Main pages

Surah The morning star [At-Tariq] in Urdu

Surah The morning star [At-Tariq] Ayah 17 Location Maccah Number 86

وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ ﴿١﴾

آسمان کی قسم ہے اور رات کو آنے والے کی

ابوالاعلی مودودی

قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی

احمد رضا خان

آسمان کی قسم اور رات کے آنے والے کی، ف۲)

جالندہری

آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم

طاہر القادری

آسمان (کی فضائے بسیط اور خلائے عظیم) کی قَسم اور رات کو (نظر) آنے والے کی قَسم،

علامہ جوادی

آسمان اور رات کو آنے والے کی قسم

محمد جوناگڑھی

قسم ہے آسمان کی اور اندھیرے میں روشن ہونے والے کی

محمد حسین نجفی

قَسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہو نے والے کی۔

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ ﴿٢﴾

اور آپ کو کیا معلوم رات کو آنے والا کیا ہے

ابوالاعلی مودودی

اور تم کیا جانو کہ وہ رات کو نمودار ہونے والا کیا ہے؟

احمد رضا خان

اور کچھ تم نے جا نا وه رات کو آنے والا کیا ہے،

جالندہری

اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے

طاہر القادری

اور آپ کو کیا معلوم کہ رات کو (نظر) آنے والا کیا ہے،

علامہ جوادی

اور تم کیا جانو کہ طارق کیا ہے

محمد جوناگڑھی

تجھے معلوم بھی ہے کہ وه رات کو نمودار ہونے والی چیز کیا ہے؟

محمد حسین نجفی

اورتمہیں کیا معلوم کہ رات کو نمودار ہو نے والا کیا ہے؟

ٱلنَّجْمُ ٱلثَّاقِبُ ﴿٣﴾

وہ چمکتا ہوا ستارہ ہے

ابوالاعلی مودودی

چمکتا ہوا تارا

احمد رضا خان

خوب چمکتا تارا،

جالندہری

وہ تارا ہے چمکنے والا

طاہر القادری

(اس سے مراد) ہر وہ آسمانی کرّہ ہے (خواہ وہ ستارہ ہو یا سیارہ یا اَجرامِ سماوی کا کوئی اور کرّہ) جو چمک کر (فضا کو) روشن کر دیتا ہے٭، ٭ النجم الثاقب سے مراد ذاتِ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ہے، جس نے سراجاً منیراً کی شان کے ساتھ آسمانِ رسالت پر چمک کر ظلمت بھری کائنات کو نورِ ایمان سے روشن کر دیا ہے۔ (الشفاء)

علامہ جوادی

یہ ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے

محمد جوناگڑھی

وه روشن ستاره ہے

محمد حسین نجفی

وہ چمکتا ہوا تاراہے۔

إِن كُلُّ نَفْسٍۢ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌۭ ﴿٤﴾

ایسی کوئی بھی جان نہیں کہ جس پر ایک محافظ مقرر نہ ہو

ابوالاعلی مودودی

کوئی جان ایسی نہیں ہے جس کے اوپر کوئی نگہبان نہ ہو

احمد رضا خان

کوئی جان نہیں جس پر نگہبان نہ ہو

جالندہری

کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں

طاہر القادری

کوئی شخص ایسا نہیں جس پر ایک نگہبان (مقرر) نہیں ہے،

علامہ جوادی

کوئی نفس ایسا نہیں ہے جس کے اوپر نگراں نہ معین کیا گیا ہو

محمد جوناگڑھی

کوئی ایسا نہیں جس پر نگہبان فرشتہ نہ ہو

محمد حسین نجفی

کوئی متنفس ایسا نہیں ہے جس پرکوئی نگہبان نہ ہو۔

فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَٰنُ مِمَّ خُلِقَ ﴿٥﴾

پس انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے

ابوالاعلی مودودی

پھر ذرا انسان یہی دیکھ لے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے

احمد رضا خان

تو چاہئے کہ آدمی غور کرے کہ کس چیز سے بنا یا گیا

جالندہری

تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے

طاہر القادری

پس انسان کو غور (و تحقیق) کرنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے،

علامہ جوادی

پھر انسان دیکھے کہ اسے کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے

محمد جوناگڑھی

انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وه کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے

محمد حسین نجفی

سو انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے؟

خُلِقَ مِن مَّآءٍۢ دَافِقٍۢ ﴿٦﴾

ایک اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے

ابوالاعلی مودودی

ایک اچھلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے

احمد رضا خان

جَست کرتے (اوچھلتے ہوئے) پانی سے، ف۵)

