور میرے گھر والوں کو اس (کام کے وبال) سے نجات عطا فرما جو یہ کر رہے ہیں،

علامہ جوادی

پروردگار ! مجھے اور میرے اہل کو ان کے اعمال کی سزا سے محفوظ رکھنا

محمد جوناگڑھی

میرے پروردگار! مجھے اور میرے گھرانے کو اس (وبال) سے بچالے جو یہ کرتے ہیں

محمد حسین نجفی

اے میرے پروردگار! مجھے اور میرے گھر والوں کو اس عمل (کے وبال) سے جو یہ کرتے ہیں نجات عطا فرما۔

فَنَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ ﴿١٧٠﴾

پھر ہم نے اسے اور اس کے سارے کنبے کو بچا لیا

ابوالاعلی مودودی

آخرکار ہم نے اسے اور اس کے سب اہل و عیال کو بچا لیا

احمد رضا خان

تو ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی

جالندہری

سو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو سب کو نجات دی

طاہر القادری

پس ہم نے ان کو اور ان کے سب گھر والوں کو نجات عطا فرما دی،

علامہ جوادی

تو ہم نے انہیں اور ان کے اہل سب کو نجات دے دی

محمد جوناگڑھی

پس ہم نے اسے اور اس کے متعلقین کو سب کو بچالیا

محمد حسین نجفی

چنانچہ ہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو نجات عطا کی ہے۔

إِلَّا عَجُوزًۭا فِى ٱلْغَٰبِرِينَ ﴿١٧١﴾

مگر ایک بڑھیا جو پیچھے رہ گئی تھی

ابوالاعلی مودودی

بجز ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی

احمد رضا خان

مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی

جالندہری

مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی

طاہر القادری

سوائے ایک بوڑھی عورت کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی،

علامہ جوادی

سوائے اس ضعیفہ کے کہ جو پیچھے رہ گئی

محمد جوناگڑھی

بجز ایک بڑھیا کے کہ وه پیچھے ره جانے والوں میں ہوگئی

محمد حسین نجفی

سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی۔

ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْءَاخَرِينَ ﴿١٧٢﴾

پھر ہم نے اور سب کو ہلاک کر دیا

ابوالاعلی مودودی

پھر باقی ماندہ لوگوں کو ہم نے تباہ کر دیا

احمد رضا خان

پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کردیا،

جالندہری

پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا

طاہر القادری

پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کر دیا،

علامہ جوادی

پھر ہم نے ان لوگوں کو تباہ و برباد کردیا

محمد جوناگڑھی

پھر ہم نے باقی اور سب کو ہلاک کر دیا

محمد حسین نجفی

پھر ہم نے دوسرے سب لوگوں کو تباہ و برباد کر دیا۔

وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًۭا ۖ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلْمُنذَرِينَ ﴿١٧٣﴾

اور ہم نے ان پر مینہ برسایا پھر ڈرائے ہوؤں پر بُرا مینہ برسا

ابوالاعلی مودودی

اور ان پر برسائی ایک برسات، بڑی ہی بُری بارش تھی جو اُن ڈرائے جانے والوں پر نازل ہوئی

احمد رضا خان

اور ہم نے ان پر ایک برساؤ برسایا تو کیا ہی برا برساؤ تھا ڈرائے گئیوں کا،

جالندہری

اور ان پر مینھہ برسایا۔ سو جو مینھہ ان (لوگوں) پر (برسا) جو ڈرائے گئے برا تھا

طاہر القادری

اور ہم نے ان پر (پتھروں کی) بارش برسائی سو ڈرائے ہوئے لوگوں کی بارش کتنی تباہ کن تھی،

علامہ جوادی

اور ان کے اوپر زبردست پتھروں کی بارش کردی جو ڈرائے جانے والوں کے حق میں بدترین بارش ہے

محمد جوناگڑھی

اور ہم نے ان پر ایک خاص قسم کا مینہ برسایا، پس بہت ہی برا مینہ تھا جو ڈرائے گئے ہوئے لوگوں پر برسا

محمد حسین نجفی

اور ہم نے ان پر (پتھروں کی) بارش برسائی۔ سو کیا بڑی بارش تھی جو ڈرائے ہوؤوں پر برسی۔

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٧٤﴾

البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں

ابوالاعلی مودودی

یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر اِن میں سے اکثر ماننے والے نہیں

احمد رضا خان

بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے،

جالندہری

بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے

طاہر القادری

بیشک اس (واقعہ) میں بڑی نشانی ہے اور ان کے اکثر لوگ مومن نہ تھے،

علامہ جوادی

اور اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت بہرحال مومن نہیں تھی

محمد جوناگڑھی

یہ ماجرا بھی سراسر عبرت ہے۔ ان میں سے بھی اکثر مسلمان نہ تھے

محمد حسین نجفی

بےشک اس میں ایک بڑی نشانی ہے۔ مگر ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں تھے۔

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٧٥﴾

اوربیشک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے

ابوالاعلی مودودی

اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی

احمد رضا خان

اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے،

جالندہری

اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے۔

طاہر القادری

اور بیشک آپ کا رب ہی بڑا غالب رحمت والا ہے،

علامہ جوادی

اور تمہارا پروردگار عزیز بھی ہے اور رحیم بھی ہے

محمد جوناگڑھی

بیشک تیرا پروردگار وہی ہے غلبے واﻻ مہربانی واﻻ

محمد حسین نجفی

اور یقیناً آپ کا پروردگار بڑا غالب ہے، بڑا رحم کرنے والا ہے۔

كَذَّبَ أَصْحَٰبُ لْـَٔيْكَةِ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٧٦﴾

بن والوں نے بھی پیعمبروں کو جھٹلایا

ابوالاعلی مودودی

اصحاب الاَیکہ نے رسولوں کو جھٹلایا

احمد رضا خان

بن والوں نے رسولوں کو جھٹلایا

جالندہری

اور بن کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا

طاہر القادری

باشندگانِ ایکہ (یعنی جنگل کے رہنے والوں) نے (بھی) رسولوں کو جھٹلایا،

علامہ جوادی

اور جنگل کے رہنے والوں نے بھی مرسلین کو جھٹلایا

محمد جوناگڑھی

اَیکہ والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا

محمد حسین نجفی

ایکہ والوں نے رسولوں کو جھٹلایا۔

إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٧٧﴾

جب ان سے شعیب نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں

ابوالاعلی مودودی

یاد کرو جبکہ شعیبؑ نے ان سے کہا تھا \"کیا تم ڈرتے نہیں؟

احمد رضا خان

جب ان سے شعیب نے فرمایا کیا ڈرتے نہیں،

جالندہری

جب ان سے شعیب نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟

طاہر القادری

جب ان سے شعیب (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہو،

علامہ جوادی

جب ان سے شعیب نے کہا کہ تم خدا سے ڈرتے کیوں نہیں ہو

محمد جوناگڑھی

جبکہ ان سے شعیب (علیہ السلام) نے کہاکہ کیا تمہیں ڈر خوف نہیں؟

محمد حسین نجفی

جبکہ ان کے بھائی شعیب (ع) نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟

إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ ﴿١٧٨﴾

میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں

ابوالاعلی مودودی

میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

احمد رضا خان

بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانتدار رسول ہوں،

جالندہری

میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں

طاہر القادری

بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول (بن کر آیا) ہوں،

علامہ جوادی

میں تمہارے لئے ایک امانتدار پیغمبر ہوں

محمد جوناگڑھی

میں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں

محمد حسین نجفی

بےشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں۔

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٧٩﴾

پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو

ابوالاعلی مودودی

لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

احمد رضا خان

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،

جالندہری

تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو

طاہر القادری

پس تم اللہ سے ڈرو اور میری فرمانبرداری اختیار کرو،

علامہ جوادی

لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

محمد جوناگڑھی

اللہ کا خوف کھاؤ اور میری فرمانبرداری کرو

محمد حسین نجفی

سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔

وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿١٨٠﴾

اور میں تم سے اس پر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے

ابوالاعلی مودودی

میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے

احمد رضا خان

اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے

جالندہری

اور میں اس کام کا تم سے کچھ بدلہ نہیں مانگتا میرا بدلہ تو خدائے رب العالمین کے ذمے ہے

طاہر القادری

اور میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر تو صرف تمام جہانوں کے رب کے ذمہ ہے،

علامہ جوادی

اور میں تم سے اس کام کی کوئی اجرت بھی نہیں چاہتا ہوں کہ میرا اجر تو صرف رب العالمین کے ذمہ ہے

محمد جوناگڑھی

میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں چاہتا، میرا اجر تمام جہانوں کے پالنے والے کے پاس ہے

محمد حسین نجفی

میں تم سے اس (تبلیغ رسالت) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا۔ میری اجرت تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے۔

۞ أَوْفُوا۟ ٱلْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا۟ مِنَ ٱلْمُخْسِرِينَ ﴿١٨١﴾

پیمانہ پورا دو اور نقصان دینے والے نہ بنو

ابوالاعلی مودودی

پیمانے ٹھیک بھرو اور کسی کو گھاٹا نہ دو

احمد رضا خان

ناپ پورا کرو اور گھٹانے والوں میں نہ ہو

جالندہری

(دیکھو) پیمانہ پورا بھرا کرو اور نقصان نہ کیا کرو

طاہر القادری

تم پیمانہ پورا بھرا کرو اور (لوگوں کے حقوق کو) نقصان پہنچانے والے نہ بنو،

علامہ جوادی

اور دیکھو ناپ تول کو ٹھیک رکھو اور لوگوں کو خسارہ دینے والے نہ بنو

محمد جوناگڑھی

ناپ پورا بھرا کرو کم دینے والوں میں شمولیت نہ کرو

محمد حسین نجفی

(دیکھو) پورا ناپا کرو (پیمانہ بھرا کرو) اور نقصان پہنچانے والوں میں سے نہ ہو۔

وَزِنُوا۟ بِٱلْقِسْطَاسِ ٱلْمُسْتَقِيمِ ﴿١٨٢﴾

اور صحیح ترازو سے تولا کرو

ابوالاعلی مودودی

صحیح ترازو سے تولو

احمد رضا خان

اور سیدھی ترازو سے تولو،

جالندہری

اور ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو

طاہر القادری

اور سیدھی ترازو سے تولا کرو،

علامہ جوادی

اور وزن کرو تو صحیح اور سچیّ ترازو سے تولو

محمد جوناگڑھی

اور سیدھی صحیح ترازو سے توﻻ کرو

محمد حسین نجفی

اور صحیح ترازو سے تولا کرو (ڈنڈی سیدھی رکھا کرو)۔

وَلَا تَبْخَسُوا۟ ٱلنَّاسَ أَشْيَآءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ مُفْسِدِينَ ﴿١٨٣﴾

اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم کر کے نہ دو اور ملک میں فساد مچاتے نہ پھرو

ابوالاعلی مودودی

اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو

احمد رضا خان

اور لوگوں کی چیزیں کم کرکے نہ دو اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو

جالندہری

اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور ملک میں فساد نہ کرتے پھرو

طاہر القادری

اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم (تول کے ساتھ) مت دیا کرو اور ملک میں (ایسی اخلاقی، مالی اور سماجی خیانتوں کے ذریعے) فساد انگیزی مت کرتے پھرو،

علامہ جوادی

اور لوگوں کی چیزوں میں کمی نہ کیا کرو اور روئے زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو

محمد جوناگڑھی

لوگوں کو ان کی چیزیں کمی سے نہ دو بے باکی کے ساتھ زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو

محمد حسین نجفی

اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو۔ اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو۔

وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِى خَلَقَكُمْ وَٱلْجِبِلَّةَ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٨٤﴾

اور اس سے ڈرو جس نے تمہیں اور پہلی خلقت کو بنایا

ابوالاعلی مودودی

اور اُس ذات کا خوف کرو جس نے تمہیں اور گزشتہ نسلوں کو پیدا کیا ہے\"

احمد رضا خان

اور اس سے ڈرو جس نے تم کو پیدا کیا اور اگلی مخلوق کو،

جالندہری

اور اس سے ڈرو جس نے تم کو اور پہلی خلقت کو پیدا کیا

طاہر القادری

اور اس (اللہ) سے ڈرو جس نے تم کو اور پہلی امتوں کو پیدا فرمایا،

علامہ جوادی

اور اس خدا سے ڈرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے والی نسلوں کو پیدا کیا ہے

محمد جوناگڑھی

اس اللہ کا خوف رکھو جس نے خود تمہیں اور اگلی مخلوق کو پیدا کیا ہے

محمد حسین نجفی

اور اس (اللہ) سے ڈرو جس نے تمہیں اور پہلی مخلوق کو پیدا کیا ہے۔

قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ ﴿١٨٥﴾

کہنے لگے کہ تم پر تو کسی نے جادو کر دیا

ابوالاعلی مودودی

انہوں نے کہا \"تو محض ایک سحرزدہ آدمی ہے

احمد رضا خان

بولے تم پر جادو ہوا ہے،

جالندہری

وہ کہنے لگے کہ تم جادو زدہ ہو

طاہر القادری

وہ کہنے لگے: (اے شعیب!) تم تو محض جادو زدہ لوگوں میں سے ہو،

علامہ جوادی

ان لوگوں نے کہا کہ تم تو صرف جادو زدہ معلوم ہوتے ہو

محمد جوناگڑھی

انہوں نے کہا تو تو ان میں سے ہے جن پر جادو کردیا جاتا ہے

محمد حسین نجفی

ان لوگوں نے کہا کہ تم تو بس سخت سحر زدہ آدمی ہو۔

وَمَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌۭ مِّثْلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ ٱلْكَٰذِبِينَ ﴿١٨٦﴾

اورتو بھی ہم جیسا ایک آدمی ہے اور ہمارے خیال میں تو تو جھوٹا ہے

ابوالاعلی مودودی

اور تو کچھ نہیں مگر ایک انسان ہم ہی جیسا، اور ہم تو تجھے بالکل جھوٹا سمجھتے ہیں

احمد رضا خان

تم تو نہیں مگر ہم جیسے آدمی اور بیشک ہم تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں،

جالندہری

اور تم اور کچھ نہیں ہم ہی جیسے آدمی ہو۔ اور ہمارا خیال ہے کہ تم جھوٹے ہو

طاہر القادری

اور تم فقط ہمارے جیسے بشر ہی تو ہو اور ہم تمہیں یقیناً جھوٹے لوگوں میں سے خیال کرتے ہیں،