جالندہری

وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے

طاہر القادری

وہ قوت سے اچھلنے والے پانی (یعنی قوی اور متحرک مادۂ تولید) میں سے پیدا کیا گیا ہے،

علامہ جوادی

وہ ایک اُچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے

محمد جوناگڑھی

وه ایک اچھلتے پانی سے پیدا کیا گیا ہے

محمد حسین نجفی

اچھل کر نکلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے۔

يَخْرُجُ مِنۢ بَيْنِ ٱلصُّلْبِ وَٱلتَّرَآئِبِ ﴿٧﴾

جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے

ابوالاعلی مودودی

جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے

احمد رضا خان

جو نکلتا ہے پیٹھ اور سینوں کے بیچ سے

جالندہری

جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے

طاہر القادری

جو پیٹھ اور کولہے کی ہڈیوں کے درمیان (پیڑو کے حلقہ میں) سے گزر کر باہر نکلتا ہے،

علامہ جوادی

جو پیٹھ اور سینہ کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے

محمد جوناگڑھی

جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے

محمد حسین نجفی

جو ریڑھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے۔

إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجْعِهِۦ لَقَادِرٌۭ ﴿٨﴾

بے شک وہ اس کے لوٹانے پر قادر ہے

ابوالاعلی مودودی

یقیناً وہ (خالق) اُسے دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے

احمد رضا خان

بے شک اللہ اس کے واپس کرینے پر قادر ہے

جالندہری

بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے

طاہر القادری

بیشک وہ اس (زندگی) کو پھر واپس لانے پر بھی قادر ہے،

علامہ جوادی

یقینا وہ خدا انسان کے دوبارہ پیدا کرنے پر بھی قادر ہے

محمد جوناگڑھی

بیشک وه اسے پھیر ﻻنے پر یقیناً قدرت رکھنے واﻻ ہے

محمد حسین نجفی

بےشک وہ (خدا) اس کے لوٹا سکنے (دوبارہ پیدا کرنے) پر قادر ہے۔

يَوْمَ تُبْلَى ٱلسَّرَآئِرُ ﴿٩﴾

جس دن بھید ظاہر کیے جائیں گے

ابوالاعلی مودودی

جس روز پوشیدہ اسرار کی جانچ پڑتال ہوگی

احمد رضا خان

جس دن چھپی باتوں کی جانچ ہوگی

جالندہری

جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے

طاہر القادری

جس دن سب راز ظاہر کر دیے جائیں گے،

علامہ جوادی

z جس دن رازوں کو آزمایا جائے گا

محمد جوناگڑھی

جس دن پوشیده بھیدوں کی جانچ پڑتال ہوگی

محمد حسین نجفی

جس دن سب پوشیدہ راز کھل جائیں گے۔

فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةٍۢ وَلَا نَاصِرٍۢ ﴿١٠﴾

تو اس کے لیے نہ کوئی طاقت ہو گی اور نہ کوئی مددگار

ابوالاعلی مودودی

اُس وقت انسان کے پاس نہ خود اپنا کوئی زور ہوگا اور نہ کوئی اس کی مدد کرنے والا ہوگا

احمد رضا خان

تو آدمی کے پاس نہ کچھ زور ہوگا نہ کوئی مددگار

جالندہری

تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا

طاہر القادری

پھر انسان کے پاس نہ (خود) کوئی قوت ہوگی اور نہ کوئی (اس کا) مددگار ہوگا،

علامہ جوادی

تو پھر نہ کسی کے پاس قوت ہوگی اور نہ مددگار

محمد جوناگڑھی

تو نہ ہوگا اس کے پاس کچھ زور نہ مدددگار

محمد حسین نجفی

پس اس وقت نہ خود انسان کے پاس کوئی طاقت ہوگی اور نہ کوئی مددگار ہوگا۔

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجْعِ ﴿١١﴾

آسمان اور بارش والے کی قسم ہے

ابوالاعلی مودودی

قسم ہے بارش برسانے والے آسمان کی

احمد رضا خان

آسمان کی قسم! جس سے مینھ اترتا ہے

جالندہری

آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے

طاہر القادری

اس آسمانی کائنات کی قَسم جو پھر اپنی ابتدائی حالت میں پلٹ جانے والی ہے،

علامہ جوادی

قسم ہے چکر کھانے والے آسمان کی

محمد جوناگڑھی

بارش والے آسمان کی قسم!