علامہ جوادی

اور تم ہمارے ہی جیسے ایک انسان ہو اور ہمیں تو جھوٹے بھی معلوم ہوتے ہو

محمد جوناگڑھی

اور تو تو ہم ہی جیسا ایک انسان ہے اور ہم تو تجھے جھوٹ بولنے والوں میں سے ہی سمجھتے ہیں

محمد حسین نجفی

اور تم ہمارے ہی جیسے ایک انسان ہو اور ہمیں تو جھوٹے بھی معلوم ہوتے ہو۔

فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًۭا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ ﴿١٨٧﴾

سو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے اگر تو سچا ہے

ابوالاعلی مودودی

اگر تو سچا ہے تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے\"

احمد رضا خان

تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دو اگر تم سچے ہو

جالندہری

اور اگر سچے ہو تو ہم پر آسمان سے ایک ٹکڑا لا کر گراؤ

طاہر القادری

پس تم ہمارے اوپر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دو اگر تم سچے ہو،

علامہ جوادی

اور اگر واقعا سچے ہو تو ہمارے اوپر آسمان کا کوئی ٹکڑا نازل کردو

محمد جوناگڑھی

اگر تو سچے لوگوں میں سے ہے تو ہم پر آسمان کے ٹکڑے گرادے

محمد حسین نجفی

اگر تم سچے ہو تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دو۔

قَالَ رَبِّىٓ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ ﴿١٨٨﴾

کہا میرا رب خوب جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو

ابوالاعلی مودودی

شعیبؑ نے کہا \"میرا رب جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو\"

احمد رضا خان

فرمایا میرا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے کوتک (کرتوت) ہیں

جالندہری

شعیب نے کہا کہ جو کام تم کرتے ہو میرا پروردگار اس سے خوب واقف ہے

طاہر القادری

(شعیب علیہ السلام نے) فرمایا: میرا رب ان (کارستانیوں) کو خوب جاننے والا ہے جو تم انجام دے رہے ہو،

علامہ جوادی

انہوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے

محمد جوناگڑھی

کہاکہ میرا رب خوب جاننے واﻻ ہے جو کچھ تم کر رہے ہو

محمد حسین نجفی

آپ نے کہا میرا پروردگار بہتر جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔

فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ ٱلظُّلَّةِ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ ﴿١٨٩﴾

پھر اسے جھٹلایا پھر انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا بے شک وہ بڑے دن کا عذاب تھا

ابوالاعلی مودودی

انہوں نے اسے جھٹلا دیا، آخرکار چھتری والے دن کا عذاب ان پر آ گیا، اور وہ بڑے ہی خوفناک دن کا عذاب تھا

احمد رضا خان

تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں شامیانے والے دن کے عذاب نے آلیا، بیشک وہ بڑے دن کا عذاب تھا

جالندہری

تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلایا، پس سائبان کے عذاب نے ان کو آ پکڑا۔ بےشک وہ بڑے (سخت) دن کا عذاب تھا

طاہر القادری

سو انہوں نے شعیب (علیہ السلام) کو جھٹلا دیا پس انہیں سائبان کے دن کے عذاب نے آپکڑا، بیشک وہ زبردست دن کا عذاب تھا،

علامہ جوادی

پھر ان لوگوں نے تکذیب کی تو انہیں سایہ کے دن کے عذاب نے اپنی گرفت میں لے لیا کہ یہ بڑے سخت دن کا عذاب تھا

محمد جوناگڑھی

چونکہ انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا۔ وه بڑے بھاری دن کا عذاب تھا

محمد حسین نجفی

پس ان لوگوں نے ان (شعیب (ع)) کو جھٹلایا تو سائبان والے دن کے عذاب نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا۔ بےشک وہ ایک بڑے سخت دن کا عذاب تھا۔

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٩٠﴾

البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں

ابوالاعلی مودودی

یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں

احمد رضا خان

بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے،

جالندہری

اس میں یقیناً نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے

طاہر القادری

بیشک اس (واقعہ) میں بڑی نشانی ہے اور ان کے اکثر لوگ مومن نہ تھے۔،

علامہ جوادی

بیشک اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں تھی

محمد جوناگڑھی

یقیناً اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں کےاکثر مسلمان نہ تھے

محمد حسین نجفی

بےشک اس میں ایک بڑی نشانی ہے۔ مگر ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں تھے۔

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٩١﴾

اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے

ابوالاعلی مودودی

اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی

احمد رضا خان

اور بیشک تمہارار ب ہی عزت والا مہربان ہے،

جالندہری

اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے

طاہر القادری

اور بیشک آپ کا رب ہی بڑا غالب رحمت والا ہے،

علامہ جوادی

اور تمہارا پروردگار بہت بڑا عزت والا اور مہربان ہے

محمد جوناگڑھی

اور یقیناً تیرا پروردگار البتہ وہی ہے غلبے واﻻ مہربانی واﻻ

محمد حسین نجفی

اور بےشک آپ کا پروردگار بڑا غالب ہے، بڑا رحم کرنے والا ہے۔

وَإِنَّهُۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿١٩٢﴾

اور یہ قرآن رب العالمین کا اتارا ہوا ہے

ابوالاعلی مودودی

یہ رب العالمین کی نازل کردہ چیز ہے

احمد رضا خان

اور بیشک یہ قرآن رب العالمین کا اتارا ہوا ہے،

جالندہری

اور یہ قرآن (خدائے) پروردگار عالم کا اُتارا ہوا ہے

طاہر القادری

اور بیشک یہ (قرآن) سارے جہانوں کے رب کا نازل کردہ ہے،

علامہ جوادی

اور یہ قرآن رب العالمین کی طرف سے نازل ہونے والا ہے

محمد جوناگڑھی

اور بیشک و شبہ یہ (قرآن) رب العالمین کا نازل فرمایا ہوا ہے

محمد حسین نجفی

اور بےشک یہ (قرآن) رب العالمین کا نازل کردہ ہے۔

نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلْأَمِينُ ﴿١٩٣﴾

اسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے

ابوالاعلی مودودی

اسے لے کر تیرے دل پر امانت دار روح اتری ہے

احمد رضا خان

اسے روح الا مین لے کر اترا

جالندہری

اس کو امانت دار فرشتہ لے کر اُترا ہے

طاہر القادری

اسے روح الامین (جبرائیل علیہ السلام) لے کر اترا ہے،

علامہ جوادی

اسے جبریل امین لے کر نازل ہوئے ہیں

محمد جوناگڑھی

اسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے

محمد حسین نجفی

جسے روح الامین (جبرائیل) نے آپ کے دل پر اتارا ہے۔

عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ ٱلْمُنذِرِينَ ﴿١٩٤﴾

تیرے دل پر تاکہ تو ڈرانے والوں میں سے ہو

ابوالاعلی مودودی

تاکہ تو اُن لوگوں میں شامل ہو جو (خدا کی طرف سے خلق خدا کو) متنبّہ کرنے والے ہیں

احمد رضا خان

تمہارے دل پر کہ تم ڈر سناؤ،

جالندہری

(یعنی اس نے) تمہارے دل پر (القا) کیا ہے تاکہ (لوگوں کو) نصیحت کرتے رہو

طاہر القادری

آپ کے قلبِ (انور) پر تاکہ آپ (نافرمانوں کو) ڈر سنانے والوں میں سے ہو جائیں،

علامہ جوادی

یہ آپ کے قلب پر نازل ہوا ہے تاکہ آپ لوگوں کو عذاب الٰہی سے ڈرائیں

محمد جوناگڑھی

آپ کے دل پر اترا ہے کہ آپ آگاه کر دینے والوں میں سے ہو جائیں

محمد حسین نجفی

تاکہ آپ (عذابِ الٰہی سے) ڈرانے والوں میں سے ہو جائیں۔

بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّۢ مُّبِينٍۢ ﴿١٩٥﴾

صاف عربی زبان میں

ابوالاعلی مودودی

صاف صاف عربی زبان میں

احمد رضا خان

روشن عربی زبان میں،

جالندہری

اور (القا بھی) فصیح عربی زبان میں (کیا ہے)

طاہر القادری

(اس کا نزول) فصیح عربی زبان میں (ہوا) ہے،

علامہ جوادی

یہ واضح عربی زبان میں ہے

محمد جوناگڑھی

صاف عربی زبان میں ہے

محمد حسین نجفی

یہ کھلی ہوئی عربی زبان میں ہے۔

وَإِنَّهُۥ لَفِى زُبُرِ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٩٦﴾

اور البتہ اس کی خبر پہلوں کی کتابوں میں بھی ہے

ابوالاعلی مودودی

اور اگلے لوگوں کی کتابوں میں بھی یہ موجود ہے

احمد رضا خان

اور بیشک اس کا چرچا اگلی کتابوں میں ہے

جالندہری

اور اس کی خبر پہلے پیغمبروں کی کتابوں میں (لکھی ہوئی) ہے

طاہر القادری

اور بیشک یہ پہلی امتوں کے صحیفوں میں (بھی مذکور) ہے،

علامہ جوادی

اور اس کا ذکر سابقین کی کتابوں میں بھی موجود ہے

محمد جوناگڑھی

اگلے نبیوں کی کتابوں میں بھی اس قرآن کا تذکره ہے

محمد حسین نجفی

اور یہ پہلے لوگوں کی کتابوں میں (بھی) ہے۔

أَوَلَمْ يَكُن لَّهُمْ ءَايَةً أَن يَعْلَمَهُۥ عُلَمَٰٓؤُا۟ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ﴿١٩٧﴾

کیا ان کے لیے نشانی کافی نہیں کہ اسے بنی اسرائیل کے علماء بھی جانتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

کیا اِن (اہلِ مکہ) کے لیے یہ کوئی نشانی نہیں ہے کہ اِسے علماء بنی اسرائیل جانتے ہیں؟

احمد رضا خان

اور کیا یہ ان کے لیے نشانی نہ تھی کہ اس نبی کو جانتے ہیں بنی اسرائیل کے عالم

جالندہری

کیا ان کے لئے یہ سند نہیں ہے کہ علمائے بنی اسرائیل اس (بات) کو جانتے ہیں

طاہر القادری

اور کیا ان کے لئے (صداقتِ قرآن اور صداقتِ نبوتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی) یہ دلیل (کافی) نہیں ہے کہ اسے بنی اسرائیل کے علماء (بھی) جانتے ہیں،

علامہ جوادی

کیا یہ نشانی ان کے لئے کافی نہیں ہے کہ اسے بنی اسرائیل کے علمائ بھی جانتے ہیں

محمد جوناگڑھی

کیا انہیں یہ نشانی کافی نہیں کہ حقانیت قرآن کو تو بنی اسرائیل کے علماء بھی جانتے ہیں

محمد حسین نجفی

کیا یہ نشانی اس (اہل مکہ) کیلئے کافی نہیں ہے کہ اس (قرآن) کو بنی اسرائیل کے علماء جانتے ہیں۔

وَلَوْ نَزَّلْنَٰهُ عَلَىٰ بَعْضِ ٱلْأَعْجَمِينَ ﴿١٩٨﴾

اور اگر ہم اسے کسی عجمی پر نازل کرتے

ابوالاعلی مودودی

(لیکن اِن کی ہٹ دھرمی کا حال یہ ہے کہ) اگر اہم اسے کسی عجمی پر بھی نازل کر دیتے

احمد رضا خان

اور اگر ہم اسے کسی غیر عربی شخص پر اتارتے،

جالندہری

اور اگر ہم اس کو کسی غیر اہل زبان پر اُتارتے

طاہر القادری

اور اگر ہم اسے غیر عربی لوگوں (یعنی عجمیوں) میں سے کسی پر نازل کرتے،

علامہ جوادی

اور اگر ہم اسے کسی عجمی آدمی پر نازل کردیتے

محمد جوناگڑھی

اور اگر ہم اسے کسی عجمی شخص پر نازل فرماتے

محمد حسین نجفی

اور اگر ہم اسے کسی عجمی (غیر عرب) پر نازل کرتے۔

فَقَرَأَهُۥ عَلَيْهِم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ مُؤْمِنِينَ ﴿١٩٩﴾

پھر وہ اسے ان کے سامنے پڑھتا تو بھی ایمان نہ لاتے

ابوالاعلی مودودی

اور یہ (فصیح عربی کلام) وہ ان کو پڑھ کر سناتا تب بھی یہ مان کر نہ دیتے

احمد رضا خان

کہ وہ انہیں پڑھ کر سناتا جب بھی اس پر ایمان نہ لاتے

جالندہری

اور وہ اسے ان (لوگوں کو) پڑھ کر سناتا تو یہ اسے (کبھی) نہ مانتے

طاہر القادری

سو وہ اس کو ان لوگوں پر پڑھتا تو (بھی) یہ لوگ اس پر ایمان لانے والے نہ ہوتے،

علامہ جوادی

اور وہ انہیں پڑھ کر سناتا تو یہ کبھی ایمان لانے والے نہیں تھے

محمد جوناگڑھی

پس وه ان کے سامنے اس کی تلاوت کرتا تو یہ اسے باور کرنے والے نہ ہوتے

محمد حسین نجفی

پھر وہ اسے پڑھ کر ان کو سناتا تب بھی وہ اس پر ایمان نہ لاتے۔

كَذَٰلِكَ سَلَكْنَٰهُ فِى قُلُوبِ ٱلْمُجْرِمِينَ ﴿٢٠٠﴾

اسی طرح ہم نے اس انکار کو گناہگاروں کے دل میں ڈال رکھا ہے

ابوالاعلی مودودی

اِسی طرح ہم نے اس (ذکر) کو مجرموں کے دلوں میں گزارا ہے

احمد رضا خان

ہم نے یونہی جھٹلانا پیرا دیا ہے مجرموں کے دلوں میں

جالندہری

اسی طرح ہم نے انکار کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کردیا

طاہر القادری

اس طرح ہم نے اس (کے انکار) کو مجرموں کے دلوں میں پختگی سے داخل کر دیا ہے،

علامہ جوادی

اور اس طرح ہم نے اس انکار کو مجرمین کے دلوں تک جانے کا رستہ دے دیا ہے

محمد جوناگڑھی

اسی طرح ہم نے گناہگاروں کے دلوں میں اس انکار کو داخل کر دیا ہے

محمد حسین نجفی

اسی طرح ہم نے اس (انکار) کو مجرموں کے دلوں میں داخل کر دیا ہے۔

لَا يُؤْمِنُونَ بِهِۦ حَتَّىٰ يَرَوُا۟ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ ﴿٢٠١﴾