محمد حسین نجفی

قَسم ہے بارش والے آسمان کی۔

وَٱلْأَرْضِ ذَاتِ ٱلصَّدْعِ ﴿١٢﴾

اور زمین کی جو پھٹ جاتی ہے

ابوالاعلی مودودی

اور (نباتات اگتے وقت) پھٹ جانے والی زمین کی

احمد رضا خان

اور زمین کی جو اس سے کھلتی ہے

جالندہری

اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے

طاہر القادری

اس زمین کی قَسم جو پھٹ (کر ریزہ ریزہ ہو) جانے والی ہے،

علامہ جوادی

اور شگافتہ ہونے والی زمین کی

محمد جوناگڑھی

اور پھٹنے والی زمین کی قسم!

محمد حسین نجفی

اور (نباتات کے ذریعہ سے) پھٹ جانے والی زمین کی۔

إِنَّهُۥ لَقَوْلٌۭ فَصْلٌۭ ﴿١٣﴾

بے شک قرآن قطعی بات ہے

ابوالاعلی مودودی

یہ ایک جچی تلی بات ہے

احمد رضا خان

بیشک قرآن ضرور فیصلہ کی بات ہے

جالندہری

کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے

طاہر القادری

بیشک یہ فیصلہ کن (قطعی) فرمان ہے،

علامہ جوادی

بے شک یہ قول فیصل ہے

محمد جوناگڑھی

بیشک یہ (قرآن) البتہ دو ٹوک فیصلہ کرنے واﻻ کلام ہے

محمد حسین نجفی

کہ وہ (قرآن) قولِ فیصل ہے۔

وَمَا هُوَ بِٱلْهَزْلِ ﴿١٤﴾

اوروہ ہنسی کی بات نہیں ہے

ابوالاعلی مودودی

ہنسی مذاق نہیں ہے

احمد رضا خان

اور کوئی ہنسی کی بات نہیں

جالندہری

اور بیہودہ بات نہیں ہے

طاہر القادری

اور یہ ہنسی کی بات نہیں ہے،

علامہ جوادی

اور مذاق نہیں ہے

محمد جوناگڑھی

یہ ہنسی کی (اور بے فائده) بات نہیں

محمد حسین نجفی

کوئی ہنسی مذاق نہیں ہے۔

إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًۭا ﴿١٥﴾

بے شک وہ ایک تدبیر کر رہے ہیں

ابوالاعلی مودودی

یہ لوگ چالیں چل رہے ہیں

احمد رضا خان

بیشک کافر اپنا سا داؤ چلتے ہیں

جالندہری

یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں

طاہر القادری

بیشک وہ (کافر) پُر فریب تدبیروں میں لگے ہوئے ہیں،

علامہ جوادی

یہ لوگ اپنا مکر کررہے ہیں

محمد جوناگڑھی

البتہ کافر داؤ گھات میں ہیں

محمد حسین نجفی

بےشک وہ (کافر لوگ) کچھ چالیں چل رہے ہیں۔

وَأَكِيدُ كَيْدًۭا ﴿١٦﴾

اور میں بھی ایک تدبیر کر رہا ہوں

ابوالاعلی مودودی

اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں

احمد رضا خان

اور میں اپنی خفیہ تدبیر فرماتا ہوں

جالندہری

اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں

طاہر القادری

اور میں اپنی تدبیر فرما رہا ہوں،

علامہ جوادی

اور ہم اپنی تدبیر کررہے ہیں

محمد جوناگڑھی

اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں

محمد حسین نجفی

اور میں بھی (ان کیخلاف) ایک چال چل رہا ہوں۔

فَمَهِّلِ ٱلْكَٰفِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًۢا ﴿١٧﴾

پس کافرو ں کو تھوڑے دنوں کی مہلت دے دو

ابوالاعلی مودودی

پس چھوڑ دو اے نبیؐ، اِن کافروں کو اک ذرا کی ذرا اِن کے حال پر چھوڑ دو

احمد رضا خان

تو تم کافروں کو ڈھیل دو انہیں کچھ تھوڑی مہلت دو

جالندہری

تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو

طاہر القادری

پس آپ کافروں کو (ذرا) مہلت دے دیجئے، (زیادہ نہیں بس) انہیں تھوڑی سی ڈھیل (اور) دے دیجئے،

علامہ جوادی

تو کافروں کو چھوڑ دو اور انہیں تھوڑی سی مہلت دے دو

محمد جوناگڑھی

تو کافروں کو مہلت دے انہیں تھوڑے دنوں چھوڑ دے

محمد حسین نجفی

تو (اے رسول(ص)) ان (کافروں) کو مہلت دے دیجئے ان کو تھوڑی سی مہلت دے دیجئے۔