وہ دردناک عذاب دیکھے بغیر اس پر ایمان نہیں لائیں گے

ابوالاعلی مودودی

وہ اس پر ایمان نہیں لاتے جب تک عذاب الیم نہ دیکھ لیں

احمد رضا خان

وہ اس پر ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ دیکھیں دردناک عذاب،

جالندہری

وہ جب تک درد دینے والا عذاب نہ دیکھ لیں گے، اس کو نہیں مانیں گے

طاہر القادری

وہ اس پر ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ درد ناک عذاب دیکھ لیں،

علامہ جوادی

کہ یہ ایمن لانے والے نہیں ہیں جب تک کہ دردناک عذاب نہ دیکھ لیں

محمد جوناگڑھی

وه جب تک دردناک عذابوں کو ملاحظہ نہ کرلیں ایمان نہ ﻻئیں گے

محمد حسین نجفی

یہ اس پر ایمان نہیں لائیں گے جب تک دردناک عذاب کو نہیں دیکھ لیں گے۔

فَيَأْتِيَهُم بَغْتَةًۭ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ﴿٢٠٢﴾

پھر وہ ان پر اچاناک آئے گا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی

ابوالاعلی مودودی

پھر جب وہ بے خبری میں ان پر آ پڑتا ہے

احمد رضا خان

تو وہ اچانک ان پر آجائے گا اور انہیں خبر نہ ہوگی،

جالندہری

وہ ان پر ناگہاں آ واقع ہوگا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی

طاہر القادری

پس وہ (عذاب) انہیں اچانک آپہنچے گا اور انہیں شعور (بھی) نہ ہوگا،

علامہ جوادی

کہ یہ عذاب ان پر اچانک نازل ہوجائے اور انہیں شعور تک نہ ہو

محمد جوناگڑھی

پس وه عذاب ان کو ناگہاں آجائے گا انہیں اس کا شعور بھی نہ ہو گا

محمد حسین نجفی

چنانچہ وہ (عذاب) اس طرح اچانک ان پر آجائے گا کہ انہیں احساس بھی نہ ہوگا۔

فَيَقُولُوا۟ هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَ ﴿٢٠٣﴾

پھر کہیں گے کیا ہمیں مہلت مل سکتی ہے

ابوالاعلی مودودی

اُس وقت وہ کہتے ہیں \"کہ “کیا اب ہمیں کچھ مُہلت مِل سکتی ہے؟\"

احمد رضا خان

تو کہیں گے کیا ہمیں کچھ مہلت ملے گی

جالندہری

اس وقت کہیں گے کیا ہمیں ملہت ملے گی؟

طاہر القادری

تب وہ کہیں گے: کیا ہمیں مہلت دی جائے گی،

علامہ جوادی

اس وقت یہ کہیں گے کہ کیا ہمیں مہلت دی جاسکتی ہے

محمد جوناگڑھی

اس وقت کہیں گے کہ کیا ہمیں کچھ مہلت دی جائے گی؟

محمد حسین نجفی

تب وہ کہیں گے کیا ہمیں مہلت مل سکتی ہے؟

أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ ﴿٢٠٤﴾

کیا ہمارے عذاب کو جلد چاہتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

تو کیا یہ لوگ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں؟

احمد رضا خان

تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں،

جالندہری

تو کیا یہ ہمارے عذاب کو جلدی طلب کر رہے ہیں

طاہر القادری

کیا یہ ہمارے عذاب میں جلدی کے طلب گار ہیں،

علامہ جوادی

تو کیا لوگ ہمارے عذاب کی جلدی کررہے ہیں

محمد جوناگڑھی

پس کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟

محمد حسین نجفی

کیا یہ لوگ ہمارے عذاب کیلئے جلدی کر رہے ہیں۔

أَفَرَءَيْتَ إِن مَّتَّعْنَٰهُمْ سِنِينَ ﴿٢٠٥﴾

بھلا دیکھ اگر ہم انہیں چند سال فائدہ اٹھانے دیں

ابوالاعلی مودودی

تم نے کچھ غور کیا، اگر ہم انہیں برسوں تک عیش کرنے کی مُہلت بھی دے دیں

احمد رضا خان

بھلا دیکھو تو اگر کچھ برس ہم انہیں برتنے دیں

جالندہری

بھلا دیکھو تو اگر ہم ان کو برسوں فائدے دیتے رہے

طاہر القادری

بھلا بتائیے اگر ہم انہیں برسوں فائدہ پہنچاتے رہیں،

علامہ جوادی

کیا تمہیں نہیں معلوم کہ ہم انہیں کئی سال کی مہلت دے دیں

محمد جوناگڑھی

اچھا یہ بھی بتاؤ کہ اگر ہم نے انہیں کئی سال بھی فائده اٹھانے دیا

محمد حسین نجفی

کیا تم دیکھتے ہو کہ اگر ہم انہیں کئی سال تک فائدہ اٹھانے کا موقع دیں۔

ثُمَّ جَآءَهُم مَّا كَانُوا۟ يُوعَدُونَ ﴿٢٠٦﴾

پھر ان کے پاس وہ عذاب آئے جس کا وعدہ دیے جاتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

اور پھر وہی چیز ان پر آ جائے جس سے انہیں ڈرایا جا رہا ہے

احمد رضا خان

پھر آئے ان پر جس کا وہ وعدہ دیے جاتے ہیں

جالندہری

پھر ان پر وہ (عذاب) آ واقع ہو جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے

طاہر القادری

پھر ان کے پاس وہ (عذاب) آپہنچے جس کا ان سے وعدہ کیا جار ہا ہے،

علامہ جوادی

اور اس کے بعد وہ عذاب آئے جس کا وعدہ کیا گیا ہے

محمد جوناگڑھی

پھر انہیں وه عذاب آ لگا جن سے یہ دھمکائے جاتے تھے

محمد حسین نجفی

پھر ان پر وہ عذاب آجائے جس سے انہیں ڈرایا جاتا تھا۔

مَآ أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يُمَتَّعُونَ ﴿٢٠٧﴾

تو جو انہوں نے فائدہ اٹھایا ہے کیا ان کے کچھ کام بھی آئے گا

ابوالاعلی مودودی

تو وہ سامانِ زیست جو ان کو ملا ہوا ہے اِن کے کس کام آئے گا؟

احمد رضا خان

تو کیا کام آئے گا ان کے وہ جو برتتے تھے

جالندہری

تو جو فائدے یہ اٹھاتے رہے ان کے کس کام آئیں گے

طاہر القادری

(تو) وہ چیزیں (ان سے عذاب کو دفع کرنے میں) کیا کام آئیں گی جن سے وہ فائدہ اٹھاتے رہے تھے،

علامہ جوادی

تو بھی جو ان کو آرام دیا گیا تھا وہ ان کے کام نہ آئے گا

محمد جوناگڑھی

تو جو کچھ بھی یہ برتتے رہے اس میں سے کچھ بھی فائده نہ پہنچا سکے گا

محمد حسین نجفی

تو وہ سب ساز و سامان جس سے وہ فائدہ اٹھاتے رہے تھے انہیں کوئی فائدہ نہ دے گا۔

وَمَآ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ ﴿٢٠٨﴾

اور ہم نے ایسی کوئی بستی ہلاک نہیں کی جس کے لیے ڈرانے والے نہ آئے ہوں

ابوالاعلی مودودی

(دیکھو) ہم نے کبھی کسی بستی کو اِس کے بغیر ہلاک نہیں کیا کہ اُس کے لیے خبردار کرنے والے حق نصیحت ادا کرنے کو موجود تھے

احمد رضا خان

اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہ کی جسے ڈر سنانے والے نہ ہوں،

جالندہری

اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی مگر اس کے لئے نصیحت کرنے والے (پہلے بھیج دیتے) تھے

طاہر القادری

اور ہم نے سوائے ان (بستیوں) کے جن کے لئے ڈرانے والے (آچکے) تھے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا،

علامہ جوادی

اور ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کے لئے ڈرانے والے بھیج دیئے تھے

محمد جوناگڑھی

ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا ہے مگر اسی حال میں کہ اس کے لیے ڈرانے والے تھے

محمد حسین نجفی

اور ہم نے کبھی کسی بستی کو اس وقت تک ہلاک نہیں کیا جب تک اس کے پاس عذاب الٰہی سے ڈرانے والے نہ آچکے ہوں۔

ذِكْرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَٰلِمِينَ ﴿٢٠٩﴾

نصیحت دینے کے لیے اور ہم ظالم نہیں تھے

ابوالاعلی مودودی

اور ہم ظالم نہ تھے

احمد رضا خان

نصیحت کے لیے، اور ہم ظلم نہیں کرتے

جالندہری

نصیحت کردیں اور ہم ظالم نہیں ہیں

طاہر القادری

(اور یہ بھی) نصیحت کے لئے اور ہم ظالم نہ تھے،

علامہ جوادی

یہ ایک یاد دہانی تھی اور ہم ہرگز ظلم کرنے والے نہیں ہیں

محمد جوناگڑھی

نصیحت کے طور پر اور ہم ﻇلم کرنے والے نہیں ہیں

محمد حسین نجفی

نصیحت اور یاد دہانی کیلئے! اور ہم کبھی ظالم نہیں تھے۔

وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ ٱلشَّيَٰطِينُ ﴿٢١٠﴾

اور قرآن کو شیطان لے کر نہیں نازل ہوئے

ابوالاعلی مودودی

اِس (کتاب مبین) کو شیاطین لے کر نہیں اترے ہیں

احمد رضا خان

او راس قرآن کو لے کر شیطان نہ اترے

جالندہری

اور اس (قرآن) کو شیطان لے کر نازل نہیں ہوئے

طاہر القادری

اور شیطان اس (قرآن) کو لے کرنہیں اترے،

علامہ جوادی

اور اس قرآن کو شیاطین لے کر حاضر نہیں ہوئے ہیں

محمد جوناگڑھی

اس قرآن کو شیطان نہیں ﻻئے

محمد حسین نجفی

اور اس (قرآن) کو شیطانوں نے نہیں اتارا۔

وَمَا يَنۢبَغِى لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ ﴿٢١١﴾

اور نہ یہ ان کا کام ہے اور نہ وہ اسے کر سکتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

نہ یہ کام ان کو سجتا ہے، اور نہ وہ ایسا کر ہی سکتے ہیں

احمد رضا خان

اور وہ اس قابل نہیں اور نہ وہ ایسا کرسکتے ہیں

جالندہری

یہ کام نہ تو ان کو سزاوار ہے اور نہ وہ اس کی طاقت رکھتے ہیں

طاہر القادری

نہ (یہ) ان کے لئے سزاوار ہے اور نہ وہ (اس کی) طاقت رکھتے ہیں،

علامہ جوادی

یہ بات ان کے لئے مناسب بھی نہیں ہے اور ان کے بس کی بھی نہیں ہے

محمد جوناگڑھی

نہ وه اس کے قابل ہیں، نہ انہیں اس کی طاقت ہے

محمد حسین نجفی

اور نہ ہی یہ ان کیلئے مناسب ہے اور نہ ہی وہ اس کی طاقت رکھتے ہیں۔

إِنَّهُمْ عَنِ ٱلسَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ ﴿٢١٢﴾

وہ تو سننے کی جگہ سے بھی دور کر دیے گئے ہیں

ابوالاعلی مودودی

وہ تو اس کی سماعت تک سے دُور رکھے گئے ہیں

احمد رضا خان

وہ تو سننے کی جگہ سے دور کردیے گئے ہیں

جالندہری

وہ (آسمانی باتوں) کے سننے (کے مقامات) سے الگ کر دیئے گئے ہیں

طاہر القادری

بیشک وہ (اس کلام کے) سننے سے روک دیئے گئے ہیں،

علامہ جوادی

وہ تو وحی کے سننے سے بھی محروم ہیں

محمد جوناگڑھی

بلکہ وه تو سننے سے بھی محروم کردیے گئے ہیں

محمد حسین نجفی

وہ تو اس (وحی) کے سننے سے بھی معزول کئے جا چکے ہیں۔

فَلَا تَدْعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ فَتَكُونَ مِنَ ٱلْمُعَذَّبِينَ ﴿٢١٣﴾

سو الله کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار ورنہ تو بھی عذاب میں مبتلا ہو جائے گا

ابوالاعلی مودودی

پس اے محمدؐ، اللہ کے ساتھ کسی دُوسرے معبُود کو نہ پکارو، ورنہ تم بھی سزا پانے والوں میں شامل ہو جاؤ گے

احمد رضا خان

تو اللہ کے سوا دوسرا خدا نہ پوج کہ تجھ پر عذاب ہوگا،

جالندہری

تو خدا کے سوا کسی اور معبود کو مت پکارنا، ورنہ تم کو عذاب دیا جائے گا

طاہر القادری

پس (اے بندے!) تو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہ پوجا کر ورنہ تو عذاب یافتہ لوگوں میں سے ہو جائے گا،

علامہ جوادی

لہذا تم اللہ کے ساتھ کسی اور خدا کو مت پکارو کہ مبتلائے عذاب کردیئے جاؤ

محمد جوناگڑھی

پس تو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار کہ تو بھی سزا پانے والوں میں سے ہوجائے

محمد حسین نجفی

پس آپ اللہ کے ساتھ کسی اور الہ کو نہ پکاریں ورنہ آپ بھی سزا پانے والوں میں شامل ہو جائیں گے۔

وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ ٱلْأَقْرَبِينَ ﴿٢١٤﴾

اور اپنے قریب کے رشتہ داروں کو ڈرا

ابوالاعلی مودودی

اپنے قریب ترین رشتہ داروں کو ڈراؤ

احمد رضا خان

اور اے محبوب! اپنے قریب تر رشتہ داروں کو ڈراؤ

جالندہری

اور اپنے قریب کے رشتہ داروں کو ڈر سنا دو

طاہر القادری

اور (اے حبیبِ مکرّم!) آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو (ہمارے عذاب سے) ڈرائیے،

علامہ جوادی

اور پیغمبر آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرایئے

محمد جوناگڑھی

اپنے قریبی رشتہ والوں کو ڈرا دے

محمد حسین نجفی

اور (اے رسول) اپنے قریب ترین رشتہ داروں کو (عذاب سے) ڈراؤ۔

وَٱخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٢١٥﴾

اور جو ایمان لانے والے تیرے ساتھ ہیں ان کے لیے اپنا بازو جھکا ئے رکھ

ابوالاعلی مودودی

اور ایمان لانے والوں میں سے جو لوگ تمہاری پیروی اختیار کریں ان کے ساتھ تواضع سے پیش آؤ

احمد رضا خان

اور اپنی رحمت کا بازو بچھاؤ اپنے پیرو مسلمانوں کے لیے

جالندہری

اور جو مومن تمہارے پیرو ہوگئے ہیں ان سے متواضع پیش آؤ

طاہر القادری

اور آپ اپنا بازوئے (رحمت و شفقت) ان مومنوں کے لئے بچھا دیجئے جنہوں نے آپ کی پیروی اختیار کر لی ہے،

علامہ جوادی

اور جو صاحبانِ ایمان آپ کا اتباع کرلیں ان کے لئے اپنے شانوں کو جھکا دیجئے

محمد جوناگڑھی

اس کے ساتھ فروتنی سے پیش آ، جو بھی ایمان ﻻنے واﻻ ہو کر تیری تابعداری کرے

محمد حسین نجفی

اور جو اہلِ ایمان آپ کی پیروی کریں ان کیلئے اپنا بازو جھکاؤ (ان کے ساتھ تواضع و فروتنی سے پیش آؤ)۔

فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّى بَرِىٓءٌۭ مِّمَّا تَعْمَلُونَ ﴿٢١٦﴾

پھر اگر تیری نافرمانی کریں تو کہہ دے میں تمہارے کام سے بیزار ہوں

ابوالاعلی مودودی

لیکن اگر وہ تمہاری نافرمانی کریں تو ان سے کہو کہ جو کچھ تم کرتے ہو اس سے میں بری الذ مہ ہوں

احمد رضا خان

تو اگر وہ تمہارا حکم نہ مانیں تو فرمادو میں تمہارے کاموں سے بے علاقہ ہوں،

جالندہری

پھر اگر لوگ تمہاری نافرمانی کریں تو کہہ دو کہ میں تمہارے اعمال سے بےتعلق ہوں

طاہر القادری

پھر اگر وہ آپ کی نافرمانی کریں تو آپ فرما دیجئے کہ میں ان اعمالِ (بد) سے بیزار ہوں جو تم انجام دے رہے ہو،

علامہ جوادی

پھر یہ لوگ آپ کی نافرمانی کریں تو کہہ دیجئے کہ میں تم لوگوں کے اعمال سے بیزار ہوں

محمد جوناگڑھی

اگر یہ لوگ تیری نافرمانی کریں تو تو اعلان کردے کہ میں ان کاموں سے بیزار ہوں جو تم کر رہے ہو

محمد حسین نجفی

اور اگر وہ تمہاری نافرمانی کریں تو کہہ دو کہ میں اس سے بیزار ہوں جو کچھ تم کرتے ہو۔

وَتَوَكَّلْ عَلَى ٱلْعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ ﴿٢١٧﴾

اور زبردست رحم والے پر بھروسہ کر

ابوالاعلی مودودی

اور اُس زبردست اور رحیم پر توکل کرو

احمد رضا خان

اور اس پر بھروسہ کرو جو عزت والا مہر والا ہے

جالندہری

اور (خدائے) غالب اور مہربان پر بھروسا رکھو

طاہر القادری

اور بڑے غالب مہربان (رب) پر بھروسہ رکھیے،

علامہ جوادی

اور خدائے عزیز و مہربان پر بھروسہ کیجئے

محمد جوناگڑھی

اپنا پورا بھروسہ غالب مہربان اللہ پر رکھ

محمد حسین نجفی

اور اس (پروردگار) پر بھروسہ کیجئے جو غالب ہے اور بڑا رحم کرنے والا ہے۔

ٱلَّذِى يَرَىٰكَ حِينَ تَقُومُ ﴿٢١٨﴾

جو تجھے دیکھتا ہے جب تو اٹھتا ہے

ابوالاعلی مودودی

جو تمہیں اس وقت دیکھ رہا ہوتا ہے جب تم اٹھتے ہو

احمد رضا خان

جو تمہیں دیکھتا ہے جب تم کھڑے ہوتے ہو

جالندہری

جو تم کو جب تم (تہجد) کے وقت اُٹھتے ہو دیکھتا ہے

طاہر القادری

جو آپ کو (رات کی تنہائیوں میں بھی) دیکھتا ہے جب آپ (نمازِ تہجد کے لئے) قیام کرتے ہیں،

علامہ جوادی

جو آپ کو اس وقت بھی دیکھتا ہے جب آپ قیام کرتے ہیں

محمد جوناگڑھی

جو تجھے دیکھتا رہتا ہے جبکہ تو کھڑا ہوتا ہے

محمد حسین نجفی

جو آپ کو اس وقت دیکھتا ہے جب آپ کھڑے ہوتے ہیں۔

وَتَقَلُّبَكَ فِى ٱلسَّٰجِدِينَ ﴿٢١٩﴾

اور نمازیوں میں تیری نشست و برخاست دیکھتا ہے

ابوالاعلی مودودی

اور سجدہ گزار لوگوں میں تمہاری نقل و حرکت پر نگاہ رکھتا ہے

احمد رضا خان

اور نمازیوں میں تمہارے دورے کو

جالندہری

اور نمازیوں میں تمہارے پھرنے کو بھی

طاہر القادری

اور سجدہ گزاروں میں (بھی) آپ کا پلٹنا دیکھتا (رہتا) ہے،

علامہ جوادی

اور پھر سجدہ گزاروں کے درمیان آپ کا اٹھنا بیٹھنا بھی دیکھتا ہے

محمد جوناگڑھی

اور سجده کرنے والوں کے درمیان تیرا گھومنا پھرنا بھی

محمد حسین نجفی

اور جب آپ سجدہ کرنے والوں میں نشست و برخاست کرتے ہیں تب بھی دیکھتا ہے۔

إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ ﴿٢٢٠﴾

بیشک وہ سننے والا جاننے والا ہے

ابوالاعلی مودودی

وہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے

احمد رضا خان

بیشک وہی سنتا جانتا ہے

جالندہری

بےشک وہ سننے اور جاننے والا ہے

طاہر القادری

بیشک وہ خوب سننے والا جاننے والا ہے،

علامہ جوادی

وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے

محمد جوناگڑھی

وه بڑا ہی سننے واﻻ اور خوب ہی جاننے واﻻ ہے

محمد حسین نجفی

بےشک وہ بڑا سننے والا، بڑا علم والا ہے۔

هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ ٱلشَّيَٰطِينُ ﴿٢٢١﴾

کیا میں تمہیں بتاؤں شیطان کس پر اترتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

لوگو، کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیاطین کس پر اُترا کرتے ہیں؟

احمد رضا خان

کیا میں تمہیں بتادوں کہ کس پر اترتے ہیں شیطان،

جالندہری

(اچھا) میں تمیں بتاؤں کہ شیطان کس پر اُترتے ہیں

طاہر القادری

کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیاطین کس پر اترتے ہیں،

علامہ جوادی

کیا ہم آپ کو بتائیں کہ شیاطین کس پر نازل ہوتے ہیں

محمد جوناگڑھی

کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیطان کس پر اترتے ہیں

محمد حسین نجفی

کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیاطین کس پر اترتے ہیں۔

تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍۢ ﴿٢٢٢﴾

ہر جھوٹے گناہگار پر اترتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

وہ ہر جعل ساز بدکار پر اُترا کرتے ہیں

احمد رضا خان

اترتے ہیں بڑے بہتان والے گناہگار پر

جالندہری

ہر جھوٹے گنہگار پر اُترتے ہیں

طاہر القادری

وہ ہر جھوٹے (بہتان طراز) گناہگار پر اترا کرتے ہیں،

علامہ جوادی

وہ ہر جھوٹے اور بدکردار پر نازل ہوتے ہیں

محمد جوناگڑھی

وه ہر ایک جھوٹے گنہگار پر اترتے ہیں

محمد حسین نجفی

وہ ہر جھوٹ گھڑنے والے گنہگار پر اترتے ہیں۔

يُلْقُونَ ٱلسَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَٰذِبُونَ ﴿٢٢٣﴾

وہ سنی ہوئی باتیں پہنچاتے ہیں اوراکثر ان میں سے جھوٹے ہوتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

سُنی سُنائی باتیں کانوں میں پھونکتے ہیں، اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں

احمد رضا خان

شیطان اپنی سنی ہوئی ان پر ڈالتے ہیں اور ان میں اکثر جھوٹے ہیں

جالندہری

جو سنی ہوئی بات (اس کے کام میں) لا ڈالتے ہیں اور وہ اکثر جھوٹے ہیں

طاہر القادری

جو سنی سنائی باتیں (ان کے کانوں میں) ڈال دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں،

علامہ جوادی

جو فرشتوں کی باتوں پر کان لگائے رہتے ہیں اور ان میں کے اکثر لوگ جھوٹے ہیں

محمد جوناگڑھی

(اچٹتی) ہوئی سنی سنائی پہنچا دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہیں

محمد حسین نجفی

جو ان (شیاطین) کی طرف کان لگائے رہتے ہیں اور ان میں اکثر جھوٹے ہوتے ہیں۔

وَٱلشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ ٱلْغَاوُۥنَ ﴿٢٢٤﴾

اور شاعروں کی پیروی تو گمراہ ہی کرتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

رہے شعراء، تو ان کے پیچھے بہکے ہوئے لوگ چلا کرتے ہیں

احمد رضا خان

اور شاعروں کی پیرو ی گمراہ کرتے ہیں

جالندہری

اور شاعروں کی پیروی گمراہ لوگ کیا کرتے ہیں

طاہر القادری

اور شاعروں کی پیروی بہکے ہوئے لوگ ہی کرتے ہیں،

علامہ جوادی

اور شعرائ کی پیروی وہی لوگ کرتے ہیں جو گمراہ ہوتے ہیں

محمد جوناگڑھی

شاعروں کی پیروی وه کرتے ہیں جو بہکے ہوئے ہوں

محمد حسین نجفی

اور جو شعراء ہیں ان کی پیروی گمراہ لوگ کرتے ہیں۔

أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِى كُلِّ وَادٍۢ يَهِيمُونَ ﴿٢٢٥﴾

کیا تم نےنہیں دیکھاکہ وہ ہر میدان میں بھٹکتے پھرتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ وہ ہر وادی میں بھٹکتے ہیں

احمد رضا خان

کیا تم نے نہ دیکھا کہ وہ ہر نالے میں سرگرداں پھرتے ہیں

جالندہری

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر وادی میں سر مارتے پھرتے ہیں

طاہر القادری

کیا تو نے نہیں دیکھا کہ وہ (شعراء) ہر وادئ (خیال) میں (یونہی) سرگرداں پھرتے رہتے ہیں (انہیں حق میں سچی دلچسپی اور سنجیدگی نہیں ہوتی بلکہ فقط لفظی و فکری جولانیوں میں مست اور خوش رہتے ہیں)،

علامہ جوادی

کیا تم نہیں دیکھتے ہو کہ وہ ہر وادئی خیال میں چکر لگاتے رہتے ہیں

محمد جوناگڑھی

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ شاعر ایک ایک بیابان میں سر ٹکراتے پھرتے ہیں

محمد حسین نجفی

کیا تم نہیں دیکھتے کہ وہ ہر وادی میں حیران و سرگرداں پھرا کرتے ہیں۔

وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ ﴿٢٢٦﴾

اور جو وہ کہتے ہیں کرتے نہیں

ابوالاعلی مودودی

اور ایسی باتیں کہتے ہیں جو کرتے نہیں

احمد رضا خان

اور وہ کہتے ہیں جو نہیں کرتے

جالندہری

اور کہتے وہ ہیں جو کرتے نہیں

طاہر القادری

اور یہ کہ وہ (ایسی باتیں) کہتے ہیں جنہیں (خود) کرتے نہیں ہیں،

علامہ جوادی

اور وہ کچھ کہتے ہیں جو کرتے نہیں ہیں

محمد جوناگڑھی

اور وه کہتے ہیں جو کرتے نہیں

محمد حسین نجفی

اور وہ کہتے ہیں ایسی باتیں جو کرتے نہیں ہیں۔

إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَذَكَرُوا۟ ٱللَّهَ كَثِيرًۭا وَٱنتَصَرُوا۟ مِنۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا۟ ۗ وَسَيَعْلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ أَىَّ مُنقَلَبٍۢ يَنقَلِبُونَ ﴿٢٢٧﴾

مگروہ جو ایمان لائے اور نیک کام کیے اور الله کوبہت یاد کیا اور مظلوم ہونے کے بعد بدلہ لیا اور ظالموں کو ابھی معلوم ہو جائے گا کہ کس کروٹ پر پڑتے ہیں

ابوالاعلی مودودی

بجز اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اللہ کو کثرت سے یاد کیا اور جب ان پر ظلم کیا گیا تو صرف بدلہ لے لیا، اور ظلم کرنے والوں کو عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ وہ کس انجام سے دوچار ہوتے ہیں

احمد رضا خان

مگر وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور بکثرت اللہ کی یاد کی اور بدلہ لیا بعد اس کے کہ ان پر ظلم ہوا اور اب جاننا چاہتے ہیں ظالم کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے

جالندہری

مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے اور خدا کو بہت یاد کرتے رہے اور اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعد انتقام لیا اور ظالم عنقریب جان لیں گے کہ کون سی جگہ لوٹ کر جاتے ہیں

طاہر القادری

سوائے ان (شعراء) کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہے (یعنی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مدح خواں بن گئے) اور اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعد (ظالموں سے بزبانِ شعر) انتقام لیا (اور اپنے کلام کے ذریعے اسلام اور مظلوموں کا دفاع کیا بلکہ ان کاجوش بڑھایا تو یہ شاعری مذموم نہیں)، اور وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا عنقریب جان لیں گے کہ وہ (مرنے کے بعد) کونسی پلٹنے کی جگہ پلٹ کر جاتے ہیں،

علامہ جوادی

علاوہ ان شعرائ کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے اور بہت سارا ذکر خدا کیا اور ظلم سہنے کے بعد اس کا انتقام لیا اور عنقریب ظالمین کو معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس جگہ پلٹا دیئے جائیں گے

محمد جوناگڑھی

سوائے ان کے جو ایمان ﻻئے اور نیک عمل کیے اور بکثرت اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا اور اپنی مظلومی کے بعد انتقام لیا، جنہوں نے ﻇلم کیا ہے وه بھی ابھی جان لیں گے کہ کس کروٹ الٹتے ہیں

محمد حسین نجفی

سوائے ان کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور بکثرت اللہ کا ذکر کیا اور بعد اس کے کہ ان پر ظلم ہوا انہوں نے بدلہ لیا اور جن لوگوں نے ظلم کیا انہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ وہ کس جگہ لوٹ کر جا رہے ہیں؟